تو مرے د ل میں رہے

کتاب: پیغامِ محبت

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی
  1. تزکیۂ نفس، شریعت پر استقامت اور اللہ کی محبت
  2. اللہ والوں کی صحبت: روحانی ترقی کا بہترین ذریعہ
  3. مقامِ شبیر (رضی اللہ عنہ) اور یزیدیت کی حقیقت
  4. گمراہ فرقوں کے ردِعمل میں اہلِ بیت کی محبت سے دوری کا المیہ
  5. سیدہ فاطمۃ الزہرا (رضی اللہ عنہا) سے عقیدت اور قدرت اللہ شہاب کا حیرت انگیز واقعہ
  6. دجالی فتنوں کا دور اور امام مہدی (علیہ السلام) کے لشکر میں شمولیت کی شرائط
  7. صحابیؓ اور تابعی کا فرق: ایک عالمِ دین کی اصلاح کا سبق آموز واقع

تو میرے دل میں رہے


قُلب میرا ہو سلیم ایسا بنانا مجھ کو

جن کے تو ساتھ ہے ایسوں سے ملانا مجھ کو


تو میرے دل میں رہے میں تیری نظروں میں رہوں

اپنی نظروں سے الہٰی نہ گرانا مجھ کو


وسعتِ قلبی کا شیشہ مجھے عطا کرنا

تنگ نظری سے ہمیشہ تو بچانا مجھ کو


قُلب میرا ہو سلیم ایسا بنانا مجھ کو


نفس میرا ہو شریعت پہ مطمئن یا رب

اور تو اپنا بنا دے دیوانہ مجھ کو


یہ بہت قیمتی راتیں ہیں، یہ عین ممکن ہے لیلتہ القدر ہو۔ تو اس کو جو ہے نا مطلب ٹھیک ہے مطلب "Relax" ہم یقیناً ہو رہے ہیں، "استراحت" اس کو کہتے ہیں، استراحت بھی ضروری ہے اور کام کے لیے آرام یہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم غفلت میں پڑ جائیں۔ غفلت میں نہیں پڑنا چاہیے۔ ہاں البتہ استراحت کے نقطہ نظر سے ہم لوگ "Relax" کر رہے ہیں۔ اور یہ جو ابھی کلام پڑھا جا رہا ہے، یہ دعا ہے۔ اور آپ کو پتا ہے دعا کیا چیز ہوتی ہے؟ دعا میں انسان اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اور جس کا دل اللہ پاک کی طرف متوجہ ہو اور اللہ پاک اس وقت کرم کی نظر فرما دے اور وہ دعا قبول فرما لے، جیسے مثال کے طور پر یہ پڑھا جا رہا ہے، یہ تو اس وقت ایک ریکارڈنگ ہے لیکن ہم لوگ جو اس کو سن رہے ہیں اور ہم اس پہ "آمین" کہتے ہیں تو ہمارے لیے دعا ہے۔ تو اگر ہم نے آمین کہہ دیا اور اللہ تعالیٰ نے قبول فرما لیا تو بس کام ہمارا بن گیا۔ اس وجہ سے ہمیں اس کی طرف اس انداز میں متوجہ ہونا چاہیے کہ کوئی لمحہ بھی ہمارا قیمتی ضائع نہ ہو۔ یہ بات ہے۔ وہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اکثر وہ ایک شعر فرمایا کرتے تھے:


یک لحظہ زدہ غافل از آں شاہ نباشى

شاید کہ نگاہے کند آگاہ نباشى


ایک لحظہ کے لیے بھی اس مالک الملک سے غافل نہیں ہونا چاہیے، عین ممکن ہے کسی وقت ہماری طرف نظر کرم فرما رہے ہوں اور ہمیں پتا نہ چلے۔ تو یہ بات ہے کہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اللہ پاک کا کرم ہو رہا ہوتا ہے اور اس وقت جو خوش نصیب ہوتے ہیں اس کو "Pick" کر لیتے ہیں اور کام ان کا بن جاتا ہے، اور غافل لوگ ویسے کے ویسے رہ جاتے ہیں۔



