اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ، أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے، پیر کے دن ہمارے ہاں سوالوں کے جواب دیے جاتے ہیں اور احوال کی تحقیق بھی بتائی جاتی ہے۔
سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ! اللہ پاک سے دعا اور امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہیں، اللہ آپ سب کو خیریت سے رکھے اور آپ کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے، ہمیں آپ کی برکات سے بھرپور مستفید فرمائے، اٰمِيْن۔ اللہ پاک کے فضل و کرم اور آپ کی دعا سے تسبیحات، ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح کلمہ، ایک استغفار کی مسلسل جاری ہے۔ ایک دو دن بیماری میں بھول گئی تھی جسے اگلے دن پورا کر لیا تھا۔ نماز کے بعد تین مرتبہ درود شریف، تین مرتبہ کلمہ طیبہ، تین مرتبہ استغفار، ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰهِ، 33 مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ، 34 مرتبہ اَللّٰهُ أَكْبَرُ، بلا ناغہ جاری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ دس منٹ مراقبہ قلب، دس منٹ لطیفہ روح اور 10 منٹ لطیفہ سر، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ جاری ہیں۔ جب کہ مراقبہ جب تک نہ کروں بے چینی رہتی ہے۔ کبھی صاف سنائی دیتی ہے، کبھی بالکل نہیں۔ اللہ پاک کے سامنے حاضری کی نیت سے خاموش بیٹھی رہتی ہوں، کبھی بیٹھے بیٹھے اونگھ بھی آ جاتی ہے۔ جب تک مراقبہ نہ کر لوں بےچینی رہتی ہے۔ حضرت جی اگر اکٹھا 35 منٹ نہ کر سکوں تو کیا دس دس منٹ 15 منٹ الگ الگ کر سکتی ہوں؟ والدہ کی صحت کے لیے اور بچوں کے اور میرے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: آپ بے شک یہ کر سکتی ہیں مختلف Sittings میں، لیکن اس سے اس کا اثر کم ہو جائے گا۔ جتنا آپ اس کو اکٹھا کریں گی اس کا اثر زیادہ ہوگا۔ صرف اس وقت ہم اس کی اجازت دیتے ہیں کہ جس وقت اکٹھا کرنے سے ان کی توجہ کم ہوتی ہے، تو پھر ہم کہتے ہیں اچھا ٹھیک ہے درمیان میں تھوڑا سستا لیں۔ لیکن اس کو بھی کم سے کم وقفہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے حالت نارمل ہو جائے تو پھر شروع کرنا چاہیے۔ ورنہ پھر یہ ہے کہ چونکہ اس میں ہر لطیفہ دوسرے لطیفے کے لیے بنیاد ہے۔ تو جتنا آپ اس میں دیر کریں گی اگلے لطیفے کے لیے، تو اس کا اثر کم ہونا شروع ہو جائے گا وقت کے ساتھ۔ لہذا اس سے آپ پورا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔ تو کوشش کر لیں کہ ایک ہی وقت میں کر لیا کریں۔ نہیں تو اگر بہت ہی مجبوری ہو تو تھوڑی دیر سستا کر پھر کر لیا کریں۔ لیکن یہ نہیں کہ کچھ ظہر کے بعد کر لیا، کچھ عصر کے بعد کر لیا، یہ والی بات ذرا مشکل ہے۔ اللہ جل شانہ آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو سلامت رکھے۔ اور ہمارے لیے بھی دعا فرمائیں۔
Question: Assalamu Alaikum Warahmatullahi Wabarakatuh fakeer fulan UK... I pray you and your loved ones are well, dear Sheikh. I have completed my fifth month of 20 minutes Muraqaba facing the Qibla, imagining my heart saying Allah Allah whilst He is looking at it with love. I tried very hard not to miss a day, and until the last week was consistent. But due to my neglecting attitude missed two days. I still struggle with consistently focusing during it, and only on some days, even though my focus is poor, I feel my heart warm up whilst I sit for it. Kindly advise for the next. Mamoolaat chart times: Really struggling with consistency. The only thing I managed to make regular in this month was my daily Tilawat. I missed Fajr Jamaat total of 17 times this month. But since implementing 100 Nafl warning to my Nafs, have been regular with Fajr Jamaat. Since even though I miss Takbeer-e-Ula. The other two things that are Kal-Adam are implementation of Sunnahs to my life weekly and daily Manzil recitation. I have so many tasks to do each day that when they don't get completed, I start losing the Himmat and ability to be consistent and regular. I only eat one meal a day at around 7:30 PM. One Roti. Whilst I wake up at 6:00 AM because I am busy all the day and I find that eating makes me tired, lazy and I am much more focused without eating. One weakness: My old bad habit of wasting some time on YouTube has started, and part of the reason is that when I can't complete my work, then I delay doing it and therefore I fall behind. A humble request for your noble advice moving forward and pious Duas. Jazakallah Khair. [سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: ماشاءاللہ آپ کی کوشش ماشاءاللہ قابل تعریف ہے۔ اور اللہ تعالی بھی کوشش کی بہت قدر فرماتے ہیں [وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا]۔ تو اللہ تعالی بھی اس میں مدد فرماتے ہیں۔ البتہ حکمت یہ ہماری طرف سے اس میں ضروری ہے، اعتدال۔ مصروفیت آپ کتنی رکھیں، یہ بھی ضروری ہے۔ کھانا کتنا کھانا چاہیے، اس کے لیے بھی آپ کو کیلکولیشن کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ آپ ٹھنڈے ملک میں ہیں۔ سردی وہاں پر ہوتی ہے، تو جہاں سردی ہوتی ہے وہاں کھانا ضروری ہوتا ہے۔ کیا کھانا چاہیے، یہ تو آپ کسی ڈاکٹر، حکیم کے ساتھ ہی بات کر سکتے ہیں کہ آپ کو کتنا کھانا چاہیے اور کیا کھانا چاہیے۔ یہ تو آپ ان کے ساتھ مشورہ کر لیں، وہ آپ کو بہتر مشورہ وہاں کے حالات کے مطابق دے سکتے ہیں کہ آپ کو کیا کھانا چاہیے اور کتنا کھانا چاہیے۔ Lazy ہونا اور بات ہے اور یہ ہے کہ یہ جو کھانے کی جو وہ ہے، کہ جو کمزوری ہوتی ہے اس سے وہ دوسری بات ہے۔ لہذا نہ تو کمزوری ہونی چاہیے اور نہ جب انسان کھا لے تو اس سے Lazy ہونا چاہیے۔ اس میں انسان کو Will power استعمال کرنا ہوتا ہے۔
اب میں آپ سے ایک سیدھا سیدھا سوال کرتا ہوں، آپ اگر یوٹیوب پر جاتے ہیں just for nothing، تو آپ کے ٹائم کو بڑھاتا ہے یا کم کرتا ہے؟ آپ نے ابھی کہا کہ میں مصروف ہوں۔ تو جب آپ مصروف ہیں تو آپ کو اس کے لیے وقت کیسے مل جاتا ہے؟ پھر تو آپ کو اور بھی احتیاط کرنی چاہیے، اپنا وقت ضائع کرنے سے بچانا چاہیے۔ تو ایک تو اپنی مصروفیت کو ذرا تھوڑی سی حکمت کے مطابق، عدل کے ساتھ Manage کر لیں۔ دوسرا یہ کہ اپنے وقت کی قدر کر لیں، ان کو فضول چیزوں میں نہ لگائیں تاکہ آپ کے وقت کی بچت ہو۔ اس وقت آپ بے شک تفریح کر لیا کریں۔ تفریح سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ bore ہو جائیں، تو ایسے کام تو پانچ منٹ، 10 منٹ کے لیے تھوڑی ہلکی پھلکی Exercise کر لیا کریں۔ وہ بھی ماشاءاللہ آپ اس کے ماہرین سے معلومات کر سکتے ہیں کہ وہ کون سی Exercise ہے جو کہ ہلکی پھلکی آپ درمیان میں پانچ دس منٹ کے لیے کر سکتے ہیں جس سے آپ کی طبیعت بھی بحال ہو جائے، اور بجائے یوٹیوب کے، بجائے دوسری چیزوں کے، آپ کو فائدہ محسوس ہو اس کا۔ تو اس کو کر لیں ان شاء اللہ العزیز بہت اچھا ہو جائے گا۔
باقی یہ ہے کہ آپ جو ہر چیز ہے جس کے لیے اللہ نے ٹائم مقرر کیا ہے اس کو تو اسی ٹائم پر کرنا ہی حکمت بھی ہے اور عدل بھی ہے۔ لہذا باقی جو کام ہیں آپ اس کے مطابق وہ کر لیں۔ تو نمازوں کے اوقات جو ہیں وہ آپ تو اللہ تعالی کے بتائے ہوئے اوقات اس کے لیے Manage کریں، اور جو باقی کام ہیں وہ اس کے مطابق آپ Manage کر لیں کہ ان میں کوئی خلل نہ آنے پائے۔ چونکہ چیزیں کافی ہیں، لہذا میں اس میں تو ساری چیزیں نہیں Discuss کر سکتا۔ اصولی بات میں نے عرض کر لی ہے، اس پر آپ سوچیں۔ اگر کوئی بات پوچھنی ہو تو پھر مجھ سے پوچھیں۔
سوال: میرے رہبر و میرے مرشد، السلام عليكم ورحمة اللّٰه! اپنی نیت میں، ہر عمل اور بول میں اس وقت جو لکھ رہا ہوں، اس میں بھی اخلاص کو نہیں پاتا۔ ساتھ اس کے، آپ کی پاک خدمت میں لکھنے اور فون کرنے میں بہت ڈر اور خوف لگتا ہے کہ میری بدحالی سے حضرت کو تکلیف ہوگی۔ دل میں ایک سمندر ہے جو عرض کرنا چاہتا ہوں مگر ہمت نہیں ہوتی۔ یہ سستی کی وجہ سے نہیں، مگر ایک ہیبت سی طاری ہوتی ہے مگر کوئی دعا نہیں ہوتی جس میں آپ کے لیے دعا دل سے اور ساتھ کثرت سے نہیں ہوئی۔ آپ کی حسنات کو یاد کرتا ہوں، روزانہ اور اندازِ تربیت اور اصلاح، جس کی حکمت وقت کے ساتھ اللہ تعالی کھولتا جاتا ہے۔ اگر آپ کے ذریعے میری اصلاح نہیں ہوئی، تو پھر دنیا میں کوئی اتنی محبت اور میری عاقبت کی خیر اور فلاح کے لیے نہیں ملے گا۔ اللہ کریم مجیب الدعوات، آپ کی عمر، صحت اور وقت، مال، اولاد، تحریرات میں تقاریر میں، الہامات میں، حرکت میں، سکنات میں، دن میں، رات میں، سفر حضر میں خوب خوب برکتیں عطا فرمائے اور مجھے آپ کی منشاء طیبہ تمنائے خیر کے مطابق قلباً، قالاً، فعلاً، حالاً اتحاد نصیب فرمائے۔ اللہ تعالی کے لیے کچھ مشکل نہیں۔ کبھی روزمرہ کے حال احوال میں کچھ تکلیف دہ چیزیں ہوتی ہیں اور آج کل پیش آتی رہتی ہیں، جن کی طرف آج سوچوں اور دل کو تکلیف ہوتی ہے۔ پھر آپ کا جملہ فوراً یاد آتا ہے کہ جب سے میں نے یہ جانا کہ اللہ علیم بھی ہے، حکیم بھی ہے، تو کوئی غم نہیں۔ ان الفاظِ طیبہ کی برکت سے تفویض کی توفیق ملتی ہے۔ مگر پھر کچھ دیر کے بعد پھر حالات کے وقت جب غور کرتا ہوں، تو تفویض میں تو ایک تکلیف سی، نجات کے لیے تفویض کا روپ اختیار کر لیا۔ اور نفس نے کہا کہ واقعی تو صبر اور تفویض کر رہے ہو۔ پھر اپنی اس بدحالی سے ایک نیت بھی ٹھیک نہیں ہو پاتی۔ کسی عمل میں آج یا کل، مرشد کچھ سے کچھ فاصلہ، بعید ہونے کی وجہ سے ایک کڑھن سی ہے جو ہر وقت ساتھ دل میں ٹھیس مارتی ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم کیا جائے، اس کے نکمے پن کا احساس ہوتا ہے کہ میں خود کو صحیح مسلمان نہیں بنا پا رہا۔ صرف ایک دعا کا سہارا ہے۔ مجھے دن میں کئی مرتبہ فلسطین کے بچوں کی آواز آتی ہے۔ سورہ یسین، صلاۃ الحاجہ پڑھ کر دعا کی توفیق ہوتی ہے اور بس۔ طویل میسج کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ معمولات اذکار، پاس انفاس، درود و استغفار ہو جاتے ہیں مگر اللہ کے لیے نہیں بلکہ نفاق سے بچنے کے لیے۔ کیونکہ اعمال کی ترغیب کرنا ہوتا ہے۔ اللہ تعالی کا پھر بھی بہت فضل ہے، میں تو چل بھی نہیں رہا ہوں اور ان کا فضل ستاری اور سلامتی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: ماشاءاللہ! اللہ تعالی پر جب تک نظر ہے، تو کام ٹھیک چلے گا ان شاء اللّٰه۔ شیخ کے ساتھ تعلق اس کا بہت بڑا ذریعہ ہے، یقیناً۔ باقی معمولات میں استقامت، یہ اس کا بہت بڑا Role ہوتا ہے۔ اور جو آپ ماشاءاللہ محسوس کر رہے ہیں، تو یہ بھی اللہ تعالی کے فضل سے ہے۔ اور جو نہیں ہو رہا، اس کے لیے جس ہمت کی ضرورت ہے، وہ ظاہر ہے اس کے لیے کوشش کرنی پڑے گی۔ اور باقی یہ ہے کہ جو کام ہمارے اختیار سے خارج ہیں، تو اللہ تعالی اس پہ نہیں پکڑتے۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ اس وقت دل کی جو کیفیت ہوتی ہے، اس پر اللہ تعالی فیصلہ فرماتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمارے دلوں کی حالت کو اس وقت ویسا کر دے جو اللہ چاہتا ہے۔
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!! جی مولانا صاحب، میں نے مکمل کر لیا جو آپ نے مجھے 40 دن کا وظیفہ دیا تھا، تو اب آگے ہم نے اسی کو جاری رکھنا ہے یا کچھ اور؟ اگلا سبق آپ ہمیں بتا دیں گے؟ کون سا ہم نے کرنا ہے اور کتنے دن کرنا ہے؟السلام علیکم!۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: ماشاءاللہ آپ نے یہ کر لیا تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ جس نے بھی کیا، میری طرف سے ان کو مبارکباد دے دیں۔ یہ پہلا قدم تھا، الحمد للّٰهِ اللہ پاک نے آپ کو استقامت نصیب فرمائی اور وہ کر لیا۔ اب ماشاءاللہ ترتیب شروع ہو گئی۔ تو ترتیب کا پہلا قدم یہ ہے کہ تیسرا کلمہ، درود شریف اور استغفار، یہ سو سو دفعہ عمر بھر کے لیے روزانہ آپ نے کرنا ہے۔ اور ہر نماز کے بعد جو ذکر کا بتایا تھا، وہ بھی آپ نے روزانہ ہر نماز کے بعد کرنا ہے عمر بھر کے لیے۔ اس کے علاوہ جو اصلاحی ذکر ہے قلبی، وہ آپ شروع کر لیں اور وہ یہ ہے کہ 10 منٹ کے لیے آپ آنکھیں بند کر کے، زبان بند، قبلہ رخ بیٹھ کر تصور کریں کہ جیسے میں زبان سے اللہ اللہ کرتی ہوں، اسی طریقے سے میرا دل بھی اللہ اللہ کر رہا ہے۔ اس کو سوچیں 10 منٹ کے لیے۔ بے شک آپ کو محسوس پہلے نہ ہو کیونکہ نہیں ہوتا، لیکن پھر ہوتے ہوتے ہو جاتا ہے۔ جیسے بچے ہوتے ہیں نا چھوٹے، وہ پیدا جب ہوتا ہے تو وہ ویسے ہاتھ مارتے رہتے ہیں، ان کا کوئی کام نہیں ہوتا، بس ہاتھ ہی صرف مارتے رہتے ہیں، پیر مارتے رہتے ہیں۔ تو ان میں کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔ لیکن آہستہ آہستہ ان میں کنٹرول آ جاتا ہے، اور پھر سب کچھ وہ کرنے لگتے ہیں۔ تو یہ درمیان میں کب ہوتا ہے، کب نہیں ہوتا، یہ تو اللہ کو پتہ ہے۔ لیکن بہرحال کوشش جاری رکھیں گے تو ہو جائے گا۔ تو آپ بس اب یہی کریں کہ ہمت کر کے 10 منٹ کے لیے یہ تصور کر کے بیٹھ جایا کریں روزانہ، ایک وقت مقرر کر کے۔ ایک مہینے کے لیے آپ کریں۔ پھر مجھے بتائیں۔ جب رابطہ اگر نہ ہو کسی وقت، تو جاری رکھیں۔
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! حضرت جی میرے مراقبات 2 ماہ 20 دن سے جاری ہیں۔ اگلے مرحلے کی درخواست ہے۔ پانچ منٹ کے لیے مراقبہ، دل پر اللہ اللہ۔ لطیفہ روح پر پانچ منٹ، لطیفہ سر پر پانچ منٹ، لطیفہ خفی پر پانچ منٹ، اور 15 منٹ مراقبہ شئونات ذاتیہ۔ لطیفہ سر پر کرتا ہوں۔
کیفیت: مراقبے کے دوران دھیان، فوکس کرتا ہوں کہ اللہ کی ذات کا فیض اللہ سے نبی صلى اللّٰه عليه وسلم پر، نبی صلى اللّٰه عليه وسلم سے شیخ پر اور شیخ سے میرے لطیفہ سر پر آتا ہے۔ کیفیت: اعمال میں بہتری واقع ہو رہی ہے۔ الحمد للّٰه، الحمد للّٰه۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: جی تو آپ اس طرح کر لیں کہ اب یہ لطیفہ خفی پر جو تنزیہ کا فیض ہے، اس کو محسوس کر لیں۔ تنزیہ اس کو کہتے ہیں کہ اللہ جل شانہ تمام چیزوں سے بری ہیں جو انسان کے لیے، انسان کی تو کمزوری ہے۔ اللہ تعالی کو اس کی ضرورت نہیں۔ جیسے اللہ کی اولاد نہیں ہے، اللہ جل شانہ کھاتے نہیں ہیں، اللہ جل شانہ پیتے نہیں، اللہ پاک سوتے نہیں۔ اس طرح اور جو باتیں ہیں وہ تمام چیزوں سے پاک ہیں۔ [اَللّٰهُ الصَّمَدُ]۔ تو اس طرح اب اس تنزیہ کا وہ سوچیں کہ اس کا جو فیض ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے آ رہا ہے آپ صلَّى اللّٰه عليه وسلم کی طرف اور آپ صلَّى اللّٰه عليه وسلم کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے لطیفہ خفی پہ آ رہا ہے۔
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نمبر ایک: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ شئونات ذاتیہ 15 منٹ۔ یہ محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی ہر وقت ایک جدا شان ہوتی ہے، اللہ تعالی کی مختلف شانیں ہوتی ہیں جیسے اللہ تعالی غفور و رحیم ہے۔ مراقبے کے دوران اللہ تعالی کی قدرتوں کی طرف خیال جاتا ہے اور اس کے نظاروں میں ایسے گم ہو جاتی ہوں کہ آگے 15، 15 منٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور مراقبے میں خوب لطف محسوس ہوتا ہے۔ دنیا کی فکر ذہن سے غائب رہتی ہے اور اکثر اللہ تعالی کی رضا اور آخرت کی فکر غالب رہتی ہے۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: ماشاءاللہ، تو ابھی اس طرح کر لیں کہ ان کو یہ جو مراقبہ ہے تنزیہ کا، وہ بتا دیں۔
سوال: نمبر دو: اسم ذات کا زبانی ذکر 1500 مرتبہ۔ [سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: یہ ماشاءاللہ دو ہزار مرتبہ کر سکتی ہیں۔
سوال: نمبر تین: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ تجلیات افعالیہ 15 منٹ۔ نیک اعمال اور دین کے مشاغل کی محبت دل میں بڑھ گئی ہے۔ [سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: تو ٹھیک ہے آپ ان کو یہ مراقبہ صفات ثبوتیہ کا بتا دیں۔
سوال: نمبر چار: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ تجلیات افعالیہ 15 منٹ۔ اس بات کا عقیدہ پختہ ہو گیا کہ دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اللہ تعالی ہی کرتا ہے اور دل میں خوف خدا اور دین کا شوق بڑھ گیا ہے۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: اس کو آپ مراقبہ صفات ثبوتیہ کا بتا دیں۔
سوال: پانچ: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ احدیت 15 منٹ۔ نماز کی پابندی نصیب ہوئی اور قرآن پاک کی تلاوت کا شوق بڑھ گیا۔ گناہ کا ارادہ کروں یا کوئی گناہ سرزد ہو تو احساسِ ندامت ہوتا ہے اور توبہ کرتی ہوں۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: آپ إن شاء اللّٰه ان کو یہ مراقبہ تجلیات افعالیہ کا بتا دیں۔
سوال: نمبر چھ: لطیفہ قلب دس منٹ، لطیفہ روح 15 منٹ۔ روح پر کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: تو یہ اس کو جاری رکھیں، روح پر 20 منٹ کر لیں۔ اور لطیفہ قلب 10 منٹ جاری رکھیں۔
سوال: سات: لطیفہ قلب دس منٹ، لطیفہ روح 10 منٹ، لطیفہ سر 10 منٹ، لطیفہ خفی 15 منٹ۔ تمام لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: اب اس کو لطیفہ اخفی پر 15 منٹ بتا دیں، باقی پہ دس منٹ۔
سوال: نمبر آٹھ: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ دعائیۃ اور معیت پانچ پانچ منٹ اور مراقبہ شکر دس منٹ۔ جب بھی کام مشکل لگتا ہے تو دعا کرتی ہوں اس کے لیے، اللہ کی معیت کا احساس بڑھ گیا ہے اور شکر کی زیادتی نصیب ہوئی، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: اس کو فی الحال جاری رکھیں۔
سوال: نمبر نو: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقت کعبہ 15 منٹ۔ نماز میں نماز کے الفاظ کے معنی کی طرف اختیاری توجہ کرنا، کبھی توجہ رہتی ہے کبھی نہیں رہتی۔ توجہ سے نماز پڑھنا نفس پر بہت بھاری ہوتا ہے اس کا کیا علاج کروں؟ کہ نفس کی رکاوٹ دور ہو جائے۔ مزید یہ کہ کم کھانے کا مجاہدہ جاری ہے، اس ہفتے میں تین روزے رکھے ہیں جس میں سحری نہیں کی ہے صرف افطاری کرتا ہوں۔ جن دنوں میں روزہ نہیں تھا ان میں سے ایک ایک وقت کھانا کھایا اور تین دن دو وقت کھانا کھایا ہے۔ اب بھوک پہلے لگتی ہے اور کھانے کا اشتیاق، بے تابی ہوتی ہے۔ دن میں ایک دفعہ سے زیادہ بار کھانا کھاؤں تو ایسا لگتا ہے جیسے گناہ کر لیا ہو۔
[سوال جواب مجلس 5 فروری 2024 مجلس نمبر 659]
جواب: ماشاءاللہ آپ کا یہ مجاہدہ، یہ تو جاری رہے گا۔ باقی یہ ہے کہ سحری میں اٹھنا تو بہتر ہے کیونکہ اس وقت تہجد بھی ہوتا ہے۔ تو بے شک پانی پی لیا کریں، پانی پینے پر پابندی نہیں ہے۔ لیکن سحری ہو جائے گی، اس کا ثواب آپ کو مل جایا کرے گا إن شاء اللّٰه۔ اور یہ چیز جاری رکھیں إن شاء اللّٰه
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