کثرتِ درود و اتباعِ سنت: مصائب کا حل اور قربِ الٰہی کا ذریعہ

اشاعتِ اول:جمعہ، 23 مئی، 2023 بمطابق:3ذوالقعدہ1444ھ

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی
  • جمعہ کے دن عصر کے بعد درود شریف پڑھنے کی فضیلت اور 80 سال کے گناہوں کی معافی۔
  • درود شریف کے الفاظ اور پڑھنے کا طریقہ (عام طریقہ اور انگلیوں پر گننے کا طریقہ)۔
  • محدثین کے نزدیک ضعیف روایات کا فضائل میں معتبر ہونا۔
  • ذکر کی عادت بنانا اور ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے درود کی کثرت۔
  • چہل درود شریف (40 درود) کی تلاوت اور جامع دعا۔

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، أَمَّا بَعْدُ:فَأَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-يٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔

معزز خواتین و حضرات! اللہ جل شانہٗ نے اس آیت شریفہ کے ذریعے سے ہم سب مسلمانوں اور ایمان والوں سے ارشاد فرمایا ہے کہ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے اس عظیم نبی پر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ اے مسلمانو تم بھی، اے مومنو تم بھی ان پر اہتمام کے ساتھ درود و سلام بھیجو۔ استمرار کا صیغہ ہے یعنی بھیجتے رہتے ہیں تو اس وجہ سے ہمیں بھی اس پہ استمرار کرنا چاہیے۔ اور کثرت کے ساتھ درود پاک بھیجنا چاہیے۔ اس آیت کے بارے میں علمائے کرام ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ درود شریف کا پڑھنا فرض ہے۔

کم از کم ایک دفعہ۔ جیسے حج انسان پر فرض ہے مطلب پوری زندگی میں ایک مرتبہ۔ اسی طریقے سے یہ درود شریف کا پڑھنا جو ہے صیغۂ امر سے چونکہ فرمایا گیا ہے کم از کم ایک دفعہ زندگی میں پڑھنا فرض ہے۔ پھر چونکہ ہر دفعہ جب نئی مجلس میں پہلی دفعہ ذکر آئے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آنے سے ہی پہلی دفعہ درود پڑھنا واجب ہے۔ اس کے بعد پھر جتنی دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے گا تو درود پڑھنا مستحب ہے۔ لیکن بہت زبردست مستحب ہے۔ جس کے ذریعے سے بہت زیادہ برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔

وہ برکتیں کیا ہیں کہ ایک بار درود شریف کوئی پڑھے گا تو دس رحمتیں اس کے اوپر اللہ پاک نازل فرما دیتے ہیں۔ ہاں جی تو ایک رحمت کیا کتنی بڑی چیز ہے۔ تو پھر اللہ جل شانہٗ ایک دفعہ درود پاک پڑھنے پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔ لہٰذا اللہ پاک کی رحمت کو حاصل کرنے کا بہت آسان نسخہ ہے۔ ہمارے حضرت شیخ مولانا محمد اشرف سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ ایک دفعہ بات فرما رہے تھے۔ کہ اگر میں اللہ پاک کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہوں تو بہت آسان طریقہ ہے۔ درود شریف پڑھ لیا، فرمایا اللہ کی رحمتیں میری طرف متوجہ ہو گئی اور میں اس پر قسم کھا سکتا ہوں۔ اللہ کی رحمت میری طرف متوجہ ہو گئی اور میں اس پر قسم کھا سکتا ہوں۔ تو یہ والی بات ہے۔ اس وجہ سے ہم لوگوں کو بھی اللہ پاک کی رحمت کو متوجہ کرنے کا جو اتنا بڑا ذریعہ آسان ذریعہ اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے تو اس ذریعے کی ناقدری نہیں کرنی چاہیے اور اہ جو ہے نا مطلب کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھنا چاہیے۔

اور ایک آیا تھا کہ اجکل بہت سارے پریشان لوگ کہ ہمارے اوپر اتنے مشکلات ائیں اس میں ہمارا کیا طریقہ ہو اس سے نکلنے کا؟ کیا طریقہ ہو؟ تو قرآن پاک میں ایک آیت شریفہ ہے،

وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ۔ اور اللہ ایسا نہیں کرے گا کہ انہیں عذاب کرے اس حال میں کہ اے نبی آپ ان میں موجود ہوں، اور نہ اللہ ان پر عذاب لائے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار کر رہے ہوں۔

تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک اور استغفار یہ دونوں ایسی چیزیں ہیں کہ جو عذاب کو ٹالتے ہیں۔ عذاب کو روکتے ہیں۔ تو اس وقت چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے تو یہی سب سے بڑا ذریعہ تھا عذاب کو روکنے والا اور ایک بات تو کم از کم اس امت پر ہمیشہ کے لیے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے وہ پورے کا پورا جو عذاب ہے جو سب کو ہلاک کرنے والا وہ نہیں آئے گا۔ تو یہ بات تو ہے کم از کم، البتہ یہ بات ہے کہ جو جزوی عذابات آتے ہیں ان کو روکنے کے لیے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے ساتھ تعلق بہت ضروری ہے۔ تو دو ذریعوں سے بہت اعلیٰ تعلق حاصل ہو سکتا ہے۔ ایک یہ کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کریں۔ اور اس محبت کے ساتھ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھیں۔

ہاں جی، درود شریف بھیجیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے ساتھ محبت کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر محبت کے ساتھ عمل کریں۔ ہاں جی۔ تو یہ دو ذریعے جو ہیں نا یہ کیا ہے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ملا دیتے ہیں۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ہمیں حاصل ہو جاتی ہے۔ اور جب یہ بات ہے تو پھر دیکھیں مطلب یہ ہے کہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے کہ درود شریف کثرت کے ساتھ پڑھنا چاہیے اور اس کثرت کے ساتھ سنتوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اب سنتوں پر عمل کرنا عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں شاید یہ بڑا مشکل کام ہے۔ یقیناً جن لوگوں کو اس کا پتہ نہیں ہے تو اس کے لیے واقعی مشکل ہے۔ لیکن دیکھیں اس میں ساری سنتیں ایک جیسی نہیں ہیں۔ بعض سنتیں تو اتنی آسان ہیں کہ اس کے لیے آپ کو کچھ بھی نہیں کرنا پڑ رہا۔ بلکہ آپ کو آسانی ہو گی اس کے ذریعے سے۔ اس کے ذریعے سے آسانی ہو گی۔ اگر اس میں کچھ مشکل ہے تو ہمارے ماحول کی وجہ سے ہے۔ ہمارا ماحول جو ہے نا بگڑ چکا ہے۔ لہٰذا مثال کے طور پر شادی بیاہ کے جو سنتیں ہیں اس پر عمل اس لیے نہیں کہ رسم و رواج عام ہو چکے ہیں۔ تو رسم و رسم و رواج آڑے آ جاتے ہیں۔ ہاں جی، اس طریقے سے مطلب ہمارے معاشرے کے اندر اگر سنت چہرہ نہیں کوئی بنا سکتا تو معاشرے کے اندر یہ بگاڑ ہے کہ رسم و رواج جو ہے نا عام ہو چکا ہے لہٰذا اس کی طرف لوگ نہیں جاتے۔ ورنہ محبت تو کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیکن معاشرے کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ صرف یہی والی بات ہوتی ہے۔

تو اگر معاشرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کا نہیں ہے (ہمت ) ، تو جو آسان سنت ہے جس میں یہ چیز نہیں ہے اس کو تو شروع کریں نا۔ تو اس کا طریقہ پھر یہ ہے کہ جو سنتیں بالکل آسان ہیں جو سنتیں بالکل آسان ہیں اس کے تو اوپر فوراً عمل ہونا چاہیے جیسے کھانے کی سنتیں، سونے کی سنتیں، کپڑے پہننے کی سنتیں وہ تو ہم نے ویسے ہی کرنا ہے تو اس کے ذریعے سے وہ سنتیں جو کہ مشکل ہیں وہ بھی تدریجاً آسان ہوتی جائیں گی۔ اور ایک وقت آئے گا کہ آپ بہت سارے سنتوں پہ عمل کر سکیں گے۔ تو سنتوں پر درود شریف کی کثرت۔ کثرت کتنی ہے؟ اصل میں تو کثرت کی کوئی خاص تعداد متعین نہیں کی گئی ہے۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ جو ہے نا مطلب ہے کہ اس میں علمائے کرام نے فرمایا کہ اگر تین سو دفعہ کوئی روزانہ مطلب جو ہے نا پڑھے تو وہ کثرت میں آ جاتا ہے، بقول حضرت گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ کہ تین سو مرتبہ اگر روزانہ کوئی درود شریف پڑھے تو وہ کثرت میں آ جاتا ہے۔ لیکن بہرحال اہل محبت کے لیے تو یہ بات الگ ہے۔ وہ تو مستقل ہی درود شریف مطلب پڑھتے جائیں گے۔

