دنیا کی حقیقت، آخرت کی فکر اور باطن کی اصلاح
خواتین کے لیے اصلاحی بیان
- دنیا موت سے پہلے کی عارضی زندگی اور آخرت کی تیاری کے لیے ایک امتحان گاہ ہے۔
- انسان سے اس کے وقت، کمائے اور خرچ کیے گئے مال، علم اور جسم کے استعمال کے بارے میں عملاً جواب دہی ہوگی۔
- نفس کی اصلاح کا علاج مجاہدہ ہے، جس میں نفسانی خواہشات اور اس کی بغاوت کو مسلسل دبانا پڑتا ہے۔
- دل کی صفائی اور اصلاح کا بنیادی ذریعہ کثرت سے اللہ کا ذکر کرنا ہے۔
- عقل کی کامل اصلاح ذکر کے ساتھ کائنات کی تخلیق میں تفکر کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
- دنیا کی محبت تمام گناہوں کی جڑ ہے جو انسان کی آخرت کو سخت نقصان پہنچاتی ہے۔
- تقویٰ دل میں جمع ہوتا ہے، جس کی بدولت انسان دنیاوی کشش کے بجائے غیب اور آخرت پر کامل یقین رکھتا ہے۔
- اسلام ترکِ دنیا یا رہبانیت کا درس نہیں دیتا بلکہ مادی نعمتوں کو آخرت کی کامیابی کے لیے استعمال کرنے کا حکم دیتا ہے۔
- آخرت کے لامتناہی سمندر کے مقابلے میں اس فانی دنیا کی حیثیت محض انگلی پر لگے پانی کے ایک قطرے کے برابر ہے۔
- دنیا اپنی پابندیوں اور آخرت کے بے پناہ انعامات کے سبب مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔
- ایمان کی عظیم دولت دنیا کی ہر مادی نعمت سے بڑھ کر ہے اور اللہ کے نزدیک اس کی قدر بے پایاں ہے۔
- آخرت کی زندگی دنیا سے ہزار درجہ بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے جہاں تکلیف کا کوئی تصور نہیں۔
- جنت کی سب سے بڑی اور لذیذ نعمت اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوگی جس کے سامنے باقی تمام لذتیں ہیچ ہو جائیں گی۔
- آخرت کی فکر بیدار کرنے اور اللہ کی محبت پانے کے لیے اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔
- دنیا داروں سے صرف ضرورت کے تحت تعلق رکھنا چاہیے اور دلی محبت کا رشتہ نیک لوگوں کے ساتھ استوار کرنا چاہیے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔ اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔
بَلْ تُوثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا، وَالْاَخِرَةُ خَيْرٌ وَاَبْقٰى۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، وَاللهِ مَا الدُّنْيَا فِي الْاَخِرَةِ اِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ اَحَدُكُمْ اِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَا تَرْجِعُ۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، لَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا شَرْبَةً۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، مَنْ اَحَبَّ دُنْيَاهُ اَضَرَّ بِاَخِرَتِهِ، وَمَنْ اَحَبَّ اَخِرَتَهُ اَضَرَّ بِدُنْيَاهُ، فَاثِرُوا مَا يَبْقَى عَلَى مَا يَفْنَى۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، مَا لِي وَلِلدُّنْيَا وَمَا اَنَا فِي الدُّنْيَا اِلَّا كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، حُبُّ الدُّنْيَا رَاسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ۔ وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ، كُونُوا مِنْ اَبْنَاءِ الْاَخِرَةِ وَلَا تَكُونُوا مِنْ اَبْنَاءِ الدُّنْيَا۔
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ وَصَدَقَ رَسُولُهُ النَّبِيُّ الْكَرِيمُ۔
معزز خواتین و حضرات، اس دنیا کے دو معروف معنی ہیں۔ ان دونوں کو جاننا بہت ضروری ہے۔ ایک یہ دنیا ہے کیا اور اس کی اہمیت کیا ہے۔ اور ایک اس دنیا کی محبت کیا ہے اور اس کی اصلیت کیا ہے، اس کا اثر کیا ہے۔
سب سے پہلے، دنیا کیا ہے؟ تو دنیا، موت سے پہلے پہلے جو کچھ بھی ہے وہ سارا دنیا ہے، اور موت کے بعد جتنا کچھ ہے وہ آخرت ہے۔ اب یہ دنیا جو ہے جس میں ہم اس وقت رہ رہے ہیں، یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ ہم اس کو برا کہنے لگیں کہ یہ ایسا ہے اور یہ ایسا ہے، نہیں نہیں، اسی میں رہ کر تو تیاری ہے۔ یہ examination hall کی طرح ہے۔ جیسے کوئی امتحان دے رہا ہو، examination hall میں بیٹھا ہو، وہ تین گھنٹے کا جو ٹائم اس کو ملا ہے اس تین گھنٹے میں جو لکھنا چاہے وہ لکھ سکتا ہے۔ اس کے بعد اس کا رزلٹ اس کے حساب سے آئے گا۔ تو وہ جو examination hall میں بیٹھا ہے وہ ادھر ادھر بالکل نہیں دیکھتا کہ دوسرے لوگ کس چیز پر بیٹھے ہیں، انہوں نے کپڑے کیسے پہنے ہوئے ہیں، وہ کیا کھا کے آئے ہیں، انہوں نے کیا کھانا ہے، کیا ان چیزوں کا وہ سوچتا ہے؟ بالکل نہیں سوچتا، کیونکہ اس کو اپنی فکر ہوتی ہے امتحان جو اس کا ہے۔ تو وہ کیا کرتا ہے؟ وہ صرف اپنے امتحان کی طرف متوجہ ہوتا ہے کہ جو available ٹائم ہے اس کے پاس، اس کے اندر جو کچھ اس نے صحیح لکھنا ہے وہ لکھے اور پھر اس کا نتیجہ اچھا آ جائے، بس اس کی یہی فکر ہوتی ہے۔ اگر اس کو کوئی چائے بھی offer کر لے تو شاید وہ قبول نہ کرے۔ اس کے ساتھ ایک بہت عزیز دوست ملنے کے لیے آئے تو شاید اس کے ساتھ ملاقات نہ کرے، کیونکہ اس کے ذہن پر، ایک ہی بات سوار ہے، اور وہ کیا ہے؟ مجھے امتحان میں کامیاب ہونا ہے۔
بس یہی بات کیا ہے، جو اللہ والے ہیں ان کے اوپر بھی طاری ہوتی ہے پورے اس دوران۔ جس وقت تک یہ موت سے پہلے پہلے کا وقت ہے ان کے اوپر یہ چیز طاری ہوتی ہے۔ وہ اس طرف متوجہ ہوتے ہیں کہ ہماری آخرت درست ہو جائے۔ یہاں اس کو نہیں دیکھتے کہ کون کس کرسی پر بیٹھا ہوا ہے اور کون کیا کھا رہا ہے اور کون کدھر جا رہا ہے اور کون کیا بات کر رہا ہے، اس کی طرف ان کا دھیان نہیں ہوتا۔ وہ صرف اس طرف متوجہ ہوتے ہیں کہ اللہ مجھ سے کیا چاہتا ہے تاکہ میں وہ کروں اور میں اس کے مطابق کامیاب ہو جاؤں، بس یہی بات ہوتی ہے۔
تو دنیا کی ایک اہم بات ہے سمجھنا وہ یہ ہے، یہ تیاری ہے آخرت کے لیے۔ پس اس سے ہم لوگ جس کو کہتے ہیں نا وہ فرار نہ ڈھونڈیں۔ خودکشی حرام ہے یا نہیں ہے؟ خودکشی حرام ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ وہ یہی وجہ ہے۔ تو اس سے ہم فرار نہ ڈھونڈیں بلکہ ہم کیا کریں، اس کو صحیح استعمال کر لیں۔ اس میں ہمیں کچھ چیزیں ملی ہیں، جان ملی ہے، وقت ملا ہے۔ پیسہ ملا ہے، علم ملا ہے۔ ان سب کے بارے میں پوچھ ہو گی۔ پانچ باتوں کی پوچھ ہو گی۔
1-اپنا وقت کیسے استعمال کیا؟
2-مال کیسے کمایا؟
3-مال کیسے خرچ کیا؟
4-علم کیسے استعمال کیا؟
5-اپنے جسم کو کیسے استعمال کیا؟
ان پانچ باتوں کی پوچھ ہو گی۔ ان پانچ باتوں کا جواب ہمیں پہلے سے عملاً دینا ہو گا۔ عملاً، یہ قولاً والی بات نہیں ہے، عملاً دینا ہو گا۔ وہاں سارا کچھ لکھا ہو گا، سارا کچھ موجود ہو گا۔
تو جب یہ بات ہے تو ہمیں ہوش میں رہنا چاہیے۔ دیکھیں شراب پر پابندی ہے کیونکہ انسان کی عقل کو زائل کرتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جو وقت آپ صحیح استعمال کر سکتے تھے وہ شراب کی وجہ سے آپ نہیں استعمال کر سکیں گے صحیح۔ اس طریقے سے دنیا کی ایسی چیزوں میں جن میں نفس کو بڑی رغبت ہے اور اللہ پاک نے روکا ہوا ہے، ہم اپنے نفس کو نہ مصروف ہونے دیں، بلکہ اس سے ہٹائیں اس کو۔ حدیث شریف میں آتا ہے، اگر کسی کی نظر غیر محرم پہ پڑی اور اس نے اللہ سے ڈر کر اپنی نظر کو اس سے ہٹایا تو موت سے پہلے پہلے اس کو کوئی ایسا عمل اللہ پاک نصیب فرما دے گا جس سے ایمان کی حلاوت دنیا میں محسوس کر لے گا۔ اس پر انعام ہے۔ اب غیر محرم کی طرف دیکھنے کی چونکہ اجازت نہیں ہے اور نفس کو رغبت ہے۔ لہٰذا نفس کی اس بات کو روکنا ہے۔
