تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر

(سوال جواب مجلس ، یکم جنوری 2024، مجلس نمبر 654)

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰى خَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ۔ اَمَّا بَعْدُ! فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔

سوال1: السلام علیکم حضرت جی! میرے معمولات ہیں: 200، 400، 600 اور 13 ہزار۔ ایک مہینہ پورا ہوگیا اور گھر والوں کا پانچوں لطائف پہ 5، 5 منٹ اور تجلیاتِ افعالیہ 15 منٹ سارے لطائف پہ محسوس ہوتا ہے۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: آپ ساڑھے تیرہ ہزار اسمِ ذات اب کر لیں اور باقی وہی۔ اور آپ کے گھر والے جو ہیں ناں، وہ یہ کریں کہ جو تجلیاتِ افعالیہ ہے، وہ اس کے بارے میں مجھے بتا دیں کہ وہ کیا محسوس کر رہی ہیں اس کے ساتھ؟

سوال2: آپ کون سے شہر میں ہیں؟

جواب: میں راولپنڈی شہر میں ہوں؛ پاکستان کا مشہور شہر ہے، اسلام آباد کے ساتھ۔


سوال3: السلام علیکم شیخ محترم! نام فلاں، والد فلاں، شہر فلاں، تعلیم فلاں۔ شیخ محترم! میں آپ کی سالکہ ہوں، روزانہ کی تسبیحات اذکار کے ساتھ۔ تیسرا مراقبہ تجلیاتِ صفات شیوناتِ ذاتیہ کا سبق ہے میرا۔ شیخ محترم! میں کافی دنوں سے اس مراقبہ پر ہوں لیکن concentrate نہیں کر پا رہی، آپ دعا فرمائیں، کیفیت کچھ خاص نہیں، بس میری سوچ میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ میرے ساتھ بچپن سے اب تک بہت برا ہوا وہ میری حالات کی وجہ سے ہوا، اور جو بھی اچھا ہوا وہ اللّٰہ کی طرف سے ہوا۔ اللّٰہ کا کرم ہے۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: ماشاء اللّٰہ! یہ صحیح سوچ آپ کو ملی ہے، الحمد للّٰہ۔ اور باقی یہ ہے کہ جو تجلیاتِ افعالیہ ہے، وہ اس کی یہ برکت ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ماشاء اللّٰہ تجلیاتِ افعالیہ کا فیض مل گیا، باقی جو شیوناتِ ذاتیہ ہے اصل میں تجلیاتِ صفات و شیوناتِ ذاتیہ کا سبق ہے، یہ جو ہے ناں آپ نے تین کو ملا دیا، تو ایک ہوتا ہے جو پہلا والا ہے دل پہ جو ہوتا ہے وہ تجلیاتِ افعالیہ ہے، اور دوسرا ہے صفاتِ ثبوتیہ اور تیسرا ہے شیوناتِ ذاتیہ کا؛ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان تینوں کا فرق معلوم نہیں ہے۔ ویسے بھی آپ کو فائدہ تجلیاتِ افعالیہ کا ہوا ہے تو اب صفاتِ ثبوتیہ دوبارہ کر لیں؛ صفاتِ ثبوتیہ کا میں ابھی طریقہ آپ کو بتاتا ہوں، وہ یہ ہے کہ اللّٰہ پاک کے آٹھ صفات خاص ان کے لئے ہیں، جس میں اللّٰہ جل شانہ حی و قیوم ہے اور دیکھتے ہیں ہر چیز کو، سنتے ہیں ہر چیز کو، اور یہ صفات سارے کامل ہیں۔ اللّٰہ پاک کا ارادہ اصل ہے اور اللّٰہ جل شانہ نے سب کائنات کو تخلیق کیا ہوا ہے، اللّٰہ خالق ہیں، اور اللّٰہ پاک کا جو علم ہے وہ کامل ہے اور قدرت، یہ اللّٰہ تعالیٰ کا کامل ہے۔ تو یہ 8 صفات ہیں، یہ 8 صفات جو ہیں یہ اس کا جو فیض ہے ان 8 صفات کا وہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی طرف، اور آپ ﷺ کی طرف سے آپ کے شیخ کی طرف، اور آپ کے شیخ کی طرف سے آپ کے جو تیسرا لطيفۂ ہے 'سِر' اس کے اوپر آ رہا ہے۔ تو آپ ابھی یہ کر لیں۔


سوال4: جی حضرت! ابھی میں نے سوچا میں تو نماز بھی جلدی جلدی میں پڑھتا ہوں، دماغ ادھر ادھر لگا رہتا ہے، بچے بھی تنگ کرتے ہیں؛ کوئی دوپٹہ کھینچتا ہے، کوئی اوپر بیٹھ جاتے ہیں۔ نماز بھی میں پڑھ لیتی ہوں، بس پڑھ لیتی ہوں۔ باقی تو میرے پاس ایسا کوئی عمل نہیں ہے جس کا میں کہوں کہ اللّٰہ خوش ہوں گے، تو لوگوں کی تعریف سے میرا دل ہی خوش ہوگا، اللّٰہ خوش نہیں ہوں گے؛ لیکن ابھی ایک اور بات بھی دل میں شیطان نے ڈالی ہے کہ لوگوں کے دل میں بھی تو عزت اللّٰہ ڈالتا ہے تو کیا پتہ اللّٰہ تعالیٰ خوش ہوں؟

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: اللّٰہ جل شانہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا گمان رکھنا چاہیے، یہ تو ہے؛ اور اپنے ساتھ ہمیشہ بدگمانی رکھنی چاہیے اور یہ بھی ہے، اب بتاؤ کونسی چیز رہ گئی؟ تو بس یہ دونوں باتیں یاد رکھیں تو ان شاء اللّٰہ کوئی پریشانی نہیں ہے۔


سوال5: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔ اللّٰہ تعالیٰ سے امید رکھتی ہوں کہ آپ خیر و عافیت کے اعلیٰ ترین درجے میں ہوں گے، ان شاء اللّٰہ تعالیٰ۔ حضرت! آپ نے لطيفۂ روح کا ذکر دیا تھا 12 ستمبر کو، الحمد للّٰہ پہلے عصر کے وقت کرتی رہی ایک ماہ پہلے۔ فجر کی نماز سے پہلے شروع کیا لیکن آج میری آنکھ نہیں کھلی تو ناغہ ہوا پہلی بار۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: ناغہ کیوں ہوا؟ آپ اس کو اشراق کے وقت کر لیتیں، اشراق کے وقت بھی اگر رہ گیا تھا تو ظہر کے وقت کر لیتیں؛ لیکن بہرحال اس کو عادت نہیں بنانی چاہیے، لیکن ناغہ سے بہرحال بہتر ہے کہ آپ اس کو تھوڑا وقت اگر تبدیل سے بھی ہو جائے تو ناغہ سے بہتر ہے۔

سوال6: السلام علیکم حضرت! بار بار میسج کرتا ہوں اس وجہ سے نہایت شرمندہ ہوں، مگر والدہ کی حالت دیکھی نہیں جاتی، کل باتھ روم میں گر گئیں اور گھٹنوں، ٹخنے میں بھی بہت چوٹ لگی، بلڈ پریشر بھی 130 اور اوپر والا جو کہ اس عمر میں کم سا آ جاتا ہے، اور میرے دل پر بہت بوجھ ہے، بار بار رونا آتا ہے اور سانس لینا بھی ہمارے بھی بڑا بھاری محسوس ہوتا ہے۔ مراقبہ میں کتے اور خنزیر نظر آتے ہیں۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: اصل میں بات یہ ہے کہ ہمارے ارد گرد جو شیاطین ہیں وہ اس کے عکوس تو نظر آئیں گے، لہٰذا آپ اس کی پرواہ نہ کریں؛ یہ آپ تو نہیں ہیں! دوسری بات یہ ہے کہ والدہ صاحبہ کی خدمت کریں، جو اللّٰہ پاک کی مرضی ہو گی وہی ہوگا لیکن آپ نے جو ان کی خدمت کرنی ہے اس پر آپ کو اجر ملے گا۔ آپ ان کے لئے جتنی سہولت پیدا کر سکتے ہیں وہ آپ کریں اور صدقہ بھی دیں؛ اللّٰہ جل شانہ اس کو صحت عطا فرما دے۔


سوال7: السلام علیکم۔

Our masjid HMCT has exchanged the purchase contract for next door building at a price of 450 thousand pounds. Please make dua for us to meet the target price.

جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: ماشاء اللّٰہ!

May Allah Subhanuhu Wa Ta’ala grant you the said amount very easily, and may Allah Subhanuhu Wa Ta’ala grant to toufeeq to serve this Masjid as much as possible.


سوال8: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔ حضرت جی! میں فلاں بات کر رہا ہوں جہلم سے، ان شاء اللّٰہ آپ خیریت سے ہوں گے؟

حضرت جی! آپ نے مجھے ذکر دیا تھا لیکن ایک سال سے زیادہ ہوگیا میں نے ذکر نہیں کیا اپنی سستی کی وجہ سے، اب میں دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں اور بہت زیادہ پریشان ہوں، ہر وقت موت کا خوف، مستقبل کی فکر رہتی ہے۔

میں نے اپنی جاب بھی چھوڑ دیا پاکستان تمباکو کمپنی سے انگلینڈ جانے کے لیے اور جا کر اپنے والدین اور اپنے گھر والوں کے لیے کچھ بہتر کما سکوں کیونکہ گھر میں کوئی بھی کمانے والا نہیں ہے، بڑا بھائی تھوڑا ذہنی بیمار ہے اور والد صاحب بھی بہت پریشان رہتے ہیں؛ لیکن میں ادھر ادھر بھی نہیں جا سکا اور اب سے ڈر لگ رہا ہے ادھر جانے سے کہ کہیں دین سے دور نہ ہو جاؤں، کہیں اتنا بڑا قرض لے کے جاؤں اور وہاں کوئی مسئلہ ہو جائے، گھر والے نہیں اتار سکیں گے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں؛ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ 200 مرتبہ، لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو 400 مرتبہ، حق 600 مرتبہ، اللّٰہ 1000 مرتبہ؛ یہ والا ذکر دیا تھا آپ نے۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: سب سے پہلے تو دو رکعات استغفار پڑھ لیں کہ آپ نے اپنے فرضِ عین یعنی اپنی اصلاح سے روگردانی کی ہے، اس پر اللّٰہ پاک سے بڑی معافی مانگیں؛ کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں پر اس کی بندگی کے لیے بھیجا ہے۔ تو اگر جو بندگی میں فتور ڈالے گا تو وہ تو نقصان دہ بات ہے۔ لہذا اس کے لیے تو آپ استغفار کر لیں اور دو رکعات صلوۃ التوبہ پڑھ لیں، آئندہ کے لیے عزم کر لیں کہ آپ ذکر بالکل نہیں چھوڑیں گے کیونکہ یہ ذکر فرضِ عین کو پورا کرنے میں مدد کرنے والا ذکر ہے۔ تو ابھی یہی ذکر شروع کر لیں۔ اور اللّٰہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کا معاملہ فرمائے، اس پہ استخارہ کر لیں۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائیں۔

سوال9: السلام علیکم۔ میرے دل میں غیر اللّٰہ کی محبت آگئی ہے، کیا کروں؟ کیسے نکالوں؟ ذکر اور استغفار شروع کردیا۔ بہت فائدہ ہوا مگر جب گناہ کا موقع ملتا ہے تو دل گناہ کی طرف جاتا ہے۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: یہ آپ نے کوئی نئی بات نہیں بتائی مجھے، یہ تو ہمیشہ کے لیے ایسے ہی ہوتا ہے؛ لیکن انسان اپنے آپ کو قابو میں رکھتا ہے۔ اگر آپ کا دل ہی نہ چاہے گناہ کی طرف جانے کا تو آپ کو ثواب بھی نہیں ملے، صرف حفاظت ہو گی؛ مطلب یہ ہے کہ جس کا دل گناہ کی طرف نہیں جاتا محفوظ ہے، لیکن ثواب اس وقت ہے جب دل گناہ کی طرف مائل ہو اور پھر انسان گناہ نہ کرے۔ یہ والی بات ہے۔ تو اس وجہ سے آپ اس موقع کو غنیمت سمجھیں کہ اگر ایسی حالت ہے کہ آپ کا دل گناہ کی طرف مائل ہے اور پھر بھی آپ گناہ سے بچنا چاہیں اور گناہ سے بچ جائیں تو اس پر آپ کو بہت اجر ملے گا۔ آپ اس بات کو ذہن میں رکھیں، ان شاء اللّٰہ پھر آپ کو توفیق بھی ملے گی۔ اور دوسری بات یہ کریں، اردو کا شعر ہے:

جس کو ہو جان و دل عزیز

اس کی گلی میں جائے کیوں

مطلب یہ ہے کہ اگر انسان کو اپنی عصمت و پاکی مطلوب ہے، تو ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کسی معصیت میں پڑنے کا امکان ہو؛ جیسے فرماتے ہیں کہ بری صحبت سے خلوت اچھی ہے، اور اچھی صحبت خلوت سے اچھی ہے۔ تو آپ جو صحبتِ صالحین ہے اس کی کوشش کر لیا کریں، ورنہ پھر زیادہ تر خلوت میں رہیں اور جو کام کریں اس میں کثرت کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کریں تاکہ اللّٰہ تعالیٰ کی حفاظت ہو اور رابطہ میں کوئی کمی نہ کریں۔ اللّٰہ جل شانہ آپ کی بھی حفاظت بھی فرمائے اور عمل کی توفیق بھی عطا فرمائے۔

سوال10: السلام علیکم۔ الحمد للّٰہ! الحمد للّٰہ! حضرت جی! میرے حج قرعہ اندازی میں نام آگیا ہے۔ حضرت جی! اللّٰہ رب العزت کا کرم اور سلسلے کی برکات اور آپ کی دعاؤں، سرپرستی اور رہنمائی کی وجہ سے۔ آپ کی دعاؤں کا طلب گار فلاں۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: اللّٰہ پاک آپ کو حجِ مبرور نصیب فرمائے اور ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


سوال11:

Assalam-o-Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuhu. Hazrat, I Want to start your tareeqa of Suhrawardiyya Sufi order. i want to face the daily task of wird. Hazrat give me the daily task of wird, tareeqa of Suhrawardiyya, Naqshbandiyya, Qadiriyya, and Chishtiyya

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: سبحان اللّٰہ!

very good. so you should start with first with 300 times: سُبحانَ اللّٰهِ والْحَمدُ لِلّٰهِ ولَا اِلَهَ اِلَّا اللّٰهُ واللّٰهُ اَكْبرُ۔

this first part of 3rd Kalma. So you should recite this 300 times and beside this, at the same time after this, you should recite 200 times:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إاِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیّ الْعَظِیْم۔

which is the second part of this Kalma, and this should be in one majlis in one sitting, and it will be for 40 days consecutively; there should be no discontinuity, and beside this after each Salaah of Farz:

33 times سبحان اللّٰہ

33 times الحمد للّٰہ

34 times اللّٰہ اکبر

3 times کلمہ طیبہ: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ مُحَمَّدُ رَسُولُ اللّٰہ۔

3 times درود ابراہیمی: الصلاۃ علی النبی:

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ، اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔

3 time استغفار:

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ۔

and one time آیۃ الکرسی۔

so, this should do forever. but the first one you should do for 40days and after 40 days inform me. May Allah Subhanuhu help you in this regard.

سوال12: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

Shaykh sahib, I have completed

200 لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ , لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو 400 , حق 600 , اللّٰہ 300

please guide further. جزاک اللّٰہ خیرا۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب:

Now you should do 500 times Allah. The rest will be the same for one month.

پڑھا نہیں جا رہا صحیح، وہ کاغذ پہ کیا ہے، یہ پڑھا نہیں جا رہا۔ تو ابھی آپ اس طرح کر لیں کہ یا تو اس کا صاف خط جو ہے ناں وہ لکھ دیجیے گا اور یا پھر یہ ہے کہ اس کے ساتھ اپنی آڈیو بھی بھیج دیں، اس کو خود پڑھ کے مجھے اس کا آڈیو بھیجیں۔


سوال13: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

I hope you are well. May Allah keep you salamat and happy in duniya and Akhirah. Before my question, I just want to say that Rasool Ullah ﷺ said: "if you love your brother then to let him know". So, I wanted to say I love you for the sake of Allah Subhanuhu wa Ta’ala. I appreciate this system you have and the work on the Maktoobat shareefa you have done. I am very slowly listening to your recordings and making notes and trying to learn.

