"سچے ایمان کا امتحان: منافقین کی حیلہ سازیاں اور اہلِ ایمان کی قربانیاں"
درس نمبر 320، سورہ التوبۃ آیات 81 تا 89 اشاعتِ اول: 4 اور 5 دسمبر، 2022، بمطابق ,9 اور 10 جمادی الاولی ، 1444 ہجری
- جہاد سے بچنے والے منافقین کے لیے جہنم سخت ہے۔
- اللہ پاک کے حکم پر عمل میں حقیقی کامیابی ہے۔
- ظاہری آسانی کے باوجود باطنی حال بہت برا ہوتا ہے۔
- آپ کو منافقین کی نماز جنازہ پڑھانے سے روکا گیا۔
- مال اور اولاد کی کثرت منافقین کے لیے عذاب ہے۔
- صحیح مسلمان مشکل حالات میں بھی حق پر جمے رہے۔
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ كَرِهُوْۤا اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ قَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِی الْحَرِّ ؕ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا ؕ لَوْ كَانُوْا یَفْقَهُوْنَ (81) فَلْیَضْحَكُوْا قَلِیْلًا وَّ لْیَبْكُوْا كَثِیْرًا ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ (82) فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآىٕفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَاْذَنُوْكَ لِلْخُرُوْجِ فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِیَ اَبَدًا وَّ لَنْ تُقَاتِلُوْا مَعِیَ عَدُوًّا ؕ اِنَّكُمْ رَضِیْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِیْنَ (83)
ترجمہ: جن لوگوں کو (غزوۂ تبوک سے) پیچھے رہنے دیا گیا تھا، وہ رسول اللہ کے جانے کے بعد اپنے (گھروں میں) بیٹھے رہنے سے بڑے خوش ہوئے، اور ان کو یہ بات ناگوار تھی کہ وہ اللہ کے راستے میں اپنے مال و جان سے جہاد کریں، اور انہوں نے کہا تھا کہ: ”اس گرمی میں نہ نکلو!“ کہو کہ: ”جہنم کی آگ گرمی میں کہیں زیادہ سخت ہے!“ کاش! ان کو سمجھ ہوتی! ﴿81﴾ اب یہ لوگ (دُنیا میں) تھوڑا بہت ہنس لیں، اور پھر (آخرت میں) خوب روتے رہیں، کیونکہ جو کچھ کمائی یہ کرتے رہے ہیں، اُس کا یہی بدلہ ہے۔ ﴿82﴾ (اے پیغمبر!) اس کے بعد اگر اللہ تمہیں ان میں سے کسی گروہ کے پاس واپس لے آئے، اور یہ (کسی اور جہاد میں) نکلنے کے لئے تم سے اجازت مانگیں تو ان سے کہہ دینا کہ: ”اب تم میرے ساتھ کبھی نہیں چل سکو گے، اور میرے ساتھ مل کر کسی دُشمن سے کبھی نہیں لڑ سکو گے۔ تم نے پہلی بار بیٹھے رہنے کو پسند کیا تھا، لہٰذا اب بھی انہی کے ساتھ بیٹھ رہو جن کو (کسی معذوری کی وجہ سے) پیچھے رہنا ہے۔“ ﴿83﴾
یہ منافقین کی بات چل رہی ہے۔ اور ان کے بارے میں بتا دیا گیا کہ وقتی طور پر یہ رہ گئے اور خوش رہے کہ ہمیں چھوڑ دیا گیا۔ اور وہ ظاہر ہے مجاہدہ نہیں کر سکتے تھے، جہاد نہیں کر سکتے تھے۔ گرمی کے بارے میں کہتے تھے کہ گرمی میں نہ نکلو، گویا کہ ظاہر ہے وہی والی بات ہے کہ مجاہدہ نہیں کر سکتے تھے۔ تو اللہ جل شانہ نے ان سے فرما دیا کہ ان سے کہو کہ جو جہنم کی آگ ہے وہ کہیں زیادہ سخت ہے۔ اس پر مجھے ایک بات یاد آگئی۔ ایک خاتون مسلمان تھی یورپ کی، وہ آئی تھی پاکستان، تو پاکستان میں انہوں نے، مطلب ظاہر ہے اور خواتین جو پاکستانی ہیں ان سے مل رہی تھی۔ تو اس نے برقعہ پہنا ہوا تھا، گرمی کا مہینہ تھا۔ تو پاکستانی خواتین نے ان سے کہا جو بے پردہ تھیں، کیا آپ کو گرمی نہیں لگتی؟ اس نے کہا لگتی ہے۔ حالانکہ وہ تو ظاہر ہے ٹھنڈے ملک کی تھی، ان کو تو گرمی زیادہ لگ رہی ہوگی۔ ہاں لگتی ہے۔ تو انہوں نے کہا پھر آپ برقعہ کیوں نہیں اتار دیتیں؟ تو اس نے آہستہ سے کہا کہ جہنم کی جو گرمی ہے وہ اس گرمی سے زیادہ ہے۔ یعنی اس نے بھی یہی بات کہی۔ تو واقعتاً بات یہی ہے کہ اگر ہم لوگ یہاں جو چند دن ہیں اس میں یہاں کے مزوں کو حاصل کرتے رہیں۔ اور یہاں کی تکلیفوں سے بچتے رہیں۔ تو اگر وہ شریعت کے خلاف ہے، تو پھر وہاں کی جو تکلیفیں ہیں ان سے نہیں بچ سکیں گے۔ اور وہاں کے جو مزے ہیں ان کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔ لہٰذا اللہ پاک کے حکم پر عمل کرنے میں دونوں جہان کی کامیابی ہے۔ اگر کوئی اللہ پاک کے حکم پر عمل کرے گا، چاہے گرمی ہو، چاہے سردی ہو، چاہے مشکل ہو، چاہے آسانی ہو۔ تو اس کو پھر اللہ پاک دنیا میں بھی آسانی نصیب فرما دیتے ہیں کیونکہ ایک آسانی اس قسم کی ہوتی ہے کہ جو انسان کو محسوس ہوتی ہے، باہر والوں کو محسوس ہوتی ہے کہ یہ آسانی ہے۔ مثلاً ایک ایئر کنڈیشنڈ میں بیٹھا ہوا ہے اور مطلب ظاہر ہے کہ بڑی گاڑی میں بیٹھے آ رہا ہے، جا رہا ہے۔ تو لوگ اس کی طرف دیکھ کر للچا رہے ہوتے ہیں کہ یہ تو بڑے مزے میں ہے۔ تو ظاہری طور پر وہ یقیناً مزے میں ہے۔ لیکن باطنی طور پر کیا وہ واقعی مزے میں ہے، یہ اس سے پوچھنے کی بات ہے۔ کہ اس کو بھی آیا واقعی مزہ محسوس ہوتا ہے یا نہیں؟ تو بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ باہر سے مزے میں محسوس ہوتا ہے، اندر ان کا یہ حال بہت مشکل ہوتا ہے، بہت برا ہوتا ہے۔ یہ ہمیں کچھ اندازہ تھوڑا سا ہے، کیونکہ ہمارے پاس کچھ لوگ آتے ہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں۔اپنے مشکلات کو دور کرنے کے لئے اتے ہیں۔ تو ظاہر ہے مطلب ہے کہ اس وقت جو ان کے احوال ہوتے ہیں وہ بات سامنے آ جاتی ہے کہ وہ کس قسم کے عالم میں ہوتے ہیں۔ تو بعض دفعہ سامنے انسان کا اچھا حال ہوتا ہے لیکن اندر بہت برا حال ہوتا ہے۔ بعض دفعہ باہر بہت برا حال ہوتا ہے بظاہر، یعنی نہ کھانے کو ہے، نہ پہننے کو، نہ اس میں، لیکن اندر جو ان کا اطمینان ہوتا ہے وہ بڑا عجیب ہوتا ہے۔ تو اللہ جل شانہ ہم سب کو اپنے وعدوں پر یقین کی توفیق عطا فرمائے۔ اور آخرت کے لیے تیاری کی اور ہمارے ایمان کو مضبوط فرمائے۔ اور اعمال صالحہ کی توفیق، اچھی نیت کے ساتھ، صحیح نیت کے ساتھ، اخلاص کے ساتھ نصیب فرما دے۔ اس کو اللہ قبول فرمائے، اس پر راضی ہو جائے، ایسے راضی ہو کہ پھر ناراض نہ ہو۔
وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ ؕ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ فٰسِقُوْنَ (84) وَ لَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ اَوْلَادُهُمْ ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الدُّنْیَا وَ تَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ (85) وَ اِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ جَاهِدُوْا مَعَ رَسُوْلِهِ اسْتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَ قَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِیْنَ (86) رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبِـعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ (87) لٰـكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ ؕ وَ اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (88) اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ (89)
صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ وَصَدَقَ رَسُوْلُهُ النَّبِيُّ الْكَرِيمُ۔
ترجمہ: اور (اے پیغمبر!) ان (منافقین) میں سے جو کوئی مر جائے، تو تم اُس پر کبھی نماز (جنازہ) مت پڑھنا، اور نہ اُس کی قبر پر کھڑے ہونا۔
حاشیہ: اس آیت کا شانِ نزول صحیح بخاری وغیرہ میں یہ منقول ہے کہ عبداللہ بن اْبی منافقوں کا سردار تھا، لیکن اُس کے بیٹے عبداللہ بن عبداللہؓ سچے اور پکے مسلمان تھے۔ اگرچہ عبداللہ بن اْبی کی منافقت کئی مواقع پر ظاہر ہو چکی تھی، لیکن چونکہ وہ زبان سے اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا تھا، اس لئے ظاہری طور پر اُس کے ساتھ مسلمانوں جیسا ہی سلوک کیا جاتا تھا، چنانچہ جب اُس کا انتقال ہوا تو اُس کے بیٹے حضرت عبداللہؓ نے جو سچے مسلمان تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ اُس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اپنی اُمت کے ہر فرد کے لئے بڑے مہربان تھے، اس لئے آپ نے یہ درخواست منظور فرمالی، اور اُس کی نمازِ جنازہ پڑھانے کے لئے تشریف لے گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے قرآن کریم کی اُس آیت کا حوالہ دیا جو پیچھے گذر چکی ہے کہ: ”تم ان کے لئے استغفار کرو یا نہ کرو، اگر تم ان کے لئے ستر مرتبہ استغفار کرو گے تب بھی اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا“ (آیت نمبر 80) لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ میں چاہوں تو استغفار کروں، اس لئے میں ستر سے زیادہ مرتبہ استغفار کر لوں گا۔ چنانچہ آپ نے اُس کی نمازِ جنازہ پڑھا دی۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں آپ کو منافقین کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے روک دیا گیا۔ پھر آپ نے کسی بھی منافق کی نماز نہیں پڑھائی۔
اللهُ أَكْبَرُ، اللہ پاک ہمیں ایسے انجام سے محفوظ فرمائے۔
ترجمہ: یقین جانو یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کے ساتھ کفر کا رویہ اپنایا، اور اس حالت میں مرے ہیں کہ وہ نافرمان تھے۔ ﴿84﴾ اور تمہیں ان کے مال اور اولاد (کی کثرت) سے تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے ان کو دُنیا میں عذاب دے،
یہ اس کے بارے میں بات ہو چکی ہے،
ترجمہ: اور ان کی جان بھی کفر ہی کی حالت میں نکلے۔ ﴿85﴾
حاشیہ: اور جب کوئی سورت یہ حکم لے کر نازل ہوتی ہے کہ: ”اللہ پر ایمان لاؤ، اور اُس کے رسول کی رفاقت میں جہاد کرو“ تو ان (منافقوں) میں سے وہ لوگ جو صاحبِ استطاعت ہیں، تم سے اجازت مانگتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ہمیں بھی اْن لوگوں میں شامل ہونے دیجئے جو (گھر میں) بیٹھے رہیں گے۔ ﴿86﴾ یہ اس بات سے خوش ہیں کہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہو جائیں، اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے، چنانچہ وہ نہیں سمجھتے (کہ وہ کیا کر رہے ہیں) ﴿87﴾ لیکن رسول اور جو لوگ اُن کے ساتھ ایمان لائے ہیں، اُنہوں نے اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کیا ہے۔ اْنہی کے لئے ساری بھلائیاں ہیں، اور یہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ ﴿88﴾ اللہ نے ان کے لئے وہ باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں یہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی زبردست کامیابی ہے۔ ﴿89﴾ اور دیہاتیوں میں سے بھی بہانہ باز لوگ آئے کہ اُن کو (جہاد سے) چھٹی دی جائے، اور (اس طرح) جن لوگوں نے اللہ اور اُس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا، وہ سب بیٹھ رہے۔
یہ اصل میں حالات کو اگر ہم تھوڑا سا جاننے کی کوشش کر لیں کہ اس وقت کیا حالات تھے۔ آپ ذرا سوچیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت فرمائی، تو ظاہر ہے مطلب یہ ہے کہ اس وقت تو settlement میں ہی کافی ٹائم لگ جاتا ہے کہ جب کوئی ایک جگہ سے دوسری جگہ چلا جاتا ہے بے سروسامانی کی حالت میں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مواخات کا بندوبست فرمایا۔ لیکن پھر فوراً یہ ظاہر ہے لڑائی کے سلسلے شروع ہو گئے۔ بدر کا واقعہ تو ایسا تھا کہ اس میں تو ارادہ نہیں تھا مطلب کھلی جنگ کا، وہ تو صرف ایک قافلے کو trap کرنے کا ارادہ تھا، لیکن وہ بھی جنگ میں بدل گیا۔ پھر احد کا، پھر اس کے بعد اور، تو یہ مسلسل دس سال میں ستائیس غزوات۔ تو ہمارے پاکستان اور ہندوستان کی جو جنگیں ہوئی ہیں، دو ہوئی ہیں نا؟ یعنی ایک 1965 میں، دوسری 1970 میں۔ اب دیکھ لیں دو جنگیں ہوئیں، لیکن کتنا ہمارا وہ ہوا وہ۔ تو وہاں مسلسل یعنی مطلب ہے کہ دس سال میں ستائیس۔ تو مطلب یہ ہے کہ یا گویا کہ وہ لڑائی کی صورت میں ہوتے تھے یا لڑائی کی تیاری کر رہے ہوتے تھے۔ تو ایسی حالت میں جو صحیح مسلمان تھے، ان کے اوپر بڑا مجاہدہ تھا۔ اور جو منافق تھے، وہ اس سے اپنے آپ کو بچانا چاہتے تھے۔ تو یہ جو آیات مبارکہ ساری آئی ہیں، اسی context میں آئی ہیں۔ کہ واقعی بڑا سخت وہ تھا یعنی مطلب امتحان، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ لیکن جن کو اللہ پاک نے سچا ایمان عطا فرمایا تھا، تو وہ جمے رہے اور ہر حال میں حق کا ساتھ دیتے رہے۔ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ساری قربانیاں دیتے رہے۔ کتنے شہید ہوئے مسلمانوں میں سے، کافروں میں کتنے لوگ مارے گئے؟ لیکن یہ بات ضرور ہے کہ حق پر مسلمان جمے رہے۔ اور انہوں نے، تو اس میں جو منافقین کا گروہ تھا، وہ صرف دنیاوی مفادات جو جنگ سے حاصل ہوتے تھے، اس کے لیے تو حاضر ہوتے تھے، لیکن جو کوشش اور محنت کی بات ہوتی تھی اس سے جی چراتے تھے۔