اچھا یہ ایک الگ بات ہے کہ نفس کو جب آپ روکتے ہیں نا تو یہ ابتداء میں چیختا بہت ہے۔ مانتا نہیں ہے، چیختا بہت ہے، گویا کہ بغاوت پہ آمادہ ہوتا ہے لیکن آپ نے اس کی بات ماننی نہیں ہے۔ چیختا ہے تو چیخنے دیں، روتا ہے تو رونے دیں، نہیں ماننا، اگر اللہ پاک کے مقابلے میں اس کی بات ہے۔ پھر جب آپ نے ایک دفعہ اس طرح کر لیا اور یہ کامیاب نہیں ہوا اور آپ کامیاب ہو گئے، تو اب آپ کا اوپر ایک ہاتھ آ گیا۔ دوسری دفعہ اس میں اتنی جان نہیں ہو گی، ہو گی پھر بھی شور کرے گا لیکن اتنی نہیں جتنا پہلی دفعہ کیا ہے۔ For example پہلے hundred تھا تو ninety nine پہ آ جائے گا۔ پھر آپ اس کی نہ مانیں، دوسری دفعہ بھی ninety eight پہ چلا جائے گا۔ پھر آپ اس کی نہ مانیں ninety seven پہ چلا جائے گا۔ پھر آپ اس کی نہ مانیں ninety six پہ چلا جائے گا۔ اس طرح ہوتے ہوتے ہوتے اگر zero پہ آ گیا تو نفس تو موجود ہے لیکن اس کے اندر، تمہارے اندر منفی چیز کو پیدا کرنے کی وہ نہیں رہی، طاقت نہیں رہی۔ یہی اصلاح ہے۔ یہی اصلاح ہو گئی۔
اب یہ اصلاح کس چیز سے ہوئی؟ نفس کی نہ ماننے سے ہوئی نا۔ نفس کے نہ ماننے کو مجاہدہ کہتے ہیں۔ تو نفس کا علاج کس چیز میں ہے؟ مجاہدے میں ہے۔ دل کی اصلاح کس چیز میں ہے؟ ذکر اللہ میں ہے۔ وجہ کیا ہے؟ یہ جو ہمارا دل ہے نا دل، یہ جس پر بھی آ جائے بس اس کا بن جاتا ہے۔ تو اگر آپ دنیا کی چیزوں کو اس کے سامنے رکھیں گے تو دنیا پہ آئے گا۔ اور اگر آپ اللہ پاک کی طرف اس کو متوجہ کریں گے تو اللہ پر آ جائے گا۔ تو جب اللہ پر یہ دل آ جائے گا تو پھر یہ باقی چیزوں کی پرواہ نہیں کرے گا۔ تو لہٰذا دل کا جو علاج ہے کس چیز میں ہے؟ وہ ذکر اللہ میں ہے۔
اور عقل کی جو اصلاح ہے وہ دو چیزوں میں ہے، ذکر میں ہے اور فکر میں ہے۔ صرف ذکر میں نہیں ہے۔ اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرمایا ہے: اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَاَيَاتٍ لِاُولِي الْاَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ بے شک اس کائنات کی تخلیق میں عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں، اُولوا الْاَلْبَابِ، کائنات کی تخلیق میں اور دنوں کے الٹ پھیر میں عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں۔ عقلمند لوگ کون ہیں؟ اللہ تعالیٰ ان کی تعریف فرماتے ہیں، یعنی define کرتے ہیں: الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ۔ وہ لوگ جو کھڑے بیٹھے لیٹے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے ہیں۔
مجھے آپ تھوڑا سا ذرا اپنے دل کی بات بتا دیں کہ کبھی آپ نے سوچا ہے، جو کھڑے بیٹھے لیٹے ذکر کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ عقلمند ہیں؟ کبھی سوچا ہے؟ تھوڑا سا دل کی بات share کر لیں۔ کبھی سوچا ہے کہ سب سے زیادہ عقلمند یہ ہیں؟ میرا تو خیال ہے۔ ایک حدیث شریف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم اتنا ذکر کرو، اتنا ذکر کرو، لوگ تمہیں پاگل کہیں۔" "تم اتنا ذکر کرو، اتنا ذکر کرو، لوگ تمہیں ریاکار کہیں۔" بس پتہ چلا کہ لوگ تو ایسے لوگوں کو کیا کہتے ہیں؟ ہاں، پاگل کہتے ہیں، اور اللہ پاک کیا کہتے ہیں؟ عقلمند۔
میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ دیکھیے، اس دنیا میں آپ ایک گھر بناتے ہیں۔ وہ گھر آپ مثال کے طور پر چھ مہینے میں بناتے ہیں۔ پیسہ بھی لگاتے ہیں، چھ مہینے میں گھر بن جاتا ہے۔ یہ گھر آپ کے کتنے عرصے تک کام آئے گا؟ کتنے عرصے تک؟ مطلب یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ موت تک ہی کام آئے گا نا۔ ورنہ ویسے ہمارے علاقے کے گھروں کی پچاس سال ساٹھ سال، اس کی اتنی تقریباً عمر ہوتی ہے۔ اچھا سو سال ہی سمجھ لو۔ سو سال آپ کے کام آ گیا۔ تو یہ سو سال جو آپ کے کام آ گیا، یہ قیامت کے پچاس ہزار سال کے... جو کہ پہلے دن کی وہ ہے، duration ہے۔ پچاس ہزار سال، اس کے مقابلے میں تین منٹ بنتا ہے۔ اگر وہ چوبیس گھنٹے ہیں تو یہ تین منٹ ہیں۔ یہ تین منٹ آپ کے کام آ گیا۔
اچھا آپ ایک دفعہ سبحان اللہ کہہ دیں۔ سبحان اللہ کہہ دیا، الحمد للہ۔ اب یہ سبحان اللہ جس نے بھی کہا ہے اس کے لیے ایک درخت ماشاء اللہ وہاں لگ گیا جنت میں۔ وہ درخت کتنے عرصے کے لیے لگا، دو دن کے لیے؟ دس دن کے لیے؟ ہمیشہ کے لیے۔ اور بڑا کتنا ہے کہ پانچ سو سال اس کے نیچے گھوڑا دوڑتا رہے تو پورا نہ کر سکے۔ اتنا اللہ پاک نے اس کو مطلب وہ کیا ہے۔ اب آپ کو ایک دفعہ سبحان اللہ کہنے پہ یہ ملا، تو اب دیکھو۔ اگر ایک شخص ہے۔ وہ چھ مہینے، چھ مہینے محنت کرتا ہے، اس محنت کا صلہ اس کو سو سال ملتا ہے۔ تو دوسرا شخص جو تین مہینے محنت کرے گا اس کا صلہ اس کو سو سال ملے گا۔ تو وہ زیادہ کارآمد ہے یا پہلا والا؟ کامیاب کون ہے زیادہ؟ مطلب یہ، تین مہینے والا نا۔ اچھا اور اگر ایک مہینے میں کرے؟ وہ ایک مہینے والا۔ اگر ایک دن میں کرے؟ تو ایک دن میں۔ اگر ایک گھنٹے میں؟ تو وہ زیادہ ہے۔ اور اگر ایک منٹ میں؟ تو پھر تو بہت زیادہ کامیاب۔ اچھا یہ 100 سال کے لیے ہے نا، تو اگر ہزار سال کے لیے ہو؟ اگر لاکھ سال کے لیے ہو، اگر کروڑ سال کے لیے ہو، اگر ارب سال کے لیے ہو، اور اگر نہ ختم ہونے والے دن تک... تو مطلب دیکھو 1 منٹ کی چیز آپ نہ ختم ہونے والے دن تک استعمال کریں۔ اب بتاؤ جو یہ کام کر رہا ہو گا وہ عقلمند ہے یا دوسرا کام جو کر رہا ہے وہ عقلمند ہے؟ بتائیں، سمجھ میں آ گئی نا بات۔
تو اللہ پاک نے کیا فرمایا؟ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَاٰيَاتٍ لِاُولِي الْاَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ساتھ یہ چیز لگائی ہے، یہ عقل کی بات ہے۔ کہ کائنات کی تخلیق میں غور و فکر کرنے والا ہے۔ اکثر میں کہتا ہوں: اے سائنسدانو، خدا کے بندو! ایک کام تو تم کر ہی رہے ہو نا۔ بھئی کائنات کی تخلیق میں غور و فکر تو کر ہی رہے ہو، ان چیزوں پہ تحقیقات کر ہی رہے ہو۔ ذرا اپنے اس کے ساتھ ذکر بھی شامل کرو نا۔ تو اگر ذکر آپ نے شامل کیا تو اُولِي الْاَلْبَابِ بن جائیں گے ایمان کے ساتھ۔ یہ نہیں کہ کافر کی بات میں کر رہا ہوں۔ ایمان کے ساتھ جو ذکر کے ساتھ تحقیق کر رہا ہے، تو وہ اُولوا الْاَلْبَابِ میں شامل ہو جاتا ہے۔ ٹھیک ہے نا؟ ایمان کے ساتھ، ذکر کرتے ہوئے جو تحقیق و analysis کرتا ہے، تو وہ کیا ہے، وہ اُولوا الْاَلْبَابِ میں شامل ہو جاتا ہے۔ تو سائنسدان کے لیے راستہ کھلا ہے یا نہیں کھلا؟ آدھا کام تو کر ہی رہا ہے۔ صرف آدھا کام اور بڑھا دے، تو بس کام بن جائے گا۔
تو یہ میں عرض کرتا ہوں کہ عقل جو ہے، یہ ٹھیک ہوتی ہے یا اس کی اصلاح ہوتی ہے ذکر و فکر کے ذریعے سے۔ اور نفس کا علاج ہوتا ہے مجاہدے کے ذریعے سے۔ اور دل کا علاج وہ ذکر کے ذریعے سے ہوتا ہے۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز کے لیے ایک، یعنی صفائی کا آلہ ہوتا ہے، صقالہ۔ اور دلوں کی صفائی کا آلہ جو ہے کیا ہے؟ وہ ذکر اللہ ہے۔ بس ہم اگر یہ چیزیں جانتے ہیں، تو ہم لوگ اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔ اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔
اپنی اصلاح اگر ہم کر لیں، تو پھر کیا ہوگا، پھر یہ پوری دنیا ہمارا domain ہے۔ جس میں ہم اپنا کام کریں، وہ جس کے لیے ہم آئے ہیں۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُونِ جس مقصد کے لیے ہم آئے ہیں، وہ کام آسانی کے ساتھ ہم کریں گے۔ اگر ہم نے اپنی اصلاح کر لی۔ اگر اپنی اصلاح نہیں کی تو دنیا ہمیں اپنی طرف راغب کرے گی۔ کبھی ایسا ہوگا کہ بالکل ایک کام، بالکل آپ کے سامنے ہوگا دین کا کام، آپ کر سکیں گے، دنیا کی کوئی چیز آپ کو اپنی طرف بلائے گی، اس کو چھوڑ دیں گے، وہاں پر چلے جائیں گے۔