Question: can you please kindly detail what are the اعتبارات and شیونات and what does سیر and them mean? جزاک اللّٰہ خیر۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب:

Masha Allah, I am very happy to listen from you and insha Allah I shall explain this in Maktoobat shareef dars, because that is the right place to discuss these things. Here, if we discuss it, many people will feel that they are not understanding. So, I think we should leave this part of the question and answer to that, which is understandable to all, and let us discuss these things in the right portion of time.

سوال14: السلام علیکم حضرت شاہ صاحب! میرا ذکر لطيفۂ قلب، روح اور سر پر 10، 10 منٹ اور لطيفۂ خفی پر 15 منٹ کا تھا۔ ذکر کو بلا ناغہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے؛ چاروں جگہوں پہ اللہ اللّٰہ محسوس ہوتا ہے کبھی کم کبھی زیادہ۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے شوہر بھی بات نہیں سنتے اور بعض اوقات چڑچڑاپن ہو جاتا ہے۔ آج کل طبیعت خراب رہتی ہے، ذکر بیٹھ کر نہیں کر سکتی، لیٹنا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے بعض دفعہ نیند آ جاتی ہے، گردن بھی جھکائی نہیں جاتی۔ مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔ چھوٹی بہن کا 10 منٹ لطيفۂ قلب اور 15 منٹ لطيفۂ روح تھا جس کو اب بلا ناغہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے، دونوں جگہوں پہ کبھی اللّٰہ محسوس ہوتا ہے کبھی نہیں۔ (سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب: سبحان اللّٰہ! تو ابھی آپ اس طرح کر لیں کہ ماشاء اللّٰہ چاروں لطائف پر تو آپ ابھی 10 منٹ کریں اور پانچواں لطيفۂ جو لطيفۂ اخفیٰ ہے، اس پر آپ 15 منٹ کریں۔ اور آپ کی جو بہن ہیں وہ 10 منٹ لطيفۂ قلب پر، 10 منٹ لطيفۂ روح پر اور 15 منٹ لطيفۂ سر پہ کریں، ان شاء اللّٰہ۔

سوال15: سلام۔ دعا کہ اللّٰہ آپ کو خود رہنمائی کرے، اور عام لوگ جن کو اتنی سمجھ نہیں آپ ان کو آسان کر کے بتائیں کہ ہر ایک کو سمجھ آ جائے، آمین۔

مجھے کافی دنوں سے لگ رہا ہے کہ میری نماز اذکار میرے منہ پہ مارے جا رہے ہیں۔ جیسے آپ کہیں گے کہ یہ شیطان کا وسوسہ ہے؛ ایسا بالکل بھی نہیں، میں اپنی ساری غلطیوں اور گناہ کی فہرست بنا رکھی ہے اور شیطان کو حملے کی خبر بھی ہے۔ آپ کے علم میں کوئی ایسی تعریف اللّٰہ کی جو آج تک کسی نے نہ کی ہو وہ بتا دیں۔

دوسرا سوال: تمام جہاں عبادت کر رہے ہیں اور وہ anticlockwise چکر لگا کر یہ اس کی عبادت میں مصروف ہیں، اور ہم بھی جب خاص عبادت جیسا عمرہ یا حج کرتے ہیں چکر لگاتے ہیں، یہ چکر میں کیا راز ہے؟ جب اللّٰہ کہتا ہے کہ جس علم نے اس کی کھوج نہ لگاؤ؛ لیکن آپ سے پوچھنا ہے کہ مقصد یہ ہے کہ شاید آپ کو کچھ پتہ ہو تو بتا دیں۔

(سوال جواب مجلس یکم جنوری 2024 ، مجلس نمبر 654)

جواب:

اللّٰہ اکبر!

