خانقاہ کے شب و روز

فیوضاتِ خانقاہ: ایک نظر معمولات پر



خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ، راولپنڈی کا ماحول سراپا نور و معرفت ہے، جہاں روزانہ روحانی تربیت، علمی دروس، اور اصلاحی مجالس کا تسلسل جاری ہے۔ جن سے طالبانِ حق مسلسل سیراب ہو رہے ہیں۔ اس خاکے میں خانقاہ کے ہفتہ وار معمولات کی جھلک پیش کی جا رہی ہے، تاکہ قارئین کو اس روحانی نظام سے واقفیت اور رغبت حاصل ہو:

روزانہ (صبح) نمازِ فجر کے بعد روزانہ تین مختصر مگر پُراثر بیانات ہوتے ہیں:

درسِ قرآن

ریاضُ الصالحین سے ایک حدیث شریف

مطالعۂ سیرت بصورتِ سوال و جواب


جمعۃ المبارک:


ختم قرآن، مجلسِ درود شریف، اور جمعہ کی آخری گھڑیوں (عصر تا مغرب) میں خصوصی دعا

ہفتہ:

نمازِ مغرب کے بعد:

کچھ عرصہ سے حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتہم کے گزشتہ بیان کیے گئے خصوصی بیانات پراجیکٹر سکرین پر چلائے جاتے ہیں۔ جن کی مزید تشریحات حضرت مدظلہ خود بیان فرماتے ہیں۔

عصر (ہفتہ) تا اشراق (اتوار):

مرد حضرات کے لیے اصلاحی و تربیتی جوڑ:

مجلسِ ذکر

مسنون اعمال کی تعلیم

نمازِ تہجد اور انفرادی معمولات

ختمِ قرآن و نمازِ اشراق


اتوار:

11:00 تا 12:00 بجے (خواتین کے لیے اصلاحی بیان)

شرعی پردے کے اہتمام کے ساتھ

(بیان: حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم)

نوٹ: ہر ماہ کسی ایک اتوار کو صبح 9 تا 12 بجے خواتین کا خصوصی تربیتی جوڑ ہوتا ہے (فی الحال حضرت کی علالت کے باعث موقوف ہے)

نمازِ مغرب کے بعد:

"انفاسِ عیسی" کا درس

رات 08:30 بجے:

انگریزی بیان

(بیان: حضرت زین العابدین صاحب دامت برکاتہم)




پیر:

بعد نمازِ عصر:

پشتو بیان


بعد نمازِ مغرب:

اصلاحی سوالات کے جوابات (موصولہ وٹس ایپ، ای میل، ٹیلی فون کے ذریعے)


منگل:

نمازِ مغرب کے بعد:

مثنوی شریف کے اشعار کا اردو ترجمہ و تشریح



بدھ:

نمازِ مغرب کے بعد:

مکتوباتِ امام ربانیؒ کا درس



جمعرات:

نمازِ مغرب کے بعد:

"حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا درس"

درودِ تنجینا کی مجلس (ہزار مرتبہ)، نعت شریف، چہل درود، اور مناجاتِ مقبول سے دعا




یہ معمولات صرف وقت کی ترتیب نہیں بلکہ ایک روحانی نظامِ تربیت کی آئینہ دار ہیں۔ جو حضرات و خواتین اللہ کی طرف رجوع، قلبی طہارت، اور سلوک و تصوف کے حقیقی معانی سے آشنا ہونا چاہتے ہوں، ان کے لیے یہ خانقاہی نظام ایک نعمتِ غیرمترقبہ ہے۔ آئیں، ان مبارک لمحات سے استفادہ کریں، اور اپنا تعلق ذکر، فکر اور عمل سے مضبوط بنائیں۔


ان بیانات کو براہِ راست سننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: live.tazkia.org