میں آپ کو اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔ ایک صاحب تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے لیے آرہے تھے۔ راستے میں اس کو ایک صاحب ملا، اس سے کہا: کدھر جا رہے ہو؟ کہتے: میں مدینہ منورہ جا رہا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے۔ اس نے کہا کہ اوہو، وہ تو پھر آپ کو نماز پڑھنی پڑے گی۔ کہتے: پڑھ لوں گا۔ آپ کو روزے رکھنے پڑیں گے۔ اچھا، رکھ لوں گا۔ زکوٰۃ دینی پڑے گی، اور ٹھیک ہے، دے دوں گا۔ مطلب جو کہتا ہے وہ کہتے ہیں: کر لوں گا کوئی مشکل نہیں ہے۔ اس نے کہا شراب پینے پر پابندی ہے، وہ شراب بھی نہیں پینی ہوگی۔ اس نے کہا: ہاں اس کے لیے ابھی تھوڑی سی چاہتیں باقی ہیں۔ چلو اس سال میں مسلمان نہیں ہوتا، اگلے سال میں واپس آؤں گا تو مسلمان ہو جاؤں گا، یہ کہہ دیا۔ اور اسی سال وہ مر گیا۔ تو کس چیز نے اس کو مسلمان ہونے سے روک دیا؟ شراب نے۔ شراب کیا چیز ہے؟ دنیا کی چیز ہے نا۔ دنیا کی چیز ہے، تو دنیا کی محبت نے اس کو تباہ کر دیا
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حُبُّ الدُّنْيَا رَاسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ۔ دنیا کی محبت ساری خطاؤں کی جڑ ہے۔ دنیا کی کوئی بھی چیز آپ دے دیں جو بری ہے، اگر اس کے پیچھے دنیا نہ ہو تو پھر بتا دینا۔ اگر اس کے پیچھے دنیا نہ ہو تو پھر بتا دینا۔ جو بھی چیز بری ہے، اس کے پیچھے کیا ہے، وہ دنیا کی محبت ہو گی۔ تو اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم دنیا کی محبت کو دل سے نکال لیں تو ان تمام برائیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
لیکن نکالیں گے کیسے؟ اس محبت کو نکالیں گے کیسے؟ اس محبت کو نکالنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ ہمیں اپنے نفسوں کی اصلاح کرنی ہوگی۔ جب تک ہمارے نفس کی اصلاح نہیں ہوتی تو کیا ہے؟ نفس کیا ہے؟ یہ factory ہے۔ اللہ پاک فرماتے ہیں: وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا فَاَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا۔ اللہ پاک نے سات قسمیں کھائی ہیں اور آخری قسم نفس کی کھائی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ اس نفس کے اندر میں نے دونوں چیزیں رکھی ہیں۔ فجور بھی اس کے اور تقویٰ بھی اس کا، دونوں چیزیں اس کے اندر رکھی ہوئی ہیں۔ پھر اس کے بعد فرمایا: قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا۔ لہٰذا یہ دونوں چیزیں اس سے produce ہوتی ہیں، فجور بھی produce ہوتا ہے، اور تقویٰ بھی produce ہوتا ہے۔ لیکن store کہاں پر ہوتا ہے؟ store دل میں ہوتا ہے۔ دل پہ اثر پڑتا ہے۔
حدیث شریف ہے، حدیث شریف میں آتا ہے۔ جس وقت کسی سے کوئی گناہ ہوتا ہے، اس سے اس کے دل پر ایک دھبہ پڑ جاتا ہے۔ اس سے دل پر ایک دھبہ پڑ جاتا ہے۔ اگر وہ توبہ کر لے دھبہ دور ہو جائے گا، توبہ نہیں کرتا اور دوسرا گناہ کرتا ہے تو یہ دو داغ بن جائیں گے۔ نہیں تو پھر تین داغ ہو جائیں گے، نہیں تو پھر چار داغ، اس طرح ہوتے ہوتے کہتے ہیں بالکل بعض دفعہ یہ ملفوف ہو جاتا ہے دل ان داغوں سے۔ جس کے بارے میں فرماتے ہیں: خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔ مطلب یہ ہے کہ انسان کا دل جب اس قسم کا ہو جائے تو پھر یہ نصیحت قبول نہیں کرتا۔ چاہے انسان قرآن اس کو سنائے، چاہے اس کو حدیث سنائے، چاہے اس کو کچھ اچھی بات سنائے، نہیں، وہ کچھ بھی قبول نہیں کرتا، کیونکہ اس کا دل ملفوف ہے۔ حتی کہ یہودیوں نے کہا تھا۔ کیا کہا تھا؟ وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَا يُؤْمِنُونَ۔ تو یہ دل ان کا ملفوف ہو جاتا ہے۔ اب یہ ہے کہ مطلب اس کو ملفوف کس چیز نے کیا؟ گناہوں کے داغوں نے، گناہوں کے داغوں نے۔
دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: التَّقْوَى هَاهُنَا التَّقْوَى هَاهُنَا وَاَشَارَ اِلَى الْقَلْبِ، تقویٰ ادھر ہے، تقویٰ ادھر ہے، تقویٰ ادھر ہے اور اشارہ کیا کس چیز کی طرف؟ دل کی طرف۔ تو اس کا مطلب ہے کہ اگر تقویٰ وجود میں آتا ہے تو وہ کدھر store ہوتا ہے؟ دل میں۔ آتا قرآن شریف کی نص کے مطابق سے کہاں سے آتا ہے؟ نفس سے۔ لیکن کہاں store ہوتا ہے؟ دل میں۔ پس اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم اپنے نفس کا علاج کر لیں، اس سے تقویٰ ہی وجود میں آتا رہے تو دل میں کیا جمع ہوگا؟ دل میں مطلب ظاہر ہے تقویٰ ہی جمع ہوگا نا۔ فجور نہیں آئیں گے، دل محفوظ ہوگا اس سے۔ نتیجتاً ماشاء اللہ ہمارا دل متقی کا دل ہوگا۔ متقی کا دل دنیا سے اثر نہیں لیتا۔
اصل میں جو تقویٰ ہے نا، یہ تعریف اللہ پاک نے قرآن پاک میں ایک اور جگہ بھی کی ہے۔ اللہ پاک فرماتے ہیں: الٓمٓ ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَا اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْاَخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ۔ متقی کی تعریف اللہ پاک نے کیا فرمائی؟ ایمان بالغیب کی، اور نماز قائم کرنے والے اور مال اللہ کے راستے میں خرچ کرنے والے کی اور جو وحی آئی ہے گزشتہ پیغمبر پر اس پر بھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر آئے اس پر بھی اور آخرت پر یقین رکھیں۔ یہ تقویٰ کی وہ بات ہے مطلب یہ متقین لوگ ہیں۔ تو جب یہ متقین لوگ ہیں اور یہ تقویٰ ہے، تو سبحان اللہ پھر کیا ہوگا؟ وہ اثر کس چیز سے لے گا؟ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ سے مطلب غیب سے اثر لے گا۔ وہ اس کو دیکھے گا کہ جنت میں کیا ہے، وہ اس کو نہیں دیکھے گا کہ دنیا میں کیا ہے۔
آخر ابھی میں نے گزرا ہے حدیث شریف ہے میں وہ آپ کو سناتا ہوں، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی ارشاد فرمایا ہے۔ فرمایا:
وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ مَا لِي وَلِلدُّنْيَا وَمَا اَنَا فِي الدُّنْيَا اِلَّا كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا یہ تو ایسے ہے جیسے کوئی سوار آئے، ایک درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا، تھوڑی دیر کے لیے سستایا اور پھر وہاں سے چل پڑا۔
اس کو، اس سے سوار کو کیا ادھر سے غرض ہوتی ہے کہ درخت کتنا لمبا چوڑا ہے یہ وہ نہیں، اس کی طرف نہیں دیکھتا، بس اپنا مقصد پورا کر لے اور چلا گیا، اپنی منزل کی طرف چلا گیا۔ تو وہ اس کو نہیں دیکھتا کہ اِدھر کیا ہے، وہ اس کو دیکھتا ہے کہ اُدھر کیا ہے۔ ان چیزوں کا استعمال کر رہا ہوتا ہے، ان چیزوں کے اندر دل نہیں لگا رہا ہوتا۔
اصل میں جو گناہ گار کا دل ہوتا ہے، وہ دنیا میں لگا ہوتا ہے۔ دنیا میں ہوتا ہے۔
دل کے ٹکڑے ہوئے ہزار
کوئی یہاں گرا کوئی وہاں گرا
ہر طرف اس کا دل، مطلب یہ بھی یہ بھی یہ بھی یہ بھی ہونا چاہیے، جس طرف دیکھتا ہے تو بس وہ یار یہ بھی ہونا چاہیے، یہ بھی ہونا چاہیے، یہ بھی ہونا چاہیے۔ اسی میں لگا رہتا ہے۔ یہ گناہ گار کا دل ہوتا ہے۔ اور جو متقی کا دل ہوتا ہے، وہ دیکھتا ہے کہ اللہ پاک کس چیز پر راضی ہوتے ہیں۔ اس چیز سے راضی ہوتے ہیں میں یہ کام کروں، اس چیز سے راضی ہوتے ہیں میں یہ کام کرلوں، اس چیز سے راضی ہوتے ہیں میں یہ کام کرلوں، اس چیز سے راضی ہوتے ہیں میں یہ کام کروں۔ مطلب یہ ہے کہ وہ گویا کہ یہیں پر وہ ایسی چیزوں کو تلاش کرتا رہتا ہے کہ کس چیز سے اللہ پاک راضی ہوں۔
