دعوتِ حق، اعلانیہ تبلیغ اور اللہ والوں کا مقام
بَابٌ فِى الْاَمْرِ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، درس نمبر: 285، اشاعتِ اول: 11 مئی، 2023 بمطابق 20شوال المکرم، 1444 ہجری
- دینِ اسلام: ربّ کی طرف سے حتمی اور برحق فیصلہ
- مخلصین کی فضیلت: دنیا داروں کے مقابلے میں غریب صحابہ کرامؓ کا اکرام
- فریضۂ تبلیغ: اعلانیہ دعوتِ دین کا حکم اور خدائی حفاظت کی ضمانت
- اللہ کی معیت: کامل بندگی اور نصرتِ خداوندی کے حصول کا طریقہ
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
﴿وَقُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ﴾ (کہف: 29)
ترجمہ: ارشاد خداوندی ہے: ”اور کہہ دو کہ (لوگوں!) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے، تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے۔“
تشریح: قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ: قرآن یا اسلام حق ہے جو اللہ کی طرف سے آیا ہے یا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ اللہ نے حق قرار دیا ہے وہ حق ہے۔ اس کے علاوہ کوئی چیز حق نہیں۔ عیینہ بن حصن خزاعی جو قبیلہ مضر کا سردار تھا، اس نے آپ ﷺ سے درخواست کی کہ آپ ان غریب صحابہ جن سے بدبو آتی ہے، کو اپنے مجلس سے الگ کردیں تو ہم آپ کے پاس آسکیں گے، اور ایمان لائیں گے۔ اس کے جواب میں اللہ جل شانہ نے ارشاد فرمایا کہ اے نبی! آپ ان ہی غریب صحابہ کے ساتھ بیٹھے ان کو اپنی مجلس سے نہ نکالیں، چاہے یہ لوگ ایمان لائیں یا نہ لائیں ان کی پرواہ نہ کریں۔ علماء مفسرین فرماتے ہیں کہ اس آیت میں دھمکی ہے جس کا بیان آگے آیت میں آرہا ہے کہ جو کفر اختیار کرے گا اس کے لئے جہنم تیار ہے۔ قَالَ تَعَالٰی: ”فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ“ فرمایا: پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف) سے ملا ہے وہ (لوگوں) کو سنادو۔ اس آیت میں آپ کو حکم ہے کہ آپ لوگوں کو صاف صاف اللہ کا حکم سنائیں، لوگوں سے نہ ڈریں۔ بقول ابن عباس رضی اللہ عنہ: ”فاصدع“ دعوت کو جاری رکھو۔ ضحاک: اعلان کردو۔ اخفش: قرآن کے ذریعہ حق و باطل کو جدا کردو۔ عبداللہ بن عبید فرماتے ہیں کہ اس آیت کے نزول سے پہلے آپ ﷺ اور صحابہ کرام چھپ چھپ کر اللہ کی عبادت اور قرآن کی تلاوت کرتے تھے۔ اور لوگوں کو تبلیغ بھی چھپ چھپ کرتے تھے مگر اس آیت کے نزول کے بعد اللہ تعالیٰ نے استہزاء کرنے والے کفار اور ایذاء دینے والے مشرکین سے محفوظ رکھنے کی خود ذمہ داری لے لی کہ آپ بے فکری کے ساتھ تبلیغ ودعوت، عبادت اور تلاوت قرآن کرتے رہیں ہم آپ کی طرف سے ان کے لئے کافی ہو جائیں گے۔
یعنی یہ حفاظت کا سامان اللہ پاک نے کر دیا۔ اس کے بعد جو طریقہ اس دعوت کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ اس طریقے کے مطابق کھل کے دعوت دی جائے۔ تو بہرحال یہ ہے کہ اللہ جل شانہ نے، یعنی اس میں ایک طرف تو جو غریب صحابہ ہیں، ان کا اکرام کروا دیا۔ ایک اور جگہ پر بھی قرآن پاک میں ہے۔ یعنی آپ اپنی نظریں ان سے نہ ہٹائیں۔ ان لوگوں کے لیے جو کہ کرتے ہیں۔ تو دنیا دار لوگ ہیں۔ تو دنیا داروں کے لیے آپ جو غریب صحابہ، ان کے ساتھ بیٹھنے پہ یعنی استقامت کریں کہ مطلب ان کے ساتھ ہی بیٹھے رہیے۔ تو یہ بات ہے کہ مطلب اللہ جل شانہ کو جن حضرات کے ساتھ پیار تھا۔ اور جو اللہ پاک کے محبوب تھے۔ تو ان کے لیے اللہ پاک نے حکم اتارا۔ تو چاہیے کہ ہم لوگ بھی ہر وقت اللہ پاک کے ماننے والے بن جائیں۔ اور اللہ جل شانہ کو مان کر ہم اللہ کے ہو جائیں تو پھر اللہ بھی ہمارے ہو جائیں گے۔ پھر اللہ جل شانہ بھی ہمارے ساتھ وہی معاملہ فرمائیں گے جیسا کہ ان صحابہ کرام کے ساتھ فرمایا تھا کہ ہر حالت میں یہ ان کے ساتھ رہنے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا گیا تھا۔ اللہ تعالی ہم سب کو یہ حالات نصیب فرما دے۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَآ إِنَّكَ أَنتَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ۔ سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ ٱلرَّاحِمِينَ۔