تو حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جو واقعہ ہے وہ میرے خیال میں ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس میں کیا ہوا تھا؟ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کر لیا تھا کہ یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ اپ کے اوپر جو میں نے دعاؤں (درودھ) کے لیے وقت مقرر کیا ہے کتنا حصہ مقرر کر لوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنا آپ کا جی چاہے۔ فرمایا کہ اگر چوتھائی؟ فرمایا ہاں ٹھیک ہے، اچھا ہے لیکن اگر اس سے زیادہ ہو تو زیادہ اچھا ہے۔ اس پر اس نے پھر کہا کہ یا رسول اللہ اگر میں نصف کر لوں؟ فرمایا ٹھیک ہے لیکن اس سے زیادہ کر لو تو اس سے بھی اچھا ہے۔ پھر اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ اگر میں دو تہائی کر لوں؟ فرمایا ٹھیک ہے لیکن اس سے بھی زیادہ کر لو تو اچھا ہے۔ ہاں جی، تو پھر فرمایا اب تو میں پورا ہی وقت جو دعاؤں کے لیے میں نے مقرر کیا ہے اس میں میں درود شریف پڑھوں گا۔ فرمایا پھر تو اللہ تعالیٰ آپ کے سارے کاموں کی کفالت فرمائیں گے۔ اب یہ والی بات جو ہے ماشاءاللہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمیں کثرت کے ساتھ درود شریف جو ہے نا مطلب پڑھنا چاہیے۔ جو دعائیں ہم کر رہے ہیں یقیناً دعائیں بھی کرنا چاہیے لیکن یہ والی بات ہے کہ درود شریف کے کافی حد تک زیادہ ہونا چاہیے تاکہ مطلب اور اس وقت امت کے لیے اس کی ضرورت بھی ہے۔ امت کے لیے اس کی ضرورت بھی ہے کیونکہ امت پہ جو عذابات آ رہے ہیں اپنے اعمال کی وجہ سے، تو کہیں نہ کوئی راستہ تو ہونا چاہیے نا جس کی وجہ سے امت صحیح کاموں پہ آ جائے۔ تو اللہ پاک کی رحمت جیسے جیسے آتی جائے گی تو اپنا راستہ بناتی جائے گی۔ ہاں جی، تو اس طرح بات یہ ہے کہ درود شریف اگر ہم کثرت سے پڑھیں تو اللہ کی رحمت آنی شروع ہو جائے گی اور چھوٹی چھوٹی سنتیں جس کو ہم کہتے ہیں یعنی عام سنتیں جس کو لوگ اتنا مشکل بھی نہیں سمجھتے تو اس پر عمل کرنا شروع کر لیں تو اس سے مزید سنتوں پر عمل کرنا آسان ہو جائے گا۔ تو اس طریقے سے ان شاءاللہ اللہ جل شانہٗ ہم پر فضل فرمائے گا اور اس کی برکت سے ان شاءاللہ ہمارے لیے آسانی آئے گی، اللہ کی رحمتیں آئیں گی اور عذابات دور ہوں گے اور ان شاءاللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہم سب بہت اچھی زندگی گزاریں گے۔ اور سب سے بڑا شیریں اس کا یہ کہ جو جتنا درود شریف زیادہ پڑھے گا وہ اتنا ہی قریب ہو گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت میں۔ تو کس کا دل نہیں چاہے گا کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو؟ ہاں جی، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اللہ کے بھی قریب ہوا نا، یہ بھی تو ہے نا بات۔ ہاں جی، تو لہٰذا ہمارے پاس یہ بہت بڑا نسخہ ہے کہ اس کے ذریعے سے ہم اللہ کے تعلق کو حاصل کر لیں، اللہ کی محبت کو حاصل کر لیں، سنتوں کے ذریعے سے اللہ کی محبت کے مستحق ہو جائیں۔ اللہ ہمیں نصیب فرمائے۔ وَاٰخِرُ دَعْوٰىنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ، سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ برحمتک۔