اب ایک میں آپ کو ایک بات بتاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے تو پاؤں میں ورم آ گیا۔ لمبی نماز پڑھی۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا نے کہا: یا رسول اللہ، یا رسول اللہ، آپ کے تو اگلے پچھلے سارے معاف ہیں، تو آپ کیوں اتنی مشقت کرتے ہیں؟ آپ کیوں اتنی مشقت کرتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ اگر اللہ پاک نے مجھے چیز دی ہے تو پھر میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ مطلب یہ ہے کہ اگر آپ، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے سے پتہ ہے کہ اللہ پاک نے مجھے معاف کیا ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا ہے اور بعد میں بھی ایسا ہوگا اور سب کچھ جیسے واقعات ہیں وہ سب کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر کھول دیے گئے ہیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس لیے کر رہے ہیں؟ اس دنیا کے وقت کو کس چیز کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟ شکر گزاری کے طور پر۔ یہاں صرف اتنا کرتے ہیں جتنا بس وہ اللہ کے جو تکوینی حکم ہے اس پر عمل کرنے کے لیے، یعنی کھانا اتنا کھانا کہ زندگی رہے۔ اور اس طرح آرام اتنا کرنا، اور اس طرح دوسرے کام اتنے کرنا کہ بس وہ چیز برقرار رہے۔ باقی کام کیا ہے، اصل میں کیا کام کیا ہے؟ آخرت کی تیاری ہے۔
دیکھو آخری وقت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا، آخری وقت ہے۔ تکلیف بہت زیادہ ہے۔ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نہیں رہا گیا، اور کہا کہ ہائے میرے ابا جان کی تکلیف، ہائے میرے ابا جان کی تکلیف۔ ظاہر ہے بیٹیاں ویسے بھی والدین کے ساتھ بہت پیار کرتی ہیں اور وہ تو پھر تھیں فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا اور تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تکلیف کی حالت میں جو فرمایا، وہ کیا فرمایا؟ فرمایا: آج کے بعد تیرے ابا جان کو کبھی تکلیف نہیں ہوگی۔ آج کے بعد تیرے ابا جان کو کبھی تکلیف نہیں ہوگی۔ اب دیکھو اس وقت کی تکلیف کو نہیں دیکھ رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم، کس چیز کو دیکھ رہے ہیں؟ بعد میں کیا ہوگا۔ اس طرف دیکھ رہے ہیں۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، وصیت فرما رہے ہیں کہ مجھے پرانے کپڑے میں لپیٹ دیا جائے۔ پرانے کپڑے میں لپیٹ دیا جائے۔ اگر اللہ نے ایمان کے ساتھ مجھے قبول فرمایا تو جنت سے خود ہی کفن آ جائے گا۔ اور اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر میں اسی قابل ہوں اور نیا کپڑا تو زندہ آدمی کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ دیکھو نا کیا فرمایا۔ یہ بات ہے۔
عمر رضی اللہ تعالی عنہ، سبحان اللہ۔ بالکل آخری وقت ہے۔ آخری وقت ہے، کہا کہ میرے سر کو زمین پر رکھ دو۔ سر کو زمین پر رکھ دیا گیا۔ تو کیا ہوا؟ رونے لگ گئے، رونے لگ گئے، انہوں نے کہا: یا اللہ اگر تو نے مجھے معاف نہیں کیا تو میں تو کہیں کا نہیں رہوں گا۔ اور روتے روتے جان دے دی۔ معاملات کی اتنی صفائی، کہ چونکہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا نے اپنے لیے جگہ منتخب کی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، تو ان کے پاس پیغام بھیجا اگر آپ ایثار کر سکتی ہو اور مجھے وہاں پر اجازت دے سکتی ہو تو مجھے پھر وہاں دفن کیا جائے۔ تو عائشہ صدیقہ نے فرمایا کہ میں اپنے اوپر ان کو ترجیح دیتی ہوں۔ تو ظاہر ہے پھر وہیں پر دفن ہوئے۔
عثمان رضی اللہ تعالی عنہ، آخری وقت دیکھو نا ان کا کیا ہے؟ قرآن پڑھ رہے ہیں قرآن۔ آخری وقت میں کیا کر رہے ہیں؟ قرآن پڑھ رہے ہیں۔ اسی میں ان پہ حملہ ہوتا ہے، اسی قرآن پر ان کا خون گرتا ہے۔
علی رضی اللہ تعالی عنہ، جس ظالم نے ان کے اوپر حملہ کیا، ان کو نیند سے جگایا، مسجد میں سو رہے تھے۔ ابن ملجم۔ اور ان کو جگایا اور ان کے بارے میں کہا کہ یہ مجھے قتل کرے گا تو لوگوں نے پوچھا پھر ان کو گرفتار کر لیں؟ فرمایا: جو جرم اس نے ابھی نہیں کیا میں اس کو کیسے اس کی سزا دوں؟ جو جرم اس نے ابھی کیا نہیں تو میں اس کو کیسے سزا دوں؟ ایسے حضرات تھے۔ کیونکہ ان کا اوڑھنا بچھونا کس چیز کا تھا؟ آخرت کی فکر۔ وَبِالْاَخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ۔
ایک صحابی رضی اللہ عنہ کو کافر نیزہ مار دیتا ہے اور اس سے وہ شہید ہو جاتا ہے اور شہادت کے بالکل آخری لمحے میں اس کے منہ سے نکلتا ہے: فُزْتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ۔ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔ تو کافر حیران ہو گیا کمال ہے، میں نے مار دیا، مر گیا، اور کہتا ہے میں کامیاب ہو گیا، کیسے کامیاب ہو گیا؟ بعد میں جب ذرا امن کا وقت آ گیا تو اس نے پھر کسی صحابی سے پوچھا کہ یہ کیا کہا تھا، میں تو حیران ہوں کہ مار تو میں نے دیا اور پھر کہتا ہے کہ کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ تم لوگ جتنا شراب کے پیالے سے محبت کرتے ہو نا، ہم موت سے اس سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ تو ہم اپنے مقصد میں جب کامیاب ہو جائیں تو ہم کہتے ہیں ہم کامیاب ہو گئے۔ تو وہ کامیاب ہو گئے۔
دو صحابی ہیں بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک دعا کر رہا ہے دوسرا آمین کہہ رہا ہے۔ پھر دوسرا دعا کر رہا ہے پہلا آمین کہہ رہا ہے۔ ایک نے دعا کی کہ یا اللہ مجھے جنگ میں کافر کے اوپر فتح نصیب فرما دے اور کہ میں اس کا غنیمت لوں اور اس کا یہ کروں وہ کروں سارا کچھ مطلب کیا اور وہ پہلا صحابی آمین آمین کہتا رہا۔ دوسرے صحابی نے کہا یا اللہ میں اس پر حملہ کروں وہ مجھ پر حملہ کرے۔ پھر میں شہید ہو جاؤں پھر وہ میرے ناک کان کاٹے پھر میں تیرے سامنے جب قیامت میں کھڑا ہو جاؤں تو تو مجھ سے پوچھے کہ یہ تیرا کیا ہوا تو میں کہوں یا اللہ تیری محبت میں ایسا ہوا ہے۔ اور وہ آمین آمین کہتا رہا کیونکہ معاہدہ تھا، آمین آمین کہتے رہے۔ دونوں کی خواہش پوری ہو گئی۔ ایک کے ساتھ ایسا ہوا، دوسرے کے ساتھ ایسا ہوا۔ بعد میں جو پہلا زندہ رہا تھا اس نے کہا اس کی دعا میری دعا سے اچھی تھی۔ اس کی دعا میری دعا سے اچھی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان حضرات کے نزدیک یہ دنیا صرف پلیٹ فارم ہے، صرف ورکنگ سٹیشن، بس اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھا۔ وہ صرف موت کے بعد کی تیاری کے لیے اس کو استعمال کر رہے تھے۔ واقعی ورنہ اس کے ساتھ اس کا کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔ یہی بات ہے۔
اب فرق دیکھو نا یہ عیسائیوں میں جو راہب وغیرہ ہوتے ہیں وہ بھی دنیا ترک کرتے ہیں لیکن ان کے دنیا ترک کرنے کی بات اور ہے۔ انہوں نے اپنے لیے اپنی طرف سے یہ چیز بنائی ہوتی ہے، اللہ نے ان کے اوپر یہ نہیں کیا ہوتا۔ ہمارے لوگ اس طرح کرتے ہیں اگر اللہ دے تو اس کو استعمال کر لیتے ہیں۔ قصداً ضائع نہیں کرتے، قصداً اپنے آپ کو تکلیف نہیں دیتے۔ لیکن اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ تو دلچسپی نہ رکھنا تو لازم ہے لیکن دنیا سے بیزار ہو جانا یہ لازم نہیں ہے کیونکہ دنیا تو ہمارے لیے بہت زبردست چیز ہے اس میں تو ہم آخرت کو پا سکتے ہیں، آخرت کی کامیابی کو حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی بات ہے۔
