اجتماعی کھانے کی فضیلت و برکات

سوال نمبر 1992: ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ کھانے میں جتنے ہاتھ جمع ہوں گے اتنی ہی برکت زیادہ ہو گی۔ آج کل ایک ہی برتن میں کئی لوگوں کے کھانے کا طریقہ بہت کم ہو گیا ہے۔ ہر بندے کیلئے الگ برتن ہوتا ہے۔ شائد اسی وجہ سے برکت کم ہو گئی ہے۔ برکت حاصل کرنے کیلئے اکھٹے بیٹھ کر ایک برتن میں کھانے کی ترتیب کو کیسے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا برکت سے مراد یہ ہے کہ تھوڑا کھانا بہت سے لوگوں کیلئے کافی ہو جائے یا برکت کے مفہوم میں اور بھی بہت سی چیزیں شامل ہیں ؟

حضرت مفتی محمد صدیق صاحب دامت برکاتھم
رحمانیہ مسجد - محمد آباد روڈ، اللہ آباد، راولپنڈی