نفس میرا ہو شریعت پہ مطمئن یا رب

اور تو اپنا بنا دے دیوانہ مجھ کو


یہاں دو باتیں ایک ہی شعر میں ہیں، وہ ایک میں یہ ہے کہ ہمارے نفس کے اوپر قابو ہو، یہ شریعت پر مطمئن ہو جائے۔ اور یہی بہت بڑا "Task" ہے ہمارے لیے، اصلاح اسی کو کہتے ہیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ میرے دل کو اپنا دیوانہ بنا دے، یعنی دل میں اپنی محبت ڈال دے اور نفس شریعت پر مطمئن بنا دے۔ بس یہی دو ہی تو کام ہیں۔ اگر یہ ہو جائے تو ظاہر ہے پھر اور کیا چاہیے۔


جن کے تو ساتھ ہے ایسوں سے ملانا مجھ کو


ایک امریکن میوزیشن (Musician) تھے، وہ مسلمان ہو گئے، ان کا نام شیخ ہاشم ہے۔ کراچی میں آج کل ہوتے ہیں، تو وہ تشریف لاتے رہتے ہیں کبھی کبھی اسلام آباد، راولپنڈی تشریف لاتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کرم فرماتے ہیں اطلاع مجھے کر لیتے ہیں تو ملاقات ہو جاتی ہے۔ تو اسلام آباد میں ان کا ایک بیان تھا کسی گھر میں، تو ہمیں اطلاع ہو گئی تو ہم پہنچ گئے۔ تو جس وقت ہم پہنچے تو ان کا آخری بالکل یعنی "Just few words" باقی تھے اور بیان تقریباً ختم ہوا چاہتا تھا۔ تو اس کے وہ آخری الفاظ مجھے یاد ہیں۔ وہ آخری الفاظ وہ انگریزی میں بیان کر رہے تھے، تو فرماتے ہیں:

"Be connected with Allah. Be connected with Allah, and if not possible at this time, be with those who are connected with Allah."

یعنی اللہ کے ساتھ اپنے آپ کو کنیکٹ (Connect) کر لو اور اگر اس وقت یہ ممکن نہیں ہے تو ان کے ساتھ کر لو جو اللہ کے ساتھ کنیکٹڈ (Connected) ہیں۔ کیسے مطلب یعنی مختصر انداز میں۔ تو اس میں بھی یہی بات کی جا رہی ہے کہ "جن کے تو ساتھ ہے ایسوں سے ملانا مجھ کو" یعنی جو اللہ والے ہیں ان کے ساتھ ہمیں کر دے۔


تیرا بندہ ہوں میں خاکی جو ہے شبیر موسوم

راہِ شبیر حقیقت میں دکھانا مجھ کو


یہاں تین باتیں ہیں، دو حقیقتیں ہیں اور ایک حقیقت بن سکتی ہے۔ تو جو دو حقیقتیں ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ کا بندہ ہوں، یقیناً۔ اگر مجھے پتا نہیں ہے علیحدہ بات ہے، لیکن ہوں تو اللہ تعالیٰ کا بندہ۔ دوسری بات خاکی ہوں، یہ بھی حقیقت ہے، اس میں بھی کوئی دوسری بات نہیں ہے، بے شک مجھے احساس نہ ہو لیکن ہوں تو۔۔۔ ہوں تو خاکی۔ اب تیسری بات وہ یہ ہے جو حقیقت بن سکتی ہے اور وہ کیا ہے؟ نام تو شبیر ہے، لیکن حقیقت میں شبیر کے راستے پر ہوں یا نہیں ہوں، یہ والی بات ہے۔ تو اس کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے واقعی شبیر کے راستے پر بھی چلا دے۔


شبیر کا راستہ کون سا ہے؟ وہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ۔ شبیر اصل میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا لقب تھا۔ شبر اور شبیر۔ شبر حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کا اور شبیر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا۔ تو امام حسین رضی اللہ عنہ کا راستہ تو بہت اونچا راستہ ہے، بہت اونچا راستہ ہے۔ یعنی اندازہ ہمیں نہیں ہو سکتا، بہت مطلب ظاہر ہے اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت اونچا مقام عطا فرمایا ہے۔ یعنی ایسی حالت میں جب شہادت ہو رہی تھی، عین اس وقت بھی سجدہ کیا۔ ہاں جی مطلب یہ۔۔۔ تو اس طریقے سے مطلب یہ کہ جان مطلب دے دی اور یعنی دیکھیں۔ یزید جو تھا وہ ڈھائی سال کے بعد وہ بھی مر گیا۔ اور امام حسین رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، لیکن اب اندازہ کر لیں اس ڈھائی سال میں اس نے کیا کیا؟ کیا فائدہ ہوا اس کو؟ جبکہ امام حسین رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے تو وہ کہاں پہنچ گئے؟ اور یہ "سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ" یعنی دو سردار ہیں، سیدا، دو سردار ہیں جو جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ اور آپ ﷺ فرماتے ہیں "أَنَا مِنْ حُسَيْنٍ وَحُسَيْنٌ مِنِّی" (میں حسین سے ہوں اور حسین مجھ سے ہے)۔ اور یہ دو حضرات ایسے عجیب تھے کہ حسن رضی اللہ عنہ کا اوپر کا دھڑ آپ ﷺ کے ساتھ مشابہ تھا اور نچلا علی کرم اللہ وجہہ کے ساتھ۔ اور امام حسین رضی اللہ عنہ کا اس کا "Reverse" تھا کہ اوپر کا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، نچلا آپ ﷺ کے ساتھ۔

تو یہ بالکل مختلف لوگ ہیں، یہ الگ بات ہے کہ ہم لوگوں کو صحیح باتیں نہیں پہنچ رہی۔ مطلب یہ ہے کہ بعض دفعہ ری ایکشن (Reaction) میں آ کر انسان حقیقت کو بھول جاتا ہے۔ ری ایکشن میں آ کر۔ ری ایکشن کیا ہے؟ وہ جو لوگ امام حسین رضی اللہ عنہ کا نام لیتے ہیں وہ غلط عقیدے پہ ہیں۔ یہ کنفرم بات ہے، یہ بھی حقیقت ہے۔ جو ان کا نام لے جیسے عیسیٰ علیہ السلام کا نام جو لیتے ہیں عیسائی، تو آج کل کیا صحیح راستے پہ ہیں؟ غلط راستے پر ہیں، یقیناً غلط راستے پر ہیں۔ لیکن کیا ان عیسائیوں کے لیے ہم عیسیٰ علیہ السلام کو چھوڑ سکتے ہیں؟ عیسائیوں کے لیے عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں چھوڑ سکتے۔ اس طرح جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا نام لینے والے ہیں اور غلط راستے پر ہیں، تو ان کے لیے ہم علی رضی اللہ عنہ کو چھوڑ سکتے ہیں؟