اس لیے بعض لوگ تصوف پر اعتراض کرتے ہیں نا بھئی یہ تو رہبانیت ہے۔ اور رہبانیت اسلام میں نہیں۔ ہم کہتے ہیں: خدا کے بندو! یہ رہبانیت نہیں ہے۔ رہبانیت تو اس وقت ہوتی جب ہم۔۔۔ راہب لوگ شادی کرتے ہیں؟ صوفی کرتے ہیں نہیں کرتے؟ بھئی ہمارے جتنے مشائخ تھے سب نے شادیاں کی ہیں، نہیں کی ہیں؟ ان کے حقوق بھی پورے کیے ہیں۔ بلکہ ہمارے مولانا اشرف صاحب رحمۃ اللہ علیہ تو پروفیسر تھے۔ مسرت شاہ صاحب بھی پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر فدا صاحب بھی پروفیسر ہیں جو ہمارے جتنے بھی مطلب وہ ہیں سب جو ہے ماشاء اللہ دنیا کے اندر بھی کام کر رہے ہیں اور آخرت کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ ہونا چاہیے۔ مطلب ایک ضائع کرنے والا شخص نہیں ہونا چاہیے، استعمال کرنے والا شخص ہونا چاہیے کہ مطلب یہ ہے کہ اگر میں خاموش بیٹھ جاؤں کچھ بھی نہ کروں تو یہ وقت ضائع ہو گیا۔ میں اس میں ذکر کروں، تلاوت کروں، کچھ کام کروں، یہ استعمال ہو گیا۔ ٹھیک ہے نا؟ مال میرا بینک میں پڑا ہے، میں اس کو استعمال نہ کروں، ضائع ہو گیا۔ میں اس کو اللہ کے راستے میں استعمال کر لوں، اللہ کے راستے میں خرچ کر لوں۔ یہ کام ہو گیا۔ یا کسی کو دے دوں کہ اس کے کام آ جائے، یہ کام ہو گیا۔ مقصد یہی ہے کہ ہم لوگوں کو کیا، ان چیزوں کو استعمال کرنا ہے، یہ ہے دنیا کی بات۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ ان چیزوں کے بارے میں جو ارشاد فرمایا اب میں عرض کرتا ہوں۔ فرمایا:
وَاللهِ مَا الدُّنْيَا فِي الْاَخِرَةِ اِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ اَحَدُكُمْ اِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَا تَرْجِعُ۔
اللہ کی قسم کھا کے یہ دنیا کیا چیز ہے مطلب یہ تو ایسا ہے جیسا کوئی آدمی دریا کے اندر کوئی انگلی ڈبوئے اور دیکھے کہ وہ باہر آ کر کتنا پانی اپنے ساتھ لاتی ہے۔ یہ ہے اس کی بات بس۔ اس وجہ سے مطلب ہمیں اس کا یعنی اگر یہ بھی صرف مثال کے طور پر ہے۔ ورنہ infinity کے ساتھ اس finite زندگی کی کیا مطلب ratio ہے؟ کوئی ratio نہیں۔ لیکن صرف سمجھانے کے لیے۔
میں اکثر ایک واقعہ بیان کرتا ہوں، ہماری جو پہلے CNS تھی، اب پیاس یونیورسٹی ہے۔ تو ہم نے جب اس سے مطلب اپنا course مکمل کر لیا تو یہ چونکہ اس کی پوری world میں reputation تھی تو ہمیں بھی اس کا خیال تھا کہ شاید ہم نے بڑا کام کیا۔ بہت تیس مار خان ہو گئے۔ تو خیر ایسا ہوا کہ میں نے خواب دیکھا۔ اب خواب میں دیکھتا ہوں کہ بہت وسیع دریا ہے سفید پانی کا بالکل یعنی محدود نہیں ہے بس وہ لامحدود جس کو کہتے ہیں نا مطلب نظر نہیں آ رہا اس کے کنارے نظر نہیں آ رہے۔ اس پر پُل ہے۔ اور پل بھی بہت لمبا چوڑا اور وہ پُل ہے، اس کے اوپر وہ، اس کے جو pillars ہیں وہ بھی پانی کے ہیں۔ اور ہم اس پر پھر رہے ہیں اور بارش ہو رہی ہے تیز، تیز بارش بھی ہو رہی ہے۔ تو کوئی مجھے، اس پل کے پاس ایک فٹ ضرب ایک فٹ جگہ تھی، اس پہ مجھے کہتا ہے یہ CNS ہے۔ تو میں جب اٹھا، میں نے کہا یہ کیسا خواب ہے؟ پتہ نہیں اس کا کیا مطلب۔ پھر فوراً میرے خیال میں: اوہو، یہ میرے غلط خیال کی اصلاح ہے۔ یعنی علم تو سمندر ہے۔ اور اس کا کوئی سرا نہیں ہے۔ اور مزید ریسرچ بھی ہو رہا ہے، مزید علم بھی آ رہا ہے بارش کی صورت میں اور یہ جو ایک فٹ ضرب ایک فٹ جگہ ہے، اتنا contribution ہے ہمارے CNS کا۔ تو اس پہ کیوں تو اِترا رہا ہے؟ کیا چیز ہے یہ؟ بس یہی اس کا مراد تھا کہ بھئی یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور یہ بات بالکل صحیح ہے۔ اس کی کیا حیثیت ہے، اور دنیا میں پتہ نہیں کتنا ریسرچ ہو رہا ہے اور کتنا کام ہو رہا ہے۔ تو مسئلہ یہ ہے کہ ہماری جو دنیا ہے، یہ اس کی حیثیت اتنی بھی نہیں، فرق صرف یہ ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا پھر، سمجھانے کے لیے یہ بتایا گیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا مسلمانوں کے واسطے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔
یہ ایک بہت بڑی تسلی بھی ہے۔ اور ایک بہت بڑی clarification بھی ہے۔ clarification اس واسطے ہے کہ اگر دنیا میں یہ جو کچھ ہے۔ تو اگر اس کو دیکھا جائے تو مسلمان کے لحاظ سے یہ قید خانے سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ مسلمان کو جو وہاں ملے گا اس کے مقابلے میں یہ قید خانے سے بھی گیا گزرا ہے۔ مطلب جو وہاں ملے گا جنت یعنی ادنیٰ سے ادنیٰ جنتی کو کتنی جنت ملے گی؟ دس گنا اس دنیا کا۔ دس گنا اس دنیا کا۔ تو اب بتاؤ، یہ اگر آپ کو ایک میل کی کوٹھی سے وہ پچاس ضرب پچاس کے اس میں پلاٹ پہ لے آیا جائے تو آپ کیا کہیں گے؟ آپ کہیں گے: بھئی یہ تو مجھے قید خانے میں ڈال دیا۔ تو دنیا یہ قید خانہ ہے مسلمان کے لیے کیونکہ وہاں بہت کچھ ملے گا۔ ایک لحاظ سے۔ دوسرے لحاظ سے یہ، یہاں پر پابندیاں ہیں۔ جنت میں پابندی نہیں ہو گی، یہاں پر پابندیاں ہیں۔ تو یہاں، اس جنت کو جو پابندیوں سے آزاد ہے، اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم یہاں پابندیاں برداشت کر رہے ہیں تو یہ قید خانہ ہے۔ یہ دو باتیں ہو گئیں۔
کافر کے لیے یہ جنت ہے، کیوں؟ نمبر 1: کہ کافر جو ہے، چاہے مطلب یہ ہے کہ یہاں پر کتنی ہی تکلیف کیوں نہ ہو۔ اُس تکلیف کے مقابلے میں یہ جنت ہے۔ وہ کہتے ہیں نا کہ وہاں اس عذابِ جہنم سے اگر کسی شخص کو نکال کے یہاں کی آگ میں ڈال دیا جائے تو اس کو نیند آ جائے گی۔ تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تو جتنی بھی اس کو تکلیف یہاں مل سکتی ہے اس تکلیف کے مقابلے میں تو یہ جنت ہے۔ ایک لحاظ سے یہ بات ہو گئی۔ دوسرے لحاظ سے یہ بات ہے کہ آزاد ہے یہاں پر۔ جنت میں پابندی نہیں ہو گی نا؟ تو وہاں جنت میں ہمارے لیے پابندی نہیں ہو گی، یہاں دنیا میں ان کے لیے پابندی نہیں ہے، یہ آزاد ہیں، جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں۔ تو لہٰذا یہ ٹھیک ہے یہاں پر مزے اڑائیں، اللہ پاک بھی فرماتے ہیں ٹھیک ہے تم چند دن مزے کرو، پھر دیکھا جائے، پھر میری طرف ہی آؤ گے، پھر دیکھا جائے گا تمہارے ساتھ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دنیا اللہ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو کسی کافر کو اس کے ایک گھونٹ کے برابر بھی نہ دیتا۔ یہ بہت بڑا سبق ہے۔ بعض مسلمانوں کے منہ میں پانی آ جاتا ہے کافروں کی جو نعمتیں ہیں ان کو دیکھ کر۔ اس کا یہ جواب ہے۔ ایک اور حدیث شریف ہے جس میں یہ آتا ہے کہ اگر مسلمانوں کے خراب ہونے کا وہ نہ ہوتا مسئلہ، تو اللہ جل شانہ کافروں کو سونے چاندی کے مکان دے دیتا۔ کیوں، وجہ کیا ہے؟ یہ پھانسی پانے والے ہیں۔ جیسے پھانسی پانے والے ہوتے ہیں نا، جس کو چھ بجے پھانسی دی جانے والی ہوتی ہے تو رات کو اس کو کھانا اس کی مرضی کے مطابق، بھئی مانگو کیا مانگتے ہو، اس اپنی خواہش جو ہے اس کی پوری کی جاتی ہے۔ اب اگر کسی کی خواہش پوری کی جائے، کپڑوں کے لحاظ سے، کھانے کے لحاظ سے، کسی اور وجہ سے، اور کوئی آدمی للچاتی نگاہوں سے اس کی طرف دیکھے کہ یار یہ تو بڑے مزے میں ہے۔ اس کو پتہ چل جائے وہ کہتا ہے واہ بھئی، یہ مزے تم لے لو اور مجھے ادھر بھیجو جہاں پر تم ہو، اور تم ادھر آ جاؤ جہاں پر میں ہوں۔ تو منظور کر لے گا؟ منظور نہیں کرے گا۔ تو اس طرح یہ جو یہاں کے مزے ہیں یہ کیا ہیں؟ اللہ پاک کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہیں۔ مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں۔ لہٰذا ان چیزوں کی طرف للچائی نگاہوں سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
میں آپ کو صاف بتا دوں، یہ حدیث شریف اگر سمجھ میں آ جائے نا، تو خدا کی قسم ہم سے احساس کمتری ختم ہو جائے۔ احساس کمتری ختم ہو جائے، جو صبح میں نے بات کی تھی نا احساس کمتری کے ختم ہونے والی بات، وہ اسی سے متعلق ہے۔ کہ دوسروں کو ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے ساتھ یہ ہے، ان کے ساتھ یہ ہے، ان کے ساتھ یہ ہے، تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں۔ خدا کے بندو! تمہارے پاس ایمان ہے۔ ایمان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
میں جب جرمنی گیا تھا تو وہاں پر ہمارے پاکستانی دوست تھے ایک، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ گپ شپ ان کے ساتھ لگی رہتی تھی۔ تو ایک دن میں نے کچھ ترکوں کی تعریف کی، ترکوں کے ساتھ ہم بہت محبت کرتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ محبت کرتے ہیں، یہ مطلب یہ ہمارا bilateral معاملہ ہے۔ تو وہاں ترک بہت زیادہ ہیں۔ تو ہماری بھی ان کے ساتھ دوستی تھی۔ تو میں نے ترکوں کی تعریف کی۔ مجھے کہتے ہیں: آپ ابھی ابھی آئے ہیں، ابھی ٹھیک ہے آپ کو پتہ نہیں چلا، پتہ چل جائے گا آپ کو۔ تو میں نے اسے کہا: بھئی زیادہ سے زیادہ تم یہ کہنا چاہتے ہو کہ یہ گناہ گار ہیں؟ کہتے ہیں: ہاں۔ میں نے کہا: ٹھیک ہے۔ میں نے کہا: ایک طرف یہ جرمنی کے سارے اچھے سے اچھے لوگ جو کافر ہیں، جتنے بھی اچھے اخلاق والے کافر ہیں، ان کو ایک پلڑے میں رکھو۔ دوسری طرف ایک گناہ گار سے گناہ گار ترک کو رکھو۔ اللہ کے نزدیک یہ گناہ گار ترک بھاری ہو گا ان کے اوپر۔ یہ بھاری ہو گا۔ کیوں؟ اس کے دل میں ایمان ہے۔ ایمان آپ کو پتہ ہے کیا چیز ہے؟ ایمان تو ہے نا infinity ہے۔ یہ چیزیں کیا ہیں؟ تو اس کا مطلب ہے کہ یہ جو بات عرض کرتا ہوں کہ اللہ پاک نے ہمیں ایمان دیا ہے اس پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے اور شکر کرنے سے نعمت بڑھتی ہے۔ ہمیں اس پر بہت خوش ہونا چاہیے کہ اے اللہ! تو نے ہمیں ایمان نصیب فرمایا، اس ایمان کو قائم رکھے۔
ادھر کراچی سے ایک صاحب آئے ہوئے تھے، انجینئر تھے، وہ بھی Siemens factory میں ذرا ان کی training تھی۔ تو ہمارا آپس میں ملنا جلنا تھا۔ ایک دن آئے: جی ہمارے پاس ایک missionary group آیا، وہ اپنے ساتھ کچھ literature لے آیا اور مجھے دینا چاہا۔ تو میں نے اسے کہا: بھئی میں literature آپ کا تب لوں گا جب آپ مجھے nationality دلوائیں جرمنی کی۔ تو کہتے ہیں انہوں نے کہا: یہ تو ہمارے بس میں نہیں ہے۔ تو میں نے کہا کہ آپ کے پھر کاغذات میں نہیں لیتا۔ مجھے بہت سخت غصہ آیا، میں نے کہا: خدا کے بندے! تو نے اپنے ایمان کی قیمت اتنی کم لگائی کہ nationality پہ تم، نعوذ باللہ من ذلک، ان کی طرف چلے جاؤ گے؟ آئندہ میری طرف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ آپ آیا کریں نہ میں آپ کے پاس آیا کروں گا۔ اب میں آپ کے ساتھ مل نہیں سکتا۔ مقصد میرا یہ ہے کہ بھئی ایمان کتنی بڑی چیز ہے اس کا ہم اندازہ نہیں کر سکتے۔ اللہ نے اتنی بڑی نعمت ہمیں دی ہے اور ہم لوگ اس کے بارے میں اتنا کم خیالات رکھیں۔ تو اللہ پاک نے ہمیں جو چیز عطا فرمائی وہ بہت بڑی، بہت بڑی بات ہے۔ تو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ
جس نے دنیا کی محبت کی، اس نے اپنی آخرت کو ضرر پہنچایا۔ اور جس نے اپنی آخرت کو محبت کی، اس نے اپنی دنیا کو ضرر پہنچایا۔ پس ترجیح دو جہانِ فانی پر عالمِ جاودانی کو۔
یہ دو چیزیں ایسی ہیں، ایک آخر ہے اور دوسری عاجل ہے۔ عمومی مزاج کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
بَلْ تُوثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَالْاَخِرَةُ خَيْرٌ وَاَبْقَى
یا یہ فرماتے ہیں:
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَتَذَرُونَ الْاَخِرَةَ۔
عمومی تاثر تو یہ ہے لوگوں کا کہ عاجلہ کو پسند کرتے ہیں اور آجلہ کو چھوڑتے ہیں، یہ ہے ان کی بات۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیا فرمایا؟ تمہیں کون سی چیز اختیار کرنی چاہیے؟ تمہیں آخر والی چیز اختیار کرنی چاہیے عالم جاودانی کو اور جو جہان فانی ہے اس کو اس پر قربان کرنا چاہیے۔
دیکھیں، میں اگر اللہ جل شانہ کی رضا کے لیے ایک لاکھ روپیہ دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ توفیق دے دے۔ تو یہ ایک لاکھ روپیہ میرے اکاؤنٹ سے نکل رہے ہیں۔ تو دنیا کو میں نقصان دے رہا ہوں نا۔ دنیا کو میں نقصان دے رہا ہوں نا، لیکن آخرت کو میں فائدہ پہنچا رہا ہوں۔ اور اگر خدانخواستہ میں ناجائز طریقے سے ایک لاکھ روپے حاصل کرتا ہوں۔ تو دنیا کو تو بظاہر میں فائدہ دے رہا ہوں لیکن آخرت کو نقصان پہنچا رہا ہوں۔ پس یہ ہے کہ ہم حرام میں مبتلا نہ ہوں، حلال کی کوشش کر لیں اور اللہ کے راستے میں انفاق فی سبیل اللہ یہ جاری رکھیں۔ یعنی یہ بات ہے کہ ہم لوگ دنیا کو مقصود نہ بنائیں، آخرت کو مقصود بنائیں، دنیا کو اس کا ذریعہ بنا دیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھ کو دنیا سے کیا تعلق؟ اور نہیں ہوں میں، اور میں اور دنیا مگر سوار کی مانند جو چلتے چلتے کسی درخت کے نیچے سایہ لینے کو ٹھہر جائے۔ پھر اس کو چھوڑ کر چل دے۔
یہ بات ہو چکی ہے۔
اور ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ دنیا کی محبت ہر گناہ کی جڑ ہے۔
ہر گناہ کے پیچھے دنیا کی محبت ہوگی۔ کنفرم بات ہے آپ ذرا تھوڑا سا analysis کر لیں تو حسد کے پیچھے بھی یہی ہوگا، کینہ کے پیچھے بھی یہی ہوگا، احساس کمتری کے پیچھے بھی یہی ہوگا۔ مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے وہ تکبر کے پیچھے بھی یہی ہوگا اور ریا کے پیچھے بھی یہی ہوگا۔ ہر چیز کے پیچھے یہی ہوگا۔ نماز نہ پڑھنے کے پیچھے بھی یہی ہوگا، روزہ نہ رکھنے کے پیچھے بھی یہی ہوگا۔ یعنی ہر چیز کے پیچھے دنیا کی محبت ہی ہوگی۔ اس وجہ سے ہم لوگوں کو دنیا کی محبت سے اپنے آپ کو چھڑانا چاہیے۔ دنیا حاصل کریں لیکن دنیا کی محبت سے بچیں۔
دنیا سلیمان علیہ السلام کے پاس جتنی تھی وہ کسی کافر کے پاس بھی نہیں آئی۔ اور نہ ہی آ سکتی ہے۔ لیکن دنیا کی محبت نہیں آئی تھی۔ دنیا آئی تھی لیکن دنیا کی محبت نہیں۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس کیا بات تھی۔ سبحان اللہ۔ حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جب وہ فوت ہو گئے، تو ان کے بارے میں ارشاد فرمایا: یہ میرے استاد، دنیا سو سنگار کر کے ان کے سامنے آئی، لیکن اپنی طرف ان کو متوجہ نہیں کر سکی۔ دنیا ان کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکی۔
یعنی واقعتاً اللہ تعالیٰ نے ان کو اتنا کچھ دیا تھا، ایک دفعہ ایسا ہوا ان کی جو کوفہ میں دکان تھی۔ باقاعدہ ریکارڈ سب کچھ رکھتے تھے معاملات کے وہ بہت ماہر تھے۔ تو ایک نیا گاہک آ گیا تو اس نے ایک چادر کو پسند کر لیا۔ تو اس سے کہا: جی کتنے کا ہے؟ کہتے: ہزار درہم کا۔ اس نے ہزار درہم دے دیے اور چلا گیا۔ امام صاحب جب آ گئے، حساب کتاب دیکھا تو اس کے سامنے ہزار درہم لکھے تھے، کہتے ہیں: یہ چادر آپ نے ہزار درہم کی دی؟ کہتے ہیں: یہ تو چھ سو درہم کی تھی۔ یہ آپ نے کیوں ہزار کی دی؟ انہوں نے کہا: حضرت مجھے پتا نہیں چلا۔ غلطی ہو گئی۔ انہوں نے کہا: اچھا پھر بتاؤ یہ کون تھا؟ کہتے مجھے کیا پتا۔ وہ اجنبی تھا۔ انہوں نے کہا: نہیں نہیں کچھ بتاؤ، اس کی شکل کیا تھی، کوئی اشارہ، کوئی طریقہ، کوئی جس سے کچھ معلوم ہو جائے کس علاقے کا؟ کہتے ہیں: آپس میں وہ باتیں کر رہے تھے تو کچھ مدینہ منورہ کا ذکر ہو رہا تھا۔ کہا اچھا۔ کچھ شکل۔۔ شکل کا بھی بتا دیا۔ ٹھیک ہے جی۔ حضرت تو ہر سال حج کرتے تھے تو پھر مدینہ منورہ بھی جاتے تھے۔ مدینہ منورہ گئے تو پوچھنے لگے کہ اس شکل کا کون آدمی ہو سکتا ہے، اور یہ اور وہ معلومات کر کر کر کے اخیر میں پہنچ ہی گئے۔ ان سے کہا: جی آپ میری دکان پہ آئے تھے؟ کہتے ہیں: آپ کون ہیں؟ کہتے ہیں: میں فلاں، کہا ہاں بالکل آیا تھا جی آپ۔ آپ نے چادر لی تھی؟ جی ہاں لی تھی۔ تو آپ نے ہزار درہم کی لی تھی؟ جی ہاں۔ تو یہ تو چھ سو درہم کی تھی، یہ چار سو درہم آپ واپس لے لیں۔ کہتے ہیں: حضرت! آپ نے اتنی محنت اٹھائی ہے نا، تو آپ میری طرف سے چار سو درہم آپ رکھ لیں۔ وہ بھی دل والا تھا۔ آپ یہ رکھ لیں میں اس کو نہیں لینا چاہتا۔ انہوں نے کہا: نہیں، یہ تو آپ کو لینے پڑیں گے۔ اس کو میں نہیں وہ کر سکتا، آپ کو لینے پڑیں گے۔ وہ چار سو درہم ان کو دے کے چھوڑے ایسے لوگ تھے۔
