توحید اور شعائر کی پہچان

سوال نمبر 1968: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت کا بنیادی ستون توحید تھا، اور توحید ہی اسلام کی اصل بنیاد ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ تعظیمِ شعائر اللہ بھی ایک اہم عقیدہ ہے۔ ہمارے دور میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے کہ بعض لوگ توحید کو مانتے ہیں لیکن تعظیمِ شعائر میں کوتاہی کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ تعظیم میں اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ توحید کے تقاضوں کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ انسان کی فطرت کا خاصہ ہے کہ جب وہ ایک نظریہ پر زیادہ زور دیتا ہے تو دوسرے پہ کمزور پڑ جاتا ہے؟ یا یہ زیادہ تر نفس اور شیطان کے وسوسوں کا نتیجہ ہے؟ اگر یہ انسانی فطرت کا خاصہ ہے تو اس کا علاج اور توازن قائم رکھنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور اگر یہ زیادہ تر نفس و شیطان کی کارفرمائی ہے تو اس سے بچنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم
رحمانیہ مسجد - محمد آباد روڈ، اللہ آباد، راولپنڈی