یقین جانیے کہ عجیب و غریب باتیں ہوتی ہیں مطلب ہماری کتابوں میں لکھا ہے، غالباً حضرت شیخ الحدیث رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب میں کہ وہ یعنی وہ جا رہے تھے حج پہ ایک صاحب، تو ان کے جو جاننے والے تھے کوئی شیعہ ساتھی، اس نے کہا کہ میری طرف سے اگر آپ ایک پیغام پہنچا دیں آپ ﷺ کو، تو انہوں نے کہا بتائیے۔ انہوں نے کہا یہ پیغام دے دیں کہ میں تو آپ کی در پہ حاضر ہونا چاہتا ہوں لیکن آپ کے ساتھ جو دو ہیں لیٹے ہوئے، ان کی وجہ سے میں نہیں آ رہا۔ یعنی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ۔ تو ظاہر ہے مطلب ہے یہ بڑا حیران کن سی عجیب بات ہے، لیکن اس نے اس کو کہہ دیا۔ تو وہاں جا کر وہ حیران تھا کہ میں کیسے کہوں؟ تو وہاں جا کر ان پہ غنودگی طاری ہوئی آپ ﷺ کے روضے کے قریب، اور آپ ﷺ کی زیارت ہوئی غنودگی میں۔ اور اس نے دیکھا کہ آپ ﷺ کے ساتھ دونوں یار ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے ہیں اور اتنے میں علی رضی اللہ عنہ تشریف لاتے ہیں۔ تو علی رضی اللہ عنہ تشریف لاتے ہیں تو آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ اے علی، ایک تیرا نام لینے والا ہے، تو اس نے مجھے بڑی تکلیف دی، بڑی تکلیف دی۔ دیکھو نا ان کے بارے میں ایسے فرما رہا ہے۔ تو کہتے ہیں علی رضی اللہ عنہ کا چہرہ سرخ ہو گیا کہ اچھا میں ابھی جاتا ہوں ان کو ٹھکانے لگاتا ہوں۔ تو تھوڑی دیر کے بعد وہ جب تشریف لائے تو دیکھا کہ اس کا سر ان کے ہاتھ میں ہے اور مطلب ہے گویا کہ اس کو قتل کر کے علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔ بس یہ جاگ گئے اور بس یہی بات ان کو سے۔۔۔ مطلب ظاہر ہے بات تو یہی ہو گئی۔

خیر جب حج کے بعد۔۔۔ موقع کے بعد واپس آ گئے تو وہ صاحب ان سے ملنے کے لیے نہیں آئے، تو لوگوں سے پوچھا کہ وہ کدھر ہے؟ مطلب وہ نہیں آئے، انہوں نے کہا پتا نہیں ان کے ساتھ عجیب واقعہ ہوا ہے، اب بس وہ اچانک غائب ہو گئے تو لوگ ان کو ڈھونڈتے رہے تو دیکھا کہ اس کا دھڑ موجود ہے، سر موجود نہیں۔ مطلب وہ اس حالت میں ملے ہیں۔ تو بس وہ ظاہر ہے اس کے اوپر مطلب ہو چکا تھا۔ تو مقصد میرا یہ ہے کہ ان لوگوں کے لیے ہم ان کو نہیں چھوڑ سکتے۔ علی رضی اللہ عنہ کو ہم نہیں چھوڑ سکتے، حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کو نہیں چھوڑ سکتے، امام حسین رضی اللہ عنہ کو نہیں چھوڑ سکتے، حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کو نہیں چھوڑ سکتے۔

یاد رکھیے حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ تمام عمر شیعوں کے ساتھ لڑتے رہے، تمام عمر۔ ان کے پورے اسکیم (Scheme) کو الٹ کر کے رکھ دیا۔ اس کے باوجود حضرت جب ان کا ذکر کرتے تو اتنے اونچے الفاظ میں کرتے ہیں امام حسن رضی اللہ عنہ کے، امام حسین رضی اللہ عنہ کے، فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی، بلکہ دعا فرماتے تھے اور دعا میں فرماتے تھے "اے اللہ! آلِ فاطمہ کے طفیل میری دعاؤں کو قبول فرما دے۔ آلِ فاطمہ، آلِ فاطمہ کے طفیل میری دعاؤں کو قبول فرما"۔ یہ کون کہہ رہے ہیں؟ مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ۔ ان کا ایک مکتوب شریف ہے، بڑا عجیب مکتوب ہے، ان شاء اللہ آپ کی خدمت میں مطلب ان شاء اللہ تلاوت کروں گا۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اتنے عجیب مطلب یہ والی بات ہے کہ اتنا بیلنس (Balance) اور اتنا اپنے اوپر گویا کہ قابو کہ ری ایکشن (Reaction) میں نہیں آتے۔ تو ہمیں بھی ری ایکشن میں نہیں آنا چاہیے۔ ٹھیک ہے وہ لوگ غلط ہیں، لیکن جن کا نام لے رہے ہیں ضروری تو نہیں کہ وہ غلط ہوں۔ ہم تو۔۔۔ ہم تو "Merit" کو دیکھیں گے، صحیح بات کو دیکھیں گے۔ جس طرف حق ہو گا اسی طرف ہم جائیں گے۔ تو یہی والی بات ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ ان کا بہت اونچا مقام ہے۔ امام حسن رضی اللہ عنہ کا بہت اونچا مقام ہے۔ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا۔

