معاشرتی دباؤ اور منشاءِ الہٰی کے درمیان توازن
سوال نمبر 1996: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے طرز پر بنانا چاہ رہے تھے۔ لیکن معاشرے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا۔ دوسری طرف جب حضرت زید رضی اللہ عنہ نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنا چاہ رہے تھے لیکن معاشرے کی وجہ سے ایسا کرنے سے رک رہے تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے حکم دے دیا کہ نکاح کر لو۔ خانہ کعبہ کی تعمیر کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معاشرے کا خیال رکھنے دیا لیکن نکاح کے معاملے میں ایسا کرنے نہیں دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو وحی ہوتی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منشاء الہی کا علم ہو جاتا کہ کہاں معاشرے کا خیال رکھنا ہے اور کہاں نہیں۔ ہم اس بات کا فیصلہ کیسے کریں گے کہ کس موقع پر ہم معاشرے کا خیال رکھیں اور کس موقع پر نہیں؟
حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم