اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ،
وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ،
أَمَّا بَعْدُ:
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ.
معزز خواتین و حضرات! آج ہم مدینہ منورہ میں ہیں اور پیر کا دن ہے، سوالوں کے جواب کے دن کا دن ہے، تو جو سوالات آئے ہیں اس کے مطابق عرض کیا جاتا ہے۔
سوال1: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! حضرت، اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، آپ کے فیضان کو عام کر دے۔ بندہ کو مجلسِ محمد ﷺ کی حاضری کے متعلق معلوم کرنا ہے کہ کیسے نصیب ہوتی ہے؟ ہر سالک کے ہفت اندام نورانی کیسے ہوتے ہیں، نورانی جثہ کیسے بنتے ہیں؟ یا نوری لطیف وجود زندہ کیسے ہوتا ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: میرے عزیز! اصل میں ہم تصوف کا مطلب کچھ اور سمجھے ہیں۔ ہمیں اللہ پاک نے اپنی بندگی کے لئے پیدا کیا ہے: "وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ (الذریت: 56)"، اور اپنی معرفت کے لئے پیدا کیا ہے۔ بس ان دونوں کام پہ وقت لگانا ہے۔ اب بندگی کیسے حاصل ہوتی ہے اور معرفت کیسے حاصل ہوتا ہے؟ اس کے بارے میں ظاہر ہے مشائخ نے جو فرمایا ہے وہ میں عرض کر سکتا ہوں، اور وہ یہ ہے کہ بندگی سے سب سے بڑی رکاوٹ جو ہے وہ نفس ہے، لہٰذا اگر نفس کی اصلاح ہو جائے تو بندگی حاصل ہو جاتی ہے: "یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُ ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ (الفجر: 27-30)"۔ یعنی مطمئن نفس جو ہے، یہ انسان کو اللہ سے راضی کر دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ سے جب کوئی راضی ہوتا ہے تو اللہ بھی اس سے راضی ہو جاتا ہے، اور پھر اللہ پاک اس سے فرماتے ہیں کہ میرے بندوں میں داخل ہوجا اور میری جنت میں داخل ہوجا۔ تو اب عبدیت جو حاصل ہوتی ہے، وہ نفس کی اصلاح سے حاصل ہوتی ہے، اس کو سیر الی اللہ بھی کہتے ہیں، لہٰذا اس پہ اپنا وقت لگانا چاہئے۔ کسی شیخ کی نگرانی میں ذکر، اذکار، مجاہدات، جو بھی طریقہ کار ہے اس کو کرکے اس چیز کو حاصل کرنا چاہئے، اور اسی سے پھر معرفت حاصل ہوتی ہے۔ جتنی انسان کو عبدیت بڑھتی ہے، اتنی اتنی اس کی معرفت بڑھتی ہے، اور باقی پوری عمر شریعت کے مطابق گزارنا ہے، "ما انا علیہ و اصحابی" اس کے اوپر دال ہے۔ لہٰذا ہمیں صرف اسی میں اپنے آپ کو مصروف رکھنا چاہئے۔ باقی یہ جو باتیں آپ فرما رہے ہیں، یہ شاید آپ نے ایسی کتابوں میں پڑھی ہوں گی جو کہ پرسراریت کے لئے لکھی ہوتی ہیں اور اس میں بزرگوں کے واقعات ہوتے ہیں۔ بزرگوں کو یہ چیزیں جو حاصل ہو چکی ہوتی ہیں، وہ اس طریقہ پہ حاصل ہو جاتی ہیں خود بخود۔ باقی یہ ہے کہ یہ ہر ایک کا experience اپنا اپنا ہوتا ہے، تو جن کو یہ ہو چکا ہوتا ہے experience، تو وہ کہہ دیتے ہیں۔ لیکن اگر کسی کو یہ حاصل نہ ہو لیکن شریعت پر چل رہا ہو، تو سبحان اللہ! وہ بالکل یعنی اللہ پاک کا محبوب بندہ ہے اور اللہ پاک کا وہ قریب ہے، تو بس یہی چیزیں حاصل کرنی چاہییں، باقی چیزوں میں بالکل نہیں پڑنا چاہئے۔