آپ اندازہ کر لیں قدرت اللہ شہاب یہ کوئی بزرگوں میں لوگ شامل نہیں تھے، ایک سی ایس پی (CSP) آفیسر تھے۔ اس نے اپنی کتاب لکھی ہے "شہاب نامہ"۔ شہاب نامہ کتاب لکھی ہے وہ میں نے بھی پڑھی ہے، شاید آپ میں سے بھی کسی نے پڑھی ہو۔ تو اس میں اس نے ایک عجیب بات لکھی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک جگہ پر گاؤں تھا وہ غالباً شاید ڈپٹی کمشنر تھا یا کیا تھا اس وقت، تو میں گیا تھا تو ایک دیہاتی ظاہر ہے مولوی صاحب تھے، وہ جمعہ پڑھا رہے تھے تو جمعہ میں اس نے خطبہ میں بہت زیادہ تعریفیں کیں اہل بیت کی اور فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی۔ تو کہتے ہیں کہ مجھ پر بھی اثر ہو گیا تو میں نے چند رکعتیں نفل پڑھیں اور اس کا ایصال ثواب میں نے فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کو کیا۔ اور ساتھ ہی کہا کہ اے اللہ! میری بات فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا تک پہنچا دے، اور ان سے میں نے یہ درخواست کی کہ اپنے عظیم والد صاحب سے میری سفارش کر دیں کہ میں بہت کمزور آدمی ہوں، میں مجھ سے مشکل کام نہیں ہو پاتے تو کوئی آسان راستہ میرے لیے ڈھونڈا مطلب جو ہے نا جائے کہ تاکہ میں اس راستے پہ تجھ سے ملوں۔ تو وہ یہ کہتے ہیں یہ دعا میں نے کر لی۔

خیر بہرحال میں تو اپنے کاموں میں لگا۔ کچھ دنوں کے بعد میری ایک بھابھی تھی جرمن، مسلمان ہو گئی تھی۔ تو اس نے مجھے خط لکھا، وہ خط اس نے اس میں کتاب میں پرنٹ (Print) کیا ہوا ہے۔ اس میں لکھا تھا انگریزی میں تھا، فاطمۃ الزہرا کی زیارت ہوئی ان کو، اور فرمایا ان کو کہ شہاب کو کہہ دو کہ میں نے اپنے عظیم والد سے آپ کے لیے سفارش کر لی اور انہوں نے الحمد للہ "Accept" بھی کر لیا۔ "Accept" بھی کر لیا۔ تو یہ بات کہتے ہیں مجھ تک اس کی بھابھی۔۔۔ اس بھابھی کو کیا پتا کہ اس نے دعا کی ہے یا کیا؟ خیر میں بڑا خوش ہو گیا، اس کے بعد کہتے ہیں میں نے خواب دیکھا، خواب میں دیکھتا ہوں کہ حطیم کے مقام پر میں کھڑا ہوں۔ حج کے لیے گیا ہوں، تو ایک بزرگ تشریف لاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میرا نام بختیار کاکی ہے۔ خواجہ بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ۔ میرا نام بختیار کاکی ہے اگرچہ تم ہمارے گروپ کا آدمی نہیں ہو، اگرچہ تم ہمارے گروپ کا آدمی نہیں ہو لیکن ایک بہت عظیم شخص نے آپ کی سفارش کی ہے لہٰذا ہم آپ کو کچھ دینا چاہتے ہیں۔ تو پیالہ میرے سامنے رکھتے ہیں دودھ کا اور فرمایا "آخرت چاہتے ہو یا دنیا چاہتے ہو؟" آخرت چاہتے ہو یا دنیا چاہتے ہو؟ کہتے ہیں میری شامت کہ میں سوچ میں پڑ گیا کہ میں نے کہا کہ اگر میں کہتا ہوں آخرت تو شاید فوری موت ہو جائے گی۔ یہ ہوتا ہے بعض لوگوں کا، یہ بعض لوگوں کی غلط فہمی ہوتا ہے کہ اگر ہم آخرت مانگیں تو بس اس دنیا سے چلے جائیں گے۔ تو کہتے ہیں میں سوچ میں پڑ گیا کہ میں کیا کہوں؟ کہ اگر میں آخرت کہتا ہوں تو شاید موت ہو جائے، تو میں نے کہا کچھ آخرت، کچھ دنیا، یہ میں کہنے والا تھا کہ ایک کتا آ گیا اس میں منہ ڈال دیا اس پیالے میں۔ کہتے ہیں "افسوس! آپ کی قسمت میں یہ سہولت نہیں تھی۔ یہ آسان راستہ آپ کی قسمت میں نہیں تھا، اب تو مجاہدہ کرنا پڑے گا"۔ اب تو مجاہدہ کرنا پڑے گا اور پھر وہ مجاہدات ان سے لیے نا کہ پھر پتا چل گیا اس کو۔

