فکرِ آخرت، اصلاحِ نفس اور تعلق مع اللہ: انفرادی نجات اور معاشرتی بگاڑ کا حل
خطبات الاحکام، خطبہ نمبر: 36، مراقبہ و محاسبہ وغیرہ کے بیان میں، اشاعت اول: 6 جون، 2021، بمطابق 23 شوال، 1442 ھ
الحمد للہ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ! اَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ.
﴿يٰاَيُّهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَّ اتَّقُوا اللهَ ۚ إِنَّ اللهَ خَبِيْـرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴾ (الحشر: 18)
و قَالَ اللهُ تَعَالٰى: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَ مَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾ (غافر: 19)
وَ قَالَ اللهُ تَعَالٰى: ﴿وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْـهَـوٰى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاْوٰى﴾ (النازعات: 40-41)
وَ قَالَ اللهُ تَعَالٰى: ﴿وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ﴾ (القصص: 50)
وَ عَنْ اَسْلَمَ أَنَّ عُمَرَ دَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَ ھُوَ یَجْبِذُ لِسَانَهٗ، فَقَالَ عُمَرُ: ''مَهْ، غَفَرَ اللهُ لَكَ، فَقَالَ اَبُوْبَکْرٍ: إِنَّ ھٰذَا أَوْرَدَنِيَ الْمَوَارِدَ''۔ (موطأ مالک، رقم الحدیث: 3621)
وَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ: ''وَ الْمُجَاهِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَهٗ فِيْ طَاعَةِ اللہِ''۔(شعب الإيمان للبیھقي، رقم الحديث: 10611)
وَ قَالَ عُمَرُ: ''حَاسِبُوْا أَنْفُسَكُمْ قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا، وَ زِنُوْا أَنْفُسَكُمْ قَبْلَ أَنْ تُوْزَنُوْا''۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، رقم الحدیث: 34459)
صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ، وَصَدَقَ رَسُولُهُ النَّبِيُّ الْكَرِيمُ.
معزز خواتین و حضرات! اس وقت ہماری عمرِ عزیز بہت تیزی کے ساتھ گزر رہی ہے۔ لیکن شاید بہت کم لوگوں کو اس کا احساس ہوگا کہ ہم اس وقت کو صحیح استعمال کر رہے ہیں یا غلط۔ کیونکہ اس پر ایمان رکھنے والے بھی تھوڑے ہیں کہ آخرت ہوگی اور اس میں حساب ہوگا سب چیزوں کا۔ اور جن کو ایمان حاصل ہے تو ان کو اس درجے کا یقین حاصل نہیں ہے کہ وہ اس بات پر اس طرح یقین کر لیں جیسے ایک دیکھی ہوئی چیز پر یقین رکھتے ہوں۔ تو اس وجہ سے بار بار یاد دہانی کرنی پڑتی ہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں: فَذَكِّرْ إِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ. پس یاد دہانی کر لیا کریں، کیونکہ یاد دہانی سے مومنوں کو نفع ہوتا ہے۔ مومنوں کو نفع ہوتا ہے، مقصد یہ ہے کہ پہلے ایمان تو لا چکے ہوتے ہیں، صرف یہ ہے کہ ان کو یاد دہانی کرنی ہوتی ہے کہ اس ایمان کا تقاضا کیا ہے، تو ان کو نفع ہوتا ہے۔ جو مومن نہیں ہیں ان کو تو نفع نہیں ہوتا، ان کا تو سب سے پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ ایمان لائیں، پھر اس کے بعد باقی چیزیں ہوتی ہیں۔
تو اب یہ جو بات ہے اس کو مختلف پیرائے میں اللہ جل شانہٗ بھی قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی مختلف طریقوں سے احادیث شریفہ میں اس کو بیان فرمایا ہے۔ ہمارے جتنے بزرگانِ دین گزرے ہیں یا موجود ہیں وہ بھی سب یہی بات کر رہے ہیں اور بار بار کر رہے ہیں۔ بلکہ بعض لوگ حیران ہو جاتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی اور بات ہے ہی نہیں، ہر وقت یہی بات کرتے ہیں، ہر وقت یہی بات کرتے ہیں۔ تو میرے خیال میں شاید یہ ان کی ناسمجھی ہے، کیونکہ اس کے مقابلے میں جو چیز ہے وہ ہر وقت ہمارے پیچھے لگی ہوئی ہے، مثلاً ہمارا نفس۔ ہمارے نفس کی جو خواہشات ہیں وہ مسلسل ہیں، ہماری آنکھ کی لذات، ہمارے کان کی لذات، ہماری زبان کے چٹخارے، ہمارے ذہن کی سوچیں، وہ مسلسل لگی ہوئی ہیں۔ اور ہمیں دنیا کی طرف لے جاتے ہیں، فوری چیز کی طرف لے جاتے ہیں، آخرت سے دور کرتے ہیں۔ یہ مسلسل ان کا یعنی سلسلہ چل رہا ہے۔
تو اگر ذرا غور سے دیکھیں کہ جو خیر کی دعوت دینے والی چیزیں ہیں اس کے مقابلے میں کتنا فیصد ہیں؟ مثال کے طور پر یہ بیان ہی لے لیں آپ، یہ بیان ہفتے میں ایک دفعہ ہوتا ہے۔ اس طریقے سے بعض لوگ مطلب سوشل میڈیا پر کوئی اچھی بات پڑھ لیتے ہیں یا سن لیتے ہیں وہ بھی اس کی ایک percentage ہوگی۔ کوئی کتاب اچھی کوئی پڑھ لے وہ بھی بس بہت محدود قسم کی چیز ہوگی۔ تو جو خیر کی بات ہے جو اللہ کی طرف بلانے والی بات ہے، جو ہمیں بہت زیادہ نظر آتی ہے، وہ اصل میں بہت کم ہے۔ اور جو دوسری بات ہے، جو اللہ پاک سے دور لے جانے والی چیزیں ہیں، وہ بہت زیادہ ہیں، اس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کتنا زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر آپ کسی بھی فنکشن میں چلے جاتے ہیں۔ اس فنکشن میں اللہ کو یاد کرنے والی چیزیں کتنی ہوتی ہیں، اللہ کو بھول جانے والی چیزیں کتنی ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر خوشی کون دیتا ہے؟ اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ اب دی تو خوشی اللہ نے ہے، وسائل بھی اللہ پاک نے دیے ہیں۔ اس کو enjoy کرنے کی جو لذت ہے، مثال کے طور پر احساس، وہ بھی اللہ نے دیا ہے۔ لیکن ہم کیا کرتے ہیں؟ ہم اس کی بجائے ایسے اوقات میں اللہ کو ناراض کرنے والی چیزیں اختیار کرتے ہیں، جو اللہ سے دور لے جانے والی چیزیں ہیں ان کی طرف لپکتے ہیں، تو یہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ اپنے آپ کے ساتھ انصاف نہیں کرتے۔
اب ذرا اصل مضمون کی طرف آنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی چیز کو بار بار بیان کیا جائے، بار بار بھی میں اس لیے کہتا ہوں کہ لوگ اس کو بار بار سمجھتے ہیں ورنہ حقیقت میں تو بہت کم ہے۔ یہاں پر بھی اللہ پاک نے ایک بہت ہی زیادہ مؤثر ترین انداز میں یہ بات فرمائی ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ،
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔
وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ،
چاہیے کہ ہر شخص خود دیکھ بھال لے کہ وہ کل کے لیے کیا بھیج رہا ہے۔
مقصد یہ ہے کہ انسان کو خود estimate کرنا چاہیے کہ میں کوئی اپنے لیے اچھی چیز بھیج رہا ہوں یا اپنے لیے کوئی بری چیز بھیج رہا ہوں۔ یہ تو ہر شخص اندازہ لگا سکتا ہے اگر تھوڑا بہت علم ہو، فرضِ عین درجے کا، کہ گناہ اور ثواب کو جانتا ہو، معلوم اس کو ہو کہ کون سی چیز گناہ ہے، کون سی چیز ثواب ہے۔ اس کا پتا ہو، تو پھر روزانہ کا حساب لگا لے کہ میں نے کتنی اچھی باتیں کیں اور کتنی بری باتیں کیں۔ خود ہی اندازہ ہو جائے گا، معلوم ہو جائے گا۔ تو اللہ پاک فرماتے ہیں کہ چاہیے کہ ہر شخص خود دیکھ بھال لے کہ کل کے لیے وہ کیا بھیج رہا ہے۔
وَاتَّقُوا اللهَ،
اور اللہ سے ڈرو۔
إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ،
بے شک اللہ پاک جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اچھی طرح واقف ہے۔
اب یہاں پر دو دفعہ اتَّقُوا اللَّهَ آیا ہے۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ یہاں پر بھی آیا ہے، اخیر میں بھی آیا ہے وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ۔ یعنی پہلی دفعہ جو وَاتَّقُوا اللهَ آیا ہے، وہ اصل میں اس لیے آیا ہے تاکہ خبردار کر لے کہ یہ کام کتنا اہم ہے۔ تو اس کا کرنا کتنا ضروری ہے۔ پہلی دفعہ تو اس لیے آیا ہے۔ دوسری دفعہ اس لیے آیا ہے کہ یہ کوئی معمولی حساب نہیں ہے۔ یعنی تم یہ نہیں کہہ سکتے ہو کہ میں کچھ dodge کر لوں گا، میں کوئی بات چھپا دوں گا، میں کوئی آگے کر لوں گا، پیچھے کر لوں گا، وہاں یہ چیز ممکن ہی نہیں۔ پہلے سے اللہ تعالیٰ کو ساری چیزوں کا پتا ہے۔ یعنی جن چیزوں کو شاید ہم بھول گئے ہوں، ہمیں یاد نہ ہو کہ ہم نے یہ کام کیا ہے، کبھی کبھی بھول جاتا ہے انسان۔ لیکن اللہ پاک کے سامنے تو ہیں۔ بلکہ بعض لوگ انکار بھی کر لیں گے، کہ ہم نے تو ایسا نہیں کیا۔ تو اللہ تعالیٰ ان کے سامنے عمل نامہ کر لیں گے، وہ عمل نامے میں وہ چیزیں ان کو ہوتی ہوئی نظر آئیں گی، یعنی اس طرح نہیں ہے کہ لکھی ہوئی نظر آئیں گی، ہوتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اور وہ چیخ اٹھیں گے، کہ اللہ پاک نے تو کوئی چھوٹی چیز بھی نہیں چھوڑی، بڑی چیز بھی نہیں چھوڑی۔ تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ساری چیزیں پہلے سے موجود ہیں۔ اور موجود رہیں گی، وہاں تک۔
ہاں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اختیار دیا ہوا ہے۔ جس وقت بھی اس کو ختم کروانا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اچھا، اب انسان حیران ہو جاتا ہے، کمال ہے ہمارے پاس کیسی طاقت ہے کہ ہم ہر وقت اس کو ختم کر سکتے ہیں، کون ہے جو اس کو ختم نہیں کرنا چاہے گا؟ یہ سوال ہو سکتا ہے پیدا۔ لیکن اگر میں ابھی عرض کر لوں کہ بالکل ہر شخص کے ساتھ یہ طاقت موجود ہے، ہر شخص کے ساتھ یہ اختیار موجود ہے کہ وہ جس وقت بھی اپنے گزشتہ گناہوں کو ختم کرنا چاہے تو ختم کر سکتا ہے۔ اور وہ ہے توبہ۔ انسان توبہ کر لے، موت سے پہلے پہلے، جب بھی توبہ کرے، اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرماتے ہیں۔ اس کے اندر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا. بے شک، فرمایا کہ ہے کہ اللہ پاک کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ جَمِيعًا کا لفظ ہے۔ اب اللہ پاک کا جَمِيعًا کیسے ہوگا؟ اس سے کوئی چیز بچ سکتی ہے؟ اس وجہ سے اگر ہم آج توبہ کر لیں، گزشتہ گناہ سارے معاف ہو جائیں گے۔
توبہ کوئی مشکل بھی نہیں ہے۔ شیطان، جو اصل چیز ہے، اس کو مشکل کر دیتا ہے، وہ کہتا ہے یہ بہت مشکل چیز ہے، اور جو گناہ کی چیزیں ہوتی ہیں ان کو بہت آسان دکھاتا ہے۔ بہت آسان دکھاتا ہے۔ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ، اور شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے زیادہ خوبصورت بنا کر دکھا دیے۔ تو یہ ہے کہ شیطان اس طرح کرتا ہے۔ اب توبہ کتنی آسان ہے، لیکن اس کو بہت مشکل کر کے دکھایا کہ اوہو! یہ کیسے ہو سکتا ہے، پھر تم سے غلطی ہو جائے گی۔ پھر تم سے غلطی ہو جائے گی، پھر اس توبہ کا کیا فائدہ؟ اس توبہ کا کیا فائدہ ہے، بتاتا ہوں۔ تم ابھی توبہ کر لو، گزشتہ سارے گناہ معاف ہو جائیں گے۔ تمہارا نیا رجسٹر کھل جائے گا۔ پھر اس کے بعد جو تم اچھے کام کرو گے وہ لکھے جائیں گے، جو برے کام کرو گے وہ بھی لکھے جائیں گے۔ اگلے دن تم نے پھر توبہ کر لی، پھر وہ معاف ہو گئے۔ پھر اس کے بعد آپ کا رجسٹر کھل جائے گا نیا۔ پھر آپ سے غلطیاں ہو رہی ہیں یا ٹھیک کام کر رہے ہو، اچھے کام کر رہے ہو، تو اب ظاہر ہے مطلب ہے کہ وہ اچھے کام تو آپ کے محفوظ رہیں گے، اگلے دن پھر توبہ کر لیں، آپ کے وہ سارے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
تو یہ مطلب، یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ اللہ پاک نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ ذٰلِكَ اس سے تھک جاتا ہے کہ معاف کرنے سے۔ نہیں، اللہ جل شانہٗ کی صفتِ عفو یہ dominant ہے اور یہ ہر چیز کے اوپر حاوی ہے۔ لہٰذا جتنی بار بھی توبہ کرنا چاہو گے، اللہ پاک معاف فرماتے رہیں گے۔ اب یہ وہ بات ہے جو شیطان چھپاتا ہے۔ شیطان اس کی طرف سوچنے نہیں دیتا۔ یعنی لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید میں توبہ کر لوں گا اور پھر مجھ سے غلطیاں ہو جائیں گی تو شاید وہ توبہ قبول نہیں ہو چکی ہوگی۔ نہیں نہیں، ایسی بات نہیں ہے۔ وہ توبہ قبول ہو گئی، اب اس کے بعد غلطی کرو گے تو پھر دوبارہ یقیناً آپ کے پاس option موجود ہے۔ اب آپ توبہ کر لو۔ توبہ کر لو پھر معاف ہو جائے گا۔
میں ایک مثال دیتا ہوں، مثال کے طور پر ایک شخص ہے اس کی ساٹھ سال عمر ہے۔ دو آدمی ہیں، دونوں کی ساٹھ سال عمر ہے۔ ایک آدمی نے آج توبہ کر لی اور کل فوت ہو گیا۔ دوسرے آدمی نے توبہ نہیں کی اور کل فوت ہو گیا اور دونوں کی عمریں ایک جیسی ہیں۔ ایک آدمی کے ساتھ 60 سال اور ایک دن کا حساب ہوگا۔ دوسرے کے ساتھ صرف ایک دن کا حساب ہوگا۔ اب کتنا فرق ہے؟ بہت بڑا فرق ہے۔ کہاں ایک دن، اور کہاں 60 سال اور ایک دن۔ اور اگر اس دن بھی توبہ کی ہو تو جتنے گھنٹے اس کے بعد گزرے اس کا حساب ہوگا۔ اور اگر اس کے بعد بھی توبہ کی ہو تو جتنے منٹ اس کے بعد گزرے اس کا حساب ہوگا۔ اور اگر کوئی توبہ کر لے اور فوت ہو جائے تو سبحان اللہ! بس ٹھیک ہے، پاک اس دنیا سے چلا گیا۔
مقصد یہ ہے کہ اللہ پاک اس سے تھکتے تو نہیں ہیں۔ اللہ جل شانہٗ معاف کرتے ہوئے نہیں تھکتے۔ اللہ پاک دیتے ہوئے بھی نہیں تھکتے۔ اس وجہ سے جب انسان دعا کرتا ہے تو دعا کرنے کا باقاعدہ حکم ہے: فَادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ. پس مجھ سے مانگو، میں دوں گا۔ مجھ سے مانگو میں دوں گا، یہ حکم عام ہے۔ سب کے لیے ہر وقت ہے۔ یہ مطلب کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ تم مجھ سے مسجد میں مانگ سکتے ہو، بازار میں نہیں مانگ سکتے۔ نہیں! اگر گناہوں کی جگہ ہے نا، گناہوں کی جگہ، جہاں سب لوگ گناہوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس وقت ایک اللہ پاک سے مانگے کہ یا اللہ مجھے اس سے بچا دے، یہ اس نے دعا کی۔ اللہ پاک اس کی بھی سنتا ہے۔ اس کو بچا لے گا۔ اس کے لیے کیا مشکل ہے؟ بلکہ کرنی چاہیے دعا۔ ظاہر ہے مطلب ہے بچائے گا کون؟ اللہ تعالیٰ ہی بچائے گا۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص گناہوں سے بچنا چاہتا ہے، اس کے لیے بھی طریقہ اللہ سے مانگنے کا ہے۔ اور توبہ کرنے کا ہے۔
پھر دیکھیں نا کمال کی بات یہ ہے، اللہ پاک کے عفو و کرم کو دیکھیں۔ نیکی کرو گے تو دس گنا اجر کم از کم۔ گناہ کرو گے تو اتنا ہی جتنا کہ ہے کیا گناہ۔ اس میں بڑھوتری نہیں ہے۔ وہ جتنی ہے اتنی ہے۔ اور توبہ کرنے سے معاف بھی ہو جائے گا۔ اور جو نیک کام کیے وہ صرف ایمان ختم ہو جائے تب ختم ہوتے ہیں۔ ویسے ختم نہیں ہوتے۔ مطلب خدانخواستہ اگر کوئی کافر ہو جائے اس کی ساری چیزیں ختم ہو جائیں گی، چاہے اس نے حج کیے ہیں، چاہے اس نے روزے رکھے ہیں، چاہے اس نے نمازیں پڑھی ہیں، چاہے اس نے خیرات کی ہے۔ وہ ساری چیزیں ختم ہو جائیں گی، اس کا اس کے پاس کچھ بھی نہیں رہے گا۔ بعد میں مسلمان بھی اگر ہو جائے گا، ایمان لائے گا، پھر نئے سرے سے کام شروع ہو گا۔ اس وجہ سے ایمان کو بچانا بہت لازم ہے۔ لیکن اگر ایمان پاس ہے، تو اگر کسی نے نماز پڑھی ہے اس کا اس کو اجر ملے گا، کسی نے جھوٹ بولا ہے اس کی اس کو سزا ملے گی۔ یہ بات نہیں ہے کہ نماز پڑھی اور جھوٹ بولا ہے تو جھوٹ کی وجہ سے اس کی نماز بھی ختم۔ نہیں، یہ والی بات نہیں ہے۔ یہ البتہ ضرور ہے کہ اس جھوٹ بولنے سے پتا چل گیا کہ اس کی نماز کمزور ہے۔ کیونکہ اگر نماز طاقتور ہوتی تو یہ جھوٹ نہ بولتا۔ یہ بات تو ہے، اس میں تو کوئی شک نہیں۔ لیکن جتنی بھی ہے، اس کا اجر بحال ہے۔ اس اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی اس کے جھوٹ بولنے سے۔ اس کے بہت زیادہ گناہ کرنے سے بھی وہ چیز ختم نہیں ہوتی، وہ نیک چیز ختم نہیں ہوتی۔ وہ نیک چیز سے بری چیز ختم ہوتی ہے۔ تو اللہ پاک کا کرم کتنا زیادہ ہے! تو اللہ تعالیٰ بہت ہی غفور الرحیم ہے۔
اس وجہ سے ہمیں اللہ پاک کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ شیطان ہمیں اس چیز سے واپس کرتا ہے۔ وہ یہ سوچنے نہیں دیتا کہ اللہ پاک کتنے غفور رحیم ہیں، کتنے دینے والے ہیں، کتنے مطلب دعا قبول کرنے والے ہیں، عطا فرمانے والے ہیں، بچانے والے ہیں۔ کبھی کبھی میرا خیال ہے ایک عادت بنانی چاہیے، اللہ پاک کے صفاتی نام ہیں نا، صفاتی نام، ان کے ترجمے کے ساتھ غور کر کے پڑھنا چاہیے۔ کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ یعنی کبھی کبھی، میں نہیں کہتا مسلسل، کبھی کبھی اس کو پڑھنا چاہیے تاکہ اللہ پاک کی صفات کا پتا تو چل جائے نا کہ اللہ پاک غفور ہیں معاف کرنے والے ہیں، اللہ پاک رحیم ہیں رحم کرنے والے ہیں، اللہ پاک رحمٰن ہیں مہربان ہیں، اللہ پاک شکور ہیں شکر قبول کرتے ہیں، اللہ پاک یعنی مطلب بہت ساری صفات ہیں اللہ پاک کی، جمالی صفات۔ جلالی صفات اس لیے ہیں کہ تاکہ لوگ ذرا ہل جائیں اور گناہوں سے رک جائیں۔ اللہ بڑے ہیں، اللہ منتقم ہیں، اللہ پاک اکبر ہیں، اللہ پاک، یہ مطلب یہ ہے کہ وہ جلالی صفات ہیں۔ لیکن یہ جو بات ہے کہ مطلب جمالی صفات ہیں، اس سے انسان کو اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے۔ اور جو جلالی صفات ہیں اس سے انسان کو اللہ تعالیٰ کی عظمت کا پتا چلتا ہے اور اللہ پاک کے سامنے اپنا کچھ نہ ہونے کا پتا چلتا ہے۔ تو یہ کبھی کبھی اللہ پاک کی صفات پر غور کرنا چاہیے۔ اس میں ذرا اپنے آپ کو مشغول رکھنا چاہیے تاکہ کم از کم ہمیں ان اسماء سے اللہ پاک کی صفات کا پتا چل جائے کہ اللہ پاک کی صفات کون کون سی ہیں۔ میں اب آپ کو کیا کہہ دوں، یعنی اللہ جل شانہٗ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو پیدا فرمایا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو صفات عطا فرما دیں، اس سے اللہ پاک کی صفتِ غفوریت اور رحیمیت کتنی واضح ہوتی ہے۔ یعنی اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی صفات دیں کہ اپنی امت پر ایسا مہربان بنا دیا۔ اپنی امت کے اوپر ایسا مطلب یہ ہے کہ جس کو کہتے ہیں شفقت کرنے والا بنا دیا کہ راتوں کو اپنی امت کے لیے روتے تھے، گڑگڑاتے تھے، ہر موقع پہ اپنی امت کو یاد رکھتے تھے۔ وہاں پر بھی یاد رکھیں گے، تو یہ ساری باتیں کس نے کی ہیں؟ یہ تو اللہ پاک نے کی ہیں نا۔ تو لہٰذا اللہ پاک کی صفات کو اچھی طرح جاننا چاہیے۔
تو یہاں پر اللہ جل شانہٗ فرماتے ہیں:
يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ.
اللہ پاک نے ارشاد فرمایا کہ وہ جانتا ہے کہ انسان کی آنکھیں کیا خیانت کرتی ہیں۔ اور جو تم اپنے سینوں میں چھپا رہے ہو وہ بھی اللہ پاک جانتے ہیں۔
اللہ پاک سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔ اللہ جل شانہٗ کی جو صفات ہیں وہ مکمل ہیں، کامل ہیں۔ یعنی دیکھنے کی صفت اتنی کامل ہے کہ اندھیرے سے اندھیرا ہو، اس کے اندر کالے سے کالا پتھر ہو، اس کے اوپر کالی چیونٹی پھر رہی ہو، تو اس کالی چیونٹی کو اللہ دیکھ رہا ہے، بلکہ اس کالی چیونٹی کے اندر جو کچھ ہے وہ بھی اللہ دیکھ رہا ہے۔ اور اس کالی چیونٹی کے چلنے سے جو آواز آتی ہے وہ بھی اللہ سن رہے ہیں۔ یعنی اللہ جل شانہٗ کی صفات اتنی کامل ہیں کہ اس کے دیکھنے کی صفت، اس کے سننے کی صفت، اس کے کلام کی صفت، اس کے تخلیق کی صفت، یعنی پیدا کرنے کی صفت، یہ ساری صفات بہت کامل ہیں۔ لہٰذا ان صفات کے اندر غور کرنا چاہیے تاکہ اللہ پاک کی معرفت پیدا ہو۔ تو اللہ پاک فرماتے ہیں:
يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ،
اللہ پاک جانتا ہے جو تم اپنی آنکھوں سے خیانت کرتے ہو۔ اور اللہ پاک جانتا ہے جو تم سینوں میں اپنے راز چھپائے ہوئے ہو، وہ سب کچھ جانتا ہے۔
اور پھر اللہ پاک نے فرمایا:
وَقَالَ اللهُ تَعَالى: وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى.
اور جو شخص اس بات سے ڈر گیا کہ میں نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہو کر حساب دینا ہے۔ اور اپنے نفس کو برائیوں سے روک دیا، اس کے رذائل کے پیچھے چلنے سے روک دیا۔ تو پھر اللہ پاک نے قانون بنا دیا: فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى، پس جنت اس کا ٹھکانہ ہے۔ یعنی گویا کہ یہاں پر ہم صرف امتحان کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ اور یہ امتحان کون سا ہے؟ ہم نفس کی نہ مانیں اللہ کی مانیں، بس اتنی سی بات ہے۔ اپنے نفس کی نہ مانیں اور ہم۔۔۔
اچھا، ایک بات یاد رکھیے، بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم اپنی نفس کی نہیں مانیں گے تو ہماری لذتیں ختم ہو جائیں گی۔ یہ بات ہے بالکل، بہت سارے لوگوں کی سوچ یہی ہے کہ ہم اگر نفس کی نہیں مانیں گے تو پھر یہ لذتیں ہمیں کیسے ملیں گی۔ پھر وہ لذتیں آپ کو ایسے ملیں گی کہ اللہ پاک ایسی چیزوں میں لذت ڈال دے گا جس کے بارے میں تم نے کبھی سوچا ہی نہیں ہو گا کہ اس میں بھی لذت ہو سکتی ہے۔ ایسے اللہ پاک لذت ڈال دے گا ایسی چیزوں میں۔ مثال کے طور پر ایک کھانا ایک آدمی کھا رہا ہے اس کو لذت نہیں ملتی اس میں، دوسرا آدمی کھا رہا ہے اس کو اس میں لذت ملتی ہے، اللہ پاک اس پر قادر ہے۔ اس کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ یعنی ایک شخص بڑا لذیذ کھانا کھا رہا ہے لیکن اس کو اس سے لذت حاصل نہیں ہو رہی، اور دوسرا شخص ایک خشک روٹی کھا رہا ہے، کچھ بھی نہیں اس کے پاس، اس کو اس میں ایسی لذت مل رہی ہے کہ سبحان اللہ۔ ایک آدمی جھونپڑی سے گھر میں ہے، وہ مطمئن اور سکون سے ہے، اور دوسرا آدمی محل میں ہے، عالیشان محل میں ہے، وہ پریشان ہے، anxiety میں مبتلا ہے، ڈیپریشن میں مبتلا ہے، پریشان ہے۔