سوال2: السلام علیکم۔ حضرت! چشتی ذکر میں اللہُ اللہ کا تصور کرایا جاتا ہے۔ کیا عرش سے ایک زرد رنگ کا ذکر نور ذاکر کے دل میں آ رہا ہے؟ حضرت، عرش کا تصور کیوں کرایا جاتا ہے؟ اس نور کے زرد ہونے کی کیا وجہ ہے؟ اس نور سے ہمیں کیا ملتا ہے؟ اور ہمیں عام طور پر کس چیز کی طرف متوجہ رہنا چاہئے اس ذکر کے دوران؟
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: جو آپ کے سمجھنے کی باتیں ہیں، وہ اتنی ہیں صرف کہ آپ اس کو کیسے کریں۔ مثلاً یہی بتایا گیا ہے کہ آپ تصور کریں کہ عرش سے، یعنی ہر شخص کے اوپر وہ عرش ہے، تو عرش سے آ رہا ہے، کیونکہ عرش اللہ پاک کا تجلی گاہ ہے تو وہاں سے نور آ رہا ہے، اور وہ جو ہمارا دل ہے وہ بھی تجلی گاہ ہے۔ لہٰذا اس تجلی گاہ سے اس تجلی گاہ کی طرف نور آ رہا ہے۔ اور باقی زرد رنگ، یہ جو ہے ناں، صرف یکسوئی بڑھانے کے لئے ہے، کیونکہ زرد رنگ سے لوگ مانوس ہوتے ہیں تو اس سے یکسوئی بڑھ جاتی ہے اور کام جلدی ہو جاتا ہے۔ باقی اس سے آپ کو کیا ملتا ہے؟ وہ تو اللہ پاک کا تعلق ملتا ہے، دل کی صفائی ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ اس پہ غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سوال3: السلام علیکم! میں فلاں ہوں UK سے۔ کئی سال سے مجھے باتیں بتائی جارہی ہیں، عام چیزوں کے اندر اندر مجھے لگ رہا ہے کہ یہ یا تو غائب کی باتیں ہیں، یا تکوینی ہیں، یا خاص میری اصلاح کی باتیں ہیں۔ مثلاً چند دن پہلے، کام میں online training کررہا تھا۔ ایک عورت نے کہا کہ بعض کمپنیاں پیسے charge کرتی ہیں لوگوں کے tax account سے فائدہ وصول کرنے کے لئے، وہ زیادہ رقم لیتے ہیں حالانکہ یہ کام آدمی خود کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور مرد بھی کہنے لگا۔ کہتے وقت میں نے دماغ میں ایک نیک عورت کو دیکھا اور اس کے ساتھ ایک نیک مرد تھا، یہ ان لوگوں کو میں زیادہ دیکھتا ہوں اور بھی کئی سال سے۔ لیکن دیکھتے وقت مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کشف ہے۔ اندر سے مجھے سکھایا جا رہا ہے؛ جب آدمی اپنی اصلاح کا معاملہ کسی کے ساتھ کر لیتا ہے، تو آدمی کس طرح زیادہ پیسے لیتا ہے، اور وہی چھیڑ دیتا ہے جو کہ مفت میں ملتی ہے۔ تو میں سوچنے لگتا ہوں کہ شیخ تو آپ ہیں، مجھے کوئی problem نہیں ہے کہ آپ پیسے لیں اور آپ جتنے مرضی سے پیسے لیں، مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے، لیکن ہے بات کسی اور کے لئے، تھا کوئی اور ہے اندر۔ میں نے نیت کی دفع ہو جائے، میرا کوئی معاملہ نہیں ہے اس کے ساتھ، اور میں شروع سے ان کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں رکھتا ہوں۔ پھر میں سوچنے لگا کہ بات خود کشفی طریقہ سے سکھایا گیا ہے، اور آپ نے فرمایا کہ میں کشف کی باتوں کو نظر انداز کیا کروں۔ اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی مجھے بات کہے، تو میں اس کو ٹٹول سکتا ہوں کہ وہ کیا ہے، میرے لئے مناسب ہے یا نہیں۔ نیز آپ نے فرمایا کہ میں علم کو لے سکتا ہوں دوسرے علماء سے، لیکن تربیتِ باطن نہ ہو۔ پھر میں نے دل میں دیکھا کہ کوئی آدمی گہری تاریکی سے عورت کو خوش کرکے سیکھا رہے ہیں کہ یہ وہ ہے، معاملہ ان کے ساتھ کریں، اور بچی نے اس طرح کر لیا۔ کئی دن سے مجھ پر یہ سوار رہا ہے، کافی تکلیف ہوئی۔ میں نے کوشش کی، اس سے غمگین نہ ہو، پھر سو گیا۔ اس کے بعد مجھے کچھ راحت ملی۔
