حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت

سوال نمبر 2005 : صلح حدیبیہ کے موقع پر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لے گئے اور اپنے ایک قرابت دار ابان بن سعید کے گھر ٹھہرے۔ جب اہل مکہ کو حضور ﷺ کا پیغام مصالحت پہنچایا تو انہوں نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ہم محمد ﷺ اور اصحاب محمد ﷺ کو ہرگز مکہ میں داخل نہ ہونے دیں گے۔ ہاں اگر تم خود عمرہ ادا کرنا چاہو تو کرلو۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ میں یہاں تنہا عمرہ و طواف کرلوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ سے دور حدیبیہ میں بیٹھے رہیں اور حدیبیہ میں کچھ لوگوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر رشک کیا کہ وہ عمرہ کر لیں گے اور خانہ کعبہ کا طواف کر لیں گے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات سُنی تو فرمایا مجھے یقین نہیں کہ عثمان میرے بغیر عمرہ و طواف کر لیں۔ اس واقعہ سے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی آپس کی عشق و محبت کے بارے میں کیا معلومات مل رہی ہے؟

حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم
رحمانیہ مسجد - محمد آباد روڈ، اللہ آباد، راولپنڈی