شانِ رسالت ﷺ، فضائلِ نبوی اور رحمت للعالمین کا مقام

بارھوں مجلس: ازکتاب العطور المجمعوعہ اشاعت اول 14 فروری 2013

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی
  1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام کائنات اور اولین و آخرین میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل اور مکرم ہیں۔
  2. آپ صلی اللہ علیہ وسلم جملہ کمالات کے جامع، اللہ کی عطاؤں کے قاسم اور روزِ قیامت شفاعت کا سب سے اعلیٰ مقام پانے والے ہیں۔
  3. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت ہے جس کی تعلیمات سے دنیا میں ذکر و عبادت قائم ہے۔
  4. تصوف کی اصل منزل اور فنا و بقا کا حقیقی مقام اللہ تعالیٰ کی خالص بندگی اور عبدیت اختیار کرنے میں پوشیدہ ہے۔
  5. وراثت میں بہنوں کو ان کا شرعی حق دینا فرض ہے جسے جہیز یا دیگر رسومات کے بہانے روکنا اللہ کے قہر کو دعوت دینا ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ اَمَّا بَعْدُ۔ فَاَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰى فَاَوْحٰى اِلٰى عَبْدِهٖ مَا اَوْحٰى۔

بارہویں مجلس کی خوشبوئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا افضل المخلوقات ہونا۔

پہلی روایت، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ تعالی کے نزدیک تمام اولین و آخرین میں زیادہ مکرم ہوں، مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے۔

دوسری روایت، حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کی ہے جس میں براق کا شوخی کرنے کے بعد پسینہ پسینہ ہونا مذکور ہے، اور یہ روایت معراج شریف کے بیان میں آ گئی ہے۔

تیسری روایت، بیت المقدس میں تمام انبیاء علیہم السلام کی امامت کرنا، اس کی تفصیل بھی معراج شریف کے واقعہ میں ہے۔

چوتھی روایت، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو انبیاء پر بھی فضیلت دی اور آسمان والوں یعنی فرشتوں پر بھی، اور اس پر قرآن مجید سے استدلال کیا۔

پانچویں روایت، حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک طویل حدیث میں روایت ہے کہ اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام سے ایک بار اپنے کلام میں فرمایا کہ بنی اسرائیل کو مطلع کر دو کہ جو شخص مجھ سے اس حالت میں ملے گا کہ وہ احمد صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ہوگا تو میں اس کو دوزخ میں داخل کروں گا۔ موسی علیہ السلام نے عرض کیا کہ احمد کون ہیں؟ ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ! قسم ہے اپنی عزت و جلال کی میں نے کوئی مخلوق ایسی پیدا نہیں کی جو ان سے زیادہ میرے نزدیک مکرم ہو۔ میں نے ان کا نام عرش پر اپنے نام کے ساتھ آسمان و زمین و شمس و قمر پیدا کرنے سے بیس لاکھ سال پہلے سے لکھا تھا۔ قسم ہے اپنی عزت و جلال کی کہ جنت میری تمام مخلوق پر حرام ہے جب تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت اس میں داخل نہ ہو۔ پھر امت کے فضائل کے بعد یہ ہے کہ موسی علیہ السلام نے عرض کیا اے رب مجھے اس امت کا نبی بنا دیجیے۔ ارشاد ہوا اس امت کا نبی اسی میں سے ہوگا۔ عرض کیا کہ تو مجھ کو ان صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے بنا دیجیے۔ ارشاد ہوا کہ تم پہلے ہو گئے وہ پیچھے ہوں گے، البتہ تم کو اور ان کو دار الجلال میں جمع کر دوں گا۔

مجموعہ ان روایات سے آپ کا افضل المخلوقات ہونا حق تعالی شانہ کے ارشاد سے، خود آپ کے ارشاد سے، انبیاء و ملائکہ علیہم السلام کے ارشاد سے، صحابہ کے ارشاد سے صریحاً بھی اور امامت انبیاء و ملائکہ اور ختم نبوت و خیریت امت وغیرہ سے استدلالاً بھی ثابت ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات اور اللہ تعالی کے ہاں آپ کی رفعت شان۔

