برائے رابطہ و معمولات
ⓘ برائےمعمولات ▼ خانقاہ امدادیہ کا نقشہ ▼
جن کا اصلاحی تعلق فقیر کے ساتھ ہو ان سے گزارش ہے کہ تعلق قائم کرنے کے بعد ایک سادہ کاغذ پر اپنا نام اور ولدیت پتہ تعلیمی کوائف مشاغل ، اپنے معمولات ، اگر کسی سے پہلے ذکر لیا ہو تو وہ ذکر اور بتانے والے کا تعارف تفصیل سے صاف صاف لکھ کرفقیر کو دے دیجئے تاکہ فقیر کو آپ کو مشورہ دینے میں یہ معلومات کام میں لائے۔
- اگر شرعی رکاوٹ نہ ہو تو اپنا حال بالمشافہ یا بذریعہ ٹیلیفون شیخ کو بتائے ، نہیں تو خط کے ذریعے۔ (خواتین کے لئے بالمشافہ رابطہ زیادہ مناسب نہیں ہے۔)
- شیخ کی جو تحقیق ہو اس کو جاننے کے بعد اس پر پورا پورا عمل کرنے کی کوشش کی جائے اور اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آرہی ہو تو پھر پوچھ لیا جائے۔
- اپنے شیخ کو کل عالم میں اپنے لئے سب سے بہتر سمجھیں۔ یہ نہیں کہ اس کو سب سے افضل سمجھیں کیونکہ اس کا علم توصرف اللہ تعالیٰ کوہی ہے اور فقیر تو بہت گنہگار ہے اللہ تعالیٰ ستاری فرمائے ۔
- ۔ روحانی اصلاح کے لئے صرف اپنے شیخ سے تعلق رکھیں ۔کبھی کسی اور پراپنا حال ظاہر نہ کریں اس سے بعض اوقات سخت نقصان ہوسکتا ہے۔ اسی کو توحید مطلب کہتے ہیں ۔ بقول حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب (رحمۃ اللہ علیہ )خلیفہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی (رحمۃ اللہ علیہ)
چار حق مرشد کے ہیں رکھ ان کو یاد
اطلاع و اتباع و اعتقاد و انقیاد
اگر بالمشافہ ملنا ہو تو تشریف لانے سے پہلے ٹیلیفون پر وقت لیں تاکہ فقیر کے معمولات میں کوئی خلل نہ آئے جو کہ روحانیات میں سالکین کے لئے سخت مضر ثابت ہوتا ہے ۔ٹیلیفون عام دنوں میں دن
2 بجے سے لے کر
3 بجے
تک (جمعہ کے دن کے علاوہ)، کرنا زیادہ مناسب ہے کیونکہ یہی وقت اس کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اللہ جل شانہ‘ امت مسلمہ پر رحم فرمائے اور ہمیں معاف فرمائے۔
- فون پر رابطے کیلئے درج ذیل نمبرموجود ہیں‘
- رہائش 0092 51 5470582 (اللہ آباد)
- موبائل0092 300 5010542
حضرت شاہ صاحب دامت برکاتہم العالی کو صرف اپنے احوال اپنی اصلاح اور تصوف کے متعلق سوالات کا ٹیکسٹ میسج، اور وائس میسج کر سکتے ہیں ۔ خواتین صرف ٹکسٹ میسج کریں وائس میسج نہ کریں۔اور ٹکسٹ میسج صرف اردو یا انگلش میں کیا جائے ۔رومن اردو میں نہ کریں۔ اس نمبر پر کال نہیں سنی جاتی۔
حضرت شاہ صاحب کے متعلقین سے گزارش ہے کہ اُن کو جو روزانہ کے معمولات دیئے گئے ہیں، وہ ان کی روزانہ ادائیگی کی تفصیل باقاعدگی سے نیچے دیئے گئے فارم کو پرُ کر کے ہرمہینے حضرت شاہ صاحب تک (اوپر دیئے گئے رابطے کے طریقوں سے) پہنچائیں۔
کسی ایک فارمیٹ والی فائل ڈاون لوڈ کر لیں۔ فائل کے اندر انگریزی اور اُردو دونوں طرح کے صفحات موجود ہیں۔ کسی ایک طرح کے صفحے کو پرنٹ کر کے پُر کرلیں اور جمع کرادیں۔
اگر کوئی ساتھی روزانہ کے معمولات کا پرچہ نہ بھر سکے تو پھر وہ نیچے دئے گئے سوال نامہ کو بھر کے جمع کروا دے۔
یا
یا
جو طالبات مدرسہ میں داخلہ کی خواہش مند ہیں وہ فارم یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں
View Direction to Khanqah Imdadia Building in a larger map