اصل میں آپ مشکل پسند واقع ہوئے ہیں، تو ہم لوگ ذرا تھوڑے سے سہولت پسند ہیں؛ تو اس وجہ سے شاید مناسبت نہیں ہے، تو اس وجہ سے شاید آپ کے سوالوں کا جواب نہ دے سکوں۔ ہم تو آسانیاں چاہتے ہیں؛ آسانیاں کیا ہیں، وہ بتا دیتا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ ہم لوگ عبادت کے لیے آئے ہیں اور اللّٰہ پاک سے ہمیں اچھی امید رکھنی چاہیے، اور اللّٰہ پاک کو دعا کرنا بہت پسند ہے۔ اور جتنے بھی گناہ کسی سے ہوئے ہوں، اگر توبہ کرے تو اللّٰہ تعالیٰ سارے گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ تو بس الحمد للّٰہ! ہم نے تو یہ آسان آسان سے رستے ڈھونڈے ہیں اور اسی پہ چلتے ہیں۔ اور یہ مشکل باتیں نہ ہمیں آتی ہیں، نہ ہم کرتے ہیں؛ آسان آسان باتیں پوچھیں، آسان آسان باتیں بتائیں گے ان شاء اللّٰہ۔

اور رازوں پہ تو ہم جاتے ہی نہیں ہیں، کیونکہ حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو اللّٰہ نے مبہم رکھا ہو تم بھی مبہم رکھو۔ تو اس سے زیادہ تو ہم نہیں جانتے ناں عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے؟ حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو تو ظاہر ہے آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ عمر کی زبان پہ حق بولتا ہے، تو آخر یہ بات بھی حق کے طور پہ ہی آئی ہے نا۔ تو اس وجہ سے ہم لوگ ایسی باتوں کی کھوج ہی نہ لگائیں جس کے کھوج لگانے کا حکم نہ ہو۔ بھئی! اگر کھوج لگانے کی ضرورت ہے ناں، تو میں آپ کو بتاتا ہوں؛ آپ اپنے عیوب کا کھوج لگا دیں اور پھر اس کے علاج کریں، یہ نہیں کہ صرف کھوج لگائیں۔ تو کھوج لگانے کا بھی کوئی مقصد ہونا چاہیے؛ بے مقصد کھوج لگانے کی اجازت نہیں۔ وہ تو صرف مایوسی پھیلائے گی؛ تو کھوج ضرور لگائیں لیکن اس کا مطلب اصلاح ہو، اصلاح ہو، ٹھیک ہے ناں؟ شیطان کی اپنی حیثیت ہے جو ہمارے ساتھ پیدا کیا گیا ہے اور نفس کی اپنی حیثیت ہے۔ نفس ہمیشہ اپنی مرضی کرتا ہے، وہ اس کو نہیں دیکھتا کہ اس سے گناہ ہوتا ہے یا ثواب ہوتا ہے؛ وہ گناہ ثواب کے چکر میں نہیں کرتا، وہ اپنی مرضی کے مطابق کرتا ہے۔ جبکہ شیطان جو ہے ناں، صرف ہم سے گناہ کرواتا ہے، وہ مزے وغیرہ کی پرواہ نہیں کرتا؛ چاہے گناہِ بے لذت ہو، چاہے گناہ با لذت ہو، وہ شیطان کرواتا ہے کیونکہ وہ ہمیں صرف اللّٰہ تعالیٰ سے دور کرنا چاہتا ہے۔ قرآن میں صاف فرمایا گیا ہے کہ میں ان کو تجھ تک نہیں آنے دوں گا، تو ان میں سے بہت کم کو شکر گزار پائے گا۔ تو یہ تو اس نے کہا ہے، لہٰذا وہ تو یہی کرے گا۔ تو بس میرا خیال ہے کہ اگر آپ میری باتیں سمجھ گئے ہیں تو شاید میں بھی کچھ آپ کی بات سمجھ گیا ہوں، اور اگر آپ نہ سمجھے ہیں تو اس کا مطلب میں آپ کی بات نہیں سمجھ سکا؟


تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر - مجلسِ سوال و جواب