تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر

سوال جواب مجلس، 04 اپریل 2024، مجلس نمبر (564) پہلا حصہ

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ، وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيّٖنَ، اَمَّا بَعْدُ،

فَاَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔


معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے اور پیر کے دن ہمارے ہاں جیسا کہ آپ کو پتا ہے، سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور احوال سن کے اس کے بارے میں بھی عرض کیا جاتا ہے۔ ایک سالکہ کا رمضان شریف کے بارے میں پوچھا تھا انہوں نے، کہ اس میں کیا کریں؟ تو میں نے عرض کیا تھا کہ رمضان شریف کا بیان جو ہے وہ ہفتے کے دن جو ہوگا، اس کو سن لیجیے گا اس میں بتایا جائے گا۔ تو اس دن ہفتے کو (02/04/2022) بیان عصر سے مغرب تک ہو چکا تھا، تو انہوں نے کہا کہ میں سن لوں گی۔ تو کیا پھر سنا ہے یا نہیں؟


سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ حضرت جی! دفتر میں تو اکثر ہم ایک دوسرے کی پیٹھ پیچھے غیبت کی برائی کرتے ہیں کیونکہ seniors حضرات سے اکثر شکایت رہتی ہے کہ انہوں نے زیادتی کی اور چونکہ ہم بدلہ تو لے نہیں سکتے، اس لیے غیبت کے ذریعے سے اپنا دل ٹھنڈا کرتے ہیں۔ اس سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟ حضرت جی میں آپ سے معافی مانگتا ہوں، اپنے احوال براہِ راست آپ کو بتانے کی بجائے کسی اور کے ذریعے سے آپ تک پہنچانے میں دل سے اس غلطی پر شرمندہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں۔ براہِ مہربانی مجھے معاف کر دیں۔ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ آئندہ ایسی غلطی سے بچنے کی کوشش کروں گا۔ اللہ پاک آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور آسانیاں پیدا فرمائے، دعاؤں کی درخواست پر درخواست ہے۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)


جواب: رمضان شریف میں تو بالخصوص اور عام دنوں میں بھی پیٹھ پیچھے برائی کرنا منع ہے۔ اگر وہ آپ کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں تو اس کی قانونی طریقہ کار آپ وہ کر سکتے ہیں۔ پھر بھی اگر وہ نہ حل ہو سکے تو آپ کا اجر کہیں گیا نہیں۔ تو آپ کو اجر ملے گا۔ اور اس طریقے سے آپ اپنے اجر بھی خراب کر دیں گے اور جو غیبت والے گناہ ہیں وہ بھی اپنے سر لیں گے۔ اور غیبت ایسی چیز ہوتی ہے جو کہ انسان ایک دشمن کو تحفہ دیتا ہے۔ یعنی چونکہ غیبت اس کی کی جاتی ہے جس کے ساتھ ناراضگی ہوتی ہے، تو آپ اپنی بہترین چیز یعنی نیکیاں ان کو دے رہے ہیں۔ تو ظاہر ہے آپ اس چیز کو اپنے ذہن میں رکھیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ آپ کو احساس رہے گا۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ جناب محترم شاہ صاحب، اللہ تعالیٰ خیر و عافیت والی زندگی عطا فرمائے، آمین۔ حضرت آپ صاحب کا دیا ہوا ذکر یعنی تیسرا کلمہ، درود شریف، استغفار۔ اس کے ساتھ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه دو سو مرتبہ، لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه چار سو مرتبہ، حَق چھ سو مرتبہ، اور اَللّٰه سو مرتبہ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه پانچ دن پہلے مہینہ پورا ہو چکا ہے، آگے؟

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: اب ماشاءاللہ اب یہ سارا ذکر اسی طرح کر لیں لیکن صرف اَللّٰهُ جو ہے یہ تین سو دفعہ کر لیں۔ باقی ساری چیزیں وہی ہوں گی اِنْ شَآءَ اللّٰهُ۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ حضرت جی میں فلاں ہوں، آپ کی صحت و عافیت کے لیے دعا گو ہوں۔ حضرت جی علاجی ذکر کو ایک ماہ ہو گیا تھا، پانچ منٹ سب لطائف کا ذکر اور مراقبہ تنزیہ و صفات سلبیہ پندرہ منٹ ملا ہوا تھا۔ حضرت جی کر تو رہی ہوں لیکن اکثر ذہنی انتشار بھی ہو جاتا ہے، بہت توجہ سے نہیں کر پا رہی لیکن کوشش جاری ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔ اس کے اثرات نہیں سمجھ سکی، اپنے آپ کو بہت سمجھاتی ہوں، اللہ کی رضا میں راضی رہنا رہے گا، لیکن بار بار ناکام ہو جاتی ہوں۔ تکلیف کے باعث زبان پر آجاتی ہے شکر گزاری نہیں ہو پاتی۔ بہت کم لیکن صبر آ جاتا ہے، سوچ کر کہ اللہ کی رضا نہ ہوتی تو جو میری ناقدری اور یہ تکلیف مل رہی، مجھے کوئی نہیں دے سکتا تھا، اور وہ اللہ پاک مجھے میرے بس سے زیادہ آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ مجھے مجھ سے زیادہ بھی محبت کرتا ہے اور میرے لیے آسانی اور عافیت کرنے پر قادر ہے، اس لیے دعا کرتی رہتی ہوں۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)


جواب: دیکھیں مصیبتوں اور تکلیفوں پر تکلیف ہونا یہ تو فطری اور طبعی ہے۔ لیکن اس کے اوپر جو اجر ملتا ہے قیامت میں جو اجر ملے گا، وہ ایک عقلی اور ایمانی چیز ہے۔ تو آپ اپنی اس ایمانی اور عقلی چیز کو اس کے اوپر رکھیں، اور وہ طبعی چیز جو ہے، اس کے ذریعے سے آپ برداشت کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس کے لیے اللہ پاک سے دعا بھی کر لیا کریں۔ باقی یہ ہے کہ مراقبہ تنزیہ جو ہے، وہ اور چیز ہے۔ وہ تو اس کے لیے ہے کہ انسان کہ جو صفات ہیں، تو اللہ جل شانہ (جَلَّ شَانُهٗ) کی صفات اس سے مختلف ہیں۔ اللہ پاک بعض ایسی چیزیں جو انسانوں کے لیے خوبیاں ہیں، وہ اللہ پاک کی شان کے مطابق نہیں ہے۔ جیسے انسان سو سکتا ہے، تو یہ صحت کی علامت ہے، لیکن اللہ پاک کو نیند کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پاک کی اولاد نہیں ہے، اللہ جل شانہ کی بیوی نہیں ہے، اللہ جل شانہ کو وہ جو صفات انسانی اس طرح ہیں جو اللہ کی شان کے مناسب نہیں ہیں، تو اس سے پاک سمجھنا یہ تنزیہ ہے۔ تو آپ اس کے اوپر توجہ کریں، یہ اس مراقبے کا مطلب ہے۔


سوال: حضرت اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ فلاں واہ کینٹ (Wah Cantt) سے۔ حضرت میرے بیٹے کا فروری میں موٹر سائیکل میں پاؤں آیا تھا۔ اس کے بعد دو دفعہ CMH راولپنڈی سے plastic surgery ہوئی، لیکن زخم کھل جاتا ہے اور infection ہو جاتی ہے۔ حادثے کے دو دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ چھت سے گٹر (Gutter) کا پانی لیک (Leak) ہو رہا ہے اور کالے رنگ کا کتا جس کا اعضاء مڑا ہوا ہے۔ میرے بھائی نے اپنے امام مسجد سے حساب کروایا، اس نے جادو کا بتایا۔ 41 41 دفعہ اٰيَةُ الْكُرْسِی اور سُوْرَةُ النِّسَآء کا وظیفہ پڑھ کر پانی دم کر کے پلانے کا جو میں کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی مسجد سے بچے کو دم بھی کروایا، انہوں نے نظر کا بتایا۔ حضرت ہسپتال (Hospital) میں ہونے کی وجہ سے بیچ میں تقریباً باجماعت (نماز) کے ناغے ہوئے۔ تہجد میں اٹھنے سے 10 ناغے ہوئے، 40 منٹ مراقبہ میں 5 ناغے ہوئے۔ باقی جہری ذکر منزلِ جدید ایک پارہ تلاوت، تین دفعہ سُوْرَةُ يٰسٓ، دو ہزار مرتبہ درود شریف، چہل شریف، مناجاتِ مقبول میں کوئی ناغہ نہیں۔ حضرت بہت پریشانی ہے، دعا اور رہنمائی کا طلبگار ہوں۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: اللہ جل شانہ آپ کو مشکل حالات سے نکالے اور آسانیاں نصیب فرمائے، اور آپ کے بیٹے کو بھی صحت عطا فرمائے۔ بہرحال عملیات سے چونکہ میں دور ہوں اس وجہ سے اس کے بارے میں تو بات نہیں کر سکتا۔ البتہ یہ ہے کہ جو آپ منزلِ جدید پڑھ رہے ہیں اس میں باقاعدگی کے ساتھ آپ کریں۔ اور اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْعَزِيْز اور یہ بات ہے کہ کوئی صدقہ بھی کر لیں۔ اللہ جل شانہ آپ کے تمام مسائل کو حل فرمائے۔

باقی یہ ہے کہ جو کوتاہیاں ہوئی ہیں اس پر استغفار کریں، دو رکعت صلوٰۃِ توبہ پڑھیں، اور آئندہ کوشش کر لیں کہ کوئی ناغہ نہ ہو، کیونکہ ناغہ ہونے سے آپ کا وہ مسئلہ تو حل نہیں ہوتا لیکن دوسرا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ میں فلاں ہوں اسلام آباد سے، مجھے اگر میرے حضرت جی سے پوچھ دیں کہ میرا معمول ہر ماہ ایک لاکھ درود شریف کا تھا۔ میں نے شعبان میں 2 لاکھ 60 ہزار مرتبہ پڑھا، رمضان المبارک میں بھی۔ میرا ارادہ رمضان المبارک میں قرآن زیادہ پڑھنے کا ہے، تو کیا یہ غلط ہو گیا کہ اب رمضان المبارک میں پھر سے پڑھوں؟ دوسری بات یہ کہ جب میں مراقبہ کرتی ہوں تو میرے دل نے صرف اَللّٰه اَللّٰه کہنا ہوتا ہے، لیکن سب اعضاء پڑھنے لگتے ہیں۔ اس کا کیا حل ہے کہ صرف دل پڑھے؟ میرا مراقبہ صرف 15 منٹ ہے، جب وقت نہ ہو تو دھیان سے 15 منٹ کرتی ہوں، اگر وقت ہو تو پھر وقت زیادہ ہو جاتا ہے، تو یہ تو خود تجویز کرنا ہو گیا تو پھر کیا کروں؟

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: آپ نے شعبان میں 2 لاکھ 60 ہزار مرتبہ پڑھا، اللہ پاک اس کو قبول فرمائے اور آپ کے لیے آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی اتباع اور آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی محبت کا ذریعہ بنا دے۔ بہرحال درود شریف تو ایک دائمی وظیفہ ہے انسان کو کرنا چاہیے، لہٰذا بالکل رمضان شریف میں نہ کرنا وہ تو ٹھیک نہیں ہے۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ آپ نے اس کے لیے پڑھ لیا تو یہ اچھی بات ہے اور باقی قرآن پاک میں تلاوت زیادہ کرنا یہ تو ویسے بھی ہم کہتے ہیں قرآن پاک کی تلاوت زیادہ کرنی چاہیے۔ اور یہ ہے کہ ماشاءاللہ آپ نے جو مراقبہ ہے اَللّٰه اَللّٰه، تو اس کی جگہ اس میں یہ ہے کہ آپ دل کی جگہ، دل کے اوپر انگوٹھا رکھ کر اس کے نیچے تصور کر لیا کریں کہ اَللّٰه اَللّٰه ادھر ہو رہا ہے۔ اس کے بعد پھر جہاں بھی ہو رہا ہو تو اس کے بارے میں نہ سوچیں، بس صرف اس انگوٹھے کی جگہ پہ سوچیں کہ اس انگوٹھے کے نیچے اَللّٰه اَللّٰه ہو رہا ہے۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ محترم حضرت جی، ذکر اللہ ساڑھے تین ہزار، مراقبہ دل 15 منٹ۔ جب زبان سے ذکر کرتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دل سے ہو رہا ہے۔ مراقبہ میں خاموشی ہے بہت۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: ماشاءاللہ یہ اثر ہو رہا ہے تبھی تو آپ کو محسوس ہو رہا ہے کہ دل کر رہا ہے، تو آپ اس کو بڑھا دیجیے۔ اس کو 4 ہزار مرتبہ کریں اور مراقبہ وہی 15 منٹ ہی جاری رکھیں اِنْ شَاءَ اللّٰهُ۔ اور باقی رمضان شریف کے معمولات، اس کے لیے جو اس ہفتے کا، اس گزشتہ ہفتے کو (02/04/2022) جو بیان ہوا تھا مغرب کے بعد ہمارا، اس کو اگر آپ نے نہیں سنا ہو تو اس کو سن لیں تاکہ رمضان شریف کے جو برکات ہیں حاصل کرنے کا طریقہ آ جائے۔

Question: My net was not working, just received your message now.

Assalam o Alaikum Hazrat. Ramzan Mubarak ho. Aap ki khusoosi dua aur tawajjo ki talib. Hazrat? What is the name of our dada pir since you have ijaza and khilafa from several mashayakh, I just wanted to know about him. Plus, hum par ziada kis silsilay ka rang ghalib hai?

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)


جواب: میں نے جن سے بیعت کی تھی وہ حضرت مولانا محمد اشرف سلیمانی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَيْه تھے۔ جو کہ حضرت سید سلیمان ندوی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَيْه کے سلسلے میں تھے، جنہوں نے مشہور سیرت النبی کتاب لکھی ہے۔ اور سلسلے کا جو رنگ ہوتا ہے وہ ہر شخص کے اوپر اپنا اپنا ہوتا ہے۔ مثلاً ہمارے شیخ چشتی تھے، مطلب مزاجاً، اگرچہ چاروں سلسلوں میں ان کو اجازت تھی۔ لیکن مزاجا چشتی تھے اور مجھے بھی حضرات نے چاروں سلسلوں کی اجازت دی ہے، لیکن میرا رنگ اپنا نقشبندی ہے۔ اور جتنے بھی ساتھی ہیں، ضروری نہیں کہ ان کا بھی نقشبندی ہو، ان میں کوئی قادری ہو سکتا ہے، کوئی نقشبندی ہو سکتا ہے، کوئی چشتی ہو سکتا ہے، کوئی سہروردی ہو سکتا ہے۔ لہٰذا ہر ایک پر اپنا اپنا رنگ غالب ہوتا ہے۔ تو اس وجہ سے شیخ کی بات صرف تربیت کے لیے ہوتی ہے، اور مزاجاً جو اللہ پاک نے بنایا ہوتا ہے وہی چلتا ہے۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ حضرت شاہ صاحب، آپ نے جو اپنے رمضان کے معمولات website پر دیے ہیں، ان میں درود شریف کا جو ذکر ہے وہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے یا کوئی بھی درود پڑھ سکتے ہیں؟

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564) جواب: کوئی بھی درود پڑھ سکتے ہیں، لیکن website کی بجائے اگر آپ رمضان شریف کے معمولات ہمارے اس ہفتے کو (02/04/2022) جو بیان ہوا ہے مغرب سے عشاء تک، وہ اگر آپ سنیں تو زیادہ بہتر ہے۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ محترم حضرت جی کچھ اپنے حال کے بارے میں، میں نے ابھی بہت شدت سے اس کو محسوس کیا، شاید مجھے حسد کی بیماری ہے۔ دوسروں کے پاس کیا ہے اور میرے پاس کیوں نہیں؟ اس کے بارے میں سوچتا ہوں، لیکن اس کا شکر ہے کہ یہ نہیں سوچتا کہ اس سے چھن جائے اور مجھے ملے۔ لیکن شاید سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ کہیں میں اپنی زوجہ محترمہ سے تو حسد کا معاملہ نہیں کرتا؟ اس کے متعلق پریشان ہوں تو میں پریشان ہو جاتا ہوں کیونکہ جب میرے ذہن میں خیال آتا ہے کہ ان کے پاس پکی job ہے، اس نے بہت مال اکٹھا کر لیا ہو گا وغیرہ وغیرہ۔ تو میں پریشان ہو جاتا ہوں۔ میں ان فاسد خیالات سے چھٹکارا چاہتا ہوں، مجھے کسی سے کچھ نہیں چاہیے، بس اللہ سُبْحٰنَهٗ وَتَعَالٰی سے چاہیے۔ براہِ مہربانی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں، میں اپنی زوجہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، نہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے اعمال ضائع ہوں۔ میرا مقصد صرف اپنی اصلاح ہے، کہ اللہ سُبْحٰنَهٗ وَتَعَالٰی راضی ہو جائے اور میں ویسا ہو جاؤں۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564) جواب: اگر آپ کا ارادہ ایسا نہیں ہے تو پھر یہ وسوسہ ہے۔ اور وسوسے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ وسوسہ جیسا بھی ہو جتنا بھی شدید ہو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے، اس سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اصل میں جو آپ اپنا پکا ارادہ کر لیتے ہیں جو ذہن میں، اس کے لیے سوچنے لگتے ہیں تو وہ پھر اس سے ہوتا ہے۔ لیکن چونکہ آپ تو اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو یہ وسوسے کی صورت ہے اور وسوسے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔


Question: Assalam-o-alaikum! Sheikh, I did 10 minutes for 5 points and 15 minutes for Muraqaba Ahadiyat. I feel more calm when I face challenges and complicated people at work place. Also I start to think about barakat from Allah subhanahu wa ta'ala and be thankful when my surroundings are terrible and negative. Please kindly guide on the next step.

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

Answer: As for your Muraqaba is concerned, Muraqaba Ahadiyat, so I think it is now complete. And in this, you were thinking as if faiz is coming from Allah subhanahu wa ta'ala to Rasoolullah sallallahu alaihi wasallam's qalb, and from there to your sheikh's qalb, and from there to your qalb. So okay, now you should think about a specific faiz, and that specific faiz is that that everything is done by Allah subhanahu wa ta'ala. It's faiz of Tajalliyat-e-Af'aliya. So you should think about in the same manner, that the faiz of Tajalliyat-e-Af'aliya is coming from Allah subhanahu wa ta'ala to heart of Rasoolullah sallallahu alaihi wasallam, and from there to heart of sheikh, and from there to your heart. And this should also be done for 15 minutes. And the remaining 10 minutes, each point you should continue also.

As for as your thinking about difficult things, so I think okay, you should be prepared for difficult things, but you should ask for aafiyat. This is sunnah. So therefore you should ask Allah subhanahu wa ta'ala for aafiyat and you should make those du'as which are for aafiyat. But if something is coming difficult from that side, so you should think about this that it's to grant me more faiz. So therefore you should not worry about it. And your this kaifiyat what you are asking about, so that will be applicable at that time insha'Allah.

Question: Assalam o Alaikum Sheikh, what I have been doing last month, think about Allah is with... although I don't how actually... Allah is with me. I feel my heart is getting stronger than before and getting more peaceful mindset dealing with the problems. Please kindly guide for me for the next.

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

Answer: Okay, now you should think about that Muraqaba Ma'iyyat, okay it is very good that you are feeling that Muraqaba Ma'iyyat correctly that Allah is with you. And this you should feel in everything. Especially when you are doing zikr-e-lisani. It means if you are doing zikr with tongue, so according to Hadith, Allah subhanahu wa ta'ala says that I am with those who are doing zikr with their lips. So as much as their lips are moving with the zikr, so I am with them, with them. So okay, you should think about this that Allah subhanahu wa ta'ala is with you all the time and is helping you, and this will be very good.

After that, insha'Allah it is Ramzan. And in Ramzan, you should do all the a'maal which are very good for Ramzan. And in them, one thing is very very very very much wanted, and that is more tilawat of Quran. And you should do four things more. Number one, that is you should do zikr of لا الہ اللہ محمد رسول اللہ more. And then you should do more zikr of Istighfar. And you should ask Jannah from Allah subhanahu wa ta'ala and protection from Jahannam. These things, these things should be more. And the rest, that masnoon a'maal which are done usually, you should do more in Ramzan, that you get more and more benefits of that. And I think about the Muraqaba, I shall tell you after Ramzan. But you should continue these things what you are doing in Ramzan also. The next step I shall tell you insha'Allah after Ramzan.

سوال: حضرت جی اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ، آپ جب بھی کچھ تسبیحات بدلتے ہوئے کیفیت حاصل ہوتی ہے پھر یہ ماند پڑ جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جھلک دکھائی گئی تقویت کے واسطے یا منزل کی رہنمائی کے لیے، پھر واپس کر دیا گیا کہ محنت جاری رکھو۔ جب سے آپ سے تسبیحات لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ، اِلَّا اللّٰهُ، اَللّٰهُ اَللّٰهُ اور اَللّٰهُ مقرر کی ہیں، تب سے رزق میں کچھ تنگی محسوس ہو رہی ہے، رہنمائی فرمائیے۔ نیز باقاعدگی سے 200، 400، 600 اور 2000 کی ترتیب سے تسبیح کر رہا ہوں۔ آئندہ کے لیے رہنمائی فرمائیں، جَزَاكَ اللّٰهُ۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: رزق کی تنگی کا تعلق ذکر کے ساتھ نہیں ہے۔ ذکر کے ساتھ تو بڑھوتری ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے ایسے ہوتا ہے کہ بعض دفعہ کچھ واقعات مطلب ویسے ہی مطلب ایک وقت میں آ جاتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید اس کی وجہ سے ہوا ہے۔ ورنہ ذکر سے تنگی نہیں ہوا کرتی، اس سے تو کشادگی ہو سکتی ہے۔ بہرحال یہ ہے کہ آپ اپنے یہ ذکر جاری رکھیں، اور رمضان شریف کے جو معمولات ہیں وہ آپ سمجھ لیں۔ اس کو، اب جو اس دفعہ کا جو بیان ہوا ہے مغرب سے لے کر عشاء تک، ہفتے کے دن، (02/04/2022) اس کو آپ جو ہے نا وہ سن لیں۔ پہلا جو ہفتے کے دن جو ہوا تھا عصر سے مغرب تک ہے۔

Question: Monthly azkar update and ahwal. Assalam o Alaikum my dear and respected Murshid damat barkatuhum. I hope you are well insha'Allah. Ya Sayyidi, all azkar completed for this month without any nagha alhamdulillah. Baaz mein thori der ho gayi azkar pooray karne mein bachon ki dekhbhal ki wajah se lekin nagha kabhi nahi hua. 200, 400, 600, 100 aur 3500 tarteeb hai. 10 minutes with finger on Latifa-e-Qalb, Ruh, Sirr, Khafi, and Latifa-e-Akhfa. I am able to sense Allah Allah from all sensing points. I can also feel myself gently rocking backward and forward during Muraqaba. 15 minutes Muraqaba of Tajalliyat-e-Af'aliya.

مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ کے دوران کبھی بہت وزنی چیز دل پر آ رہی ہوتی ہے، یہاں تک کہ سانس لینے میں تھوڑی دشواری ہو جاتی ہے اور کبھی پسینہ بھی آ جاتا ہے۔ جب کبھی دن میں آنکھیں بند کر لوں تو دل و دماغ میں مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ چل رہا ہوتا ہے۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: یہ تجلیاتِ افعالیہ ہے، یہ ثبوتیہ اس کے ساتھ نہیں ہے۔ جو ثبوتیہ ہے، یہ لطیفہ روح پر ہے اور تجلیاتِ افعالیہ جو ہے، یہ دل پر ہوتا ہے۔ تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس کے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ بہرحال ماشاءاللہ آپ کی کیفیات تو اچھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیقات سے نوازے۔ آپ اس کے بارے میں بتا دیں تو میں مزید عرض کروں گا۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ۔ حضرت جی چاروں لطائف پر دس دس منٹ اور لطیفہ اخفیٰ پر پندرہ منٹ ذکر۔ ساتھ یہ غور کرنا تھا کہ انسان عدم سے آیا ہے، عدم شر ہی شر ہے، اللہ پاک اپنے فضل سے تجلیِ وجود سے خیر نصیب فرماتے ہیں۔ مجھے کوئی خیر نصیب ہے تو اللہ کا فضل ہے۔ پہلے تصور کرتی اور رونا شروع کر دیتی، یا اللہ تو جانتا ہے کہ کوئی نیکی اپنی طرف منسوب نہیں کرتی اِلَّا کسی شامتِ اعمال نے گھیر لیا ہو۔ میں ایک لمحہ ہل تک نہیں سکتی تو اگر تو نہ چاہے تو پھر کوئی نیکی خود سے کیسے کر سکتی ہوں، تیرا فضل ہوتا ہے تو کچھ کر لیتی ہوں۔ لیکن عمل، نیک عمل کی قبولیت خاتمہ بالخیر کی فکر رہتی ہے۔ کلمہ طیبہ اور شہادت بار بار پڑھتی ہوں۔ اتنی ٹینشن (Tension) ہو جاتی ہے کہ پاگل نہ ہو جاؤں۔ یا اللہ مجھے معاف کر دے، صَلٰوةُ التَّوْبَة پڑھتی ہوں کبھی استغفار، مجھے نہیں پتا میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، مجھے کوئی نصیحت کریں۔

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: اصل میں بات یہ ہے کہ آپ کو جو بتایا گیا ہے وہ تو آپ کریں۔ مطلب اسی طریقے سے جس طرح میں نے بتایا ہے۔ اور یہ جو بات ہے کہ واقعی انسان شر ہے، جب تک اللہ تعالیٰ اس پہ خیر کا مطلب تجلی، مطلب اس کے ذریعے سے تجلیِ وجودی نہ پیدا فرمائے۔ تو بہرحال یہ ہے کہ وہ تو اللہ تعالیٰ کر رہا ہے۔ اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے، اور آئندہ کے لیے مزید اللہ جل شانہ کی توفیقات کی طلب کے ساتھ اعمال کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔ بس اتنا ہمارا کام ہے باقی زیادہ نہ سوچیں۔

سوال: اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ، حضرت جی! استخارہ کی دعا اور طریقہ بتا دیں اور کیا استخارہ کرنے سے، کسی کے بارے میں استخارہ کرنے سے کیسے پتا چلے کہ استخارہ ٹھیک ہے یا نہیں؟

(سوال جواب مجلس، 4 اپریل، مجلس نمبر 564)

جواب: استخارے کی دعا تو ماشاءاللہ بہت ساری کتابوں میں مسنون جو دعائیں ہیں اس میں لکھا ہو گا، بہشتی زیور میں بھی ہے۔ اگر آپ کے پاس ہے تو وہاں سے نوٹ کر لیں ورنہ نیٹ (Net) سے بھی معلوم ہو جائے گا۔ اور وہ دعا مطلب جو ہے نا اس طریقے کے کہ دو رکعت نماز عشاء کے بعد آپ جو ہے نا پڑھ لیجیے گا استخارہ کی نیت سے اور اس کے بعد پھر وہ دعا پڑھ لیجیے گا، اس میں جو مطلب آپ کی بات ہے ھٰذَا الْاَمْرِ کے ساتھ، آپ سوچ لیں کہ جس چیز کے بارے میں استخارہ کرنا ہے، مثلاً کہ یہ کرنا ہے یا نہیں کرنا۔ تو یہ اس کے بارے میں اس کو اپنے ذہن میں رکھیں ھٰذَا الْاَمْرِ کے ساتھ اور پھر اس کے بعد سو جائیں۔ اور یہ سات رات مسلسل کم از کم کر لیں اور پھر اس کے بعد جو بھی دل میں آپ کی آ جائے پکی بات، تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ وہ جواب ہو گا۔ اس کے لیے خواب دیکھنا ضروری نہیں ہے۔

باقی جو ہے نا یہ اصلاح، تو اصلاح تو مطلب ظاہر ہے تو ایک کام ہے، تو اس میں اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْعَزِيْز آپ کو میں نے اگر ذکر دیا ہے تو ذکر کو آپ پورا کر لیں اور جب پورا ہو جائے تو اس کے بارے میں مجھے اطلاع کر دیں، اور اگر نہیں دیا ہے تو پھر مجھے بتا دیں۔

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ، وَتُبْ عَلَيْنَآ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ۔ ﴿البقرة: 127-128﴾

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ، وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِيْنَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۔ ﴿الصافات: 180-182﴾


تزکیہ نفس، اصلاحِ احوال اور معمولاتِ ذکر - مجلسِ سوال و جواب