ہاتھ سے کھانے کی سنت اور آج کل کے جدید کھانے
سوال نمبر 2049 : نبی کریم ﷺ نے عام طور پر کھانا ہاتھ سے تناول فرمایا، جیسے روٹی، سالن اور چاول وغیرہ، اور اس میں برکت بیان فرمائی۔ لیکن آج کے دور میں بعض کھانے—جیسے فروٹ چاٹ، سلاد، آئس کریم یا دیگر جدید ڈشز—ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہاتھ سے کھانا مشکل یا غیر مناسب سمجھا جاتا ہے، اس لیے لوگ چمچ، کانٹا یا دیگر آلات استعمال کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ہاتھ سے کھانے کی سنت کو کہاں اور کس حد تک اختیار کیا جائے، اور جدید کھانوں کے معاملے میں عوام کے لیے صحیح، متوازن اور قابلِ عمل رویہ کیا ہونا چاہیے؟
حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم