انبیاءِ کرام: امت کے سچے خیر خواہ اور ہمدرد
بَابٌ فِی النَّصِيحَةِ، درس نمبر: 276، اشاعتِ اول: 2 مئی، 2023 بمطابق 11شوال المکرم، 1444 ہجری
- انبیاءِ کرام کی نمایاں صفات: امانت داری اور سچی خیر خواہی
- قوم کی مخالفت پر صبر: انتقامی جذبے سے پاک اور شفقت سے بھرپور دل
- نافرمانی کا انجام: عذابِ الٰہی کے وقت وسائل کے بجائے صرف ایمان ہی جائے پناہ
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
وَعَنْ هُوْدٍ عَلَيْهِ السَّلَامِ ﴿وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِيْنٌ﴾ (الاعراف: 68)
ترجمہ: اور ھود علیہ السلام کے بارے میں خبر دیتے ہوئے فرمایا ”اور میں تمہارا امانت دار اور خیر خواہ ہوں۔“
تشریح: آیت شریفہ کا مطلب یہ ہے جب بھی اللہ نے نبی کو بھیجا ان کی قوم نے ان کو قولی اور فعلی تکلیف پہنچائی اور طرح طرح کے اعتراضات کئے مگر نبی ان سب حالات میں بھی اپنی قوم سے محبت کرتے اور یہ جملہ ارشاد فرماتے کہ ”وَاَنَا لَکُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ“ کہ میں تمہارا امانت دار اور خیر خواہ ہوں۔ ”نَاصِحٌ“ صیغہ اسم فاعل ہے کہ میں تمہارے اندر آج تک تمہارا خیر خواہ رہا ہوں۔ انبیاء علیہم السلام کبھی بھی اپنی قوم سے انتقامی جذبہ نہیں رکھتے، نہایت حلم سے کام لیتے ہیں۔ انبیاء اپنی امتوں کے انتہائی درجہ خیر خواہ اور ہمدرد ہوتے ہیں۔ کتنے عجیب انداز کے ذریعہ دلوں کو کھینچنے والے جملے ارشاد فرمائے ہیں کہ ”وَاَنَا لَکُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ“ کہ میں تو تمہارا ہمدرد ہوں۔
اور واقعتاً انبیاءِ کرام جو ہوتے ہیں، وہ انتہائی ہمدرد ہوتے ہیں۔ اللہ پاک نے ان کے قلوب کے اندر اپنی امت کے لیے اتنی زیادہ شفقت مرحمت فرمائی ہوتی ہے کہ وہ، بے شک جو قوم ہے، ان کو تکلیف پہنچائے، لیکن وہ نرم لہجے میں بات کرتے ہیں۔ ہاں، جب اللہ پاک کا ارادہ ہو جاتا ہے، تو پھر ان کی زبانوں پر ایسے کلمات جاری ہو جاتے ہیں جیسے نوح علیہ السلام کی زبان پر جاری ہوئے تھے۔ تو من جانبِ اللہ ہوتے ہیں۔ جیسے نوح علیہ السلام کے بارے میں، وہ پہلے سے حکم ہوا تھا: کشتی بناؤ۔ تو کشتی جس وقت بن رہی تھی، تو اس کے لیے تو پھر اللہ جل شانہ نے جو ارادہ فرمایا تھا، اس کو تو ہونا تھا۔ تو اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ لیکن نوح علیہ السلام اپنے کام میں لگے ہوئے تھے۔ اور پھر جب بدبختی آتی ہے، تو چیزوں کو دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا۔ جیسے ان کے بیٹے، نوح علیہ السلام کے بیٹے کو یقین نہیں آیا، اور نوح علیہ السلام نے ان کو دعوت دی کہ ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہو جاؤ، یعنی ایمان کے ساتھ آ جاؤ، ایمان قبول کر کے آ جاؤ۔ کیونکہ اس میں تو صرف اہلِ ایمان ہی جو انسانوں میں تھے، وہ ان کو بٹھایا جا سکتا تھا۔ لیکن اس نے کہا تھا، اس کو بھی پتہ تھا کہ یہ تو مجھے کس لیے بٹھا رہے ہیں۔ تو اس نے کہا کہ مجھے کوئی پروا نہیں، میں پہاڑ کے اوپر چڑھ کے اپنے آپ کو بچا لوں گا۔ تو اللہ پاک کی طرف سے ایا کہا نوح علیہ السلام نے کہ آج کے دن کوئی نہیں بچ سکتا مگر جس کو اللہ بچائے۔ تو بس پھر اس کے بعد موج آ گئی درمیان میں اور ختم ہو گیا۔ تو اللہ جل شانہ ہم سب کو بہت زیادہ، انبیاءِ کرام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