تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر

(سوال جواب مجلس ، یکم جنوری 2024، مجلس نمبر 654)

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

سوال:

Dear respected Hazrat Sahib, Assalamu Alaikum wa Rahmatullah. In July, I finished my first 40 days of Ma'moolat. After this, I was given new zikr: 100 times 3rd Kalima, 100 times Durood Sharif, 100 times Istighfar, and then loudly La Ilaha Illallah 100 times, La Ilaha Illahoo 100 times, Allah 100 times, and Haq 100 times. I try to read them but always get distracted by anything and I keep making excuses. Sometimes I leave my phone in another room so I can do Ma'moolat, but I always get distracted. I try to keep a room for Namaz, my Ma'moolat, and studying. I struggle with keeping the routine and every day I wake up at a different time and go to sleep at a different time. I want to change and get closer to Allah Ta'ala, but I feel that I am making no progress. I humbly ask for advice on what I should do, and for dua.

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

Mashallah you are trying to be a good person. Alhamdulillah it is Fazal of Allah Subhanahu wa Ta'ala. But to be a good person, one should follow a good person. And Rasoolullah ﷺ is the best, because Allah Subhanahu wa Ta'ala has ordered us to follow him in each thing. So therefore, I think you should learn Sunnah, at least two new Sunnah in a week, and try to act upon that in that specific week. And after that, again two Sunnah. And this zikr what I have given to you, Insha'Allah, and for the next Insha'Allah I shall tell you more.

سوال:

سوال برائے پیر مجلس، حضرت السلام علیکم! جب کہ ذکر کی برکت سے مجاہدہ کرنا آسان ہو جاتا ہے، کیا اس طرح ہر وقت وقوفِ قلبی رکھنے سے بھی مجاہدہ کرنا آسان ہو جاتا ہے؟ جزاک اللہ۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

اصل میں وقوفِ قلبی تو، یہ تو انسان کی اپنے اوپر نظر ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ نگہداشت ہے۔ تو آپ اپنے عیوب پر نظر رکھیں اور اس کی اصلاح پر نظر رکھیں۔ تو جب آپ یہ نظر رکھیں گے تو آپ کے لیے مجاہدہ آسان ہو جائے گا ان شاءاللہ۔

سوال:

Assalamu Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuhu. Sheikh, I have come for Jama'at with the intention of restarting my 40 days of zikr after I had missed for a while during exam preparation, and to contact my Sheikh more often and rebuild that connection. Insha'Allah if you could do dua that Allah Subhanahu wa Ta'ala gives me Tawfeeq to continue, and also if you could make dua for my exams.

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

Mashallah. May Allah Subhanahu wa Ta'ala grant you Tawfeeq to do good A'maal and to complete zikr everyday on time. And also I make dua for your exam, may Allah Subhanahu wa Ta'ala grant you success in that.

سوال:

معمولات کے علاوہ حضرت جی میرے دسمبر کے معمولات ہیں مراقبہ ویسے ہی محسوس ہوتا ہے کہ کبھی کبھی خود کو غالب سمجھتی ہوں، اسمِ ذات کا ذکر کرتی ہوں، آپ کی ہدایت کے مطابق اپنے ذہن کو ذکر کی طرف متوجہ کرتی ہوں، دوسرے سوچوں کو نہیں آنے دیتی۔ ذکر کرتے ہوئے کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرا جسم پگھل رہا ہو، جیسے زمین بوس ہو رہا ہو، اور میرے اندر ایک قوت اسے زمین بوس ہونے سے روک رہی ہو اور میں بھی شعوری طور پر خود کو پگھلنے سے روکتی ہوں، ذکر کے دوران یہی جنگ جاری رہتی ہے۔ آپ اصلاح فرمائیں۔ تہجد میں ناغے ہوئے ہیں اس کا تدارک کیسے کروں، آنکھ کھل جاتی ہے مگر رضائی سے اٹھنے کو دل نہیں کرتا، اور کبھی تو الارم کا بھی پتہ نہیں چلتا، کیا یہ گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے؟ آپ اصلاح فرمائیں۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

ماشاءاللہ، یہ بہرحال ٹھیک ہے یہ کیفیات ہیں اور یہ جنگ تو جاری رہے گی نفس کے ساتھ، یہ جنگ جاری رہے گی۔ اور اس میں آپ کو کامیاب ہونا چاہیے اس کی کوشش کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ تہجد میں جو ناغے ہوئے ہیں، تدارک یہ ہے کہ جب تہجد میں ناغہ ہو جائے تو جتنی رکعات آپ تہجد میں پڑھتی ہیں اتنی رکعات آپ چاشت کی پڑھ لیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ تہجد میں ناغہ دو وجوہات سے ہوتا ہے، سستی کی وجہ سے اور گناہوں کی وجہ سے۔ گناہوں کے لیے استغفار کر لیں اور سستی کے مقابلہ میں چستی کریں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ from Bahawalpur ۔ السلام علیکم حضرت! آپ نے جو اذکار دیے تھے ان کو ایک مہینہ مکمل ہو چکا ہے الحمدللہ۔ لیکن کچھ دن اذکار کی تعداد مکمل نہیں ہو سکی، مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔ لا الہ الا الله 200 مرتبہ، لا الہ الا ھو 400 مرتبہ، حق 600 مرتبہ، اللہ ساڑھے بارہ ہزار مرتبہ، اس کے ساتھ 5 منٹ تصور کرنا کہ دل اللہ کہہ رہا ہے۔ لیکن حضرت جی ابھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ دل اللہ اللہ کر رہا ہو۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

اب ماشاءاللہ آپ اللہ13 ہزار کر لیں اور باقی وہی کر لیں ان شاءاللہ۔ اب اللہ، اللہ 13 ہزار اور باقی وہی جو آپ کو بتایا گیا ہے۔

سوال:

السلام علیکم حضرت! آج اصلاحی ذکر کرتے ہوئے ذہن کی کشمکش بہت کم ہو گئی، ذکر کرتے ہوئے لطیفہ قلب زیادہ نہیں بلکہ جو حرکت کر رہا تھا وہ اچھی طرح محسوس ہو رہا تھا۔ جب مراقبہ کی باری آئی اور کچھ حرکت نہیں تھی مگر دل پہ الله لکھا ہوا نظر آ رہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا کہ اس کیفیت اور لکھے ہوئے الله کو اس طرح محفوظ کر لوں۔ نقشبند نام بھی یاد آ رہا تھا کہ اس نقش کو بند کر دوں۔ سر اٹھانے کو دل نہیں چاہ رہا تھا۔ سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شعر:

سج رہا ہے شاہِ خوباں کے لیے دربارِ دل

کیفیت کے ساتھ محسوس ہو رہا تھا، اور باتیں جیسے سر جھکا کے یار کی تصویر دیکھنا یاد آ رہی تھی۔ لکھے ہوئے اَلله کے پیچھے سرنگ بھی نظر آ رہی تھی جس کے اندر میں فی الحال جا نہیں سکا، لیکن شاید اگلی بار جا سکوں یا صرف لکھے ہوئے اَلله کو بس دیکھتا رہوں۔ ایسا بھی محسوس ہو رہا تھا کہ اتنے سالوں کے کھودنے کی محنت کے بعد پانی نکل آیا ہے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

ماشاءاللہ، اچھے کیفیات ہیں آپ ذکر جاری رکھیں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی میں محمد آباد سے فلاں بات کر رہا ہوں۔ اللہ کے فضل سے میرا ذکر مکمل ہو چکا ہے۔ 200 مرتبہ لا الہ الا اللہ ، 400 مرتبہ لا الہ الا ھو، 600 مرتبہ حق اور ساڑھے پانچ ہزار مرتبہ اللہ۔ اس کے ساتھ پانچوں لطائف پر دس دس منٹ اور 15 منٹ مراقبہ دعائیہ۔ احوال: اپنی زبان، کان اور آنکھ کو کنٹرول کرنے کا سبق دیا تھا۔ تینوں میں کمی ہوئی ہے، جب بھی ان تینوں میں سے کسی ایک سے گناہ سرزد ہوتا ہے تو اس کے بعد شرمندگی اور پچھتاوا کافی ہوتا ہے۔ استغفار بھی کرتا ہوں، اللہ جل شانہ معاف فرمائے آمین۔ آپ سے مزید رہنمائی اور دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

فی الحال آپ یہی جاری رکھیں، ان شاءاللہ، ایک مہینہ اور۔

سوال:

السلام علیکم محترم حضرت! مندرجہ ذیل ذکر اور مراقبات بلا ناغہ جاری ہیں الحمدللہ، مگر مختلف وجوہات کی وجہ سے ان میں معمولات کو کرتے وقت ضروری اہتمام نہیں کر پایا اور یکسوئی بھی حاصل نہیں کر سکا، اس ماہ جنوری میں یکسوئی اور اہتمام کی بھرپور کوشش کروں گا ان شاءاللہ۔ ذکر و مراقبات کی تفصیل یہ ہے۔ لا الہ الا الله 200، لا الہ الا ھو 400، حق 600، الله 100، حق الله 500، هو 500 اور الله هو 200۔ حق الله کے ساتھ یہ تصور کہ میں اللہ تعالیٰ کا بندہ ہوں اور اللہ تعالیٰ سے راضی ہوں۔

مراقبات: پہلا مراقبہ تصور کہ اللہ جل شانہ میرے ساتھ ہیں جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے، مقدار 15 منٹ۔ دوسرا مراقبہ کہ میں اللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی طریقِ شریعت پر چلنے کی کوشش کر رہا ہوں، مقدار 10 منٹ۔ تیسرا مراقبہ اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺ کی امت کو تمام فتنوں سے بچائے، ہمارے سلسلے کو قبول فرمائے، کامیاب و کامران کرے، 15 منٹ۔ چوتھا مراقبہ مراقبہ شکر، اللہ تعالیٰ نے مجھ پر جو فضل و کرم کیا اور جتنی نعمتیں عطا کیں اس کا شکر، مقدار 5 منٹ۔ پانچواں عمل مراقبہ صبح کے وقت 10 منٹ یہ سوچنا کہ آج میں نیک کام اور لوگوں کی کیا جائز خدمت کر سکتا ہوں، اور رات کو 5 منٹ مراقبہ کرنا کہ جو نیک کام اور لوگوں کی جائز خدمت کی اللہ تعالیٰ کا شکر، جو رہ گیا اس پر استغفار۔ غیبت، جھوٹ اور بدنظری پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اس کا ریکارڈ رکھ رہا ہوں، اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ کے فیض کی بدولت زیادہ تر بچا رہا الحمدللہ۔ مگر Nil رپورٹ نہیں ہے۔ غصہ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، الحمدللہ زیادہ تر کامیاب رہا مگر ایک دو مرتبہ قابو نہیں کر سکا۔ حضرت مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

فی الحال آپ یہی جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے استقامت اس پر مانگتے رہیں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت اقدس مزاج بخیر ہوں گے۔ بندے کو جو ذکر دیا تھا اس پر دوسرا مہینے پوری ہوئی، صرف ایک دن کے ذکر کے وقت ایک ضروری کام پیش آیا اور بھول گیا، اور وہ ذکر یہ تھی۔ 200 مرتبہ لا الہ الا اللہ، 400 مرتبہ لا الہ الا ھو، 600 مرتبہ حق اور 500 مرتبہ الله، اور مراقبہ تنزیہ و صفاتِ سلبیہ جس کا اثر الحمدللہ محسوس ہو رہا ہے وہ یہ کہ ہر وقت ایک استحضار کیفیت ہوتی ہے اور ہر کام سے پہلے اچھی نیت کی توفیق ہو رہی ہے، اور نماز بھی ایک حد تک خشوع و خضوع نصیب ہوئی ہے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب: ماشاءاللہ مراقبہ تنزیہ و صفاتِ سلبیہ کے بعد شانِ جامع کا مراقبہ کریں۔ یعنی ان چاروں مراقبات کو جمع کر کے اس کا جو فیض ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ کی طرف، آپ ﷺ کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے لطیفہ اخفیٰ پہ آ رہا ہے، ایک مہینہ۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی، اللہ پاک سے آپ کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔ پچھلے دنوں معمولات میں بہت زیادہ کوتاہی ہوئی، 4، 5 مرتبہ فجر کی نماز قضا ہوئی، اس کے علاوہ روزانہ کے معمولات بالخصوص چہل درود شریف، مناجات مقبول بھی ادا نہیں ہو سکے۔ فجر کے بعد دعاؤں کا معمول اور منزلِ جدید کا بھی ناغہ ہوتا رہا، اس کے اثرات بھی محسوس کر رہا ہوں۔ کئی دن تلاوتِ قرآن کا بھی ناغہ ہوا، صبح فجر کے لیے بستر سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اذان سے بہت پہلے گہری نیند آتی ہے جس کے بعد جماعت بھی رہ جاتی ہے، الارم بھی بند کر کے سو جاتا ہوں کہ بس ابھی اٹھتا ہوں اور ابھی اٹھتے اٹھتے فجر کی جماعت رہ جاتی ہے۔ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، اللہ پاک آپ کے درجات کو بلندی عطا فرمائے اور آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب: جب کبھی آپ سے فجر کی نماز رہ جائے تو 3 روزے اور 100 رکعت نفل یہ اپنے اوپر جرمانہ رکھیں۔ ٹھیک ہے؟ اور جو باقی نمازیں ہیں اگر ان میں سے کوئی قضا ہو جائے تو اس پہ 3 روزے ہیں۔ تو یہ تو آپ اس کا کر لیں، اور باقی یہ ہے کہ استغفار کر لیں، دو رکعت صلوٰۃ التوبہ پڑھ لیں اور پکی نیت کر لیں کہ آئندہ میں یہ کام نہیں کروں گا۔ تو بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو توفیق عطا فرمائے، لیکن ان باتوں پہ عمل کرنا جو میں نے بتائی ہیں۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

نمبر 1، تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر، مراقبہ حقیقتِ کعبہ 15 منٹ۔ اس کے علاوہ اپنے اختیار سے نماز میں توجہ قائم رکھنا، کم از کم نماز کے ترجمے پر غور کرنا۔ چند نمازوں میں توجہ قائم رکھنا نصیب ہوا ہے الحمدللہ، باقی غفلت میں ہی پڑھی ہیں۔ البتہ پہلے کی طرح غفلت نہیں ہوتی، بلکہ درمیان درمیان میں نماز کے الفاظ پر توجہ نصیب ہو جاتی ہے، الحمدللہ۔اس کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہونے کا ادراک نصیب ہوا ہے خاص کر جب پریشانی اور مشکل میں ہوتی ہوں اور اس ادراک سے کافی سکون اور اطمینان ملتا ہے۔ کم کھانے کا الحمدللہ مجاہدہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید توفیقات سے نوازے۔

اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 2، تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ دعائیہ اور معیت 15 منٹ۔ نماز کی فکر بڑھ گئی ہے اور وقت داخل ہوتے ہی نماز پڑھتی ہوں اور سونے سے پہلے اپنے اعمال کے محاسبے کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خوفِ خدا نصیب ہوا ہے ۔

ماشاءاللہ، بہت اچھی بات ہے، مراقبہ دعائیہ اور مراقبہ معیت، تو یہ جو ہے نا ماشاءاللہ اس کے ساتھ آپ آیت الکرسی کا جو مفہوم ہے اس کو ذہن میں بٹھا کر اس کے فیض کا مراقبہ کریں کہ اس کا فیض اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ کی طرف، اور آپ ﷺ کی طرف سے شیخ کی طرف، اور شیخ کی طرف سے آپ کے پورے جسم پر آ رہا ہے۔

نمبر 3، تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ کعبہ 15 منٹ۔ یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ خانہ کعبہ شعائر اللہ میں سے ہے۔ اور شعائر اللہ کی تعظیم بھی صرف اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔ بیت اللہ کا طواف ہم اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔ دل میں خانہ کعبہ کی زیارت کرنے کا شوق ہر وقت رہتا ہے۔ کبھی زبان سے بھی اس کا اظہار کرتی ہوں، اس کے علاوہ سوچ نفی سے اثبات کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔

ماشاءاللہ۔ بہت اچھی بات ہے۔ مراقبہ حقیقتِ صلوٰۃ کر چکی ہیں یا نہیں؟

نمبر 4: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ دعائیہ اور معیت 5 منٹ اور مراقبہ شکر 10 منٹ۔ اللہ تعالیٰ کی معیت کا ادراک مزید قوی ہو گیا ہے، دعا مانگنے کی مقدار بھی بڑھ گئی ہے، یہاں تک کہ جب راستے سے گزرتے ہوئے کوئی سامنے آتا ہے اور اس میں کوئی کمزوری نظر آتی ہے تو اس کے لیے دعائیں کرنے لگ جاتی ہوں۔ ہر بات پر شکر کی توفیق نصیب ہوئی ہے، کبھی کبھی کوئی بات زبان سے ناشکری کی نکل جائے تو سخت افسوس ہوتا رہا ہے اور اس بات میں حکمتیں نظر آتی ہے جس پر شکر کی مزید توفیق ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر معاملے میں زبان پر "وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللهِ" ہوتا ہے۔

سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ۔ تو اس کو فی الحال جاری رکھیں۔

نمبر 5، تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ کعبہ 15 منٹ۔ کچھ محسوس نہیں ہوتا۔

ماشاءاللہ اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 6، لطیفہ قلب 15 منٹ۔ اس طالبہ نے لطیفہ قلب پر 2 ماہ تک 10 منٹ ذکر جاری رکھا، لیکن محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ مزید 2 ماہ 15 منٹ ذکر کیا لیکن اب بھی محسوس نہیں ہوتا۔

اب 20 منٹ کریں۔

نمبر 7، لطیفہ قلب 10 منٹ محسوس نہیں ہوتا،

اس کو 15 منٹ کریں۔

نمبر 8، لطیفہ قلب 10 منٹ، لطیفہ روح 10 منٹ، لطیفہ سر 10 منٹ، لطیفہ خفی 15 منٹ، تمام لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔

اب لطیفہ اخفیٰ پر 15 منٹ اور باقی پہ 10 منٹ۔

نمبر 9، تمام لطائف پر 10 منٹ ذکر اور مراقبہ صفاتِ ثبوتیہ 15 منٹ محسوس نہیں ہوتا۔

اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 10، درود شریف پڑھتی تھی اب بڑی ہو گئی ہیں۔

تو ان کو پہلے والا ذکر دے دیں۔

نمبر 11، تمام لطائف پر 5 منٹ ذکر، مراقبہ دعائیہ 15 منٹ۔ آپ کی اجازت سے ذکر اور مراقبہ دونوں وقفے سے کرتی ہوں۔

ہاں ماشاءاللہ ٹھیک ہے۔

فرائض اول وقت نصیب ہوئے ہیں اور نوافل کی مواظبت نصیب ہوئی ہے، نیکی کی رغبت بڑھ گئی، گناہ سے اکتاہٹ محسوس کرتی ہوں اور خوفِ خدا دل میں بڑھ گیا ہے۔ مراقبہ دعائیہ کرتے ہوئے سبز رنگ کا فیض آتا ہوا محسوس کرتی ہوں، لسانی ذکر جب غفلت ہو جائے تو دل میں تنگی محسوس ہوتی ہے۔

ماشاءاللہ اس کو جاری رکھیں، اچھے کیفیات ہیں۔ الحمدللہ

سوال:

السلام علیکم حضرت گرامی! گزارشِ خدمت ہے کہ اہتمام کے ساتھ معمولات پہ علاجی ذکر نہیں ہو سکتا جبکہ مصروفیت کے لحاظ سے وقت اور کام کی ترتیب کے انتظام کے لحاظ سے اپنی مرضی کے مطابق آزادی سے کر سکتا ہوں۔ کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ایک فکس وقت پر نہیں ہوتا۔ کبھی ذکر خفی صحیح طریقے سے نہیں ہوتا، کبھی مراقبہ کبھی جلدی جلدی کیا جاتا ہے، کبھی آدھا رہ جاتا ہے، کبھی رات کو ذکر مراقبہ کیا تو سو جاتا ہوں۔ شیطان پیچھے لگا ہوا ہے جب ارادہ کرتا ہوں کسی اور کام پر لگا دیتا ہے اور یہ خیال آتا ہے کہ ابھی کرتا ہوں ابھی کرتا ہوں، اس طرح پھر پورا دن گزر جاتا ہے۔ اگر اہتمام سے ہو جائے تو فائدہ بہت ہوتا ہے، یعنی لطائف پورے محسوس ہوتے ہیں اور باقی مخالفتِ نفس آسان ہو جاتی ہے۔ پہلے یکسوئی کم ہوتی تھی خیالات کی وجہ سے، ذکر کے وقت کی طرف توجہ کم ہوتی تھی، لیکن پورا ایک گھنٹہ لگا کر مکمل کرتا تھا۔ اب وساوس کم ہیں، یکسوئی جلدی ہو جاتی ہے لیکن پورا وقت وہ صحیح اہتمام کے ساتھ نہیں ہوتا۔ نہ گھر میں، نہ خانقاہ میں، باقی تلاوت، درود، تسبیحات ٹھیک ہوتے ہیں۔ کوئی علاج تجویز کریں تاکہ اہتمام کے ساتھ اور معیار کے ساتھ معمولات کیے جا سکیں۔ معمولات 200، 400، 600، 1000، اور مراقبہ سورہ اخلاص ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ جزاک اللہ

یہ اب اس طرح کر لیں کہ آپ اس کے ساتھ مراقبہ شکر کر لیں کہ اللہ پاک نے آپ کو یہ توفیق دے دی ہے کہ اب یکسوئی بڑھ گئی ہے اور آسانی کے ساتھ یہ ہو جاتا ہے تو اس پر شکر کرتے ہوئے، یہ شکر یہی ہوگا کہ یہ کام اسی طرح کر لیں جس طرح کرنے کے لیے بتایا گیا ہے اور اس میں غفلت نہ کریں اور اس میں سستی نہ کریں، باقی یہ کہ شیطان کسی بھی صورت میں آ سکتا ہے تو اگر آپ کو شیطان سستی پہ لگاتا ہے تو آپ اس کے مقابلے میں چستی کے ساتھ کریں، بس اور یہ کہتے ہیں یعنی مطلب یہ کہ زیادہ کام کرنا مطلوب نہیں ہے جو کام ہے طریقے سے کرنا اصول کے ساتھ کرنا مطلوب ہے۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! نمبر 1، میرے گھر والی کا مراقبہ دعائیہ اپنی امت اور فلسطین کے لیے ایک ماہ ہو گیا۔

نمبر 2، ممانی صاحبہ کا مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ چار ماہ سے کر رہی ہیں لیکن ابھی اثر محسوس ہو رہا ہے کہ دنیا کی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اور سب اللہ ہی کرتا ہے یقین ہو گیا ہے۔ مزید رہنمائی فرمائیں۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔ تو یہ مراقبہ دعائیہ تو جاری رکھیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور اس کے لیے یہ کر لیں کہ ساتھ جو آیت الکرسی کا جو مراقبہ ہے، یعنی اس کا جو مفہوم ہے ذہن میں بیٹھ جائے تو اس کا فیض کا مراقبہ کریں کہ اس کا فیض اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ کی طرف، آپ ﷺ کی طرف سے شیخ کی طرف اور شیخ کی طرف سے آپ کے پورے جسم پہ آ رہا ہے، یہ ساتھ بڑھا دیں۔ جو ممانی صاحبہ ہیں، اس کا تجلیاتِ افعالیہ کے بعد صفاتِ ثبوتیہ کا مراقبہ ان کو دے دیں۔

سوال:

Assalamu Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuhu. I pray you are well dear Sheikh. I have attached my Ma'moolat chart for December and completed my fourth month of Muraqaba facing the Qibla Sharif imagining my heart saying Allah whilst Allah Ta'ala is looking at this with love.

Muraqaba: I unfortunately missed three continuous days at the start of this month and I can't remember why. However, after that I fixed a routine to always do it in the morning and never leave till after Isha. Alhamdulillah, this has made me consistent and improved the quality of my Muraqaba with better focus and feeling in my heart on some days, whereas before I struggled with focus every day.

My main condition is that I feel as though all my Ibadat is done in an automatic manner. I feel no Rooh in it. Rather, everything feels like a task needing completion, and when it is completed, I move on to the next. I feel like this may be a side effect of my Ma'moolat chart, which has definitely helped me become more regular with my Ma'moolat, but maybe that is why I feel like a habit. Is there a way to be regular with Ibadat whilst not making it a routine and just a task that needs completing?

