حمد شریف

ہے حکیم اللہ


مجھ سیاہ کار پہ کرم کرے کریم اللہ

مجھ گناہگار پہ کرے رحم اب رحیم اللہ


کرم اور رحم سے قبول ہو مری توبہ

جانتا سب کچھ مرے باطن کا ہے علیم اللہ


عظمتیں اُس کی سمجھ میں ہماری آئیں کیسے

سب سے بالا ہے اور برتر بھی وہ عظیم اللہ


نعمتیں اُس کی ہم ہر آن استعمال کریں

شکر سے اور بڑھائے یہ وہ نعیم اللہ


کفر کے زور سے گھبرا کے دیکھیں اُس کی طرف

تو دکھائے پہاڑ حلم کے حلیم اللہ


علم میں اُس کی ہر اک چیز ہے شبیر مگر

یہ بھی یاد رکھنا ہے لازم کہ ہے حکیم اللہ


کتاب: ہوشِ دیوانگی