سوال یہ ہے کہ میں ان باتوں کو علم مانوں؟ اگر میں مان لوں، تو کیا ترتیب ہے؟ باطنی حفاظت کے طور پہ میں ان باتوں سے نظر انداز نہ میں تصدیق کروں، نہ میں قبول کرتا ہوں، اس لئے آپ نے فرمایا کہ میں آپ سے سوال پوچھ لیا، جب مجھے معلوم نہیں۔ ذکر میرا برابر جاری ہے، کوئی ناغہ نہیں ہے، منزل کو میں پڑھتا ہوں، اس میں بھی کوئی ناغہ نہیں ہے، اَلْحَمْدُ للہ۔
ذکر ہمارا 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ' دو سو مرتبہ، 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو' چار سو مرتبہ، 'حق' چھ سو مرتبہ اور 'اللہ' ہزار مرتبہ ہے۔ ذکر میں مجھے کوئی کیفیت نہیں آتی، میں بس سوچتا رہتا ہوں۔ جو لوگ مجھے پہلے سے چھیڑتے تھے وہ ابھی بھی چھیڑتے ہیں؛ کبھی تراویح کے اندر، کبھی قرآن پڑھتے وقت، کبھی نماز سے باہر۔ اور ابھی آپ عمرہ میں ہیں۔ لہٰذا میں نے سوال کیا فون کرنے کے بعد۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: اللہ اکبر! اصل میں دیکھیں نا، کشفی باتوں کے بارے میں تو آپ نے خود ہی کہا کہ میں نے آپ کو بتایا ہے کہ ان باتوں کو کچھ بھی نہ سمجھیں، اور تربیت صرف اپنے شیخ سے لینی ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کے اندر کوئی بات کررہا ہے تو اس سے تو لینی نہیں ہے۔ تربیت تو اپنے شیخ سے لینی ہے، اور شیخ سے بھی کشفی طور پر نہیں، وہ باقاعدہ رابطہ کے ذریعہ سے۔ تو لہٰذا، بس آپ اپنے شیخ کی طرف متوجہ رہیں اور ان سے جو بھی آپ کو ملے تو بس اس پر عمل کرلیں۔ باقی کسی اور کی تربیت کے معاملہ میں اس کی پرواہ نہ کریں، اور مطلب یہ ہے کہ یہ باتیں آپ سمجھیں کہ یہ آپ سے متعلق نہیں ہیں۔ بس آپ اپنے کام میں لگے رہیے اور اپنے آپ کو disturb نہ کریں۔ جو ذکر آپ نے 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ' دو سو مرتبہ، 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو' چار سو مرتبہ، 'حق' چھ سو مرتبہ، 'اللہ' ہزار مرتبہ، تو یہ فی الحال جاری رکھیں۔ رمضان شریف میں رمضان شریف کے معمولات زیادہ ضروری ہیں۔ بس ان کو جاری رکھیں۔
سوال4: السلام علیکم و رحمۃ اللہ! حضرت، آپ نے مجھے مندرجہ ذيل اذکار تیس دن کے لئے دیئے تھے: 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ' دو سو مرتبہ، 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو' دو سو مرتبہ، 'حق' دو سو مرتبہ، 'اللہ' سو مرتبہ۔ اَلْحَمْدُ للہ تیس دن مکمل ہوگئے۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: اب 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ' دو سو مرتبہ، 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو' تین سو مرتبہ، 'حق' تین سو مرتبہ اور 'اللہ' سو مرتبہ، یہ شروع کرلیں، اور رمضان شریف کے معمولات جو ہم نے بتائے ہوئے ہیں وہ اس کو جو ہے ناں مطلب۔۔۔
سوال5: السلام علیکم شاہ صاحب! یہ کیوں کہ میں بار بار دنیا کی طرف مائل ہوتی ہوں، اس دنیا اور اس کی روشنی سے کب دل بھرے گا؟ یہ دنیا مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے اور میں مائل بھی ہو جاتی ہوں۔ میری کمزوریاں کب ختم ہوں گی؟ ایسا وقت کب آئے گا جب غلطیاں نہ ہوتی ہوں؟ غلطی ہو جاتی ہے تو تب احساس ہوتا ہے، پھر کچھ بھی نہیں کر پاتی۔ ایسا کب بنوں گی کہ غلطی سے پہلے احساس ہوتا رہے؟ میں بہت بری ہوگئی ہوں۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: بس مجھے ایک سوال کا جواب دے دیں، اور وہ یہ ہے کہ آپ جب کپڑے پہن لیتی ہیں تو میلے ہو جاتے ہیں یا نہیں میلے ہوتے؟ تو جب میلے ہو جاتے ہیں تو پھر آپ اس کو دھو لیتی ہیں۔ تو آپ جو ہے ناں کسی سے پوچھ لیجئے گا کہ یہ کب ایسا ہوگا کہ میرے کپڑے میلے ہی نہ ہوں؟ تو اس کا جو جواب ہوگا، وہ جواب میری طرف سے سمجھیں۔
سوال6: السلام علیکم! حضرت، میرا نام فلاں ہے۔ حضرت، میری ساس نے آپ سے مراقبہ لیا تھا، دس منٹ لطیفہ قلب اور پندرہ منٹ لطیفہ روح۔ یہ کافی عرصہ ہوئے چھوڑے ہوئے ہے، اب وہ دوبارہ شروع کرنا چاہ رہی ہے۔ اب وہ کیا کرے؟ پھر سے شروع کرے یا یہی مراقبہ یہیں سے شروع کرے؟
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: یہ مراقبہ یہیں سے شروع کرے اور آئندہ ناغہ نہ کرے۔ کیونکہ ناغہ سے اس کو جتنا نقصان ہوا ہے، اتنا اس سے زیادہ نقصان پھر بعد میں بھی ہو سکتا ہے۔
سوال7: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! حضرت جی، معمولات اَلْحَمْدُ للہ معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔ ذکر حضرت جی میرا ایک مہینہ کے لئے ہے: دو سو مرتبہ 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ'، چار سو مرتبہ 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو'، چھ سو مرتبہ 'حق' اور دس ہزار مرتبہ 'اللہ'، اور پندرہ منٹ کا مراقبہ دل میں اللہ اللہ کو محسوس کرنا، اور ہر نماز کے بعد ایک سانس میں اللہ اللہ نوے مرتبہ، اللہ کے فضل سے اور آپ کی دعاؤں کی برکت سے مکمل ہوا۔ نمازیوں کے جوتے سیدھے کرنے کا مجاہدہ بھی جاری ہے۔ دل میں اللہ اللہ فی الحال محسوس نہیں ہوتا۔ حضرت، مجھے یونیورسٹی کی صبح کی نماز کے بعد ذکر و مراقبہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس وقت میں تسلسل کو قائم رکھ سکتا ہوں، لیکن اس وقت میں نیند کا غلبہ بھی ہوتا ہے، خصوصاً گرمیوں میں۔ تو اگرچہ ذکر تو صحیح ہو جاتا ہے لیکن مراقبہ میں نیند غالب آ جاتی ہے۔ تو کیا مراقبہ کسی اور وقت میں کر سکتا ہوں؟
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: بہتر ہے کہ روزے میں آپ یہ اوقات تبدیل کرلیں، جس میں آپ کو ظاہر ہے یکسوئی حاصل ہو سکتی ہو، اس وقت دونوں کر لیا کریں۔
سوال8: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
Sheikh, completed doing that Allah is with me. I don’t know how He is with me. He is really with me. For three months my feelings is:
No. 1: I feel have more power coming from Allah in my body. No. 2: I feel have more knowledge given by Allah Subhanuhu wa Ta’ala to me. No. 3: Make me more obey and patient.
Sheikh, I also want to let you know that I start working now, but due to the work I also feel my concentration is reduced, and regarding the translation of the book still not yet complete but continue do it. Please kindly guide me what should I do next?
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
Answer: You should continue it as it is, because it is Ramzan and you should follow the schedule of Ramzan also. So therefore, I will not increase the Zikr at this time, but after Eid inshaAllah I shall tell you. So you should continue it for this time and inshaAllah after eid I shall tell let you know what you have to do more.
سوال9: السلام علیکم! حضرت جی، میں جہلم سے فلاں بات کررہا ہوں۔ بارہ تسبیحات اور پانچوں لطائف پر پانچ پانچ منٹ مراقبہ کے ساتھ، لطیفہ خفی پر مراقبہ صفات سلبیہ کا پندرہ منٹ روزانہ کررہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ جن صفات سے منزا ہیں، ان صفات سے اللہ کی پاکی کا دھیان رہتا ہے اور دل میں اللہ کی قدرت کا تصور مضبوط ہوتا رہتا ہے۔ رہنمائی کی درخواست ہے۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: ابھی ان شاء اللہ اس کو فی الحال جاری رکھیں۔ رمضان شریف میں رمضان شریف کے معمولات زیادہ ضروری ہیں، اور اس کو بھی ساتھ جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ عید کے بعد بات ہوگی۔
سوال10: السلام علیکم! جب نعمتوں کا احساس ہو تو کیا کیا جائے کہ اپنے اوپر نظر نہ جائے؟
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: کیا نعمتیں آپ نے خود حاصل کی ہیں یا اللہ پاک نے دی ہیں؟ اس پر غور کریں، جواب مل جائے گا۔
سوال11: السلام علیکم! آج ان شاء اللہ چالیس دن والا ابتدائی ذکر ختم ہو جائے گا، اَلْحَمْدُ للہ۔
I did it without fail for forty days.