تو میں اس لیے عرض کرتا ہوں کہ یہ اتنے اونچے لوگ ہیں اس وجہ سے ہم لوگوں کو ذرا تھوڑا سا خیال رکھنا چاہیے۔ اور یہ باتیں میں کیوں بتا رہا ہوں؟ اس وقت فتنوں کا دور ہے، اور فتنوں میں دجالیت کا رنگ ہے۔ یہ ابھی کرونا ورونا کیا۔۔۔ کیا عجیب چیزیں ہے پھیل رہی ہے، اللہ پاک ہماری حفاظت فرما دے۔ ہاں جی مطلب یہ یعنی یہ غلامی کا ایک زنجیر بنائی جا رہی ہے، یہ کرونا جو ہے، غلامی کی زنجیر بنائی جا رہی ہے۔ اب آپ کے ویکسین نہیں کرائیں گے تو شاید ٹریول (Travel) نہ کر سکے، یہ نہ ہو، وہ نہ ہو، یہ ساری چیزیں ابھی بنتی جا رہی ہیں، جال بنتا جا رہا ہے۔ تو یہ میں اس لیے عرض کر رہا ہوں کہ دجالیت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور فروغ دینے والے ہمارے لوگ ہیں۔

تو اب یہ جو بات میں عرض کر رہا ہوں کہ دجال بھی آنے والا ہے۔ دجالیت تو آ گئی ہے لیکن دجال بھی آنے والا ہے۔ اور دجال کے وقت میں امام مہدی علیہ السلام ہوں گے۔ حق کا پلر (Pillar) امام مہدی علیہ السلام کے ساتھ ہو گا اور باطل کا Pillar دجال کے ساتھ ہو گا۔ تو جو امام مہدی علیہ السلام کے ساتھ نہیں ہو گا وہ کدھر جائے گا؟ دجال کے کیمپ میں جائے گا نا، تو دجال کے کیمپ میں جائے گا تو کدھر جائے گا؟ جہنم جائے گا نا۔ تو اب یہ دجال کے Pillar سے بچنے کے لیے، امام مہدی علیہ السلام کے Pillar میں آنے کے لیے ہر وہ چیز ختم کرنی پڑے گی جو امام مہدی علیہ السلام کے قرب سے محروم کر سکے۔ ان میں سے ایک اہل بیت کے ساتھ بغض بھی ہے۔ سمجھ میں آ رہی ہے بات؟ ان میں سے ایک اہل بیت کے ساتھ بغض بھی ہے۔

