اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰى خَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعْدُ!
فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے، پیر کے دن ہمارے ہاں سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی جو احوال ہوتے ہیں ان کی تحقیق بھی بتائی جاتی ہے۔
سوال 1: السلام علیکم حضرت جی! میرے معمولات ہیں دو سو، چار سو، چھ سو اور تیرہ ہزار، ایک مہینہ پورا ہو گیا۔ گھر والوں کا پانچوں لطائف پر پانچ پانچ منٹ اور تجلیاتِ افعالیہ پندرہ منٹ، سارے لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: آپ ساڑھے تیرہ ہزار اسم ذات اب کر لیں، اور باقی وہی۔ اور آپ کے گھر والے یہ کریں کہ جو تجلیاتِ افعالیہ ہے، وہ اس کے بارے میں مجھے بتا دیں کہ وہ کیا محسوس کر رہی ہیں اس کے ساتھ۔
سوال 2: آپ کون سے شہر میں ہیں؟
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: میں راولپنڈی شہر میں ہوں جو پاکستان کا مشہور شہر ہے، اسلام آباد کے ساتھ۔
سوال 3: السلام علیکم شیخ محترم! نام فلاں، والد فلاں، شہر فلاں، تعلیم فلاں۔ شیخ محترم! میں آپ کی سالکہ ہوں۔ روزانہ کی تسبیحات، اذکار کے ساتھ تیسرا مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ، شیوناتِ ذاتیہ کا سبق ہے میرا۔ شیخ محترم! میں کافی دنوں سے اس مراقبے پر ہوں لیکنconcentrate نہیں کر پا رہی ہوں۔ آپ دعا فرمائیں، کیفیت کچھ خاص نہیں، بس میری سوچ میں تبدیلی آئی ہے کہ میرے ساتھ بچپن سے اب تک بہت برا ہوا، وہ میری یا حالات کی وجہ سے ہوا، اور جو بھی اچھا ہوا وہ اللہ کی طرف سے ہوا۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: اللہ کا کرم ہے، ما شاء اللہ یہ صحیح سوچ آپ کو ملی ہے، الحمد للہ۔ اور باقی یہ ہے کہ جو تجلیاتِ افعالیہ ہے، وہ اس کی برکت ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ما شاء اللہ تجلیاتِ افعالیہ کا فیض مل گیا۔ باقی جو شیوناتِ ذاتیہ ہے، اصل میں تجلیاتِ صفات اور شیوناتِ ذاتیہ کا سبق ہے جو ہے نا، آپ نے تینوں کو ملا دیا۔ تو ایک ہوتا ہے جو پہلے والا دل پہ جو ہوتا ہے وہ تجلیاتِ افعالیہ ہے، اور دوسرا ہے صفاتِ ثبوتیہ، اور تیسرا ہے شیوناتِ ذاتیہ کا۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان تینوں کا فرق معلوم نہیں ہے۔ اور ویسے بھی آپ کو فائدہ تجلیاتِ افعالیہ کا ہوا ہے تو آپ صفاتِ ثبوتیہ دوبارہ کر لیں۔ صفاتِ ثبوتیہ کا میں آپ کو طریقہ بتاتا ہوں، وہ یہ ہے کہ اللہ پاک کی آٹھ صفاتِ خاص ان کے لیے ہیں جس میں اللہ جل شانہٗ حی و قیوم ہے، اور مطلب یہ ہے کہ دیکھتے ہیں ہر چیز کو، سنتے ہیں ہر چیز کو، اور یہ صفات ساری کامل ہیں، اللہ پاک کا ارادہ حاصل ہے، اور اللہ جل شانہٗ نے ساری کائنات کو تخلیق کیا ہوا ہے، بلکہ سب کا خالق ہے۔ تو یہ سب جو ہیں، جو صفات ہیں، یہ اور اللہ پاک کا علم، اللہ پاک کا جو علم ہے وہ کامل ہے، اور قدرت، یہ اللہ تعالیٰ کی کامل ہے۔ تو یہ آٹھ صفات ہیں، تو یہ آٹھ صفات جو ہیں یہ، اس کا جو فیض ہے، یعنی آٹھ کا، وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے آپ کے شیخ کی طرف، اور آپ کے شیخ کی طرف سے آپ کا جو تیسرا لطیفہ ہے، "سِر"، اس کے اوپر آ رہا ہے۔ تو آپ یہ ابھی یہ کر لیں۔
سوال 4: جی حضرت! ابھی میں نے سوچا میں تو نماز بھی جلدی جلدی میں پڑھتی ہوں، دماغ ادھر ادھر لگا رہتا ہے، بچے بھی تنگ کرتے ہیں، کوئی دوپٹہ کھینچتا ہے، کوئی اوپر بیٹھ جاتے ہیں، نماز بھی میں پڑھ لیتی ہوں، بس پڑھ لیتی ہوں۔ باقی تو میرے پاس ایسا کوئی عمل نہیں ہے جس کا میں کہوں کہ اللہ خوش ہوں گے، تو لوگوں کی تعریف سے میرا دل ہی خوش ہوگا، اللہ خوش نہیں ہوں گے۔ لیکن اب ایک اور بات بھی دل میں شیطان نے ڈالی ہے کہ لوگوں کے دل میں بھی تو عزت اللہ ڈالتا ہے تو کیا پتا اللہ تعالیٰ خوش ہو؟
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: اللہ جل شانہٗ کے ساتھ ہمیشہ اچھا گمان رکھنا چاہیے۔ یہ تو ہے۔ اور اپنے ساتھ ہمیشہ بدگمانی رکھنی چاہیے۔ اور یہ بھی ہے۔ اب بتاؤ کونسی چیز رہ گئی؟ تو بس یہ دونوں باتیں یاد رکھیں تو ان شاء اللہ کوئی پریشانی نہیں۔
سوال 5: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اللہ تعالیٰ سے امید رکھتی ہوں کہ آپ خیر و عافیت کے اعلیٰ ترین درجے میں ہوں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ حضرت! آپ نے لطیفۂ روح کا ذکر دیا تھا 12 ستمبر کو، الحمد للہ تعالیٰ پہلے عصر کے وقت کرتی تھی، ایک ماہ پہلے فجر کی نماز سے پہلے شروع کیا، لیکن آج میری آنکھ نہ کھلی تو ناغہ ہوا پہلی بار۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: ناغہ کیوں ہوا؟ آپ اس کواشراق کے وقت کر لیتیں، اشراق کے وقت بھی اگر رہ گیا تھا تو ظہر کے وقت کر لیتیں۔ لیکن بہرحال اس کو عادت نہیں بنانا چاہیے، لیکن ناغے سے بہرحال بہتر ہے کہ آپ اس کو تھوڑا وقت اگر تبدیل سے بھی ہو جائے تو ناغے سے بہتر ہے۔
سوال 6: السلام علیکم حضرت۔ بار بار میسج کرتی ہوں اس وجہ سے نہایت شرمندہ ہوں، مگر والدہ کی حالت دیکھی نہیں جاتی، کل باتھ روم میں گر گئیں، اور گھٹنے اور ٹخنے میں بہت چوٹ لگی، بلڈ پریشر بھی ایک سو تیس، اور اوپر والا جو کہ اس عمر میں کم سمجھا جاتا ہے، اور میرے دل پر بہت بوجھ ہے، بار بار رونا آتا ہے اور سانس لینا بھی بیماری بڑی بھاری محسوس ہوتی ہے، مراقبے میں کتے اور خنزیر نظر آتے ہیں۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: اصل میں بات یہ ہے کہ ہمارے ارد گرد جو شیاطین ہیں۔ اس کے عکوس تو نظر آئیں گے۔ لہٰذا آپ اس کی پرواہ نہ کریں، یہ آپ نہیں ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ والدہ صاحبہ کی خدمت کریں۔ جو اللہ پاک کی مرضی ہوگی، وہی ہوگا۔ لیکن آپ نے جو ان کی خدمت کرنی ہے، اس پر آپ کو اجر ملے گا۔ آپ ان کے لیے جتنی سہولت پیدا کر سکتی ہیں، وہ کریں، اور صدقہ بھی دیں، اللہ جل شانہٗ اس کو صحت عطا فرما دے۔
Question 7: Assalamu Alaikum. Our Masjid, HMCT, has exchanged the purchase contact for next door building at a price of 450,000 pounds. Please make dua for us to meet the target price ASAP. Jazakallah Khaira Kaseera.
Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)
Answer: MashaAllah. May Allah Subhanahu Wa Ta'ala grant you the said amount very easily and may Allah Subhanahu Wa Ta'ala grant you taufeeq to serve this Masjid as much as possible.
سوال 8: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میں فلاں بات کر رہا ہوں، جہلم سے، ان شاء اللہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ حضرت جی! آپ نے مجھے ذکر دیا تھا لیکن ایک سال سے زیادہ ہو گیا، میں نے ذکر نہیں کیا۔ اپنی سستی کی وجہ سے۔ اب میں دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں اور بہت زیادہ پریشان ہوں، ہر وقت موت کا خوف اور مستقبل کی فکر رہتی ہے۔ میں نے اپنی جاب بھی چھوڑ دی ہے، پاکستان تمباکو کمپنی سے، انگلینڈ جانے کے لیے، اور جا کر اپنے والدین اور اپنے گھر والوں کے لیے کچھ بہتر کما سکوں کیونکہ گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ بڑا بھائی تھوڑا ذہنی بیمار ہے اور والد صاحب بھی بہت پریشان رہتے ہیں۔ لیکن میں اُدھر بھی نہیں جا سکا، اور اب ڈر لگ رہا ہے اُدھر جانے سے کہ کہیں دین سے دور نہ ہو جاؤں۔ کہیں اتنا بڑا قرض لے کر جاؤں اور وہاں کوئی مسئلہ ہو جائے، تو گھر والے یہ نہیں اتار سکیں گے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ دو سو مرتبہ، لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ چار سو مرتبہ، حق چھ سو مرتبہ، اَللّٰهُ ایک ہزار مرتبہ، یہ والا ذکر دیا تھا آپ نے۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: سب سے پہلے تو دو رکعت استغفار پڑھ لیں کہ آپ نے اپنے فرضِ عین یعنی اپنی اصلاح سے روگردانی کی ہے، اس پر اللہ پاک سے بڑی معافی مانگیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں پر اس کی بندگی کے لیے بھیجا ہے۔ تو اگر جو بندگی میں فتور ڈالے گا تو وہ تو نقصان دہ بات ہے۔ لہٰذا اس کے لیے تو آپ استغفار کر لیں اور دو رکعت صلاۃ التوبہ پڑھ لیں۔ آئندہ کے لیے عزم کر لیں کہ آپ ذکر بالکل نہیں چھوڑیں گے کیونکہ یہ ذکر فرضِ عین کو پورا کرنے میں مدد کرنے والا ذکر ہے۔ تو ابھی یہی ذکر شروع کر لیں، اور اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کا معاملہ فرمائے، اس پر استخارہ کر لیں، اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے گا۔
سوال 9: السلام علیکم۔ میرے دل میں غیر اللہ کی محبت آ گئی ہے، کیا کروں؟ کیسے نکالوں؟ ذکر اور استغفار شروع کر دیا، بہت فائدہ ہوا، مگر جب گناہ کا موقع ملتا ہے تو دل گناہ کی طرف جاتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: یہ آپ نے کوئی نئی بات نہیں بتائی مجھے، یہ تو ہمیشہ کے لیے ایسا ہی ہوتا ہے، لیکن انسان اپنے آپ کو قابو میں رکھتا ہے۔ اگر آپ کا دل ہی نہ چاہے گناہ کی طرف جانے کا تو آپ کو ثواب بھی نہیں ملے گا۔صرف حفاظت ہوگی۔ مطلب یہ ہے کہ جس کا دل گناہ کی طرف نہیں جاتا، محفوظ ہے، لیکن ثواب اس وقت ہے جب دل گناہ کی طرف مائل ہو اور پھر انسان گناہ نہ کرے۔ یہ والی بات ہے۔ تو اس وجہ سے آپ اس موقع کو غنیمت سمجھیں کہ اگر ایسی حالت ہے کہ آپ کا دل گناہ کی طرف مائل ہے اور پھر بھی آپ گناہ سے بچنا چاہیں اور گناہ سے بچ جائیں تو اس پر آپ کو بہت اجر ملے گا۔ آپ اس بات کو ذہن میں رکھیں تو ان شاء اللہ پھر آپ کو توفیق بھی ملے گی۔ اور دوسری بات یہ کریں، وہ اردو کا شعر ہے:
جن کو ہو جان و دل عزیز، ان کی گلی میں جائے کیوں
مطلب یہ ہے کہ اگر انسان کو اپنی عصمت اور پاکی مطلوب ہے، تو ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کسی معصیت میں پڑنے کا امکان ہو۔ جیسے فرماتے ہیں کہ: "بری صحبت سے خلوت اچھی ہے، اور اچھی صحبت خلوت سے اچھی ہے"۔ تو آپ جو صحبتِ صالحین ہے، اس کی کوشش کر لیا کریں، ورنہ پھر زیادہ تر خلوت میں رہیں، اور جو کام کریں اس میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت ہو اور رابطے میں کوئی کمی نہ کریں۔ اللہ جل شانہٗ آپ کی حفاظت بھی فرمائے اور عمل کی توفیق بھی عطا فرمائے۔
سوال 10: السلام علیکم، الحمد للہ، الحمد للہ حضرت جی! میرا حج قرعہ اندازی میں نام آ گیا ہے۔ حضرت جی! یہ اللہ رب العزت کا کرم اور سلسلے کی برکات اور آپ کی دعاؤں اور سرپرستی اور رہنمائی کی وجہ سے ہے۔ آپ کی دعاؤں کا طلبگار، فلاں۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: اللہ پاک آپ کو حجِ مبرور نصیب فرمائے اور ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Question 11: Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatuh. Hazrat, want to start your Tariqa of Suhrawardiyya Sufi order. I want you to face the daily task of wird. Hazrat, give me the daily task of wird Tariqa of Suhrawardiyya, Naqshbandiyya, Qadiriyya and Chishtiyya
Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)
Answer: SubhanAllah. Very good. So you should start with the first, with 300 times
[سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ]
This first part of third Kalima. So you should recite this 300 times and beside this at the same time after this you should recite 200 times:
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ
which is the second part of this Kalima. And this should be in one majlis, in one sitting. And it will be for 40 days. Consecutively there should be no discontinuity. And beside this after each salat of farz, 33 times SubhanAllah, 33 times Alhamdulillah, 34 times Allahu Akbar, and 3 times Kalima Tayyiba
لاالہ اللہ محمد رسول اللہ
3 times Durood Ibrahimi, Salat Ala Nabi
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ◌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
and 3 times Istighfar,
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
and one time Ayatul Kursi. So this you should do forever. But the first one, you should do it for 40 days and after 40 days you should inform me. May Allah Subhanahu Wa Ta'ala help you in this regard.
Question 12: Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatuh. Sheikh Saheb, I have completed La ilaha illAllah 200 times, La ilaha illahu 400 times, Haqq 600 times and Allah 300 times. Please guide further. Jazakallah Khair.
Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)
Answer: Now you should do 500 times Allah, and the rest will be the same InshaAllah for one month.
Question 13: Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah Wa Barakatuh. I hope you are well. May Allah keep you salamat and happy in dunya and akhirah. Before my question, I just want to say that Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam said if you love your brother, then you let him know. So I wanted to say I love you for the sake of Allah Subhanahu Wa Ta'ala. I appreciate this system you have and the work on the Maktubaat Shareefa you have done. I am very slowly listening to your recordings and making notes and trying to learn.
Question: Can you please kindly detail what are the Itibarat and Shiunat and what does Sair in them mean? Jazakallah Khair.
Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)
Answer: MashaAllah, I am very happy to listen from you and InshaAllah I shall explain this in Maktubat Shareef dars because that is the right place to discuss these things. Here if we discuss it, many people will be feeling that they are not understanding. So I think we should leave this part of “question-answer” to that, which is understandable to all. And let us discuss these things in the right portion of time.
سوال 14: السلام علیکم حضرت شاہ صاحب! میرا ذکر لطیفۂ قلب، روح اور سر پر دس دس منٹ اور لطیفۂ خفی پر پندرہ منٹ کا تھا، ذکر کو بلا ناغہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے، چاروں جگہوں پر اللہ اللہ محسوس ہوتا ہے کبھی کم کبھی زیادہ۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے فکر لاحق ہے، شوہر بھی بات نہیں سنتے اور بعض اوقات چڑچڑا پن ہو جاتا ہے، آج کل طبیعت خراب رہتی ہے، ذکر بیٹھ کر نہیں کر سکتی، لیٹنا پڑتا ہے، اس وجہ سے بعض دفعہ نیند آ جاتی ہے، گردن بھی جھکائی نہیں جاتی۔ مزیدرہنمائی کی درخواست ہے۔ چھوٹی بہن کا دس منٹ لطیفۂ قلب اور پندرہ منٹ لطیفۂ روح تھا، جس کا بلا ناغہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے، دونوں جگہوں پر کبھی اللہ محسوس ہوتا ہے کبھی نہیں۔ سبحان اللہ۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: تو ابھی آپ اس طرح کر لیں کہ ما شاء اللہ چاروں لطائف پر تو آپ ابھی دس منٹ کریں، اور پانچواں لطیفہ جو لطیفۂ اخفیٰ ہے اس پر آپ پندرہ منٹ کریں۔ اور آپ کی جو بہن ہیں، وہ دس منٹ لطیفۂ قلب پر، دس منٹ لطیفۂ روح پر اور پندرہ منٹ لطیفۂ سر پہ کریں ان شاء اللہ۔
سوال 15: سلام، دعا کیجیے اللہ آپ کی خود رہنمائی کرے، اور عام لوگ جن کو اتنی سمجھ نہیں، آپ ان کو آسان کر کے بتائیں کہ ہر ایک کو سمجھ آ جائے، آمین۔
مجھے کافی دنوں سے لگ رہا ہے کہ میری نماز، اذکار میرے منہ پر مارے جا رہے ہیں۔ جسے آپ کہیں گے کہ یہ شیطان کا وسوسہ ہے۔ ایسا بالکل بھی نہیں۔ میں نے اپنی ساری غلطیوں اور گناہوں کی فہرست بنا رکھی ہے، اور شیطان کے حملے کی خبر بھی ہے۔ آپ کے علم میں کوئی ایسی تعریف اللہ کی جو آج تک کسی نے نہ کی ہو، وہ بتا دیں۔
دوسرا سوال: تمام جہاں عبادت کر رہے ہیں اور وہ anti clock wise چکر لگا کر اس کی عبادت میں مصروف ہیں اور ہم بھی جب خاص عبادت جیسے عمرہ یا حج کرتے ہیں، چکر لگاتے ہیں، یہ چکر میں کیا راز ہے؟ جب اللہ کہتا ہے کہ جس علم نے اس کی کھوج نہ لگائی ہو، لیکن آپ سے پوچھنا ہے کہ مقصد یہ ہے کہ شاید آپ کو کچھ پتا ہو تو بتا دیں۔
[سوال جواب مجلس 1 جنوری 2024، مجلس نمبر 654]
جواب: اللہ اکبر! اصل میں آپ مشکل پسند واقع ہوئی ہیں۔ تو ہم لوگ ذرا تھوڑے سے سہولت پسند ہیں۔ تو اس وجہ سے شاید مناسبت نہیں ہے۔ تو اس وجہ سے شاید آپ کے سوالوں کا جواب نہ دے سکوں۔ ہم تو آسانیاں چاہتے ہیں۔ آسانیاں کیا ہیں وہ بتا دیتا ہوں؛ وہ یہ ہے کہ ہم لوگ عبادت کے لیے آئے ہیں اور اللہ پاک سے ہمیں اچھی امید رکھنی چاہیے، اور اللہ پاک کو دعا کرنا بہت پسند ہے اور جتنے بھی گناہ کسی سے ہوئے ہوں، اگر توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ سارے گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ تو بس الحمد للہ ہم نے تو یہ آسان آسان سے راستے ڈھونڈے ہیں، اور اسی پہ چلتے ہیں، اور یہ مشکل باتیں نہ ہمیں آتی ہیں نہ یہ کرتے ہیں۔ آسان آسان باتیں پوچھیں، آسان آسان باتیں بتائیں گے ان شاء اللہ۔ اور رازوں پہ تو ہم جاتے ہی نہیں ہیں کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ: "جس چیز کو اللہ نے مبہم رکھا ہو، تم بھی مبہم رکھو"۔ تو اس سے زیادہ تو ہم نہیں جانتے نا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے۔ تو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تو ظاہر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ عمر کی زبان پہ حق بولتا ہے۔ تو آخر یہ بات بھی حق کے طور پر ہی آئی ہے نا۔ تو اس وجہ سے ہم لوگ ایسی باتوں کی کھوج ہی نہ لگائیں جس کی کھوج لگانے کا حکم نہ ہو۔ بھئی اگر کھوج لگانے کی ضرورت ہے نا تو میں آپ کو بتاتا ہوں، آپ اپنے عیوب کی کھوج لگا دیں۔ اور پھر اس کا علاج کریں، یہ نہیں کہ صرف کھوج لگائیں۔ کھوج لگانے کا بھی کوئی مقصد ہونا چاہیے۔ بے مقصد کھوج لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تو صرف مایوسی پھیلائے گی۔ تو کھوج ضرور لگائیں لیکن اس کا مطلب اصلاح ہو، اصلاح ہو۔ ٹھیک ہے نا۔ شیطان کی اپنی حیثیت ہے جو ہمارے ساتھ پیدا کیا گیا ہے اور نفس کی اپنی حیثیت ہے۔ نفس ہمیشہ اپنی مرضی کرتا ہے، وہ اس کو نہیں دیکھتا کہ اس سے گناہ ہوتا ہے، ثواب ہوتا ہے۔ وہ گناہ، ثواب کے چکر میں نہیں پڑتا۔ وہ اپنی مرضی کے مطابق کرتا ہے۔ جبکہ شیطان جو ہے نا، صرف ہم سے گناہ کرواتا ہے، وہ مزے مزے وغیرہ کی پروا نہیں کرتا۔ چاہے گناہ بے لذت ہو، چاہے گناہ با لذت ہو۔ وہ شیطان کرواتا ہے۔ کیونکہ اس نے، صرف اللہ تعالیٰ سے دور کرنا چاہتا ہے۔ قرآن میں صاف فرمایا گیا ہے نا کہ میں ان کو تجھ تک نہیں آنے دوں گا اور تو ان میں سے بہت کم کو شکر گزار پائے گا۔ تو یہ تو اس نے کہا ہے۔ لہٰذا وہ تو یہی کرے گا۔ تو بس میرا خیال ہے کہ اگر آپ میری باتیں سمجھ گئے ہیں، تو شاید میں بھی کچھ آپ کی بات سمجھ گیا ہوں۔ اور اگر آپ نہ سمجھے تو اس کا مطلب ہے میں آپ کی بات نہیں سمجھ سکا۔
Question 16: Dear respected Hazrat Saheb, Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah. In July I finished my first 40 days of mamoolat. After this I was given new zikr: 100 times third kalima, 100 times Durood Shareef, 100 times Istighfar, and then loudly La ilaha illAllah 100 times, La ilaha illahu 100 times, Allah 100 times, and Haqq 100 times. I try to read them, but always get distracted by anything, and I keep making excuses. Sometimes I leave my phone in another room so I can do mamoolat, but I always get distracted. I try to keep a room for namaz, my mamoolat, and studying. I struggle with keeping a routine, and every day I wake up at a different time and go to sleep at a different time. I want to change and get closer to Allah Ta'ala, but I feel that I am making no progress. I humbly ask for advice what I should do and for dua.
Question & Answer Session No. 654 (January 1, 2024)
Answer: MashaAllah, you are trying to be a good person, Alhamdulillah, it is fazal of Allah Subhanahu Wa Ta'ala. But to be a good person, one should follow a good person, and Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam is the best. Because Allah Subhanahu Wa Ta'ala has ordered us to follow him in each thing. So therefore I think you should learn Sunnah. At least two new Sunnahs, in a week and try to act upon that in that week. And after that, again two Sunnahs. And this zikr, what I have given to you, InshaAllah, and for the next InshaAllah I shall tell you more.