ایک ہی

کتاب: ہوشِ دیوانگی

مسعود احمد صاحب
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

ایک ہی


ایک ہی ہے کہ جو کھلاتا ہے

حق کا وہ راستہ دکھاتا ہے


جو کہ دشمن ہے ازلی اپنا

جس کو وہ چاہے وہ بچاتا ہے


ہم اگر رستے سے بھٹک جائیں

وہ ہمیں راستے پہ لاتا ہے


اس کو آنکھوں سے کوئی دیکھ نہ سکے

اپنے عاشق کے دل میں آتا ہے


حُسنِ دنیا پہ جو دھوکہ کھائیں

ان کو بھی وہ ہی تو سمجھاتا ہے


یہ بھی اس کا ہی فضل ہے اے شبیؔر

یہ جو تو لوگوں کو بتاتا ہے



ایک ہی - عارفانہ کلام