میں آپ کو کیا بتاؤں؟ یہاں پنڈی کا ایک عالم، یہ مجھ سے اس نے خود کہا ہے، پنڈی کا ایک عالم ہے۔ تو مجھے کہا کہ "شاہ صاحب! عاشورہ کا دن ہے میں کیا کروں؟" میں نے کہا آپ 313 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور امام حسین رضی اللہ عنہ کو ایصال ثواب کریں۔ خیر بات مان لی۔ میں سرگودھا جا رہا تھا، سرگودھا سے واپس آیا تو ملاقات ہو گئی، مجھے کہا "شاہ صاحب! بڑی عجیب بات ہو گئی"۔ میں نے کہا "کیا ہوا؟" کہتے ہیں "میرا دل امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے صاف ہو گیا"۔ میں نے کہا "کیوں؟ آپ کا دل امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے صاف نہیں تھا؟" یعنی میں نے بڑی حیرت سے کہا نا، بھئی کیا آپ کا دل امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے صاف نہیں تھا؟ کہتے ہیں "ہم نے تو یزید زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں، یزید زندہ باد کے نعرے"۔ اِنا لِلّٰہِ وَ اِنا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ ایک عباسی بدبخت تھا اس نے کتاب لکھی، محمود عباسی، "یزید رحمتہ اللہ علیہ" اس پہ کتاب لکھی۔

تو اب دیکھو یہ بدبختی ہے نا اور کیا ہے؟ اس کو کوئی تقریظ نہیں ملی کتاب کی، تقریظ نہیں ملی تو اس نے جو ہے نا بابائے اردو عبدالحق، اس نے اس کو ایک نجی خط لکھا تھا کہ میرے لیے ٹوپی بنا دیں اور یہ کر دیں وہ کر دیں، تو وہ خط اس نے تقریظ کے طور پر شامل کر لیا کہ دیکھو نا اتنے بڑے لوگ کے ساتھ میری دوستی ہے۔ یہ ہے اب۔ خیر بہرحال اس نے جب کہا کہ یزید زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں، میں نے کہا "خدا کے بندے یہ کیا کر دیا تو نے؟" خیر الحمد للہ دل تو اس کا صاف ہو گیا، میں نے کہا "چلو اب تو قلبی طور پر تو صاف ہو گیا، اس کا نقلی بھی تو صاف ہونا چاہیے نا؟ یعنی عقلی طور پر تو بھی اس کو سمجھ میں آنا چاہیے نا؟" تو میں نے کہا "مولانا! اگر ایک طرف صحابی ہو اور دوسری طرف تابعی ہو تو آپ کس کا ساتھ دیں گے؟" کہتے ہیں "صحابی کا"۔ میں نے کہا "امام حسین رضی اللہ عنہ صحابی تھے یا تابعی تھے؟" کہتے ہیں "صحابی تھے"۔ میں نے کہا "یزید تابعی تھا یا صحابی تھا؟" کہتے ہیں "تابعی تھا"۔ تو میں نے کہا "اب؟" کہتے ہیں "اوہ! مجھے تو خیال ہی نہیں تھا اس کا، مجھے تو اس کا خیال ہی نہیں تھا"۔ یعنی اتنی موٹی بات جو ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ یعنی صحابی کے مقابلے میں آپ تابعی کو لے رہے ہیں۔ تو یہ اتنی موٹی سی بات ہے لیکن اب ظاہر ہے بدبختی بدبختی ہوتی ہے، لیکن اللہ کا شکر ہے وہ تو خوش قسمت تھا، اس کی اصلاح ہو گئی اور اس کو بات سمجھ میں آ گئی، تو اس وقت یہ باتیں ہم مجبوراً کر رہے ہیں، نہیں کریں گے تو پتا نہیں کسی کو پندل نہ لگ جائے۔



تو مرے د ل میں رہے - عارفانہ کلام-دوسرا دور