اللہ رب العالمین نے سید الانبیاء والمرسلین علیہ الصلاۃ والسلام کو ہر خیر و خوبی اور جملہ کمالات اور محاسن کا جامع بنایا ہے۔ اور خدا کی خدائی یکتائی اور کبریائی کے بعد جو صفات کمال کسی بشر کو عطا کی جا سکتی تھیں ان سب کو جسد اطہر میں ودیعت رکھ کر اپنے کمالات کا پورا پورا مظہر بنایا ہے۔ اور کائنات کے تمام محاسن اور کمالات کو سمیٹ کر خلاصہ کائنات میں جمع فرمایا۔

تو آئینہ ہے کمالات کبریائی کا
وہ آپ دیکھتے ہیں آپ اپنا جلوہ دیدار

اب عالم میں ہر خیر و خوبی یہیں سے تقسیم ہوتی ہے، چنانچہ ایک حدیث میں ہے: اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَاللّٰهُ يُعْطِي۔ یعنی بے شک میں تو تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ تعالی عطا فرمانے والے۔

یہاں بے شمار خصائص اور کمالات میں سے چند ایک بیان کیے جاتے ہیں۔ ایک حدیث پاک میں ایک موقع کی مناسبت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چند خصائص خود بیان فرمائے، ارشاد فرمایا غور سے سنو میں اللہ کا حبیب ہوں اور اس پر کوئی فخر نہیں کرتا۔ اور قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا، اور اس جھنڈے کے نیچے حضرت آدم علیہ السلام اور سارے انبیاء علیہم السلام اور اس پر کوئی فخر نہیں کرتا۔ اور قیامت کے دن سب سے پہلے میں شفاعت کرنے والا ہوں گا، اور سب سے پہلے جس کی شفاعت قبول کی جائے گی وہ میں ہوں گا، اور اس پر کوئی فخر نہیں کرتا۔ سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھلوانے والا میں ہی ہوں گا۔ سب سے پہلے جنت ہی جنت میں میں اور میری امت کے فقراء داخل ہوں گے، اس پر بھی کوئی فخر نہیں کرتا۔ اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مکرم ہوں اولین و آخرین میں، اور کوئی فخر نہیں کرتا۔

مشکوٰۃ کے حاشیے میں لکھا ہے حبیب اللہ کا لقب سب سے اونچا ہے، اور وہ اللہ کا محبوب ہونا ہے ایک خاص محبت کے ساتھ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی مخصوص ہے۔ علماء نے لکھا ہے کہ سید الکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک مقام یہ بھی ہے کہ شفاعت کے میدان میں عرش معلیٰ کے دائیں جانب ہوں گے جس پر اولین و آخرین سب کو رشک ہوگا۔

ایک اور حدیث شریف میں ہے: عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمَ فَاُكْسٰى حُلَّةً مِّنْ حُلَلِ الْجَنَّةِ ثُمَّ۔ اَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ لَيْسَ اَحَدٌ لَّيْسَ اَحَدٌ مِّنَ الْخَلَائِقِ يَقُومُ ذٰلِكَ غَيْرِي۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جنت کے جوڑوں میں سے ایک جوڑا مجھے پہنایا جائے گا۔ پھر میں عرش کے دائیں طرف کھڑا ہوں گا اور اس جگہ مخلوق میں سے کوئی بھی میرے سوا نہیں کھڑا ہوگا۔

سید الکونین سید البشر ہیں۔ مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں اس پر کوئی فخر نہیں کرتا۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ اَشْرَفَ الصَّلَاةِ وَالتَّسْلِيمِ عَلٰى حَبِيبِكَ سَيِّدِنَا وَنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ الَّذِي قَالَ عَنْ نَّفْسِهٖ وَاَنَا سَيِّدُ وَلَدِ اٰدَمَ وَلَا فَخْرَا۔

دیا ہے حق نے تجھے سب سے مرتبہ عالی
کیا ہے سارے بڑے چھوٹوں کا تجھے سردار

رحمۃ للعالمین ہونا۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا۔ اس رحمت عامہ میں مومن، کافر اور ساری مخلوق شامل ہے اور مومنین کے لیے خاص طور پر رؤف و رحیم بنایا۔ خالق کائنات کا ارشاد ہے وَمَا اَرْسَلْنَاكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ۔

عالمین عالم کی جمع ہے جس میں ساری مخلوقات انسان، جن، حیوانات، جمادات سبھی داخل ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سب چیزوں کے لیے رحمت ہونا اس طرح ہے کہ تمام کائنات کی حقیقی روح اللہ کا ذکر اور اس کی عبادت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس وقت زمین سے یہ روح نکل جائے گی اور ازروئے حدیث زمین پر کوئی اللہ اللہ کہنے والا نہیں رہے گا تو ان سب چیزوں کو موت یعنی قیامت آ جائے گی۔ اور جب ذکر اللہ و عبادت کا ان سب چیزوں کی روح ہونا معلوم ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سب چیزوں کے لیے رحمت ہونا خود بخود ظاہر ہو گیا۔ کیونکہ اس دنیا میں قیامت تک ذکر اللہ اور عبادت آپ ہی کے دم قدم اور تعلیمات سے قائم ہے۔

اس لیے اللہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِنَّمَا اَنَا رَحْمَةٌ مُّهْدَاةٌ۔ یعنی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی ہوئی رحمت ہوں۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اَنَا رَحْمَةٌ مُّهْدَاةٌ بِرَفْعِ قَوْمٍ وَخَفْضِ اٰخَرِينَ۔ یعنی میں اللہ کی بھیجی ہوئی رحمت ہوں تاکہ اللہ کے حکم ماننے والی قوم کو سربلند کروں اور دوسری قوم جو اللہ کے حکم ماننے والی نہیں اس کو پست کروں۔

اسی حدیث پاک کی تشریح میں ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے یوں فرمایا کہ میں اللہ تعالی کی وہ رحمت ہوں جس کو اللہ تعالی نے انسانوں کو تحفتاً عطا فرمایا جس نے اللہ تعالی کا یہ ہدیہ قبول کیا اور کامیاب ہو گیا وہ کامیاب ہو جائے گا۔ اور جس نے قبول نہیں کیا وہ ذلیل و خوار ہوگا۔

اسی عنوان سے دور حاضر کے محدث کبیر علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نے رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں جو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ہے، اس کے چند ایمان افروز اشعار یہ ہیں۔

اے آں کہ ہما رحمت مہداۃ قدیری
باراں صفت و بحر سمت ابر مطیری

معراج تو کرسی شدہ و سبع سماوات
فرش قدمت عرش بریں سدرہ سریری

بر فرق جہاں پائے تو شد ثبت چو خورشید
ہم صدر کبیری تو و ہم بدر منیری

ختم الرسل و نجم السبل صبح ہدایت
حقا کہ نذیری تو و الحق کہ بشیری

آدم بصف محشر و ذریت آدم
در ظل لوائے تو کہ امامی و امیری

اے وہ ذات جو اللہ تعالی کی طرف سے ہدیہ رحمت ہے۔ بارش کی طرح، سمندر کی طرح بے پایاں اور برسنے والا بادل۔

آپ کی معراج کرسی اور ساتوں آسمان اور عرش آپ کے قدم کے نیچے فرش اور آپ کا تخت سدرۃ المنتہی ہوا۔

سارے جہاں کی پیشانی پر آپ کا قدم ثبت ہے، آپ سب سے بڑے صدر ہیں اور چودھویں رات کے چمکنے والے چاند بھی۔

آپ خاتم الرسل ہیں، ہدایت کے راستے کے تارے ہیں، ہدایت کی صبح ہیں، حق یہ ہے کہ آپ نذیر بھی ہیں اور بشیر بھی۔

حضرت آدم علیہ السلام ان کی سب اولاد قیامت کے دن آپ کے جھنڈے کے تلے ہوں گے کہ آپ امام الانبیاء ہیں اور اس مقدس جماعت کے امیر بھی۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ اَشْرَفَ الصَّلَاةِ وَالتَّسْلِيمِ عَلٰى حَبِيبِكَ سَيِّدِنَا وَنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ النَّبِيِّ الرَّحْمَةِ الَّذِي قُلْتَ فِي حَقِّهٖ وَمَا اَرْسَلْنَاكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ۔

اللہ جل شانہ ہم سب کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سچی محبت نصیب فرمائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ہمیں جگہ نصیب فرمائے۔

منم ادنیٰ ثنا خوان محمد
منم ادنیٰ ثنا خوان محمد

غلامے از غلامان محمد
محمد

دو عالم ہست مہمان محمد
دو عالم ہست مہمان محمد

تمام انبیاء
منم ادنیٰ ثنا خوان محمد

منم ادنیٰ ثنا خوان محمد
غلامے از غلامان محمد

محمد
دو عالم ہست مہمان محمد

دو عالم ہست مہمان محمد
تمام انبیاء

منم ادنیٰ ثنا خوان محمد
غلامے از غلامان محمد

اور۔ میں غلاموں میں سے ادنیٰ غلام ہوں۔

فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ پاک کے مہمان ہیں اور پھر دو عالم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں۔ تمام انبیاء اور تمام اولیاء یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمک خوار ہیں۔

فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے کوچے کے گدا ہیں۔ اور سکندر بھی آپ کے کوچے کا گدا ہے۔

فرماتے ہیں کہ دو عالم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ اور قرآن بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہے۔

فرمایا میرے پاس شراب اور اس کا پیالہ نہیں ہے لیکن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے پیا ہوا ہوں۔ فرمایا میں سیاہ کار اور خطاکار ہوں گناہ گار ہوں لیکن یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن میرے ہاتھ میں ہے۔ فرمایا کہ صرف تنہا جامی نعت خواں نہیں ہے بلکہ ہمارا رب جو ہے ہمارا خدا یہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف فرماتا ہے۔

یہ تصوف کے بارے میں ایک سوال کیا جاتا ہے۔ تو فکر آگہی کے جو اس میں وہ سوال شامل کر کے اس کو اس کا جواب دیا گیا ہے۔

میرے استاد بتا دیں مجھ کو
مقام آخر تصوف کا کیا ہے

یہ عبدیت ہے یا محبوبیت ہے
فنا اس کو کہوں یا یہ بقا ہے

خدا کی بندگی مطلوب ہے جب
حصول اس کا بڑا مقام ہوگا

جو محبوب خدا بن جائے تو پھر
کہوں کیسے شخص وہ عام ہوگا

فنا میں ہستی سب مٹ جاتی جائے
جب اس کے واسطے کیا یہ کام ہوگا

جسے دے دے بقا مولائے کل جب
یہ کتنا ہی بڑا انعام ہوگا

اگر منزل میرے دل میں ہو واضح
تو پھر اس طرف بڑھنا ہی میں چاہوں

تو وہ تردد ہو نہیں جب ذہن میں تو
تو یکسو ہو کے آگے بڑھتا جاؤں

یہ یہ اب استاد جواب دیتا ہے۔

میرے بیٹے سارے ایک ہی ہیں
تم گو مختلف آئے نظریے

ذرا تم عبدہ کو دیکھ لینا
رسالت سے بھی پہلے آئے گر یہ

جو بن جائے خدا کا بندہ خالص
تو بن جائے محبت کا اثر یہ

خدا کی بندگی محبوبیت سے
ہم آغوش بن جائے ثمر یہ

فنا ہے بندگی کا جب تقاضا
بقا اس کا نتیجہ جان لینا

یہ چاروں مختلف آئے نظر گو
مگر سب ایک ہیں یہ مان لینا

تو اس کا بن بنے تیرا وہ خود ہی
یہ ہے قانون اس نے جب بتایا

تو سب کو بھول کر یاد اس کو رکھنا
وہ جس نے تجھ کو سب کچھ ہے دلایا

اسے یاد رکھ جو پھر یاد لائے
اگر دل میں ہے تیرے وہ سمایا

تو اس کی یاد میں گم ہو نہ سیکھے
تو پھر پوچھوں بتاؤ کیسا پایا

اصل میں وہی ہے جب حسن ازل
ازل سے ہم بنے عاشق ہیں اس کے

شبیر محبوب ہے جب اپنا مالک
تو ہم بندے بنے پھر اور کس کے

یہ یہ میراث کے بارے میں لوگ پریشان ہیں اور عجیب و غریب اشکالات میں گرفتار ہیں۔ تو اس کا ایک سوال یہ ہے۔

میرے استاد میری بہنوں نے پریشاں ہے کیا
مجھ سے حصہ وہ مانگتی ہیں میرے والد کا

میں تو چاہوں کہ میں خود ان کا خیال رکھتا رہوں
میں ان کی شادی پہ اچھا جہیز بھی دے دوں

جو شادی شدہ ہیں ان کا خیال بھی رکھوں
ہیں جو چھوٹے ان کی تعلیم پہ میں خرچ کروں

میراث تقسیم کیا ان کاموں میں ان کا مجھ پہ اعتبار نہیں
میراث تقسیم کرنے اس لیے تیار نہیں

کیا یہ غیروں کی طرح مانگنا میراث کا ہے درست
کیا محبت ہے جو میراث لینے میں ہے چست

ان کی خدمت کروں دل و جاں سے اور نہ ہوں میں سست
ان کے کاموں میں مصروف ہوں دکھاؤں نہ پشت

حیف اس پر کیا ہے یہ انداز بے اعتباری کا
کیا ہو علاج میری بہنوں کی اس بیماری کا

یہ اس نے سوال کیا ہے، تو اب جواب دے رہا ہے استاد۔

میرے بیٹے میں سمجھتا تھا کہ تم جانتے ہو
حکم اللہ کا جو بھی ہے اس کو مانتے ہو

ہائے افسوس آپ کے بارے میں غلط خیال ہے میرا
تم اور خدا میں جانے زیادہ کون، سوال ہے میرا

کیا عبث سارا ہے جو بھی وہ قیل و قال ہے میرا
تیری باتوں سے یقیناً اب برا حال ہے میرا

اب تو جانوں میں کہ دراصل بے اعتبار تو ہے
دین کو جانتے نہیں ہو شتر بے مہار تو ہے

خدا نے جن کو دیا جو حصہ وہ ان کا ہی ہے
تم خود ساختہ رسموں کی ہوا البتہ ابھی چلی ہے

آل و عیال کا اپنا پن اپنے طور پہ جدا حق بھی ہے
میراث جہیز کے دینے سے کیا ختم ہوئی ہے

اگر یہ بات ہو جہیز اپنے پاس رکھ لینا
مگر جو حصہ ہو میراث کا ان کو دے دینا

میراث کا حصہ فرائض میں ہے شمار دیکھو
اس سے غفلت میں بہت سخت شیطان کا وار دیکھو

اگلی آیات میں ان پر قہر جبار دیکھو
دوزخ تصور میں ان کے لیے تیار دیکھو

چڑھانا بات اپنی خدا کی بات پہ کیسا ہے
کیا گھس گیا اتنا یہ تیرے دل میں پیسہ ہے

خدا کی بات پہ اپنی بات کو بڑھایا نہ کرو۔

خود اپنے پاؤں پہ کلہاڑی چلایا نہ کرو
مقابلے میں اس کے نکتے اٹھایا نہ کرو

دل میں کچھ مال کی محبت یوں بٹھایا نہ کرو
جو ان کا حق ہے تو دینا اسے خوشی سے تو

تاکہ ہو جاؤ تم دونوں جہاں میں سرخرو
یہ ہندوؤں کی جو باتیں ہیں ان کو بھول جانا

یہ رسومات کے طریقے ہیں ان کو بھول جانا
یہ تو شیطان کی علتیں ہیں ان کو بھول جانا

اس میں جو نفس کی لذتیں ہیں ان کو بھول جانا
اب صرف یاد رکھ کہ تو خدا کا بندہ ہے

کیونکہ یہ یاد نہ ہو جب تلک تو گندا ہے
وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا اللہ کا سنو

وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا بھی اللہ سے سنو
میراث نہ دینے کا بھی فیصلہ اللہ سے سنو

اور جو دیتے ہیں تو ان کا صلہ اللہ سے سنو
کبھی قرآں کو عمل کی نیت سے دیکھیں

ورنہ کرتوت تو اس کے بنا اپنے رکھ دیکھیں
میراث کے بارے رکوع سورۃ نساء کا پڑھ

عمل کرو اس پہ اور رفعت کے زینوں پہ چڑھ
بچ دنیا کی محبت سے ہے خطاؤں کی جڑ

ورنہ اور خدا کی محبت لینے واسطے آگے بڑھ
تاکہ شیطان کے شر سے تم بچاؤ خود کو

طریق مصطفیٰ پر اب چلاؤ خود کو

تو اب شاگرد کہتا ہے۔

میرے استاد تو نے کھول دیں میری آنکھیں
نگاہوں دیکھنے قرآں میں ہی اپنی آنکھیں

میں تو ظالم تھا ظلم خود پہ کر رہا تھا میں
وہ جو ایک آگ ہے وہ پیٹ میں بھر رہا تھا میں

اور جہنم کے گڑھوں میں اتر رہا تھا میں
اور بے موت شیطانی موت مر رہا تھا میں

تو نے استاد مجھے زندہ کیا زندہ ہوں میں
جو کیا پہلے ہے اس پر بہت شرمندہ ہوں میں

میں اب میراث اپنے ہاتھوں سے بہنوں کو دوں گا
گو کہ میں مستحق نہیں پر دعائیں لوں گا

آئندہ راستے کو غور سے میں دیکھوں گا
میں اب شیطان کے ہاتھوں میں نفس نہ چھوڑوں گا

اب میں طریق مصطفیٰ پہ چلنا چاہوں گا
اور اس طریق پہ خدا سے ملنا چاہوں گا

اب استاد کہتا ہے۔

میرے بیٹے تجھے شاباش خوش ہوا میں بہت
اگرچہ تجھ پہ ہوا ہوں ابھی خفا میں بہت

تجھ پہ ہو آفرین کہ حق کو تو نے جان لیا
اور پر مزید سعادت کہ اس کو مان لیا

ماشاء اللہ اب مغفرت کا بھی ساماں لیا
دوست اور دشمن کو بروقت تو نے پہچان لیا

اے جانِ لیلا کہے شبیر ان جوانوں کی جوانی ہو قبول۔ حق کا راستہ نظر آئے اور نہ ہو اس سے ظہور۔

ایک دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھ لیجیے تین دفعہ سورۂ اخلاص۔

اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ۔ اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ۔ اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ۔ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰهِ۔ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰهِ۔

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔

اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ۔ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ۔ اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ۔

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ ——— 100 لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ۔ اِلَّا اللّٰهُ اِلَّا اللّٰهُ اِلَّا اللّٰهُ ——— 129 مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ۔ اَللّٰهُ اَللّٰهُ اَللّٰهُ ——— 172

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ۔ اَللّٰهُ اَللّٰهُ اَللّٰهُ ——— 102

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔ رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ۔ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ۔ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قُلُوبَنَا عَلٰى دِينِكَ يَا مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلٰى طَاعَتِكَ۔ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا اِنْ نَّسِينَا اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا۔ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَا اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ وَصَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى خَيْرِ خَلْقِهِ مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِهِ وَاَصْحَابِهِ اَجْمَعِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