Ma'moolat chart: I have not been consistent with my Tahajjud, but most days I am keeping fast, Alhamdulillah. also my Tilawat has been regular Alhamdulillah. I missed six days of filling the chart out when I was serving guests, but I feel very bad about this and will Insha'Allah not let this happen again. I have struggled with bringing five new Sunnah into my life weekly for the past few months, and I'm now thinking of cutting it down to three Sunnah every week to be more manageable and consistent. Finally, I am to print out and stick the Hadith regarding how to make Sufoof in prayer in my two local Masajid and will make everyone aware of the Masail of Sufoof. Kindly advise for the next. Humble request.

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

سوال:

السلام علیکم حضرت جی! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ میرا مراقبہ ذکرِ قلبی 20 منٹ کا ہے۔ پورے ماہ میں دو ناغے ہوئے ہیں، باقی معمولات پابندی سے جاری ہیں۔ دل سے ذکر کبھی محسوس، کبھی نہیں ہوتا، اگر تنہائی میں کروں تو ذکر محسوس ہوتا ہے۔ حضرت جی مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

سب سے پہلے تو آپ یہ سمجھیں، حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جو لوگ ریا سے عبادت کرتے ہیں ان کو نہ روکو، کیونکہ ریا پہلے عادت بن جاتی ہے، پھر عبادت بن جاتی ہے۔ تو آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی عادت اگر یہ ہو گئی ہے تو اس پر بھی اللہ پاک کا شکر ادا کریں، تو اس کے بعد یہ عبادت بن جائے گی، مطلب یہ ہے کہ اس کی طرف شفٹ ہو جائے گی۔ اب یوں کہہ سکتے ہیں کہ دو ٹاسک (Task) ہیں۔ ایک ٹاسک یہ ہے کہ ریگولر (Regular) ہونا، دوسرا ٹاسک ہے اس میں اثر لانا۔ تو ماشاء اللہ ایک achieve کیا، تو اب دوسرے کے لیے کوشش کر لیں، اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے۔ باقی ماشاء اللہ ٹھیک ہے، اللہ جل شانہ آپ کو مزید توفیقات سے نوازے۔

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی، میرا نام ہے، آپ نے پچھلے مہینے ذکر کرنے کے لیے دیا تھا۔ 100 مرتبہ لا الہ الا اللہ، 100 مرتبہ لا الہ الا ھو، 100 مرتبہ حق اور 100 مرتبہ اللہ۔ الحمدللہ مکمل ہو گیا ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ ہر ہفتے مفتی صاحب کو رپورٹ دیا کرو، میں نے ہر ہفتے انہیں بتایا۔ ذکر کی بدولت الحمدللہ بہت سے گناہ چھوٹ گئے۔ حضرت جی آج مجھے اگلا ذکر بتا دیجیے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:200 مرتبہ لا الہ الا اللہ، 200 مرتبہ لا الہ الا ھو، 200 مرتبہ حق اور 100 مرتبہ اللّٰہ۔ یہ ایک مہینے کے لیے اب کریں، ان شاء اللہ۔

سوال:

السلام علیکم حضرت جی! میرا ذکر مکمل ہو گیا ہے۔ 200 مرتبہ، 400 مرتبہ، 600 مرتبہ اور 16 ہزار۔ حضرت جی آگے رہنمائی فرمائیں؟

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب: آپ ساڑھے 16 ہزار کر لیں ان شاء اللہ۔

سوال:

السلام علیکم حضرت جی! ذکر 200، 400، 600 اور اللّٰہ اللّٰہ 3 ہزار مرتبہ، ایک ماہ مکمل ہو گیا۔ دل "اللہ اللہ" محسوس نہیں ہوتا، طبیعت میں سستی اور غفلت اور ٹینشن ہے۔

[سوال جواب مجلس نمبر 654، یکم جنوری 2024]

جواب:

اب 200، 400، 600 اور ساڑھے تین ہزار کر لیں ایک مہینے کے لیے۔

اللہ پاک سے دعا کریں کہ اللہ پاک ٹینشن دور فرمائے اور آپ سستی کو چستی میں بدلنے کی کوشش کر لیں، یہ ہمارے لیے ایک assignment ہے۔ اللہ پاک اپنا فضل فرمائے۔


تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر - مجلسِ سوال و جواب