محبت رسول کا اصل معیار
سوال نمبر 2003 : ایک صحابی نے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے آپ سے محبت ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا پھر زیادہ سجدوں سے میری مدد کرو۔ ایک اور صحابی رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح اپنی محبت کا اظہار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا پھر مصائب اور تکالیف کیلئے تیار ہو جاؤ۔ ایک اور صحابی رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قیامت کب آۓ گی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا تم نے قیامت کیلئے کیا تیاری کی ہے؟ اُنہوں نے عرض کیا بہت زیادہ نیک اعمال جمع نہیں کئے لیکن میرے دل میں اللہ تعالٰی اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا قیامت میں انسان اُسی کے ساتھ ہو گا جن کی ساتھ انسان کو محبت ہو گی۔ان تینوں واقعات سے ہمیں محبت کے بارے میں کیا رہنمائی مل رہی ہے۔ ؟
حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم