اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ،
وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ،
أَمَّا بَعْدُ:
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ.
معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے اور پیر کے دن ہمارے ہاں جیسا کہ آپ کو پتا ہے، سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور احوال سن کے اس کے بارے میں بھی عرض کیا جاتا ہے۔
سوال: حضرت جی السلام عليكم، آپ جب بھی کچھ تسبیحات بدلتے ہوئے کیفیت حاصل ہوتی ہے پھر یہ ماند پڑ جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جھلک دکھائی گئی تقویت کے واسطے یا منزل کی رہنمائی کے لیے، پھر واپس کر دیا گیا کہ محنت جاری رکھو۔ جب سے آپ سے تسبیحات لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه، اِلَّا اللّٰه، اللہ اللہ اور اللہ مقرر کی ہیں، تب سے رزق میں کچھ تنگی محسوس ہو رہی ہے، رہنمائی فرمائیے۔ نیز باقاعدگی سے 200، 400، 600 اور 2000 کی ترتیب سے تسبیح کر رہا ہوں۔ آئندہ کے لیے رہنمائی فرمائیں، جَزَاكَ اللّٰهُ۔
(سوال جواب مجلس، 4 اپریل 2022، مجلس نمبر 564)
جواب: رزق کی تنگی کا تعلق ذکر کے ساتھ نہیں ہے۔ ذکر کے ساتھ تو بڑھوتری ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے ایسے ہوتا ہے کہ بعض دفعہ کچھ واقعات مطلب ویسے ہی مطلب ایک وقت میں آ جاتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید اس کی وجہ سے ہوا ہے۔ ورنہ ذکر سے تنگی نہیں ہوا کرتی، اس سے تو کشادگی ہو سکتی ہے۔ بہرحال یہ ہے کہ آپ اپنے یہ ذکر جاری رکھیں، اور رمضان شریف کے جو معمولات ہیں وہ آپ سمجھ لیں۔ اس کو، اب جو اس دفعہ کا جو بیان ہوا ہے مغرب سے لے کر عشاء تک، ہفتے کے دن، (02/04/2022) اس کو آپ جو ہے نا وہ سن لیں۔ پہلا جو ہفتے کے دن جو ہوا تھا عصر سے مغرب تک ہے۔
Question: Monthly azkar update and ahwal. Assalam o Alaikum my dear and respected Murshid damat barkatuhum. I hope you are well insha'Allah. Ya Sayyidi, all azkar completed for this month without any nagha alhamdulillah.
بعض میں تھوڑی دیر ہوگئی اذکار ہورے کرنے میں، بچوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے لیکن ناغہ کبھی نہیں ہوا۔
200, 400, 600, 100 اور 3500 ترتیب ہے۔
10 minutes with finger on Latifa-e-Qalb, Ruh, Sirr, Khafi, and Latifa-e-Akhfa. I am able to sense Allah Allah from all sensing points. I can also feel myself gently rocking backward and forward during Muraqaba. 15 minutes Muraqaba of Tajalliyat-e-Af'aliya.
مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ کے دوران کبھی بہت وزنی چیز دل پر آ رہی ہوتی ہے، یہاں تک کہ سانس لینے میں تھوڑی دشواری ہو جاتی ہے اور کبھی پسینہ بھی آ جاتا ہے۔ جب کبھی دن میں آنکھیں بند کر لوں تو دل و دماغ میں مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ چل رہا ہوتا ہے۔
(سوال جواب مجلس، 4 اپریل 2022، مجلس نمبر 564)
جواب: یہ تجلیاتِ افعالیہ ہے، یہ ثبوتیہ اس کے ساتھ نہیں ہے۔ جو ثبوتیہ ہے، یہ لطیفہ روح پر ہے اور تجلیاتِ افعالیہ جو ہے، یہ دل پر ہوتا ہے۔ تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس کے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ بہرحال ماشاءاللہ آپ کی کیفیات تو اچھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیقات سے نوازے۔ آپ اس کے بارے میں بتا دیں تو میں مزید عرض کروں گا۔
سوال: السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته۔ حضرت جی چاروں لطائف پر دس دس منٹ اور لطیفہ اخفیٰ پر پندرہ منٹ ذکر۔ ساتھ یہ غور کرنا تھا کہ انسان عدم سے آیا ہے، عدم شر ہی شر ہے، اللہ پاک اپنے فضل سے تجلیِ وجود سے خیر نصیب فرماتے ہیں۔ مجھے کوئی خیر نصیب ہے تو اللہ کا فضل ہے۔ پہلے تصور کرتی اور رونا شروع کر دیتی، یا اللہ تو جانتا ہے کہ کوئی نیکی اپنی طرف منسوب نہیں کرتی اِلَّا کسی شامتِ اعمال نے گھیر لیا ہو۔ میں ایک لمحہ ہل تک نہیں سکتی تو اگر تو نہ چاہے تو پھر کوئی نیکی خود سے کیسے کر سکتی ہوں، تیرا فضل ہوتا ہے تو کچھ کر لیتی ہوں۔ لیکن عمل، نیک عمل کی قبولیت خاتمہ بالخیر کی فکر رہتی ہے۔ کلمہ طیبہ اور شہادت بار بار پڑھتی ہوں۔ اتنی ٹینشن (Tension) ہو جاتی ہے کہ پاگل نہ ہو جاؤں۔ یا اللہ مجھے معاف کر دے، صَلٰوةُ التَّوْبَة پڑھتی ہوں کبھی استغفار، مجھے نہیں پتا میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، مجھے کوئی نصیحت کریں۔
(سوال جواب مجلس، 4 اپریل 2022، مجلس نمبر 564)
جواب: اصل میں بات یہ ہے کہ آپ کو جو بتایا گیا ہے وہ تو آپ کریں۔ مطلب اسی طریقے سے جس طرح میں نے بتایا ہے۔ اور یہ جو بات ہے کہ واقعی انسان شر ہے، جب تک اللہ تعالیٰ اس پہ خیر کا مطلب تجلی، مطلب اس کے ذریعے سے تجلیِ وجودی نہ پیدا فرمائے۔ تو بہرحال یہ ہے کہ وہ تو اللہ تعالیٰ کر رہا ہے۔ اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے، اور آئندہ کے لیے مزید اللہ جل شانہ کی توفیقات کی طلب کے ساتھ اعمال کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔ بس اتنا ہمارا کام ہے باقی زیادہ نہ سوچیں۔
سوال: السلام عليكم، حضرت جی! استخارہ کی دعا اور طریقہ بتا دیں اور کیا استخارہ کرنے سے، کسی کے بارے میں استخارہ کرنے سے کیسے پتا چلے کہ استخارہ ٹھیک ہے یا نہیں؟
(سوال جواب مجلس، 4 اپریل 2022، مجلس نمبر 564)
جواب: استخارے کی دعا تو ماشاءاللہ بہت ساری کتابوں میں مسنون جو دعائیں ہیں اس میں لکھا ہو گا، بہشتی زیور میں بھی ہے۔ اگر آپ کے پاس ہے تو وہاں سے نوٹ کر لیں ورنہ نیٹ (Net) سے بھی معلوم ہو جائے گا۔ اور وہ دعا مطلب جو ہے نا اس طریقے کے کہ دو رکعت نماز عشاء کے بعد آپ جو ہے نا پڑھ لیجیے گا استخارہ کی نیت سے اور اس کے بعد پھر وہ دعا پڑھ لیجیے گا، اس میں جو مطلب آپ کی بات ہے ھٰذَا الْاَمْرِ کے ساتھ، آپ سوچ لیں کہ جس چیز کے بارے میں استخارہ کرنا ہے، مثلاً کہ یہ کرنا ہے یا نہیں کرنا۔ تو یہ اس کے بارے میں اس کو اپنے ذہن میں رکھیں ھٰذَا الْاَمْرِ کے ساتھ اور پھر اس کے بعد سو جائیں۔ اور یہ سات رات مسلسل کم از کم کر لیں اور پھر اس کے بعد جو بھی دل میں آپ کی آ جائے پکی بات، تو ان شاءاللہ وہ جواب ہو گا۔ اس کے لیے خواب دیکھنا ضروری نہیں ہے۔
باقی جو ہے نا یہ اصلاح، تو اصلاح تو مطلب ظاہر ہے تو ایک کام ہے، تو اس میں ان شاءاللہ الْعَزِيْز آپ کو میں نے اگر ذکر دیا ہے تو ذکر کو آپ پورا کر لیں اور جب پورا ہو جائے تو اس کے بارے میں مجھے اطلاع کر دیں، اور اگر نہیں دیا ہے تو پھر مجھے بتا دیں۔
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ، وَتُبْ عَلَيْنَآ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ۔ ﴿البقرة: 127-128﴾
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ، وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِيْنَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۔ ﴿الصافات: 180-182﴾