تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر

(سوال جواب مجلس پیر، 1 جنوری 2024 ، بمطابق 18 جمادی الثانی 1445 ہجری مجلس نمبر 654) حصہ اول

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰى خَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ

اَمَّا بَعْدُ!

فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔

معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے، پیر کے دن ہمارے ہاں سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی جو احوال ہوتے ہیں ان کی تحقیق بھی بتائی جاتی ہے۔

سوال 17: سوال برائے پیرِ مجلس۔ حضرت! السلام علیکم۔ جب کہ ذکر کی برکت سے مجاہدہ کرنا آسان ہو جاتا ہے، کیا اس طرح ہر وقت وقوفِ قلبی رکھنے سے بھی مجاہدہ کرنا آسان ہو جاتا ہے؟ جزاک اللہ۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اصل میں وقوفِ قلبی تو یہ تو انسان کی اپنے اوپر نظر ہے، کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ نگہداشت ہے۔ تو آپ اپنے عیوب پر نظر رکھیں، اور اس کی اصلاح پر نظر رکھیں۔ تو جب آپ یہ نظر رکھیں گے تو آپ کے لیے مجاہدہ آسان ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔

Question 18: Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatuh. Sheikh, I have come for Jamaat with the intention of restarting my 40 days of zikr after I had missed for a while during exam preparation, and to contact my Sheikh more often and rebuild that connection. InshaAllah, if you could do dua that Allah Subhanahu Wa Ta'ala gives me taufeeq to continue and also if you could make dua for my exams. MashaAllah.

Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)

Answer: May Allah Subhanahu Wa Ta'ala grant you taufeeq to do good amaal and complete zikr every day in time. And also I make dua for your exam, may Allah Subhanahu Wa Ta'ala grant you success in it.


سوال 19: معمولات کے علاوہ حضرت جی! میرے دسمبر کے معمولات ہیں، مراقبہ ویسے ہی محسوس ہوتا ہے کہ کبھی کبھی خود کو غالب سمجھتی ہوں، اس مزاج کا ذکر کرتی ہوں، آپ کی رہنمائی کے مطابق اپنے ذہن کو ذکر کی طرف متوجہ کرتی ہوں، دوسری سوچوں کو نہیں آنے دیتی۔ ذکر کرتے ہوئے کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرا جسم پگھل رہا ہو، جیسے زمین بوس ہو رہا ہو، اور میں اندر ایک قوت اسے زمین بوس ہونے سے روک رہی ہو۔ اور میں بھی شعوری طور پر خود کو پگھلنے سے روکتی ہوں۔ ذکر کے دوران یہی جنگ جاری رہتی ہے، آپ اصلاح فرمائیں۔ تہجد میں ناغے ہوئے ہیں، اس کا تدارک کیسے کروں؟ آنکھ کھل جاتی ہے مگر رضائی سے اٹھنے کو دل نہیں کرتا، اور کبھی تو الارم کا بھی پتا نہیں چلتا، کیا یہ گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے؟ آپ اصلاح فرمائیں۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: ما شاء اللہ، یہ بہرحال ٹھیک ہے، یہ کیفیات ہیں، اور یہ جنگ تو جاری رہے گی، نفس کے ساتھ یہ جنگ جاری رہے گی۔ اور اس میں آپ کو کامیاب ہونا چاہیے، اس کی کوشش کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ تہجد میں جو ناغے ہوئے ہیں، تدارک یہ ہے کہ جب تہجد میں ناغہ ہو جائے تو جتنی رکعتیں آپ تہجد میں پڑھتی ہیں، اتنی رکعتیں آپ چاشت کی پڑھ لیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ تہجد میں ناغہ دو وجوہات سے ہوتا ہے، سستی کی وجہ سے اور گناہوں کی وجہ سے۔ گناہوں کے لیے استغفار کر لیں، سستی کے مقابلے میں چستی کریں۔


سوال 20: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ فلاں بہاولپور۔ السلام علیکم۔ حضرت! آپ نے جو اذکار دیئے تھے ان کا ایک مہینہ مکمل ہو چکا ہے، الحمد للہ، لیکن کچھ دن اذکار کی تعداد مکمل نہیں ہو سکی۔ مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ دو سو مرتبہ، لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ چار سو مرتبہ، حَقّ چھ سو مرتبہ، اَللّٰهُ ساڑھے بارہ ہزار مرتبہ، اس کے ساتھ پانچ منٹ تصور۔ کرنا کہ اللہ کرے۔ لیکن حضرت! ابھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ دل اللہ اللہ کر رہا ہو۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اب اَللّٰهُ اَللّٰهُ تیرہ ہزار اور باقی وہی جو آپ کو بتائے گئے ہیں۔


سوال 21: السلام علیکم۔ حضرت! آج اصلاحی ذکر کرتے ہوئے ذہن کی کشمکش بہت کم ہو گئی، ذکر کرتے ہوئے لطیفۂ قلب زیادہ نہیں، بلکہ جو حرکت کر رہا تھا وہ اچھی طرح محسوس ہو رہا تھا۔ جب مراقبے کی باری آئی اور کچھ حرکت نہیں تھی مگر دل پہ اللہ لکھا ہوا نظر آ رہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا کہ اس کیفیت اور لکھے ہوئے اللہ کو اس طرح محفوظ کر لوں، نقشبند نام بھی یاد آ رہا تھا، کہ اس نقش کو بند کر دوں۔ سر اٹھانے کو دل نہیں چاہ رہا تھا۔ سعید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر سج رہا ہے، شاہِ خوباں کے لئے دربارِ دل۔ کیفیت کے ساتھ محسوس ہو رہا تھا، اور باتیں جیسے سر جھکا کے، یار کی تصویر دیکھنا یاد آ رہی تھی۔ لکھے ہوئے اللہ کے پیچھے سرنگ بھی نظر آ رہی تھی، جس کے اندر میں فی الحال جا نہیں سکی، لیکن شاید اگلی بار جا سکوں یا صرف لکھے ہوئے اللہ کو بس دیکھتا رہوں۔ ایسا بھی محسوس ہو رہا تھا کہ اتنے سالوں کے کھودنے کی محنت کے بعد پانی نکلا ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: ما شاء اللہ، اچھی کیفیات ہیں، آپ ذکر جاری رکھیں۔


سوال 22: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میں فلاں بات کر رہا ہوں، اللہ کے فضل سے میرا ذکر مکمل ہو گیا ہے، دو سو مرتبہ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، چار سو مرتبہ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ، چھ سو مرتبہ حَقّ، اور ساڑھے پانچ ہزار مرتبہ اَللّٰهُ۔ اس کے ساتھ پانچوں لطائف پر دس دس منٹ اور پندرہ منٹ مراقبۂ دعائیہ۔

احوال: اپنی زبان، کان اور آنکھ کو کنٹرول کرنے کا سبق دیا تھا۔ تینوں میں کمی ہوئی ہے، جب بھی ان تینوں میں سے کسی ایک سے گناہ سرزد ہوتا ہے تو اس کے بعد شرمندگی اور پچھتاوا کافی ہوتا ہے۔ استغفار بھی کرتا ہوں، اللہ جل شانہٗ معاف فرمائے۔ آمین۔ آپ سے مزید رہنمائی اور دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: فی الحال آپ یہی جاری رکھیں ان شاء اللہ، ایک مہینہ اور۔


سوال 23: السلام علیکم محترم حضرت۔ مندرجہ ذیل اذکار اور مراقبات بلا ناغہ جاری ہیں الحمد للہ، مگر مختلف وجوہات کی وجہ سے ان معمولات کو کرتے وقت ضروری اہتمام نہیں کر پایا، اور یکسوئی بھی حاصل نہیں کر سکا۔ اس ماہ جنوری میں یکسوئی اور اہتمام کی بھرپور کوشش کروں گا ان شاء اللہ۔

ذکر، مراقبات، تفصیل یہ ہے: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ 200، لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ 400، حَقّ 600، اَللّٰهُ 1100، حَقّ اَللّٰهُ 500، هُوَ 500 اور اَللّٰهُ هُوَ 200۔ حَقّ اَللّٰهُ کے ساتھ یہ تصور کہ میں اللہ تعالیٰ کا بندہ ہوں اور اللہ تعالیٰ سے راضی ہوں۔

مراقبات: پہلا مراقبہ ؛تصور کہ اللہ جل شانہٗ میرے ساتھ ہیں، جیسا کہ اس کی شان ہے، مقدار: پندرہ منٹ۔

دوسرا مراقبہ ؛ میں اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے طریقے شریعت پر چلنے کی کوشش کر رہا ہوں، مقدار :دس منٹ۔

تیسرا مراقبہ؛ اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو تمام فتنوں سے بچائے اور دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے، مقدار پندرہ منٹ۔

چوتھا مراقبۂ شکر؛ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر جو فضل و کرم کیا اور جتنی نعمتیں عطا کی ہیں اس کا شکر، مقدار: پانچ منٹ۔

پانچواں مراقبہ؛ صبح کے وقت دس منٹ یہ سوچنا کہ آج میں نیک کام اور لوگوں کی کیا جائز خدمت کر سکتا ہوں، اور رات کو پانچ منٹ مراقبہ کرنا کہ جو نیک کام اور لوگوں کے جائز کام، اللہ تعالیٰ کا شکر، جو رہ گیا اس پر استغفار۔ غیبت، جھوٹ اور بدنگاہی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اس کا ریکارڈ رکھ رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ کے فیض کی برکت سے زیادہ تر بچا رہا الحمد للہ۔ مگرnill رپورٹ نہیں ہے۔ غصہ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، الحمد للہ یہاں تک کامیاب رہا مگر ایک سے دو مرتبہ قابو نہیں کر سکا۔ حضرت! مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: فی الحال آپ یہی جاری رکھیں، اور اللہ تعالیٰ سے استقامت اس پر مانگتے رہیں۔


سوال 24: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت! مزاج بخیر ہوں گے۔ بندے کو جو ذکر دیا تھا اس پر دوسرا مہینہ پورا ہوا، صرف ایک دن کے ذکر کے وقت ایک ضروری کام پیش آیا اور بھول گیا۔ اور وہ ذکر یہ تھا، دو سو مرتبہ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، چار سو مرتبہ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ، چھ سو مرتبہ حَقّ اور پانچ سو مرتبہ اَللّٰهُ۔ اور مراقبۂ تنزیہ اور صفاتِ سلبیہ۔ جس کا اثر

الحمد للہ محسوس ہو رہا ہے وہ یہ کہ ہر وقت ایک استحضار کی کیفیت ہوتی ہے اور ہر کام سے پہلے اچھی نیت کی توفیق ہو رہی ہے۔ اور نماز میں بھی ایک حد تک خشوع و خضوع نصیب ہوا ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: ما شاء اللہ، مراقبۂ تنزیہ اور صفاتِ سلبیہ کے بعد شانِ جامع کا مراقبہ کریں۔ یعنی ان چاروں مراقبات کو جمع کر کے اس کا جو فیض ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شیخ کی طرف، اور شیخ کی طرف سے آپ کے لطیفۂ اخفی پہ آ رہا ہے، ایک مہینہ۔ یہ بھی آپ بھیجیں۔


سوال 25: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! اللہ پاک سے آپ کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔ پچھلے دنوں معمولات میں بہت زیادہ کوتاہی ہوئی، اور چار یا پانچ مرتبہ فجر کی نماز قضا ہوئی۔ اس کے علاوہ روزانہ کے معمولات بالخصوص چہل درود شریف اور مناجاتِ مقبول بھی ادا نہیں ہو سکے۔ فجر کے بعد دعاؤں کا معمول اور منزلِ جدید کا بھی ناغہ ہوتا رہا۔ اس کے اثرات بھی محسوس کر رہا ہوں۔ کئی دن تلاوتِ قرآن کا بھی ناغہ ہوا۔ صبح فجر کی نماز کے لیے بستر سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اذانوں سے بہت پہلے گہری نیند آتی ہے جس کے بعد جماعت بھی رہ جاتی ہے۔ الارم بھی بند کر کے سو جاتا ہوں۔ کہ بس ابھی اٹھتا ہوں، اور ابھی اٹھتے اٹھتے فجر کی جماعت رہ جاتی ہے۔ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، اللہ پاک آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: جب کبھی آپ سے فجر کی نماز رہ جائے تو تین روزے اور سو رکعت نفل یہ اپنے اوپر جرمانہ رکھیں۔ ٹھیک ہے؟ اور جو باقی نمازیں اگر ان میں سے کوئی قضا ہو جائے تو اس پہ تین روزے ہیں۔ تو یہ تو آپ اس کا کر لیں۔ اور باقی یہ ہے کہ استغفار کر لیں، دو رکعت صلاۃ التوبہ پڑھ لیں اور پکی نیت کر لیں کہ آئندہ میں یہ کام نہیں کروں گا۔ تو بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ جل شانہٗ آپ کو توفیق عطا فرمائے، لیکن ان باتوں پر عمل کرنا جو میں نے بتائی ہیں۔


سوال 26: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

نمبر ایک: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر، اور مراقبے کی حقیقتِ کعبہ پندرہ منٹ، اس کے علاوہ اپنے اختیار سے نماز میں توجہ قائم رکھنا، کم از کم نماز کے ترجمے پر غور کرنا۔ چند نمازوں میں توجہ قائم رکھنا نصیب ہوا ہے الحمد للہ، باقی غفلت میں بھی پڑھی ہیں۔ البتہ پہلے کی طرح غفلت نہیں ہوتی، بلکہ درمیان درمیان میں نماز کے الفاظ پر توجہ نصیب ہو جاتی ہے۔ الحمد للہ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہونے کا ادراک نصیب ہوا ہے خاص کر جب پریشانی اور مشکل میں ہوتی ہوں، اور اس ادراک سے کافی سکون اور اطمینان ملتا ہے۔ کم کھانے کا مجاہدہ الحمد للہ جاری ہے، اللہ تعالیٰ مزید توفیقات سے نوازے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اس کو جاری رکھیں۔


نمبر دو: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبۂ دعائیہ اور معیت پندرہ منٹ۔ نماز کی فکر بڑھ گئی ہے اور وقت داخل ہوتے ہی نماز پڑھتی ہوں، اور سونے سے پہلے اپنے اعمال کے محاسبے کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خوفِ خدا نصیب ہوا ہے ۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب:ما شاء اللہ، یہ بہت اچھی بات ہے، مراقبۂ دعائیہ، مراقبۂ معیت، تو ما شاء اللہ اس کے ساتھ آپ جو ہے نا وہ آیت الکرسی کا جو مراقبہ ہے، یعنی اس کا جو مفہوم ہے ذہن میں بٹھا کر، اس کے فیض کا مراقبہ کریں کہ اس کا فیض اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے پورے جسم پر آ رہا ہے۔


نمبر 3: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ کعبہ 15 منٹ۔ یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ خانہ کعبہ شعائر اللہ میں سے ہے۔ اور شعائر اللہ کی تعظیم بھی ہم صرف اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔ بیت اللہ کا طواف ہم اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔ دل میں خانہ کعبہ کی زیارت کرنے کا شوق ہر وقت رہتا ہے۔ کبھی زبان سے بھی اس کا اظہار کرتی ہوں، اس کے علاوہ سوچ نفی سے اثبات کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔

جواب : ماشاءاللہ۔ بہت اچھی بات ہے۔ مراقبہ حقیقتِ صلوٰۃ کر چکی ہیں یا نہیں؟

نمبر 4: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ دعائیہ اور معیت 5 منٹ اور مراقبہ شکر 10 منٹ۔ اللہ تعالیٰ کی معیت کا ادراک مزید قوی ہو گیا ہے، دعا مانگنے کی مقدار بھی بڑھ گئی ہے، یہاں تک کہ جب راستے سے گزرتے ہوئے کوئی سامنے آتا ہے اور اس میں کوئی کمزوری نظر آتی ہے تو اس کے لیے دعائیں کرنے لگ جاتی ہوں۔ ہر بات پر شکر کی توفیق نصیب ہوئی ہے، کبھی کبھی کوئی بات زبان سے ناشکری کی نکل جائے تو سخت افسوس ہوتا رہا ہے اور اس بات میں حکمتیں نظر آتی ہے جس پر شکر کی مزید توفیق ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر معاملے میں زبان پر "وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللهِ" ہوتا ہے۔

جواب : سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ۔ تو اس کو فی الحال جاری رکھیں۔


نمبر 5: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ کعبہ 15 منٹ۔ کچھ محسوس نہیں ہوتا۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]


جواب : ماشاءاللہ اس کو جاری رکھیں۔


نمبر 6: لطیفہ قلب 15 منٹ۔ اس طالبہ نے لطیفہ قلب پر 2 ماہ تک 10 منٹ ذکر جاری رکھا، لیکن محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ مزید 2 ماہ 15 منٹ ذکر کیا لیکن اب بھی محسوس نہیں ہوتا۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب : اب 20 منٹ کریں۔


نمبر 7:لطیفۂ قلب دس منٹ محسوس نہیں ہوتا۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اس کو پندرہ منٹ کریں۔


نمبر 8: لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح دس منٹ، لطیفۂ سر دس منٹ، لطیفۂ خفی پندرہ منٹ، تمام لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اب لطیفۂ اخفیٰ پر پندرہ منٹ اور باقی پہ دس منٹ۔


نمبر 9:تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبۂ صفاتِ ثبوتیہ پندرہ منٹ، محسوس نہیں ہوتا۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اس کو جاری رکھیں۔


نمبر 10: درود شریف پڑھتی تھی، اب بڑی ہو گئی ہیں۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: تو ان کو وہ پہلے والا ذکر دے دیں۔


نمبر 11: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر، مراقبۂ دعائیہ پندرہ منٹ۔ آپ کی اجازت سے ذکر اور مراقبہ دونوں وقفے سے کرتی ہیں۔ ما شاء اللہ ٹھیک ہے۔ فرائض اول وقت نصیب ہوئے ہیں اور نوافل کی مواظبت نصیب ہوئی ہے۔ نیکی کی رغبت بڑھ گئی، گناہ سے اکتاہٹ محسوس کرتی ہوں، اور خوفِ خدا دل میں بڑھ گیا ہے۔ مراقبۂ دعائیہ کرتے ہوئے سبز رنگ کا فیض آتا ہوا محسوس کرتی ہوں۔ لسان ذکر سےجب غفلت ہو جائے تو دل میں تنگی محسوس ہوتی ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: ما شاء اللہ اس کو جاری رکھیں، اچھی کیفیات ہیں، الحمد للہ۔


سوال 27: السلام علیکم حضرت۔ گزارش خدمت ہے کہ اہتمام کے ساتھ معمولاتِ علاجِ ذکر نہیں ہو سکتا۔ جب کہ مصروفیت کے لحاظ سے وقت اور کام کی ترتیب کے انتظام کے لحاظ سے اپنی مرضی کے مطابق آزادی سے کر سکتا ہوں۔ کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ایک fix وقت پر نہیں ہوتا، کبھی ذکرِ خفی صحیح طریقے سے نہیں ہوتا، کبھی مراقبہ کبھی جلدی جلدی کیا جاتا ہے، کبھی آدھا رہ جاتا ہے، کبھی رات کو ذکر مراقبہ کیا تو سو جاتا ہوں۔ شیطان پیچھے لگا ہوا ہے، جب ارادہ کرتا ہوں کسی اور کام پر لگا دیتا ہے اور یہ خیال آتا ہے کہ ابھی کرتا ہوں ابھی کرتا ہوں۔ اس طرح پھر پورا دن گزر جاتا ہے۔ اگر اہتمام سے ہو جائے تو فائدہ بہت ہوتا ہے۔ یعنی لطائف پورے محسوس ہوتے ہیں اور باقی مخالفتِ نفس آسان ہو جاتی ہے۔ پہلے یکسوئی کم ہوتی تھی خیالات کی وجہ سے ذکر کے وقت طرف توجہ کم ہوتی تھی، لیکن پورا ایک گھنٹہ لگا کر مکمل کر لیتا تھا۔ اب وساوس کم ہیں، یکسوئی جلدی ہو جاتی ہے لیکن پورا وقت اور صحیح اہتمام کے ساتھ نہیں ہوتا۔ نہ گھر میں نہ خانقاہ میں۔ باقی تلاوت، درود، تسبیحات ٹھیک ہوتے ہیں۔ کوئی علاج تجویز کیا جائے تاکہ اہتمام کے ساتھ اور معیار کے مطابق معمولات پورے کر سکوں۔200، 400، 600، 1000، مراقبہ سورۃ الخلاص ایک ماہ مکمل ہے جزاک اللہ

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب : یہ اب اس طرح کر لیں کہ آپ اس کے ساتھ مراقبہ شکر کر لیں کہ اللہ پاک نے آپ کو یہ توفیق دے دی ہے کہ اب یکسوئی بڑھ گئی ہے اور آسانی کے ساتھ یہ ہو جاتا ہے تو اس پر شکر کرتے ہوئے، یہ شکر یہی ہوگا کہ یہ کام اُسی طرح کر لیں جس طرح کرنے کے لیے بتایا گیا ہے اور اس میں غفلت نہ کریں اور اس میں سستی نہ کریں، باقی یہ کہ شیطان کسی بھی صورت میں آ سکتا ہے تو اگر آپ کو شیطان سستی پہ لگاتا ہے تو آپ اس کے مقابلے میں چستی کے ساتھ کریں، بس اور یہ کہتے ہیں یعنی مطلب یہ کہ زیادہ کام کرنا مطلوب نہیں ہے جو کام ہے طریقے سے کرنا اصول کے ساتھ کرنا مطلوب ہے۔


سوال 28: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

نمبر 1، میرے گھر والی کا مراقبہ دعائیہ اپنی امت اور فلسطین کے لیے ایک ماہ ہو گیا۔

نمبر 2، ممانی صاحبہ کا مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ چار ماہ سے کر رہی ہیں لیکن ابھی اثر محسوس ہو رہا ہے کہ دنیا کی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اور سب اللہ ہی کرتا ہے یقین ہو گیا ہے۔ مزید رہنمائی فرمائیں۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔ تو یہ مراقبہ دعائیہ تو جاری رکھیں الحمد للہ اور اس کے لیے یہ کر لیں کہ ساتھ جو آیت الکرسی کا جو مراقبہ ہے، یعنی اس کا جو مفہوم ہے ذہن میں بیٹھ جائے تو اس کو کرلیں کہ اس کاجو فیض ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ کی طرف، آپ ﷺ کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے پورے جسم پہ آ رہا ہے، یہ ساتھ بڑھا دیں۔ جو ممانی صاحبہ ہیں، اس کا تجلیاتِ افعالیہ کے بعد صفاتِ ثبوتیہ کا مراقبہ ان کو دے دیں۔

Question 29: Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatuh. I pray you are well dear Sheikh. I have attached my mamoolat chart for December and completed my fourth month of Muraqaba facing the Qibla Shareef imaging my heart saying Allah whilst Allah Ta'ala is looking at this with love.

Muraqaba: I unfortunately missed 3 continuous days at the start of this month and I can't remember why!. However, after that I fixed a routine to always do it in the morning and never leave till after Isha. Alhamdulillah, this has made me consistent and improved the quality of my Muraqaba with better focus and feeling in my heart too on some days, whereas before I struggled with focus every day. My main condition is that I feel as though all my Ibaadaat is done in an automatic manner. I feel no rooh in it, rather everything feels like a task needing completed, and when it is completed I move on the next. I feel like this may be a side effect of my mamoolat chart which has definitely helped me more regular with my mamoolat, but maybe that is why I feel like a habit. Is there a way to be regular with Ibaadaat whilst not making it to be a routine and just a task that needs completed? Mamoolat chart: I have not been consistent with my Tahajjud, but most days I am keeping fast. Alhamdulillah. Also my Tilawat has been regular. Alhamdulillah. I missed 6 days of filling the chart out when I was serving guests, but I feel very bad about this and will InshaAllah not let this happen again. I have struggled with bringing 5 new Sunnahs into my life weekly for the past few months, and am now thinking of cutting it down to 3 Sunnahs every week to be more manageable and consistent.

