سفرِ حج کے روحانی مشاہدات، آدابِ حرم اور جذب و معرفت کی منظوم کیفیات
کتاب: ہوش دیوانگی، درس 23، اشاعت اول:منگل، 19 نومبر، 2013 بمطابق 16 محرم، 1434 ہجری
- طوافِ وداع اور فراقِ کعبہ کا غم
- اساسِ دین: کعبۃ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کا مقام
- مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا منظوم سفر
- روضۂ اقدس ﷺ پر حاضری اور آدابِ سلام
- عشقِ رسول ﷺ، تزکیۂ نفس اور فنائے عبدیت
- دیارِ حبیب ﷺ سے رخصتی اور نذرانۂ نعت
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔ أَمَّا بَعْدُ فَاَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔
بزرگو اور دوستو اور معزز خواتین، اس وقت الحمدللہ محفلِ شعر و شاعری جذب جو ہمارا معمول ہے منگل کے دن کا، وہ جاری ہے۔
گزشتہ سے پیوستہ
فضل سے تیرے میں کعبے کا یہ دیکھتا ہوں نظارہ
خدایا ایسا بن جاؤں کہ تجھ کو میں لگوں پیارا
بچا لے مجھ کو شیطاں سے کہ ہے یہ پیچھے پڑا میرے
مدد تیری نہ ہو، ظالم نہ مجھ کو لوٹ لے سارا
نفس میرا ہے سرکش ہو خدایا تربیت اس کی
میں جانوں کامیاب وہ ہے کہ جس نے اس کو سنوارا
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا۔
نفس میرا ہے سرکش ہو خدایا تربیت اس کی
میں جانوں کامیاب وہ ہے کہ جس نے اس کو سنوارا
میں عاجز تیرے در پہ بار بار آتا رہوں یہاں پر
پڑا ہوں تیرے در پر میں تنم فرسودہ جاں پارہ
طفیل اس رحمتوں کے گھر کے مانگے یہ عاجز تجھ سے
تیرا بندہ بنے یا رب ہمیش شبیرؔ بیچارا
جس وقت ہم آ رہے تھے طوافِ وداع کر چکے تھے تو وہاں پر بیٹھے تھے نماز کے لیے۔ تو یہ ظاہر ہے وہ بہت غم کی کیفیت ہوتی ہے۔ تو اس میں مطلب یہ اشعار آئے تھے۔
غمِ فرقت
فراقِ کعبہ میں بیٹھا ہوں سر جھکائے ہوئے
نظر وداعی ہے بادل ہیں غم کے چھائے ہوئے
خدا کرے کہ یہاں آنا آخری نہ ہو آج
طلب نگاہ میں ہے دل میں وہ سمائے ہوئے
فراقِ کعبہ میں بیٹھا ہوں سر جھکائے ہوئے
دل رو رہا ہے محبت میں آج کعبہ کے
لرز رہے ہیں ہونٹ فرقت کے غم چھپائے ہوئے
فراقِ کعبہ میں بیٹھا ہوں سر جھکائے ہوئے
یہ جو نقشہ ہے مجازی، ہے حقیقت میں ایک
ایک تسلی ہے محبت کی دل پہ آئے ہوئے
فراقِ کعبہ میں بیٹھا ہوں سر جھکائے ہوئے
کیا کوئی دنیا میں موجود ہے پروانوں کی مثال
گرد کعبہ کے جو چکر ہیں آج لگائے ہوئے
فراقِ کعبہ میں بیٹھا ہوں سر جھکائے ہوئے
عشقِ دنیا کی یہ نادر مثال دیکھ شبیرؔ
تو نے جانا ہے آج یاں سے زخم کھائے ہوئے
فراقِ کعبہ میں بیٹھا ہوں سر جھکائے ہوئے
کچھ فارسی کلام بھی ہو گیا تھا الحمد للہ۔ یہ بھی بالکل آخری وقت میں۔
اساسِ دین (بزبانِ فارسی)
مرکزِ وحدت و توحید کعبۃ اللہ است
مرکزِ رشد و ہدایت رسول اللہ است
چو می خواہم ہدایت از خدا مشکل ایں نیست
من کہ در دستِ خود دارم کتاب اللہ است
مرکزِ وحدت و توحید کعبۃ اللہ است
ما را قربانی برائے دین مشکل کجا است
من کہ دارم جد از اجداد ذبیح اللہ است
مرکزِ وحدت و توحید کعبۃ اللہ است
در ایں دنیا چہ میدانی خوشبختیِ مؤمن
واں کہ تقویٰ ہمی دارد ولی اللہ است
مرکزِ وحدت و توحید کعبۃ اللہ است
ایمان اور تقویٰ جمع ہو جائے تو ولی اللہ ہے۔
خُذْ کِتَابَ اللہ بِقُوَّۃٍ وَخُذْ ہُدًی مِنْہُ
فہمِ قرآن و تربیت از رجال اللہ است
مرکزِ وحدت و توحید کعبۃ اللہ است
چہ میدانی شبیر گفتن غزل در فارسی شبیرؔ
ایں یقینا برکت از نورِ بیت اللہ است
مرکزِ وحدت و توحید کعبۃ اللہ است
اس کا میں نے ترجمہ بھی منظوم کیا ہے۔
ہمارا مرکزِ توحید تو بیت اللہ ہے
منبعِ رشد و ہدایت رسول اللہ ہے
خدا نے بھیج دیا ہے جو ہدایت کے لیے
رسول کے ساتھ ایک کتاب، کتاب اللہ ہے
ہم کیوں نہ دین کے لیے جانیں قربانی دینا
اپنے اجداد میں ایک جد کہ ذبیح اللہ ہے
پوچھنا خوشبختی کیا مؤمن کی ہے اس دنیا میں
وہ اگر تقویٰ بھی رکھے تو ولی اللہ ہے
خُذْ کِتَابَ اللہ بِقُوَّۃٍ اور تربیت کے لیے
پکڑ شبیر جو یکے از رجال اللہ ہے
ہمارا مرکزِ توحید تو بیت اللہ ہے
یہ ایک نعت الحمد للہ فارسی میں اللہ تعالیٰ نے کہلوائی۔ اللہ تعالی قبول فرمائے۔
ام از ادنیٰ غلامانِ محمد
یکے عاجز مداح خوانِ محمد
نہ دانم مرتبۂ او ولیکن
سرم افگندہ از احسانِ محمد
ام از ادنیٰ غلامانِ محمد
ہدایت است در قرآن موجود
و تشریح است ز فرمانِ محمد
ام از ادنیٰ غلامانِ محمد
برائے جانِ من جانم سلامے
درود بر روح و جانِ محمد
ام از ادنیٰ غلامانِ محمد
منم یک امتی شبیرؔ گوید
دلست پیش کردم در شانِ محمد
ام از ادنیٰ غلامانِ محمد
یہ جب ہم جا رہے تھے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تو بس چل رہی تھی۔ ظاہر ہے بس جا رہی تھی۔ اور مکے میں تو پہاڑ ہی ہیں۔ تو پہاڑوں کے درمیان سے، کبھی سرنگوں سے مطلب جا رہی تھی۔ تو دل پہ جذبات الوداعی تھے۔
مکے کے پہاڑوں پہ نظر ڈال وداعی
توبہ سے مٹا دے تو گناہوں کی سیاہی
ایک عشق کی دنیا میں تو رہتا رہا چند دن
اب اس کے فضل سے تو مدینے کا ہے راہی
مکے کے پہاڑوں پہ نظر ڈال وداعی
بار بار قلم رکتا ہے سایۂ سرنگ سے
رکنا نہیں لکھنے سے اے قلم کے سپاہی
مکے کے پہاڑوں پہ نظر ڈال وداعی
دل کے حرم میں رکھنا یہ یادیں حرم کی آج
دریا میں ان یادوں کے کبھی چل مثلِ ماہی
مکے کے پہاڑوں پہ نظر ڈال وداعی
دل میں ہو اگر عشق تو بنے نفس غلام اس کا
عشق درست ہو تو شبیرؔ پھر تو کرنا من چاہی
مکے کے پہاڑوں پہ نظر ڈال وداعی
توبہ سے مٹا دے تو گناہوں کی سیاہی
اللہ کا شکر ہے الحمدللہ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ پاک پر حاضر ہوئے۔ وہاں جو جذبات بنے وہ بھی الحمدللہ ادھر ہی الحمدللہ، اللہ کا شکر ہے لکھ دیے۔
سلام کر لو روضۂ پاک ہے آپ سنتے ہیں سلام اپنا
ادب کی جا ہے ادب ہے کرنا نہ ٹیڑھا کر لو تو جام اپنا
قبر میں جتنے ہیں انبیاء ہیں وہ اپنی قبروں میں ہیں سارے زندہ
یہی عقیدہ ہے دیوبند کا سجاؤ اس سے کلام اپنا
سلام کر لو روضۂ پاک ہے آپ سنتے ہیں سلام اپنا
تو امتی ہے رسول اللہ کا خدا کا بندہ تو بالیقیں ہے
خدا سے مانگنا ہے ہر جگہ پہ اسی سے نکلے گا کام اپنا
خدا سے مانگنا یعنی مانگنا کس سے؟ اللہ سے۔
خدا سے مانگنا ہے ہر جگہ پہ اسی سے نکلے گا کام اپنا
سلام کر لو روضۂ پاک ہے کہ آپ سنتے ہیں سلام اپنا
خدا کا محبوب ہے آپ تو پھر خدا نے کیا کچھ دیا نہ ہوگا
تو یہ سمجھ کر ادب سے کر لے یہاں پہ سیدھا نظام اپنا
سلام کر لو روضۂ پاک ہے کہ آپ سنتے ہیں سلام اپنا
خدا کو محبوب طریقہ آپ کا بنو گے محبوب اس پہ چل کے
کرے محبت جو آپ سے شبیرؔ، تو شامل ان میں کر نام اپنا
سلام کر لو روضۂ پاک ہے کہ آپ سنتے ہیں سلام اپنا
خدا ہی جانے ہے کون جانے ہے مقام ان کا۔
یہ بھی ادھر ہی ہوا ہے الحمدللہ۔
خدا ہی جانے ہے کون جانے ہے مقام ان کا
خدا کے ساتھ لیا جاتا ہے جو نام ان کا
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ۔
یہ اللہ پاک کی طرف سے جب آ گیا قرآن میں تو وحی آئی آپ صلى الله عليه وسلم پر کہ جبرائیل عليه السلام نے کہا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں، إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي۔ جہاں میرا ذکر کیا جائے گا وہاں تیرا بھی ذکر ہوگا۔
خدا ہی جانے کون جانے ہے مقام ان کا
خدا کے ساتھ لیا جاتا ہے جو نام ان کا
خدا نے جس لیے بھیجا ہے وہ کیا ہوگا
جس کام کے لئے بھیجا ہے۔ دیکھیے اتنی بڑی ہستی کو جس کام کے لیے بھیجا ہوگا وہ کونسا کام ہوگا
خدا نے جس لیے بھیجا ہے وہ کیا ہوگا
وہ کون ہوں گے کہ جن کو ملا ہے کام ان کا
وہ کیسے لوگ ہیں احساسِ کمتری میں لت پت
پسند جن کو نہیں ہے کبھی نظام ان کا
کہ جن کا نام محمد ہے تو ان کی تعریف
کروں گا جو بھی بیاں وہ ہی ناتمام ہوگا
خدا ہی جانے کون جانے ہے مقام ان کا
شبیر ساتھیوں کے ساتھ ہے حاضر یہاں پر
ان کے دربار میں قبول ہو سلام ان کا
خدا ہی جانے کون جانے ہے مقام ان کا
اللہ کا شکر ہے الحمد للہ وہاں پر قدموں میں بار بار الحمد للہ حاضری ہوتی رہی۔ تو اس وقت جو کیفیات بنتی رہیں وہ میں لکھتا رہا۔
مجھے یا رب رسول اللہ کی محبت ہو نصیب
کہ ان کے در پہ آ پڑا ہوں میں حقیر و غریب
آپ کے در کی برکتیں مجھے نصیب رہیں
مجھ کو شیطان و نفس دے نہ سکے کوئی فریب
مجھ کو اس در کی برکات سے آشنا کر دے
پھر اپنے فضل سے مجھ کو کرے اب اس کے قریب
کوئی اس در کے علاوہ نظر رکھے اور پر
یعنی مخلوقات میں، اللہ تعالی پہ تو سب کو۔۔۔
کوئی اس در کے علاوہ نظر رکھے اور پر
یہ کام کاموں میں لگتا ہے بہت زیادہ عجیب
کسی کو پڑھنا ہو شبیرؔ اس کے بارے میں
وہ پڑھے شوق سے نَشْرُ الطِّيبِ فِي ذِكْرِ الْحَبِيبِ
یہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ہے سیرت پر۔
میرے دل کی خوشی کا ہے کیا کہنا کہ ہوں آیا دیارِ حبیب میں
میرے دل کی خوشی کا ہے کیا کہنا میں ہوں آیا دیارِ حبیب میں مجھے ناز ہے اپنے مقدر پہ کہ تھا آنا یہاں پہ نصیب میں
مجھے قربِ حبیب عطا کیا کیا خبر میرے دل کو کیا کیا
یہ کرم ہے خدا کا فقط ورنہ خوبی کیا تھی مجھ سے غریب میں
میرے دل کی خوشی کا ہے کیا کہنا کہ ہوں آیا دیارِ حبیب میں
میں بصیغۂ حاضر سلام کہوں میرے آقا یہاں خود سنتے ہیں
یعنی یا رسول اللہ کہنا وہیں مزہ آتا ہے نا۔
میں بصیغۂ حاضر سلام کہوں میرے آقا یہاں خود سنتے ہیں
میں ہوں مسجدِ نبوی میں بیٹھا جو یہی فرق ہے دور و قریب میں
میرے دل کی خوشی کہے کیا کہنا کہ ہوں آیا دیارِ حبیب میں
مجھے کہنا ہے کیا کہوں کیسے کہ آسان نہیں فیصلہ اس کا
میرا گنگ زباں ہے قلم خموش میں ہوں کیفیت اک عجیب میں
میرے دل کی خوشی کا ہے کیا کہنا کہ ہوں آیا دیارِ حبیب میں
اس جگہ کی عظمتوں کا کیا کہوں کہ خدا کا حبیب یہاں پر ہے
کہ کتنا ہے فراز مقام شبیرؔ ان کا میں پڑا ہوں نشیب میں
میرے دل کی خوشی کہے کیا کہنا میں ہوں آیا دیارِ حبیب میں
دوری کا تحمل بھی نہیں ہے مجھے یارب
دوری کا تحمل بھی نہیں ہے مجھے یارب
اتنی بڑی جگہ کا بھی میں جان لوں ادب
آدابِ قرب سے کہیں محروم نہ ہو جاؤں
میں جانتا کہاں ہوں کہ آؤں دوبارہ کب
میں قیمتی وقت یہ کہیں ضائع نہیں کروں
تیزی سے گزرتے ہیں الہی یہ روز و شب
میں عشق کی دنیا کا بھی تیراک بنوں یاں
جھڑ جائیں میرے نفس کے رذائل یہاں پہ سب
اور دل کی ہدایت کا بھی سامان ہو نصیب
شبیرؔ ان سب پہ رضا تیری ہو طلب
اصل میں جتنی اونچی جگہ ہوتی ہے نا تو وہاں لکھنے میں انسان قلم بھی تو سنبھال نہیں سکتا نا، تھوڑا بہت آگے پیچھے ہو جاتا ہے۔ تو بہرحال جتنا اللہ تعالی نے لکھوا دیا۔
زہے نصیب ہے قدموں میں پہنچ گیا ہوں میں
زہے نصیب کہ قدموں میں پہنچ گیا ہوں میں
کہ آج قدموں میں آقا کے یہاں بیٹھا ہوں میں
میں کیا اور میری اوقات کیا اور کیا میں کہوں
جو آپ کے قدم ہوں نصیب تو بادشاہ ہوں میں
آپ کے نقشِ قدم پر مجھے چلنا ہو نصیب
عظیم مقام پہ یوں آج دست بدعا ہوں میں
میں دل سے آپ کی سنت پہ چلنا چاہوں ہمیش
بدون اس کے کہوں یہ بے دست و پا ہوں میں
میں کہاں نعت کہوں میری کیا جرأت ہے شبیرؔ
مگر ہوں دل سے میں مجبور کچھ لکھتا ہوں میں
زہے نصیب کہ قدموں میں پہنچ گیا ہوں میں
دل عشق سے ہے مجبور تو لکھ دی ہیں یہ سطریں
دل عشق سے ہے مجبور کہ لکھ دی ہیں یہ سطریں خجلت سے مگر اٹھ کہاں سکتی ہیں یہ نظریں
اشکوں کی زباں بہتر ہے اس سے ہوں میں گویا
یہ کون سا مقام ہے زباں سے کروں باتیں
اللہ ہی جانتا ہے مقام آپ کا وہی
کہہ سکتا ہے اس باب میں کہ آپ کیا ہیں
مخلوق میں کوئی بھی ہے برتر نہیں آپ سے
یہ مختصر ہی بات ہے اگر ہم کچھ کہہ سکیں
اللہ کی توحید سے دل اپنا ہو منور
اور آپ کی محبت کی ملیں نور کی کرنیں
اللہ ہی معطی ہیں شبیرؔ ان سے مانگ لیں
اور آپ ہیں قاسم وسیلہ آپ کا ہم دیں
کیا حقیقت ہے
آپ کی تعریف میں بات میری ٹاٹ کا پیوند
آپ کی بات کہ بے شک ہے ہر اک حال میں بلند
ہم کہاں آپ کہاں بات کروں کیسے کروں
مجھ کو ڈر ہے ملے نہ اس میں میرے نفس کا گند
عشق تو یہ ہے کہ میرے نفس کی کوئی بات نہ چلے
وہی پسند ہو میرا جو کہ آپ کی ہے پسند
عشق الفاظ کا ہیر پھیر نہیں ہے یہ تو
دینا دل اپنا کسی اور کا راہ ہو نفس کا بند
یہ تو مسجدِ نبوی کے ہیں انوارات شبیرؔ
ورنہ اپنا قلم تو بانجھ تھا اور راستہ بند
جس نے اپنا کاسۂ دل پیشِ جاناں کر دیا
جس نے اپنا کاسۂ دل پیشِ جاناں کر دیا
جینا اس نے اپنے واسطے خود ہی آساں کر دیا
ہو گیا تیار مومن جب سے مرنے کے لیے
تو خدا نے اس کا پھر جینے کا ساماں کر دیا
جس نے اپنا کاسۂ دل پیشِ جاناں کر دیا
جینا اس نے اپنے واسطے خود ہی آساں کر دیا
کہتے ہیں اگر امن چاہتے ہو تو لڑائی کے لیے تیار رہو۔ موت کے لیے تیاری جینا ہے۔ جو موت کے لیے تیار نہیں وہ جی نہیں سکتا۔ یہ والی بات ہے۔
اس کو تاجِ زیست پہنایا ہمیشہ کے لیے
جس نے اپنے سر کو اس کے واسطے قرباں کر دیا
ہے حجابِ تردامنی کا خیال توبہ کر لے تو
عفو کو توبہ قبول کرنے سے عیاں کر دیا
جس نے اپنا کاسۂ دل پیشِ جاناں کر دیا
ہو گیا وہ اس کا جو خود بن گیا اس کا شبیرؔ
کیا ہے نسبت ان سے اس نے مجھ کو حیراں کر دیا
جس نے اپنا کاسۂ دل پیشِ جاناں کر دیا
صحیح بات ہے۔ اس پر انسان حیران ہو جاتا ہے کہ اللہ پاک فرماتے ہیں فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ۔ یعنی کہاں ہماری یاد اور کہاں اللہ کی یاد۔ کہ اللہ ہمیں یاد رکھے معمولی بات تو نہیں ہے۔ پھر یہ بات ہے کہ یہ وہ مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللَّهُ لَهُ۔ جو اللہ کا ہو گیا اللہ اس کا ہو گیا۔ ہماری تو کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ تو اللہ تعالی تو اللہ ہیں۔ تو اب اگر ہم اپنی جان دے دیں اور اللہ کے بن جائیں اور اللہ ہمارا ہو جائے۔ تو سستا سودا ہے یا نہیں؟ تو اس میں یہی بات ہے۔
اس کو تاجِ زیست پہنایا ہمیشہ کے لیے
جس نے اپنے سر کو اس کے واسطے قرباں کر دیا
ہو گیا وہ اس کا جو خود بن گیا اس کا شبیرؔ
کیا ہے نسبت ان سے اس نے مجھ کو حیراں کر دیا
غیر پھر کیا چیز ہے اس کے لیے کچھ بھی نہیں
جس نے اپنے دل میں ذاتِ بحت کو مہماں کر دیا
جس قدر اعراض ان کی یاد سے جس نے بھی کی
اس قدر دل اپنا جانو اس نے ویراں کر دیا
الہی پہنچے رسول اللہ کو درود تو بہتر ہو کام اپنا
الہی پہنچے رسول اللہ کو درود تو بہتر ہو کام اپنا
ہم اپنے دل میں محبت آپ کی رکھیں تو بن جائے کام اپنا
حبیب اللہ ہیں رسول اللہ ہیں خدا کے محبوب نبی ہمارے
طریق ان کا ہے کامیابی نظام ان کا نظام اپنا
ہم ان کو چاہیں گے خود سے زیادہ یہی ہے ایمان کا تقاضا
درود ان پر سلام ان پر وظیفہ یہ ہو صبح شام اپنا
جو پیاری ہر ایک ہے ان کی نسبت قدر کریں ہم ان نسبتوں کی
صحابہ پیارے اور اہلِ بیت بھی کہ سب کا اعلی مقام اپنا
کہا میں تعریف کروں گا ان کی یہ ایک کوشش شبیرؔ کی ہے
ہے چاہتا لکھنا مدح خوانوں میں اسی طریقے سے نام اپنا
دل کو کچھ یاد ہے اس یاد کو باقی رکھنا
دل کو کچھ یاد ہے اس یاد کو باقی رکھنا
غیر کو چھوڑ دے اور لاج تو اس کی رکھنا
دل کو میثاقِ الست یاد ہے پر نفس تیرا
ہے شریر اس کو دبا اس کو سلامی رکھنا
دل کو کچھ ذکر سے مانوس کرو تو آگے
رہ جانے کا خود ہی فکرِ آگہی رکھنا
یہ ہے دیوانہ مگر نفس کی شرارت سے
بھول جاتا ہے تھوڑا نفس پہ پیر بھی رکھنا
خود سے ہوتا کہاں یہ رہبر کو ساتھ لے شبیرؔ
وہ جو کہتا ہے دل کے کان اس پہ ہی رکھنا
سحری کا وقت تھا، روزہ تھا عاشورے کا۔ تو ہمارے ساتھی تھے اس کو میں نے ویسے اس شعر میں کہا۔
خوش قسمتی سے مدینے کا ہے سحر ساقی
گلاس میرا بھی پانی سے ذرا بھر ساقی
یہ میں نے ویسے کہہ دیا۔ یہ ذہن میں تھا تو جب مسجدِ نبوی پہنچ گیا تو اس سے الحمدللہ پوری غزل بن گئی اس نے رُخ ہی دوسرا اختیار کر لیا۔
خوش قسمتی سے مدینے کا ہے سحر ساقی
خوش قسمتی سے مدینے کا ہے سحر ساقی
گلاس میرا بھی پانی سے ذرا بھر ساقی
میں چپ ہوں بیٹھا مگر کم نہیں طلب میں ہوں
میں گو قابل نہیں مجھ پر بھی ہو نظر ساقی
عشق دیوانگی تو یہ بھی عقل سے ملا دینا
دل کی دنیا کو ذرا کر دے معطر ساقی
عقلِ مدہوش جو دنیا میں ہے اس سے بچ جاؤں
ہوشِ دیوانگی سے کچھ بھی نہیں ڈر ساقی
ہاں تشنگی اگر عرفان کی کسی کو ہو
دیکھو پانی کے ساتھ معاملہ مل گیا نا تشنگی۔ اخیر میں اللہ پاک نے۔
ہاں تشنگی اگر عرفان کی کسی کو ہو
اس شاعری میں بہت زیادہ ہے اثر ساقی
خوش قسمتی سے مدینے کا ہے سحر ساقی
گلاس میرا بھی پانی سے ذرا بھر ساقی
یہ آخری ایام میں۔
قلم بھی رک سا گیا ہے زباں بھی رک سی گئی
قلم بھی رک سا گیا ہے زباں بھی رک سی گئی
ملی مدت کہ یہاں رہنے کی جو ختم ہوئی
میں جانتا ہوں کہ قابل نہیں یہاں کا ہوں
مگر جو دل کی تھی وہ بات تو دل میں ہی رہی
شکرِ خدا کا کہ لمحات ملے چند یاں کے
اگرچہ ہم سے تو اعمال میں سستی ہی ہوئی
دست بدعاہے نہ ہو آخری آنا میرا یہ
آخری بار تو مرقد بنے یہاں پہ میری
آخری دن ہے اور رخصت ہو گئے حجاج بہت
اب تو خالی سا نظر آتا ہے مسجدِ نبوی
اپنا دل چھوڑ کے رخصت ہوئے جاتے ہیں ہم
دل ہے کہ ڈوبا سا جاتا ہے ہے آنکھوں میں نمی
کاش دل میرا ہو قبول میں ہو جاؤں قبول
قبر میں مسکراہٹ آئے نظر پیار بھری
اور اشارہ یہ ملے چھوڑ دے شبیرؔ ہے میرا
ہے تو میرا ہی دیوانہ گو نالائق ہی سہی
قلم بھی رک سا گیا ہے زباں بھی رک سی گئی
علاوہ نعت مدینے میں لکھوں اور کیا میں
علاوہ نعت مدینے میں لکھوں اور کیا میں
ہم مدینے میں تو اس نعت سے سب کچھ پائیں
آپ ہی کے لیے سجائی گئی ہے کائنات
ہم بھی کچھ اشکِ محبت کے یہاں برسائیں
آپ خالق کے ہیں محبوب تو کیا ہوں گے آپ
ثانی پھر آپ کا تصور میں ہم کیسے لائیں
ہم تو بس عجز کا اظہار کریں اس میں یہ
یہی کافی ہے اس میں اور نہ آگے جائیں
حاصلِ غزل بلکہ میرے خیال میں اس پوری مجلس کا حاصلِ شعر وہ باقی رہتا ہے
خود خدا ہی کر سکے آپ کی ثناء اے شبیرؔ
وہی جانے ہے محمد کو ہم کیا جانیں
علاوہ نعت کے مدینے میں لکھوں اور کیا میں
ہم مدینے میں تو اس نعت سے سب کچھ پائیں