حضرت، بیٹھے بیٹھے لیفٹ پستان کے بالکل نیچے نیچے اللہ اللہ کی آواز محسوس کرتا ہوں، کبھی کبھار گوشت ہلتا ہوا محسوس ہوتا ہے، اور کبھی ماتھے اور سینے کے دونوں جانب circle میں حرکت feel کرتا ہوں۔ شیخ کریم، آئندہ کے لئے کیا حکم ہے؟
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: ماشاء اللہ۔ ابھی آپ اس طرح کرلیں کہ 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ' سو مرتبہ، 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو' سو مرتبہ، 'حق' سو مرتبہ اور 'اللہ' سو مرتبہ، یہ آپ دن میں ایک دفعہ ایک وقت مقرر کرکے کر لیا کریں۔ جہری ذکر ہے۔ اس طرح کریں: 'لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ'، 'لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو'، 'حق'، 'اللہ'، اس طرح کر لیا کریں اور ایک مہینہ اس کو کریں۔ اور تیسرا کلمہ، درود شریف، استغفار سو سو دفعہ، اور نماز کے بعد والا جو ذکر ہے، اس کو آپ ہمیشہ کے لئے جاری رکھیں گے۔ ابھی آپ رمضان شریف کے جو معمولات ہیں اس کو جاری رکھیں، اور اس کا یہ جو ذکر ہے جو میں نے دیا ہے اس کو بھی۔ تو رمضان شریف کے بعد پھر مجھے بتا دیجئے تاکہ میں آئندہ بتاؤں۔
سوال12: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! شاہ صاحب، میں نے خواب دیکھا تھا کہ ایک کمرہ ہے اور اس میں جنات ہوتے ہیں، کافی بھاری ہوتے ہیں، میں بہت زیادہ ڈرتی ہوں۔ اور قبر مبارک ہوتی ہے، جو مجھے بتایا جاتا ہے کہ یہ قبر مبارک آپ ﷺ کی ہے۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: ماشاء اللہ! سنتیں زندہ کرلیں، ان شاء اللہ العزیز پریشانی ختم ہو جائے گی۔
سوال13: السلام علیکم حضرت! آپ نے نظر کی حفاظت کا مجاہدہ دیا ہوا تھا۔ بات چیت کے دوران نظر پڑ جائے تو فوری طور پر ہٹا تو لیتی ہیں، لیکن تھوڑی دیر بعد پھر ایسا ہو جاتا ہے۔ پتا نہیں کب سے میں لگی ہوئی ہوں اس میں perfect ہو جاؤں، لیکن پھر ایسا ہو جاتا ہے اور میرے آنسو نکل آتے ہیں۔ بس مجھے اتنا پتا ہے کہ میں اپنے نفس کی وجہ سے نہیں دیکھتی ہوں کسی کو، اور میں اب کوشش کرتی ہوں کہ غیبت نہ کروں۔ مزید یہ کہ آج کل کوئی پریشانی ہو تو مجھے شکر کی توفیق ہو جاتی ہے اور زیادہ دیر پریشانی نہیں رہتی۔ اور قیامت پر یقین بھی ایسا کہ یہ بڑی دور جیسے صدیاں لگ جائیں گی اس کو آنے میں۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: اللہ اکبر! وعلیکم السلام۔ ماشاء اللہ، آپ نے نظر کی جو حفاظت کا جو مجاہدہ ہے وہ جاری رکھا ہوا ہے، اس کو جاری رکھیں۔ اور اس میں بات یہ ہے کہ مجاہدہ میں یہ بات ہے کہ آپ جب نظر ہٹا لیتی ہیں تو اس میں اللہ پاک کا قرب نصیب ہو جاتا ہے، کیونکہ آپ نے غیر کو رد کر لیا اور اللہ پاک کو لے لیا۔ تو اس وجہ سے آپ اس میں پریشان نہ ہوں، اپنا کام جاری رکھیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ شکر کی توفیق آپ کو ہوگئی ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، مزید اس پر شکر کرنے پر بھی شکر کرنا چاہئے۔
اور قیامت تو قریب ہے، جب فرمایا گیا کہ قریب ہے، لہٰذا آپ علمی طور پر اس بات پر یقین کرلیں کہ یہ قریب ہے، بے شک مجھے محسوس نہیں ہو رہا ہو۔