Finally, I am to print out and stick the Hadees regarding how to make Sufoof in prayer in my two local Masajids and will make everyone aware of the masail of Sufoof. Kindly advise for the next. Humble request

Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)


جواب: سب سے پہلے تو آپ یہ سمجھیں، حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جو لوگ ریا سے عبادت کرتے ہیں ان کو نہ روکو، کیونکہ ریا پہلے عادت بن جاتی ہے، پھر عبادت بن جاتی ہے۔ تو آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی عادت اگر یہ ہو گئی ہے تو اس پر بھی اللہ پاک کا شکر ادا کریں، تو اس کے بعد یہ عبادت بن جائے گی، مطلب یہ ہے کہ اس کی طرف شفٹ ہو جائے گی۔ اب یوں کہہ سکتے ہیں کہ دو Task ہیں۔ ایک task یہ ہے کہ Regular ہونا، دوسرا task ہے اس میں اثر لانا۔ تو ماشاء اللہ ایک achieve کیا، تو اب دوسرے کے لیے کوشش کر لیں، اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے۔

سوال 30: السلام علیکم حضرت جی! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ میرا مراقبہ ذکرِ قلبی 20 منٹ کا ہے۔ پورے ماہ میں دو ناغے ہوئے ہیں، باقی معمولات پابندی سے جاری ہیں۔ دل سے ذکر کبھی محسوس، کبھی نہیں ہوتا، اگر تنہائی میں کروں تو ذکر محسوس ہوتا ہے۔ حضرت جی مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: ماشاء اللہ ٹھیک ہے، اللہ جل شانہ آپ کو مزید توفیقات سے نوازے۔

سوال 31: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی، میرا نام ___ ہے، آپ نے پچھلے مہینے ذکر کرنے کے لیے دیا تھا۔ 100 مرتبہ لا الہ الا اللہ، 100 مرتبہ لا الہ الا ھو، 100 مرتبہ حق اور 100 مرتبہ اللہ۔ الحمدللہ مکمل ہو گیا ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ ہر ہفتے مفتی صاحب کو رپورٹ دیا کرو، میں نے ہر ہفتے انہیں بتایا۔ ذکر کی بدولت الحمدللہ بہت سے گناہ چھوٹ گئے۔ حضرت جی آج مجھے اگلا ذکر بتا دیجیے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب:200 مرتبہ لا الہ الا اللہ، 200 مرتبہ لا الہ الا ھو، 200 مرتبہ حق اور 100 مرتبہ اللّٰہ۔ یہ ایک مہینے کے لیے اب کریں، ان شاء اللہ۔


سوال 32: السلام علیکم حضرت جی! میرا ذکر مکمل ہو گیا ہے۔ 200 مرتبہ، 400 مرتبہ، 600 مرتبہ اور 16 ہزار۔ حضرت جی آگے رہنمائی فرمائیں؟

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب:اب ساڑھے 16 ہزار کر لیں ان شاء اللہ۔


سوال 33: السلام علیکم حضرت جی! ذکر 200، 400، 600 اور اللّٰہ اللّٰہ 3 ہزار مرتبہ، ایک ماہ مکمل ہو گیا۔ دل "اللہ اللہ" محسوس نہیں ہوتا، طبیعت میں سستی اور غفلت اور ٹینشن ہے۔

[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]

جواب: اب 200، 400، 600 اور ساڑھے تین ہزار کر لیں ایک مہینے کے لیے۔

اللہ پاک سے دعا کریں کہ اللہ پاک ٹینشن دور فرمائے اور آپ سستی کو چستی میں بدلنے کی کوشش کر لیں، یہ ہمارے لیے ایک assignment ہے۔ اللہ پاک اپنا فضل فرمائے۔





وَاٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ


تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر - مجلسِ سوال و جواب - اشاعت دوم