مقام ان کا
خدا ہی جانے ہے کون جانے ہے مقام ان کا
خدا کے ساتھ لیا جاتا ہے جو نام ان کا
خدا نے جس لئے بھیجا ہے وہ کیا ہوگا
وہ کون ہوں گے کہ جن کو ملا ہے کام ان کا
وہ کیسے لوگ ہیں احساس کمتری میں لت پت
پسند جن کو نہیں ہے کبھی نظام ان کا
کہ جن کا نام محمد ہے تو ان کی تعریف
کروں گا کیسے بیان ہوگا ناتمام ان کا
شبیر ساتھیوں کے ساتھ ہے حاضر یہاں پر
ان کے دربار میں قبول ہو سلام ان کا