واقعہ معراج اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دودھ کو لینا
سوال نمبر 2015 : واقعہ معراج میں آتا ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم انبیاء کرام کی امامت کر کے بیت المقدس سے باہر تشریف لاۓ تو جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے کچھ مشروب پیش کیے ۔مختلف روایتوں میں پانی، شراب، شہد اور دودھ آۓ ہیں۔یعنی کسی روایت میں دو مشروب، کسی میں تین مشروب ، کسی میں چار مشروب آۓ ہیں لیکن تمام روایات میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ کو لے لیا اور باقی مشروبات کو نہیں لیا ۔اس پر ایک بزرگ جو وہاں وجود تھے انہوں نے جبرائیل علیہ السلام کو فرمایا کہ آپ کے دوست نے فطرت کو اختیار کیا۔ اس واقعہ میں دودھ کا باقی مشروب کے مقابلے میں فطرت کے زیادہ قریب ہونا معلوم ہوتا ہے اس کی وضاحت فرمائیں ؟
حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم