منافق و مومن کا کردار اور ان کا اخروی انجام

درس نمبر 318، سورہ التوبۃ آیات 62 تا 72 اشاعتِ اول: 29 ، 30 نومبر،1 دسمبر، 2022، بمطابق 4 ,5 اور 6 جمادی الاولی ، 1444 ہجری

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی
  • منافقین کی جھوٹی قسمیں اور رضائے الٰہی کی اوّلین اہمیت
  • اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت: ذلت اور جہنم کا ابدی عذاب
  • دین کا مذاق اُڑانا اور جھوٹے بہانے: دل لگی نہیں بلکہ صریح کفر
  • سچی توبہ کی قبولیت، مجرموں کو سزا اور خالص ایمان کی دعا

الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔

فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔

یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ لِیُرْضُوْكُمْ ۚ وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ اِنْ كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ(62) اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِیْهَا ؕ ذٰلِكَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ (63) یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْهِمْ سُوْرَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ ؕ قُلِ اسْتَهْزِءُوْا ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخْرِ جٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ (64) وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُ ؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ (65) لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِكُمْ ؕ اِنْ نَّعْفُ عَنْ طَآىٕفَةٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَآىٕفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ (66)

ترجمہ: (مسلمانو!) یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں اس لئے کھاتے ہیں تا کہ تمہیں راضی کریں، حالانکہ اگر یہ واقعی مومن ہوں تو اللہ اور اُس کے رسول اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ یہ اْن کو راضی کریں ﴿62﴾کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اُس کے رسول سے ٹکر لے تو یہ بات طے ہے کہ اُس کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ یہ بڑی بھاری رُسوائی ہے! ﴿63﴾ منافق لوگ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کہیں کوئی ایسی سورت نازل نہ کر دی جائے جو اْنہیں اِن (منافقین) کے دلوں کی باتیں بتلا دے۔

حاشیہ: منافقین اپنی نجی محفلوں میں مسلمانوں کا مذاق اْڑاتے تھے، اور اگر کبھی کوئی پوچھتا تو کہتے کہ ہم تو یہ باتیں دل لگی میں کرتے ہیں، سچ مچ نہیں کرتے۔ آیات 64 تا 66 ان کے اس طرزِ عمل پر تبصرہ کر رہی ہیں۔

ترجمہ: کہہ دو کہ: ”(اچھا!) تم مذاق اُڑاتے رہو؛ اللہ وہ بات ظاہر کرنے والا ہے جس سے تم ڈرتے تھے۔“ ﴿64﴾ اور اگر تم ان سے پوچھو تو یہ یقیناً یوں کہیں گے کہ: ”ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے۔“ کہو کہ: ”کیا تم اللہ اور اُس کی آیتوں اور اُس کے رسول کے ساتھ دل لگی کر رہے تھے؟ ﴿65﴾ بہانے نہ بناؤ، تم ایمان کا اظہار کرنے کے بعد کفر کے مرتکب ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو معافی دے بھی دیں، تو دوسرے گروہ کو ضرور سزا دیں گے، کیونکہ وہ مجرم لوگ ہیں۔ ﴿66﴾

حاشیہ: یعنی منافقوں میں سے جو لوگ نفاق سے توبہ کر لیں گے اْنہیں معاف کر دیا جائے گا، اور جو توبہ نہیں کریں گے انہیں ضرور سزا ملے گی۔

اللہ جل شانہ ہمیں اس قسم کی ہر قسم کی جرأتوں سے جو اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دیتی ہیں اور اللہ کو ناراض کرتی ہیں، ہمیں محفوظ فرمائے۔ اور ایمان خالص کے ساتھ اعمال صالحہ کی توفیق ایسی نصیب فرما دے کہ وہ قبول ہو جائیں اور اللہ اس پر راضی ہو، اس طرح راضی ہو کہ پھر ناراض نہ ہو۔

اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَ یَقْبِضُوْنَ اَیْدِیَهُمْ ؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ ؕ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ (67) وَعَدَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ هِیَ حَسْبُهُمْ ۚ وَ لَعَنَهُمُ اللّٰه ُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ (68) كَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً وَّ اَكْثَرَ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا ؕ فَاسْتَمْتَعُوْا بِخَلَاقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَاقِكُمْ كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ وَ خُضْتُمْ كَالَّذِیْ خَاضُوْا ؕ اُولٰٓىٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ ۚ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ (69)

ترجمہ: منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ وہ برائی کی تلقین کرتے ہیں، اور بھلائی سے روکتے ہیں، اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں۔

ہاتھوں کو بند رکھنا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خرچ نہیں کرتے جہاں خرچ کرنا چاہیے، یعنی کنجوس ہیں۔

ترجمہ: انہوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے، تو اللہ نے بھی اُن کو بھلا دیا۔ بلاشبہ یہ منافق بڑے نافرمان ہیں ﴿67﴾

یعنی یہ اللہ جل شانہ کے احکامات کی پروا نہیں کرتے، اللہ پاک کے احکامات سے غافل ہیں، تو اللہ پاک نے بھی کرم کی توجہ ہے، اس سے نکال دیا۔

ترجمہ: بلاشبہ یہ منافق بڑے نافرمان ہیں ﴿67﴾ اللہ نے منافق مردوں، منافق عورتوں اور تمام کافروں نے دوزخ کی آگ کا عہد کر رکھا ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہی اْن کو راس آئے گی۔ اللہ نے ان پر پھٹکار ڈال دی ہے، اور ان کے لئے اٹل عذاب ہے۔ ﴿68﴾ (منافقو!) تم اْنہی لوگوں کی طرح ہو جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں۔ وہ طاقت میں تم سے مضبوط تر اور مال اور اولاد میں تم سے کہیں زیادہ تھے۔ چنانچہ انہوں نے اپنے حصے کے مزے اُڑا لئے، پھر تم نے اُسی طرح اپنے حصے کے مزے اْڑائے، جیسے تم سے پہلے لوگوں نے اپنے حصے کے مزے اُڑائے تھے، اور تم بھی ویسی ہی بے ہودہ باتوں میں پڑے جیسے وہ پڑے تھے۔ یہ وہ لوگ تھے جن کے اعمال دُنیا اور آخرت میں غارت ہو گئے، اور یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے خسارے کا سودا کیا۔ ﴿69﴾

اللہ جل شانہ ہمیں ایسے انجام سے بچائے۔ منافقین جو ہیں وہ چونکہ مسلمانوں کے درمیان رہتے تھے اور سارا کچھ دیکھتے تھے۔ یعنی اللہ پاک کا کلام جب اترتا تھا اور پھر ان کے اپنے بارے میں، دوسروں کے بارے میں ساری چیزیں وہ جانتے تھے۔ لیکن یہ خواہشاتِ نفس ایسی ظالم چیز ہے کہ جو کسی کو سوچنے نہیں دیتی۔ تو دنیا چونکہ ان کو مطلوب تھی، لہٰذا وہ دنیا کے لیے اپنی آخرت کو تباہ کر گئے۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسے کاموں سے بچائے اور ہمارے ایمان کو سلامت رکھے، ہر طرح کی گمراہی سے اور غفلت سے ہماری حفاظت فرما دے۔ اللہ پاک ہم سب کو دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اس کو قبول فرمائے، اس پر راضی ہو جائے، ایسا راضی کہ پھر ناراض نہ ہو۔

اَلَمْ یَاْتِهِمْ نَبَاُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَ قَوْمِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اَصْحٰبِ مَدْیَنَ وَ الْمُؤْتَفِكٰتِ ؕ اَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ ۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰـكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ (70) وَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ ؕ اُولٰٓىٕكَ سَیَرْحَمُهُمُ اللّٰهُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ (71) وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُ ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ (72)

ترجمہ: کیا ان (منافقوں) کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے گزرے ہیں؟ نوح کی قوم، اور عاد و ثمود، ابراہیم کی قوم، مدین کے باشندے، اور وہ بستیاں جنہیں اُلٹ ڈالا گیاکیا ان (منافقوں) کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے گزرے ہیں؟ نوح کی قوم، اور عاد و ثمود، ابراہیم کی قوم، مدین کے باشندے، اور وہ بستیاں جنہیں اُلٹ ڈالا گیا

ان کے واقعات سورہ اعراف میں گزر چکے ہیں۔

ترجمہ: ان سب کے پاس ان کے رسول روشن دلائل لے کر آئے تھے۔ پھر اللہ ایسا نہیں تھا کہ ان پر ظلم کرتا، لیکن یہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے۔ ﴿70﴾ اور مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔ وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں، اور برائی سے روکتے ہیں، اور نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، اور اللہ اور اُس کے رسول کی فرماں برداری کرتے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو اللہ اپنی رحمت سے نوازے گا۔ یقیناً اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک! ﴿71﴾ اللہ نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے وعدہ کیا ہے اْن باغات کا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور اْن پاکیزہ مکانات کا جو سدابہار باغات میں ہوں گے۔ اور اللہ کی طرف سے خوشنودی تو سب سے بڑی چیز ہے (جو جنت والوں کو نصیب ہوگی) یہی تو زبردست کامیابی ہے ﴿72﴾

تو اس میں جو مومن ہیں اور منافق، ان دونوں کا آپس میں یعنی گویا کہ تقابل کیا گیا ہے کہ جو منافق ہیں وہ کس راستے پہ چل رہے ہیں اور اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔ اور ان کو گزشتہ واقعات کی خبر دی گئی کہ ان سے عبرت سیکھو۔ اور جو مومنین ہیں، ایک تو ان کی صفات بیان کی گئیں کہ وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں، برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوۃ ادا کرتے ہیں۔ یہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کر کے، یہ تمام عبادات کی گویا کہ یوں سمجھ لیجئے کہ بنیاد ہے، جانی اور مالی عبادتوں کی۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ امر بالمعروف عن المنکر، یہ گویا کہ لازمی چیز ہے کہ سب لوگ اس کو کریں۔ تو باقی یہ ہے کہ اللہ پاک نے پھر ان کے لیے جو بشارت دی ہے کہ اللہ پاک ان کو کیا دے گا، یعنی ان کو جنت دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں ہمیشہ رہیں گے۔ اور ان پاکیزہ مکانات کا جو سدا بہار باغات میں ہوں گے۔ اور اللہ کی طرف سے خوشنودی تو سب سے بڑی چیز ہے، یعنی اللہ کی رضا اور خوشنودی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرمائے۔

منافق و مومن کا کردار اور ان کا اخروی انجام - درسِ قرآن - دوسرا دور