اور اللہ پاک پھر ان کو اتنا دیتا تھا کہ سبحان اللہ یعنی قرض داروں کو قرض دے کر بھولنے کی کوشش کر، مطلب کوئی راستے میں آ جاتا ہے قرض دار جو ان کا جن کو قرض دیا ہوتا تھا، اپنا راستہ تبدیل کر لیتے کہ کہیں ان کو شرمندگی نہ ہو۔ اور احتیاط یہ کہ ان کی دیوار کے سائے میں نہیں کھڑے ہوتے تھے۔ مقصد میرا یہ ہے کہ صرف تقویٰ کی بات ہے، حضرت نے فرمایا: یہ فتویٰ نہیں ہے، تقویٰ ہے۔ تقویٰ اور ہے، فتویٰ اور ہے۔ تو مقصد میرا یہ ہے کہ اللہ والوں کو اللہ تعالیٰ بہت کچھ دیتے ہیں لیکن وہ دنیا میں دل نہیں لگاتے۔ دنیا کے ساتھ ان کا دل نہیں ہوتا، ان کا دل اللہ کے ساتھ ہوتا ہے۔
اور ارشاد فرمایا کہ ہو جاؤ تم آخرت کے طلب کرنے والے اور دنیا کے طلب کرنے والے مت بنو۔ اور اللہ جل شانہ ارشاد فرماتے ہیں: بلکہ تم ترجیح دیتے ہو دنیاوی زندگی کو، اور حالانکہ آخرت دنیا سے ہزار درجہ بہتر ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔
یعنی دو صفتیں اللہ پاک نے آخرت کی بتائی ہیں۔ ایک تو یہ کہ آخرت کی جو چیزیں ہیں وہ زیادہ ہیں۔ یعنی دیکھو تعداد میں بھی زیادہ ہیں، حجم میں بھی زیادہ ہیں، duration میں بھی زیادہ ہیں، اور مطلب یہ ہے کہ مزے میں بھی زیادہ ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ کون سی چیز ہے جو کہ آخرت کی چیز کم ہو گی اور دنیا کی چیز اس سے زیادہ ہو گی۔ یہ سوال نہیں پیدا ہو سکتا۔
وہاں جو کچھ ہے، اب دیکھیں یہاں شراب پر پابندی ہے وہاں شراب خود پلائی جائے گی۔ شہد کی نہریں ہوں گی، دودھ کی نہریں ہوں گی۔ اور ماشاء اللہ پھل، سبحان اللہ! عجیب عجیب پھل ہوں گے۔ کچھ پھل تو الحمد للہ ہم نے اس نام کے کھائے بھی ہیں ادھر، تو وہاں بھی دیکھیں گے تو ہم کہیں گے اوہو یہ تو بالکل اسی طرح ہے، لیکن اِس کا مزہ اس طرح نہیں ہو گا، مزہ تو بہت زیادہ ہو گا۔ لیکن بہرحال یعنی کچھ طرح جیسے انگور، ہم ادھر بھی کھاتے ہیں وہاں بھی انگور ہوں گے، انار وہاں پر بھی ہوں گے، کیلے وہاں پر بھی ہوں گے، اس طرح اور چیزیں وہ جو یہاں کی ہیں وہاں پر بھی ہوں گی ان شاء اللہ۔ لیکن، لیکن یہ ہے کہ مزہ بالکل ہر ایک کا الگ، الگ۔
دوسری بات یہ ہے کہ وہاں پر تکلیف بالکل نہیں۔ تکلیف نام کی کوئی چیز نہیں۔ مطلب ایسی بات سوال ہی نہیں پیدا ہو سکتا جس میں تکلیف ہو۔ ہاں مزہ بڑھتا جائے گا۔
بلکہ ایک بڑی زبردست چیز اس میں آئی ہے، یا کریم! اللہ تعالیٰ اپنے انعامات بڑھاتے رہیں گے۔ بڑھاتے رہیں گے، بڑھاتے رہیں گے، بڑھاتے رہیں گے۔ پھر اللہ پاک فرمائیں گے: اور مانگو۔ وہ کہیں گے: یا اللہ! تو نے تو ایسا دیا کہ مطلب ہماری سوچ بھی مطلب ایسی نہیں تھی۔ تو اور کیا ہم مانگیں؟ تو اپنے علماء سے پوچھیں گے کہ اور کیا چیز مانگیں؟ انہوں نے کہا: جی ابھی تک دیدار الٰہی نہیں ہوا ذرا اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ جب اس کے بارے میں بات کریں گے، ہاں ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔ تو اللہ پاک فرمائیں گے: میں نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا تھا، وہ وعدہ میں پورا کرتا ہوں۔ اور اس کے ساتھ پھر یہ ہے کہ وہ زمان اللہ پاک شروع فرما دے گا دیدار الٰہی کے لیے۔ جب دیدار الٰہی شروع ہو گا تو لوگوں کو تو بالکل سب کچھ بھول جائے گا۔ ٹائم ہی بس جیسے رک گیا۔ اور ہوتے ہوتے مطلب کافی عرصے کے بعد لوگ کہیں گے: پہلے ہمیں کیا چیز ملی تھی؟ یعنی اس چیز کے مقابلے میں پہلے کیا چیز ہمیں ملی تھی؟ یعنی وہ اتنی زیادہ لذیذ چیز ہو گی، یعنی لذیذ بات ہو گی، کہ وہ ہے کہ باقی چیزیں ان کے مقابلے میں ہیچ ہو جائیں گی۔ ہیچ ہو جائیں گی۔ اس حد تک وہ دیکھیں، تو یہ بات میں ذرا تھوڑا سا عرض کروں گا۔ تو میرے خیال میں اس کے بارے میں کچھ تھوڑا سا کلام بھی ہے۔ تو وہ میں سنا دیتا ہوں پھر اس کے بعد ان شاء اللہ پورا کر لیں گے۔
اف کیا خوب نظارا ہو گا
سامنے محبوب ہمارا ہو گا
ہم تو مر مر کے جینا چاہیں گے
اذن جینے کا جو پایا ہو گا
اصل میں یہ بھی ایک حدیث شریف کے مطابق ہے کہ اب جب جنتی جنت میں پہنچ جائیں گے اور دوزخی دوزخ میں سارے پہنچ جائیں گے تو اللہ پاک ان کے درمیان میں حکم دیں گے فرشتوں کو کہ موت کو پکڑ کے لے آؤ۔ تو موت لائی جائے گی۔ اور موت کو مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور فرشتوں کو حکم ہو گا کہ اس کو ذبح کر دو۔ تو فرشتے اس کو ذبح کر دیں گے اور پھر اللہ پاک فرمائیں گے: لَا مَوْتَ بَعْدَ الْيَوْمِ۔ آج کے دن کے بعد موت نہیں ہے۔ موت کا معاملہ ختم ہو گیا۔ تو اس کے بعد پھر جنتیوں کی طرف اشارہ کریں گے کہ اے جنتیوں! میں تم سے راضی ہوا اور آج کے بعد پھر تم سے کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔ تو جنتی تو انتہائی خوش، ایک دوسرے کے گلے لگیں گے کہ یہ تو اتنی بڑی سعادت اللہ تعالیٰ نے ہمیں نصیب فرمائی کہ اب ہم کبھی بھی اللہ پاک ہم سے ناراض نہیں ہوں گے۔ اور پھر دوزخیوں کی طرف رخ کر کے اللہ پاک فرمائیں گے: اے دوزخیوں! میں تم سے ناراض ہوں، آج کے بعد تم سے کبھی راضی نہیں ہوں گا۔ اس وقت جو دوزخی رونا دھونا کریں گے کہ وہ لیکن ان کی کوئی مطلب جو شور و جو پکار ہے وہ سنی نہیں جائے گی۔ تو مقصد یہ ہے کہ اس دن کے لیے ہمیں کچھ کرنا ہے، اللہ تعالیٰ نصیب فرمائے۔
اذن جینے کا جو پایا ہوگا
اف کیا خوب نظارہ ہوگا
سامنے محبوب ہمارا ہوگا
وہ کیا مدہوشی کا عالم ہوگا
ھو کا عالم ہی جو چھایا ہوگا
یہ جو ہے ہو کا عالم یہ اکثر لوگ غلط معنوں میں استعمال کرتے ہیں، یعنی برے sense میں استعمال کرتے ہیں۔ حالانکہ ھو کا مطلب کیا ہے؟ یعنی ھو اللہ، وہ اللہ۔ تو وہاں ہو کا عالم اس طرح ہو گا کہ بس اللہ ہی کی طرف سب کا دھیان ہو گا اور کسی اور چیز کی طرف دھیان نہیں ہو گا۔ یہ بات اس طرح ہے۔
ھو کا عالم ہی جو چھایا ہوگا
اف کیا خوب نظارہ ہوگا
سامنے محبوب ہمارا ہوگا
وقت گزرنے کا تو احساس ختم
چہرہ اپنا جو دکھایا ہوگا
اف کیا خوب نظارہ ہوگا
سامنے محبوب ہمارا ہوگا
سمجھے ہم کیا پھر اس عالم کو شبیر
سب کیسے ہوں گے اور کیا ہوگا
اف کیا خوب نظارہ ہوگا
سامنے محبوب ہمارا ہوگا
اللہ پاک ہمیں نصیب فرمائے، یہ اس کی مطلب آخرت کی معراج، مطلب یہی چیز ہو گی کہ اللہ پاک کسی کو اپنا دیدار نصیب فرمائے اور ہر جنتی کو ان شاء اللہ دیدار نصیب ہو گا۔ لہٰذا اللہ پاک ہمیں جنتی بنا دے۔ اور اس کے لیے کوشش اور محنت کی ضرورت ہے۔ مطلب بغیر کوشش اور محنت کے یہ چیز، اللہ پاک نے سنت عادیہ اس طرح بنایا ہوا ہے کہ اس کے لیے وہ کوشش محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا۔
جو اس کا راستہ پانا چاہتے ہیں اس کے لیے کوشش محنت شروع کر لیں تو اللہ پاک ان کو راستہ دے دیں گے، خود ہی ان کو راستے سجھائیں گے۔ لہٰذا اس کے لیے ہمیں اپنی جو کوشش ہے شروع کرنی چاہیے اور اس کے لیے ان لوگوں کے پاس جانا چاہیے جن کو اس چیز کی فکر ہے۔ اب دیکھیں نا وہ وہ خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے۔ تو صحبت کا اثر ہوتا ہے۔ تو لہٰذا اگر ایسے لوگوں کے ساتھ ہم اٹھیں گے بیٹھیں گے جو اس کی فکر رکھتے ہیں، تو ہمیں بھی یہ فکر نصیب ہو جائے گا۔ اور اگر ہم لوگ دنیا داروں کے ساتھ اٹھیں گے بیٹھیں گے جن کو اٹھتے بیٹھتے یعنی وہ ہر وقت اس کی، دنیا کی فکر ہوتی ہے، تو پھر ہمارا بھی خیال ہو گا۔ پھر ہم بھی اسی چیز میں پڑ جائیں گے۔ تو اس وجہ سے ہمارا زیادہ وقت ان کے ساتھ یعنی وہ گزرنا چاہیے جو اللہ والے ہوں، جن کو اللہ جل شانہ کو راضی کرنے کی فکر ہو۔
ہمیں، میں خود اپنے طور پر کہتا ہوں، اگر پشاور یونیورسٹی میں ہمیں مولانا اشرف صاحب رحمۃ اللہ علیہ نہ ملتے تو شاید مطلب یہ چیز، پتہ نہیں، اللہ کو ہر چیز معلوم ہے، اللہ پاک ہر سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن بظاہر اسباب کی دنیا میں اگر ہم دیکھیں تو پتہ نہیں ہم کیا کرتے، کیا کچھ نہ کرتے۔ تو یہ بات ہے کہ ان کے پاس اٹھنے بیٹھنے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ دنیا کیا ہے اور آخرت کیا ہے۔ اور اس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
تو اب دیکھیں میں آپ کو بتاؤں اپنے گاؤں کی بات بتاؤں اور پھر وہ پشاور کی بات بتاؤں۔ اپنے گاؤں کی بات یہ ہے کہ وہاں پر ایک مسجد تھی جہاں تراویح بیس منٹ میں پڑھی جاتی تھی۔ اور وہاں سب سے زیادہ رش ہوتا تھا۔ سب سے زیادہ رش تو ادھر ہوتا کہ بیس منٹ میں تراویح پڑھی جاتی تھی۔ تو یہ ہمارے جہانگیرہ کے گاؤں کی بات ہے۔ اور پشاور یونیورسٹی کی بات بتاؤں۔ تو ہم الحمد للہ جہانگیرہ سے پشاور یونیورسٹی گئے تو ہم نے ایسا دن بھی دیکھا کہ جس میں ہم نے الحمد للہ تراویح میں ایک رات میں پورا قرآن سنا۔ ایک رات میں پوری دو رکعت میں۔ آپ اندازہ کریں وہ پڑھانے والے کون تھے؟ ڈاکٹر تھے۔ اور بڑی اچھی زبردست آواز سے ماشاء اللہ سب سمجھ میں آتا تھا۔ اور پڑھتے تھے دو دو رکعت میں ہے کہ اس نے ہمیں پورا قرآن سنایا۔ تو یہ بات ہے۔ تو یہ مطلب دو، کہاں وہ بیس منٹ کی تراویح اور کہاں پر وہ دو رکعت میں پورا قرآن سننا۔ تو آخر یہ کیوں ممکن ہو گیا، کیسے ممکن ہو گیا؟ یہ صحبت صالحین کا اثر ہے۔ نیک لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا اثر ہے۔ آپ نیک لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع کر لیں، کچھ چیزیں خود بخود آنی شروع ہو جائیں گی۔ اس کے لیے آپ کو شاید نیت کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔ بغیر نیت کے بھی بعض چیزیں آ جانی شروع ہو جاتی ہیں۔
تو یہ بات ہے کہ ہم لوگ اگر اس کے لیے کچھ، اتنا کم از کم کر لیں کہ ہم لوگ ترجیحات بدل لیں۔ ترجیحات سے مراد کیا ہے؟ ایک ہوتا ہے مثال کے طور پر محبت کے ساتھ ان لوگوں کے ساتھ ملنا جو دنیا دار ہیں۔ تو یہ نیت بدل لیں، ہم کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہم ضرورت کے طور پہ ملیں گے۔ ضرورت کے طور پر ملیں گے، ضرورت کے طور پر ملنا جائز ہے۔ محبت کے طور پر کس کے ساتھ ملیں گے؟ جو اللہ والے ہیں۔ جو اللہ والے ہیں، ان کے ساتھ ملیں گے۔ دنیا داروں کے ساتھ ہم ضرورت کے مطابق ملیں گے۔ دیکھو قرآن پاک میں بھی ہے نا: وَّاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَلَا تَعْدُ عَيْنٰكَ عَنْهُمْۚ تُرِيْدُ زِيْنَةَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۚ وَلَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوٰىهُ وَكَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا۔ بالکل صاف صاف بات ہے۔ مطلب جو دنیا دار ہیں ان کی طرف نہیں۔ جو اللہ والے ہیں، جو اللہ کو چاہتے ہیں، ان کے ساتھ ہم اپنے آپ کو بیٹھنے پر پابند کر لیں۔ بس یہ والی بات ہے۔
تو اس سے پھر کیا ہو گا؟ ان شاء اللہ ہمارے دل کے اندر اللہ کی محبت آ جائے گی۔ اور اللہ کی محبت ہمارے دل میں آ گئی نا، پھر یہ ساری نیکیوں کی جڑ ہے۔ صِبْغَةَ اللَّهِ۔ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ کا رنگ اپناؤ۔ تو مقصد یہ ہے کہ ہم لوگ اللہ کی رسی تھامیں۔ اللہ کے ہو جائیں، اللہ کے لیے کریں، اللہ کے لیے بولیں، اللہ کے لیے سوچیں، اللہ کے لیے چاہیں۔ اور اللہ کے لیے اللہ والوں کے پاس جائیں۔ بس یہ چیزیں اگر ہم کریں، ان شاء اللہ شدہ شدہ شدہ شدہ شدہ... ایک روز ان شاء اللہ اللہ پاک ہمیں سب کچھ عطا فرما دے گا، کیونکہ اللہ پاک کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔
وَمَا عَلَيْنَا اِلَّا الْبَلَاغُ، رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، وَتُبْ عَلَيْنَا اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ۔
یا اللہ! تو اپنے فضل و کرم سے جو بولا جو سنا اے اللہ اس کو قبول فرما دے۔ جتنے بھی ساتھی یہاں پر آئے ہیں، اللہ سب کو قبول فرما دے۔
یا ارحم الراحمین! تو اپنے فضل و کرم سے ہم لوگوں کے دل کو خالصتاً اپنی طرف متوجہ فرما دے۔ اور دنیا کو، یا اللہ! دنیا کی ہر ایک چیز کو تیری رضا کے لیے ہم استعمال کرنے والے بن جائیں۔ ہماری جان، مال، وقت، اولاد سب اپنے لیے قبول فرما دے۔ اپنی رضا کے کاموں کے لیے ہمیں یا اللہ استعمال فرما دے، ہدایت نصیب فرما، ہدایت کا ذریعہ بنا دے۔ شیطان کے، یا الہ العالمین! راستے سے ہمیں محفوظ فرما دے۔ شیطان کے وسوسوں سے بچا دے۔ اور یا اللہ یا الہ العالمین! اس کو ہمارے اوپر کوئی، یا اللہ رب العالمین! طاقت نہ دے۔ اور یا اللہ! ہمارے نفسوں کی بہترین اصلاح فرما دے۔ نفس مطمئنہ عطا فرما، قلب سلیم عطا فرما، عقل فہیم عطا فرما، اپنی رضا کی دولت عظیم عطا فرما۔
اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت پاک میں اپنا دیدار پاک عطا فرما۔ یا اللہ! جب تو فرمائے کہ میں تم سے راضی ہوا پھر کبھی ناراض نہیں ہوں گا، اے اللہ! ان خوش نصیب لوگوں میں ہمیں بھی شامل فرما۔ عمل نامہ دائیں ہاتھ سے نصیب فرما۔ حسن خاتمہ کی عظیم دولت سے سرفراز فرما۔ موت کی سختی سے، عذاب قبر سے، پل صراط کی مشکلات سے، جہنم کی آگ اور دھوئیں سے، اور حشر کی رسوائی سے ہم سب کو نجات عطا فرما۔
جتنے مسلمان فوت ہو چکے ہیں سب کی مغفرت فرما، جو ہمارے اکابر دنیا سے گئے ہیں ان کے درجات بہت بلند فرما۔ ان کے فیوض و برکات سے مکمل اور وافر حصہ عطا فرما۔ اور جو ہمارے اکابر ابھی حیات ہیں ان سے زیادہ سے زیادہ استفادے کی توفیق عطا فرما۔
پاکستان کو رہتی دنیا تک اسلام کا قلعہ بنا دے۔ جس مقصد کے لیے پاکستان بنا تھا اس مقصد کے لیے قبول فرما دے۔ جو بھی اس سے اس کو ہٹانا چاہتے ہیں، توڑنا چاہتے ہیں، وہ ان کو ہدایت عطا فرما۔ اگر ہدایت ان کے نصیب میں نہیں تو ان کو عبرت کا نمونہ بنا۔ سعودی عرب کی اور تمام مسلمان ممالک کی، یا اللہ! حفاظت فرما دے۔ اور یا الٰہ العالمین! اپنے پاؤں پر سب کو کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرما۔ غیر کی کاسہ لیسی سے یا اللہ محفوظ فرما دے۔ دینی غیرت اور حمیت نصیب فرما دے۔ یا اللہ! اغیار کے لیے استعمال ہونے سے یا اللہ محفوظ فرما دے۔ ہمیں صحیح حکمران عطا فرما دے۔ غلط حکمرانوں سے محفوظ فرما دے۔
ہمارے دلوں کے اندر جو جائز حاجات ہیں ان کو پورا فرما اور جو ناجائز حاجات ہیں ان سے ہمارے دل کو فارغ فرما دے۔ ہمیں مستجاب الدعوات بنا دے۔ جنہوں نے دعاؤں کے لیے کہا ہے، سوچا ہے، توقع رکھتے ہیں، سب کی دعاؤں کو قبول فرما۔
اللَّهُمَّ اِنَّا نَسْاَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَاَلَكَ مِنْهُ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ وَحَبِيبُكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ حَبِيبُكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ اَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ۔ سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