نعت شریف

نعت شریف

(جو کہ اِمسال مسجدِ نبوی سے آخری بار نکلتے ہوئے زبان پر جاری ہوئی تھی)

زبان گنگ ہے بات کیا کرلوں

اس بڑے در پہ آکے کیا بولوں


چند دن آپ کی معیت میں ملے

شکر اس فضل پہ کیسے کرلوں


زبان گنگ ہے بات کیا کرلوں

اس بڑے در پہ آکے کیا بولوں


کاش ہو خلد میں معیت آپ کی

اپنے رب سے میں یہ دعا مانگوں


زبان گنگ ہے بات کیا کرلوں

اس بڑے در پہ آکے کیا بولوں


حق ہے کہ مستحق اس کا میں نہیں

رب کریم سے کرم چاہوں


زبان گنگ ہے بات کیا کرلوں

اس بڑے در پہ آکے کیا بولوں


آنکھ میں نم ہے دل میں غم شبیر کا

بس دعا ہے کہ بار بار ان سے ملوں


زبان گنگ ہے بات کیا کرلوں

اس بڑے در پہ آکے کیا بولوں


کلام: حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتہم