اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰى خَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعْدُ!
فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے، پیر کے دن ہمارے ہاں سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی جو احوال ہوتے ہیں ان کی تحقیق بھی بتائی جاتی ہے۔
سوال 1: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! فلاں ساہیوال سے، پچھلے مہینے میں ذکر جاری رہا لیکن مصروف ہونے کی وجہ سے دس دن تقریباً نہیں ہوا۔ بعض دفعہ خدمت کی وجہ سے ہسپتال میں دو دفعہ گیا، امی کے ساتھ ایک دفعہ اور بیوی کے ساتھ ایک دفعہ اور بعض جگہ گھر کا کام کی وجہ سے منزل کا بھی یہی حال ہے۔ الحمدللہ باقی سارا کچھ ٹھیک ہے اللہ کی طرف سے پیسے میں کچھ تنگی آئی ہے جو امید ہے کہ عنقریب ختم ہو جائے گی۔ ذکر کے وقت جیسے پہلے کچھ محسوس نہیں ہوتا تھا، ذکر میرا 200 مرتبہ لا الہ الا اللہ ہے، 400 مرتبہ لا الہ الا ھو ہے، 600 مرتبہ حق ہے اور ڈھائی ہزار مرتبہ اللہ ہے۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 655]
جواب: بھائی صاحب! اصل میں بات یہ ہے کہ آپ کی بات صحیح ہے، مصروفیات تو ہوتی رہتی ہیں لیکن اس میں وقت نکالنا یہ ہر ایک کا اپنا کام ہے۔ مصروفیات میں صرف اتنی بات کی گنجائش تو ہوتی ہے کہ اگر آگے پیچھے ہو جائے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن بالکل ختم کرنا یہ تو ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ سوچیں کہ اس کو آپ کیسے وقت اس کے لیے نکالتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ ڈھائی ہزار مرتبہ اللہ اللہ ہے اس کو مختلف حصوں میں بھی کر سکتے ہیں، لیکن 200، 400، 600، حق اور 100 دفعہ یہ ایک وقت میں کر لیا کریں اس پہ پھر اتنا زیادہ وقت نہیں لگتا۔ تو مطلب یہ ہے کہ وقت اس کے لیے نکال ہی لیا کریں۔
سوال 2: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میری ایک بیٹی فلاں آپ سے بیعت ہو گئی، الحمدللہ۔ دوسری بیٹی اس وقت سفر میں ہے وہ پشاور رہتی ہے تو وہ پوچھ رہی تھی کہ اگر ممکن ہو تو کل یا پرسوں تین بجے ہی بیعت کر لے۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: وعلیکم السلام! ہاں بالکل ٹھیک ہے، اس میں کوئی بات نہیں پرسوں کر لے، کل کر لے اور تین بجے exact فون کر لے۔ تاکہ میں ادھر ادھر نہ ہو جاؤں، کیونکہ تین بجے کا وقت دیا ہوتا ہے تو اگر تین بج کر پانچ منٹ یا دس منٹ تک کوئی فون نہیں آتا تو پھر ظاہر ہے میں کسی اور کام میں مصروف ہو سکتا ہوں۔ تو کم از کم میسج کر لیں اور تین بجے exact فون کر لیں۔
سوال 3:السلام علیکم حضرت! لاہور سے فلاں بات کر رہا ہوں۔ گزشتہ ماہ آپ نے مجھے جہری ذکر لا الہ الا اللہ 200 مرتبہ، لا الہ الا ھو 400 مرتبہ، حق 600 مرتبہ اس کے ساتھ ساڑھے دس ہزار مرتبہ "اللہ اللہ "کا بڑھانے کا فرمایا تھا جس کو الحمدللہ ایک مہینہ مکمل ہو چکا ہے اور آپ سے مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔ علاوہ ازیں اہل خانہ کی تربیت کے معاملے میں بھی رہنمائی کی درخواست ہے۔ مثلاً ان کو ٹی وی سے روکنے کے لیے کس حد تک سختی کرنی چاہیے؟
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: سب سے پہلے یہ بات ہے کہ آپ تو گیارہ ہزار مرتبہ "اللہ اللہ"کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جہاں تک اہل خانہ کی بات ہے تو سختی کی بات تو نہیں لیکن کیا ان کی تربیت کا سلسلہ کسی کے ساتھ ہے یا نہیں ہے؟ اگر ایسا ہو تو ٹھیک ہے اس راستے سے ان کو یہ تمام باتیں پہنچا دیں۔ اور اگر نہیں ہے تو اس کا کروانے کی کچھ کوشش کیجیے۔ یعنی ترغیب اس کی دے دیجیے کیونکہ ایسے مسائل میں پھر یہی طریقہ کار ٹھیک ہوتا ہے۔ وہ مجھے ایک صاحب جو بیعت ہوئے تھے، کافی پرانی بات ہے۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ میری بیوی پردہ نہیں کرتی تو میں اس کو کہوں؟ میں نے کہا نہیں ہرگز نہ کہیں، آپ صرف ان کو ہمارے ہاں جو خواتین کی مجلس ہے اس میں لانے کی کوشش کر لیا کریں۔ یہ آپ کا کام ہے باقی اللہ تعالی کی مرضی ہوگی ان شاءاللہ۔ بہرحال یہ کہ اس نے پھر باقاعدگی کے ساتھ ہر ہفتے ان کو لایا، تین مہینے جب ہو گئے تو اس نے خود ہی بیعت کے لیے درخواست کی۔ بیعت ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی اس نے شرعی پردہ شروع کر لیا۔ شرعی پردہ، بہت سارے دینی گھرانوں میں بھی نہیں ہے۔ اس نے شرعی پردہ شروع کر لیا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہی طریقہ ہی مناسب ہے۔
سوال 4: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت میں فلاں بات کر رہا ہوں جہلم سے، ان شاءاللہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ حضرت جی! میری فجر کی نماز اکثر قضا ہو جاتی ہے اور میری پہلی نمازیں بھی قضا ہیں ان کو کیسے ادا کروں؟ رہنمائی فرمائیں۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 655]
جواب: وعلیکم السلام! سب سے پہلا تو یہ جو فجر کی نماز قضا ہو رہی ہے اس کا بندوبست کر لیں، اس کی وجہ مجھے بتا دیں کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ اگر دیر سے سونا ہو تو اس میں کیا مجبوری ہے آپ کی وہ ذرا مجھے بتا دیں تاکہ اس کی حیثیت سے میں آپ کو بتا دوں، کیونکہ سب سے پہلے تو اس قضا کرنے کو روکیں، پھر اس کے بعد باقی قضا کرنے کی نوبت آئے گی۔
سوال 5: السلام علیکم! میرا پندرہ منٹ کا مراقبہ ہے لطیفہ روح کا خاص فیض کا، اس میں آپ نے اللہ پاک کی صفات کے بارے میں سوچنے کا کہا تھا۔ وہ کون کون سی صفات بتائے تھے آپ نے؟ kindly مجھے وائس میں بتا دیجیے، میں یاد کر لوں گی۔ صفات just ایک مرتبہ سوچنی ہیں start میں یا پورے پندرہ منٹ؟ [سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 655]
جواب: اصل بات یہ ہے کہ اللہ جل شانہ کی جو صفات ہیں، خاص جس کو صفات ثبوتیہ کہتے ہیں۔ ظاہر ہے اللہ جل شانہ "حی" ہے، اللہ جل شانہ سنتے ہیں، اللہ جل شانہ دیکھتے ہیں، اللہ جل شانہ کلام فرماتے ہیں، اللہ پاک کا ارادہ ہے، اصل اللہ پاک کا علم ہے اور اللہ پاک نے ساری مخلوقات کو پیدا کیا، تکوین کے مالک ہیں۔ اور اللہ پاک کی قدرت۔ یہ آٹھ صفات، یہ خاص صفات ہیں۔
تو ان آٹھ صفات کے بارے میں آپ کو اگر معلوم ہو، جیسے میں نے بتا دیے، بس صرف معلوم ہونے چاہیے، آپ کو معلوم ہونے چاہیے کہ یہ صفات ہیں۔ مثال کے طور پر چار آدمی ہیں کوئی اور میں کہتا ہوں ان چار آدمیوں کے ساتھ میرا معاملہ ہے۔ تو اس وقت میں یاد تو نہیں کروں گا فلاں آدمی، فلاں آدمی، فلاں آدمی، فلاں آدمی، یہ یاد نہیں کروں گا بس وہ چار آدمیوں کا مجھے پتہ ہوگا کہ ان کے ساتھ میرا معاملہ ہے۔ تو اس طریقے سے ان آٹھ صفات کے بارے میں آپ نے اپنے ذہن میں رکھنا ہے کہ اس کا جو فیض ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے لطیفہ روح پر آ رہا ہے، یہ آپ نے کرنا ہے ان شاءاللہ۔
سوال 6: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت درود شریف کثرت سے پڑھتا ہوں تو درود ابراہیمی زیادہ پڑھنا چاہیے یا چھوٹا درود وَصَلَّى اللّٰهُ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ؟ کیا دونوں درود کی فضیلت ایک جیسی ہے؟ حضرت! دو ماہ سے معمولات کا پرچہ نہیں بھیجا، پانچوں لطائف کر رہا ہوں۔ یکم جنوری سے بلا ناغہ پرچہ حل کرنا شروع کر لیا ہے۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: فضیلت تو یقیناً درود ابراہیمی کی زیادہ ہے اس لیے تو اس کو نماز کے لیے چن لیا گیا ہے۔ لیکن تعداد میں کم پڑھا جاتا ہے اور وَصَلَّى اللّٰهُ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّاس کا تعداد میں زیادہ پڑھنا تو ظاہر ہے اس کی کمی اس طرح پوری ہو جاتی ہے۔ تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس طرح ذوق ہو، اگر زیادہ پڑھنے کا ذوق ہو تو پھر زیادہ تعداد میں اس کو پڑھیں ، اور اگر آپ کا زیادہ فضیلت والے کا ذوق ہو تو پھر درود ابراہیمی پڑھیں۔
سوال 7: حضرت! دو ماہ سے معمولات کا پرچہ نہیں بھیجا، پانچوں لطائف کر رہا ہوں۔ یکم جنوری سے بلا ناغہ پرچہ حل کرنا شروع کر لیا ہے۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: جی ہاں بالکل یہ باقاعدہ بلا ناغہ آپ اس کو حل کر لیا کریں اور پھر بھیج دیا کریں۔
سوال 8: کسی سائل نے مراقبہ میں یکسوئی نہ ہونے کی شکایت کی جس پر حضرت والا نے درج ذیل جواب دیا
جواب: مراقبہ میں یکسوئی ان شاءاللہ آتی رہے گی آہستہ آہستہ، آپ اپنے اعمال جاری رکھیں اور اس میں ناغہ نہ کریں۔ توجہ اور یکسوئی کے ساتھ بیٹھنے کی کوشش کریں۔ اس طرح بھی نہیں کہ اپنے آپ کے ساتھ لڑنا شروع کر لیں، بس یہ بات ہے کہ فضول خیالات کی طرف توجہ نہ دیں۔
سوال 9: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت میں جب کسی سے بات کرتی ہوں تو باتوں ہی باتوں میں وہ باتیں بھی نکل جاتی ہیں جو میں بتانا نہیں چاہتی، پھر بعد میں اس چیز کا افسوس ہوتا ہے۔ اگر اس وقت خیال آتا ہے تو یہ بات نہ کرتی، اس چیز پر کنٹرول کیسے کروں؟
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: دیکھیں انسان کھانا کھاتا ہو تو اس کو ایک پتہ ہوتا ہے کہ یہ چیزیں مفید ہیں یہ چیزیں مفید نہیں ہیں، اس سے مجھے نقصان ہوتا ہے تو کیا خیال ہے اس پر کنٹرول کیسے کیا جائے گا اگر اس کا ہاتھ نقصان دہ چیزوں کی طرف جاتا ہے؟ اس میں کوئی اور اس کی مدد کر سکتا ہے؟ بس یہی ہے کہ اپنے آپ کو اس کی طرف متوجہ رکھنا ہے کہ کوئی جیسے نقصان دہ چیز نہ کھانے کے لیے آپ کا ذہن متوجہ ہوتا ہے اس طریقے سے آپ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے بعد میں پشیمانی ہو۔
سوال 10: السلام علیکم! نام فلاں، تعلیم فلاں، شہر فلاں۔
تسبیحات؛ کلمہ سوم، درود ابراہیمی، استغفار، لسانی ذکر لا الہ الا اللہ 200 مرتبہ، لا الہ الا ھو 400 مرتبہ، حق 600 مرتبہ، اللہ 500 مرتبہ۔ لا الہ الا اللہ کا ذکر کے بعد بھی جب خاموش ہو جاتا ہوں تو بھی میرے اندر ذکر جاری رہتا ہے اور کافی دیر تک ایسے جاری رہتا ہے، اس وقت تک دوسرا ذکر شروع نہیں کرتا جب تک اندر سے آنے والی آواز بالکل مدھم نہ ہو جائے۔
قلبی ذکر ؛لطیفہ قلب، لطیفہ روح، لطیفہ سر، لطیفہ خفی، لطیفہ اخفی ہر لطیفہ پر دس منٹ، مراقبہ صفات سلبیہ 15 منٹ، مراقبہ میں تصور قائم کرنے میں مشکل ہوتی ہے، قلبی ذکر تو ٹھیک سے ہوتا ہے لیکن مراقبہ میں یکسوئی نہیں ہوتی۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: یہ آپ اس طرح کر لیں کہ اگر آپ کا لا الہ الا اللہ کا ذکر خود بخود چلتا ہے تو پھر اللہ اللہ کے ذکر کے بجائے آپ لا الہ الا اللہ کا ذکر کر لیا کریں دل ہی دل میں، اور اس کو کر کے دیکھیں کہ یہ کیسے ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو لطیفہ قلب، لطیفہ روح، لطیفہ سر، لطیفہ خفی، لطیفہ اخفی پر ہر لطیفہ پر 10 منٹ لا الہ الا اللہ کا ذکر کر کے دیکھیں۔ اور صفات سلبیہ کا جو مراقبہ ہے اس میں یہ والی بات ہے کہ بس آپ ذہن میں رکھیں کہ صفات سلبیہ کیا ہیں؟ یعنی اللہ جل شانہ کی اولاد نہیں، اللہ جل شانہ نےکسی کو جنا نہیں، اللہ پاک کسی سے جنا نہیں گیا۔اللہ جل شانہ ، اس کو اونگھ نہیں آتی جیسے کہ آیۃ الکرسی میں ہے، تو یہ جو صفات سلبیہ ہیں اس کو ذہن میں رکھ کر کہیں کہ ان صفات کا جو فیض ہے وہ آ رہا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے لطیفہ خفی پر، یہ آپ نے بھیجنا ہے۔
سوال 11: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! میرا نام فلاں ہے میں شانگلہ تعلق رکھتا ہوں۔ آپ نے مجھے ذکر دیا تھا 200 مرتبہ لا الہ الا اللہ، 400 مرتبہ لا الہ الا ھو، 600 مرتبہ حق اور ہزار مرتبہ اللہ۔ اس کا ایک مہینہ پورا ہو گیا ہے، آگے رہنمائی فرمائیں۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 655]
جواب: اب پندرہ سو مرتبہ اللہ، اور باقی سب یہی۔
Question 12: Assalamu alaikum Hazrat. If somebody is unwell with a viral illness, should he go for salah with jamaat or should he pray at home to avoid giving anyone else the virus?
[Question and Answer Session January 8, 2024, Session Number 655]
Answer: If he is imam, I think he must go because he is at the farther distance from the people and should not shake hand with the people. This is enough. And if he is not imam, I think he should stand in the corner or a little farther.
سوال 13: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! معمولات یہ ہیں، دو، چار، چھ اور ساڑھے تین ہزار، بہت سستی ہے، اس میں بندہ کی نااہلی ہے، پورے نہیں ہوتے۔ اس کے بارے میں کیا کروں؟ کاروبار کے لیے اسلامی کتابوں، سٹیشنری کا کچھ سامان جمع کیا ہے، ابھی اس کا نام حضرت کوئی رکھتے ہیں تو شروع کرتے ہیں۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 655]
جواب: ٹھیک ہے پھر بعد میں فون پر بات کر لیں۔
سوال 14: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی! معافی چاہتا ہوں معمولات کی اطلاع میں تاخیر ہوئی، دراصل ڈیوٹی میں زیادہ ٹائم لگ جاتا ہے، اس کے لیے زیادہ تر سفر میں معمولات کرتا ہوں، اس میں بعض اوقات ناغہ ہو جائے تو دوبارہ شروع کر لیتا ہوں۔ حضرت! اس کے علاوہ جب مراقبہ شروع کروں، عمل میں سخت مزاحمت ہے اور وقت میں قلت رہتی ہے۔ بہت کوشش کے باوجود چند دن بعد ناغہ ہو جاتا ہے، حضرت ایسی کیفیات ایسے ہیں کہ کوتاہی باعث افسردگی رہتی ہے۔ ذکر 200، 400، 600، 5000، مراقبہ لطیفہ قلب 10 منٹ، لطیفہ روح 15 منٹ ہے۔ حضرت جی! مراقبہ لطیفہ قلب اور لطیفہ روح میں دوران "اللہ اللہ "محسوس ہوتا ہے۔ رہنمائی فرما دیں، والسلام علیکم۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: ماشاءاللہ ابھی آپ اس طرح کر لیں لطیفہ روح کے ساتھ لطیفہ سِر بھی شروع کر لیں۔ وہ 15 منٹ کی بجائے تینوں دس دس منٹ کریں، باقی اپنے اعمال بالکل اس طرح کر لیں اور ناغے سے بچنے کی کوشش کریں۔
سوال 15: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی! اللہ پاک سے آپ کی صحت اور تندرستی و بلند درجات کے لیے دعا گو ہوں، اللہ پاک آپ کے جملہ متعلقین کو بھی دین و دنیا کی کامیابی عطا فرمائے، آمین۔ آپ کی ہدایت کے مطابق سو نوافل اتوار کے دن ایک ہی نشست میں ادا کیے الحمدللہ، اس کے علاوہ روزے بھی رکھنے شروع کر دیے ہیں، ان شاءاللہ زیادہ سے زیادہ روزے رکھنے کی کوشش کروں گا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد موت کا خیال کافی زیادہ ہو گیا ہے، اکثر اوقات ان کی آخری گھڑیاں اور قبر کا تصور رہتا ہے اور اور اعصاب جھنجھلا اٹھتے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے لیے دعائیں بھی شروع کر دیتا ہوں۔ حضرت جی! میں نے محسوس کیا کہ میری نظر لگنی شروع ہو گئی ہے، ایسے کہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی دیکھی تو خیال آیا کہ کتنی اچھی گاڑی ہے، کچھ دیر بعد وہی گاڑی دوبارہ دیکھی تو اس کا پچھلا بمپر ٹوٹا ہوا تھا۔ بعض اوقات ذومعنی قسم کے فقرے بھی زبان سے نکلنے شروع ہو گئے ہیں جس کا مطلب کچھ فحش انداز میں بھی نکلتا ہے۔ برائے مہربانی اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں، اللہ پاک آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: ٹھیک ہے، آپ نے ماشاءاللہ جو روزے رکھے اس کے لیے اور نوافل پڑھے اللہ جل شانہ اس کو قبول فرمائے اور اللہ تعالی پھر اس سے، ان چیزوں سے بچائے۔ اور موت کی یاد تو یہ بڑی اچھی بات ہے اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جہاں تک نظر لگنے کی بات ہے تو ماشاءاللہ دل سے کہا کریں تاکہ مطلب یہ ہے کہ آپ کی توجہ اللہ کی طرف جائے یعنی مطلب یہ ہے کہ اللہ کی بڑائی آپ کے ذہن میں آنی چاہیے، اس چیز کی بڑائی نہیں۔ یعنی اس چیز کی طرف توجہ نہ جائے بلکہ اللہ کی طرف کہ اللہ پاک نے کیسی خوبصورت چیز بنائی ہے۔ تو ماشاءاللہ پھر اس طرح کہنے سے یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ باقی ذومعنی الفاظ نہیں، (قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيدًا )یہ تو حکم ہے کہ بس صاف بات کر لو، تو بس وہ جو بات کرنا چاہتے ہو وہی کر لو، ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں۔
کسی نے حضرت سے دعا کی درخواست کی جس پر حضرت نے فرمایا:
جواب: اللہ تعالی آپ کو صحت دے دے اور اس کے لیے کچھ معالج سے بھی بات کر لیں کہ کچھ بہتر ہو جائے۔
Question 16: Assalamu alaikum wa rahmatullahi wa barakatuh.
Number one: one and half months past of zikr. Nafi isbat 200, La ilaha illallah 200, La ilaha illahu 200, Haq 200 and Allah 200. Although I feel some weakness, headache.
Number two: I don't do any other nafal and wazifa or amliyat other than guided, except that I try to do some munajat, although I don't recite Munajat-e-Maqbool as a whole. Alhamdulillah, now by the barakah of your dua, my situation for this week improved. Yesterday night I received some good kaifiyat during zikr. I don't do any muraqabat as I am not ordered. What is mamoolat parcha, where and how to send it?
[Question and Answer Session January 8, 2024, Session Number 655]
Answer: MashaAllah it is very good that you found the truth. And now you should do Nafi Isbat 200, La ilaha illahu 300, Haq 300 and Allah 100. And I think as far as the muraqaba is concerned, so InshaAllah it will come soon. As far as the mamoolat parcha is concerned, so this is available on our website, you can download it and you can fill up the blanks in this and send it on my number, this number from where I am reading .question answer number, so you can send on this.
سوال 17: مجدد صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جذب کسی بھی طریقے سے حاصل ہو جائے تو پھر سلوک کی طرف آنا چاہیے۔ تو ایک طریقہ تو یعنی ذکر اذکار کا ہے کہ اس کے ذریعے سے جذب حاصل ہو جائے۔ یہ جو بیانات وغیرہ ہوتے ہیں تو کیا اس سے بھی جذب حاصل ہوتا ہے؟
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 655]
جواب: تبلیغ والوں میں جذب کیسے آتا ہے؟ یہی ہوتا ہے، تو ان کا بھی تو جذب ہوتا ہے تو اگر وہ آتے آتے سلوک میں آ جائیں
اللہ أكبر
جذب بہت زبردست power ہے، لیکن power کا صحیح استعمال، یہ بہت اہم ہے۔ آپ بہت powerfull گاڑی لے لیں اور اناڑی ڈرائیور کو بٹھا دیں، کباڑ اکر دے گا۔
سوال 18: یہ جو نقشبندی سلسلہ ہے تو کیا اس میں جذب جلدی حاصل ہو جاتا ہے، باقی سلاسل کی نسبت جو جہری اذکار ہیں، اس کی نسبت جو مراقبات کے ذریعے جلدی یہ چیز حاصل ہو سکتی ہے؟
[سوال جواب مجلس 8 جنوری 2024، مجلس نمبر 655]
جواب: وہاں جذب کی باقاعدہ نیت کی جاتی ہے یعنی اس کو حاصل کرنے کی۔ جبکہ باقی حضرات کو ویسے ہی حاصل ہو جاتا ہے، اگرچہ حضرت مجدد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ کبھی کبھار حاصل ہو جاتا ہے، لیکن آج کل چونکہ یہاں پر ذکر اذکار دیے جاتے ہیں، دوسرے سلاسل میں بھی، اس وجہ سے ان کے ہاں بھی ذکر سے اکثر وہ جذب حاصل ہو جاتا ہے۔ البتہ یہ بات ہے کہ معمولات جو ہوتے ہیں اس کی اطلاع اگر ساتھ ساتھ دیتے جائیں تو پھر فائدہ بہت ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ شیخ کو پتہ ہوتا ہے کہ کدھر جا رہا ہے۔ اور اگر بتانا چھوڑ دیں تو پھر اس میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔شیخ کے ساتھ جو محبت ہے وہ بھی بہت پاور فل چیز ہے سلوک طے کرنے کے لیے، وہ بھی ایک راستہ ہے؟
محبت الفاظ نہیں محبت اپنی حالت میں، جس کو محبت کہتے ہیں۔ وہ ہو تو پھر، پھر اثر ہوتا ہے، پھر بہت فائدہ ہوتا ہے۔