سوال14: السلام علیکم! حضرت جی، آپ نے مراقبہ جاری رکھنے کا فرمایا تھا، مہینہ سے ڈیڑھ ہفتہ زیادہ ہوگیا ہے، ابھی جاری رکھوں؟ مجھے میرے گناہ لے ڈوبے، ایک سکون سا طاری ہے، ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا، کچھ غلط ہو جائے گا مجھ سے، لیکن کیا؟ کچھ پتا نہیں۔ اب وہ شکر کی کیفیت بھی نہیں جو کچھ کبھی گناہوں کی قبر میں پاؤں لٹکانے ہونے کے باوجود آپ کی صورت میں رہبرِ کامل جائے، یہ ہوتی تھی۔ اتنے بڑے خدا کی عنایت کے چھوٹنے کے تصور سے روح کانپ جاتی تھی، پھر بے اختیار زبان پر "اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْكِ الشِّقَاءِ" اور یا پھر "اَللّٰھُمَّ إِ نِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ" والی دعائیں جاری ہو جاتی تھیں۔ نعمت کے شکر یا نعمت کے بڑھنے کے بعد، شاید میں اس قابل نہیں ہوں کہ کہاں گیا شکر سے سینے کا بھرنا؟ کہاں گئے وہ تڑپتے ہوئے شکر کے سجدے؟ کہاں گئی وہ بے اختیار آپ کے لئے زبان پر جاری رہنے والی دعائیں؟ کوئی پتا نہیں، حیران ہوتی تھی کہ میرے گناہ اللہ پاک۔۔۔ کب سے عبرت ہو جاتی، لیکن وہ اتنی بڑی نعمت دے دے گا؟ چاہتی ضرور تھی لیکن کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ واقعی مل بھی جائے گی۔ لیکن اندر سے جیسے کچھ ختم ہوگیا۔ کبھی دل میں آتا ہے کہ ظالم! تجھے کہاں تک سوچ لے، کہیں زیادہ کی لالچ میں کم سے بھی نہ جائے، اور اب لگتا ہے ایسے ہو چکا ہے۔ یہ کب واپس آئے گا؟
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: آپ پریشانی میں بالکل مبتلا نہ ہوں، یہ جو غیر اختیاری وساوس آتے ہیں تو اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ آپ بس اپنا جو اختیاری کام ہیں اس کو نہ چھوڑیں، باقی جو غیر اختیاری باتیں ہیں ان کے پیچھے نہ جائیں۔ مطلب یہ بات ہے کہ جو اختیار میں ہے اس میں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کو ہمت کرکے اس کو کر لو، اور جو اختیار میں نہیں ہے اس کے درپے نہ رہو۔ بس یہ سنہری اصول یاد رکھو تو سب باتیں ٹھیک ہو جائیں گی، ان شاء اللہ۔
سوال15: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! میں فلاں ہوں، حضرت جی، آپ کو بتانا تھا کہ اَلْحَمْدُ للہ، اللہ پاک کے فضل سے، آپ کے اور والدین کی دعاؤں سے، اَلْحَمْدُ للہ ڈاکٹر بن گئی ہوں۔ جمعہ کو result آگیا ہے، اب ان شاء اللہ 19 اپریل سے house job شروع کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے اور ڈاکٹری کو دین کے لئے قبول فرمائے۔
(سوال جواب مجلس ، 18 اپریل 2022 ، مجلس نمبر 566)
جواب: آمین ثم آمین۔
سوال16: السلام علیکم و رحمۃ اللہ! حضرت جی، میرا موجودہ ذکر مندرجہ ذیل ہے: 200، 400، 600 اور سات ہزار۔ ایک مہینہ پورا ہوگیا ہے، آگے کے لئے ذکر عنایت فرما دیں۔
جواب: 200، 400، 600 اور ساڑھے سات ہزار۔
سوال17: السلام علیکم حضرت! احساسِ کمتری جو کہ نفسیاتی بیماری ہے، اس کا تصوف میں کیا علاج ہے؟ جزاک اللہ۔
جواب: بس اللہ پر نظر رکھیں اور بندوں پہ نظر نہ رکھیں، احساسِ کمتری ختم ہو جائے گی۔
چند میسجز کے جواب:
ابھی مدینہ منورہ میں ہوں اور کل ان شاء اللہ العزیز رات کو روانہ ہونا ہے۔
آمین۔
جی دعاؤں میں یاد ہے، سلام بھی پہنچا دیں گے ان شاء اللہ۔
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