ایک دفعہ ایک خاتون کا مجھے فون آیا، ایبٹ آباد سے۔ تو رو رہی تھی۔ شاہ صاحب! آپ ہمارے لیے دعا کر لیں مشکل حالات ہیں۔ میں نے کہا کیا مشکل حالات ہیں؟ کہتے ہیں میرا میاں retire ہو گیا۔ میں نے کہا کس post پر retire ہوئے ہیں؟ کہتے ہیں کرنل کی post پہ۔ اب مجھے حیرت ہوئی، میں نے کہا کرنل کی post پہ، پھر تو اس میں رونے کی کیا بات ہے؟ یا اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے؟ وہ آخر کچھ benefits ہوتے ہیں اس کے ساتھ، تمام چیزیں ہوتی ہیں، یہ تو نہیں ہوتی کہ عمر بھر ساری وہی چیزیں رہیں گی، خیر لیکن بہرحال پریشان تھی بہت زیادہ۔ مجھے حیرت اس لیے ہوئی کہ کچھ ہی دنوں پہلے ہمارے ایک ساتھی lance naik retire ہوئے تھے۔ میں نے اس سے پوچھا۔ میں نے کہا retirement کے بعد کیا ارادہ ہے کیا کرنا ہے۔ ہوتے ہیں اکثر لوگ مطلب دوسرا job وغیرہ تلاش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں گاؤں میں رہیں گے۔ تو میں نے کہا کچھ کرنا ورنا نہیں ہے؟ کہتے ہیں چھ ہزار روپے پنشن ملتی ہے اور ہم گاؤں کے لوگ ہیں گاؤں میں اس سے گزارا ہو جاتا ہے۔ اب مجھے اس lance naik کی بات یاد تھی۔ تو میں اس لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کی بات پہ حیران ہوتا نہ ہوتا۔ حیران تو ہوا میں کہ بھئی کمال کی بات ہے ان کو اتنے سارے benefits کے ساتھ retire کیا گیا ہے۔ یہ پریشان ہیں اور کمال کی بات ہے لیفٹیننٹ کرنل سے جنرل زیادہ پریشان ہوتے ہیں جب retire ہوتے ہیں۔ ان کے مسائل اپنے ہوتے ہیں، الگ مسائل ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس تو آتے ہیں نہ ہمیں تو معلوم ہے نا کہ کیا کیا ہو رہا ہے ان کے ساتھ۔
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ساری باتیں کیا ہیں؟ اطمینانِ قلب جو ہے چیزوں میں نہیں ہے۔ آپ کسی کو ایئر کنڈیشن میں بٹھا دیں اگر اللہ نے اطمینان نہیں دینا وہ پریشان ہو گا۔ ڈاکٹروں کے پاس جائے گا، علاج کے لیے جائے گا، anti depressant کھائے گا، نیند ان کو نہیں آئے گی، یہ ہو گا، وہ ہو گا۔ دوسرا آدمی، کہتے ہیں جی غالباً فورڈ تھے، یہ فورڈ گاڑیاں وغیرہ جو چلتی ہیں۔ تو وہ ایک دفعہ بالکونی پہ کھڑے تھے اس کو بھی نیند کا مسئلہ تھا۔ تو ایک آدمی کو دیکھا، مزدور ہو گا ظاہر ہے کوئی، وہ آیا کوئی نہر سا چشمہ سا تھا وہ بہہ رہا تھا، اس کے پاس بیٹھ گیا اس کے پاس چیز تھی کوئی کھول دیا ڈبہ اس سے کھا لیا اور بس ڈبے کے اوپر سر رکھ کے سو گیا۔ تو اس نے اپنے ملازموں سے کہا کہ اگر یہ اس بات پر قادر ہو کہ مجھے یہ چیز دے سکتا ہو تو میں اپنا سب کچھ اس کو دینے کے لیے تیار ہوں۔ اگر یہ چیز جو اس کے پاس ہے کہ اتنے آرام سے اس کو نیند آ گئی یہ اگر مجھے دے سکتا ہو تو میں اس کو سب کچھ دے سکتا ہوں۔ لوگ ایسے ہیں جن کو ہم بہت خوشحال سمجھتے ہیں نا آپ یقین جانیں ہمیں کچھ آپ کو کچھ پتا نہیں ہے کہ اس کا اس کا حال کیا ہے۔ ہمارے گھر والے ایک دفعہ جا رہے تھے کہیں کسی کے ساتھ ملے اسلام آباد کی کوئی، تو جس گھر میں گئے تھے انہوں نے اپنا حالتِ زار سنا دیا تھا ان کو۔ کہ کیا کیا مسائل تھے، تو انہوں نے مطلب بنگلوں کے اوپر کیس ہیں تو کہنے لگے کہ دیکھ لیں آپ نے ایک جگہ سے تو ہم آئے ہیں تو وہاں کیا حالت ہے۔ تو اندرونی حالات کا کوئی پتا نہیں کہ اندرونی لوگوں کے ساتھ کیا کیا ہو رہا ہے۔
اور یہ بات بالکل ایسی ہے کہ اطمینان جو ہے یہ اللہ کے پاس ہے۔ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ. آگاہ ہو جاؤ دلوں کو اللہ تعالیٰ کی یاد سے اطمینان ہو جاتا ہے۔ اللہ پاک نے یہ نہیں فرمایا کہ مطلب اس سے یہ جو ہے نہ مطلب یہ ہے کہ اطمینان کے لیے کرو بلکہ یہ فرمایا اس سے ہو جاتا ہے، چاہے آپ نیت کریں نہ کریں اس سے ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی اچھی چیز کھانے میں ایک فائدہ ہے۔ تو کیا خیال ہے اس چیز کے کھانے کی نیت کریں گے تو وہ فائدہ ملے گا یا بغیر نیت کے بھی کھائیں گے تو فائدہ ہو گا؟ اس میں نیت کرنے کی ضرورت تو نہیں ہے نا، وہ چیز جس پر اللہ پاک نے جو چیز رکھی ہے وہ تو اس کے اندر ہے۔ تو وہ فائدہ تو ہو گا۔ تو ذکر آپ اس نیت سے کریں کہ اس میں اطمینان ہے پھر بھی آپ کو اطمینان ہو گا، اور آپ اس نیت سے نہ کریں پھر بھی آپ کو اطمینان ہو گا۔ تو پھر اس نیت سے ہم کیوں کریں؟ اپنا ثواب کیوں کم کریں؟ ذکر ہم کریں اللہ کے لیے، اللہ کی رضا کے لیے کریں۔ اطمینان کے لیے نہ کریں۔ اطمینان دنیاوی چیز ہے وہ تو دنیا میں رہ جائے گی۔ اطمینان کے لیے کبھی ذکر نہ کریں۔ ذکر کریں اللہ کے لیے کہ اللہ پاک راضی ہو جائے۔ اب اللہ بھی راضی ہو جائے اور آپ کو دنیا میں اطمینان بھی مل جائے تو یہ زیادہ اچھا ہے یا یہ کہ صرف دنیا میں اطمینان مل جائے اور اللہ پاک راضی نہ ہو تو پھر کون سی چیز اچھی ہے؟ ظاہر ہے دونوں چیزیں مل جائیں تو اچھا ہے، تو دونوں چیزیں کس طرح ملیں گی؟ بھئی جو property اللہ پاک نے ذکر میں رکھی ہے وہ ختم نہیں کرتا بلکہ بے اطمینانی کی بھی نیت کر لے پھر بھی اطمینان ملے گا۔ کیوں اس کے اندر موجود ہے وہ خود بخود أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ. تو اس وجہ سے ہم لوگ جو ذکر کرتے ہیں اس میں ہم لوگ اطمینان کی بالکل نیت نہ کریں۔
نماز کے اندر جو فوائد ہیں دنیاوی، چاہے آپ اس میں نیت کریں نہ کریں وہ ملیں گی، لیکن آخرت کی چیزیں تب ملیں گی جب اس کی نیت کرو گے۔ معاملہ الٹا ہے۔ آخرت کی جو نعمتیں نماز کے ساتھ attach ہیں وہ نیت سے ملتی ہیں، إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، اور جو دنیا کی چیزیں ہیں وہ بغیر نیت کے بھی مل جاتی ہیں اس میں۔ مثال کے طور پر بعض ڈاکٹر کہتے ہیں جی جب آپ سجدہ لگاتے ہیں تو blood circulation مطلب head کی طرف آ جاتا ہے اور سر کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے اور پھیپھڑوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور یہ ہوتا ہے وہ ہوتا ہے، وہ ساری لمبی چوڑی کہانی وہ بتاتے ہیں۔ وہ ان کو بتانے دو، ان کا کام ہے، ہمارا کام نہیں ہے۔ ہمارا کام کیا ہے، نماز کس لیے ہم پڑھ رہے ہیں؟ اللہ کے لیے پڑھ رہے ہیں، إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ. ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں۔ یہ ہے نماز کا مسئلہ۔ ہم نے اس لیے نہیں پڑھنی کہ اس میں ہمیں کوئی مزہ مل جائے، ہمیں اس میں کوئی اور بات مل جائے۔
بہت سارے لوگ ہیں ہمارے پاس آتے ہیں پریشان حال ہوتے ہیں۔ اصل میں لوگوں نے ان کو گمراہ کیا ہوتا ہے۔ صحیح بات عرض کرتا ہوں۔ لوگ اپنے اپنے مقاصد کی وجہ سے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر سب سے پہلے ان کا عقیدہ اپنے اوپر بناتے ہیں کہ میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ کر سکتا ہوں۔ یہ عامل لوگ اس طرح کرتے ہیں۔ وہ ہوتے ہیں نا وہ بڑے بڑے banner لگے ہوتے ہیں۔ کیا ہوتے ہیں، ہر مراد پوری ہو جائے۔ یہ دعویٰ کوئی کر سکتا ہے؟ بھئی تو خدا تو نہیں ہے۔ ہر مراد تو اللہ پاک پوری کر سکتے ہیں، کوئی اور تو پوری نہیں کر سکتا۔ بلکہ میں کہتا ہوں کہ یہ بیچارے کیوں اس طرح خوار ہو رہے ہیں، اگر یہ ہر مراد پوری کر سکتے ہیں، اپنی اپنی ساری مرادیں پوری کریں نا پھر۔ باقی لوگوں کی اگر مرادیں پوری کرتے ہیں تو اپنی مرادیں کیوں نہیں پوری کرتے؟ سارے fraud ہیں۔ اب فراڈوں کی دنیا میں چل رہے ہیں لوگ اب۔ نتیجہ کیا ہے؟ لوگوں نے یہ سمجھا ہوا ہے کہ بس فلاں چیز تو یہ کرے گا، فلاں چیز تو یہ کرے گا۔ یہ نہیں ہوتے مشرکین نے جو بت بنائے ہوتے تھے۔ تو اس چیز کا فلاں بت ہے، اور اس چیز کا فلاں بت ہے، اور اس چیز کا فلاں بت ہے، اور اس چیز کا فلاں بت ہے۔ یہ لوگوں نے باقاعدہ بنائے ہوتے تھے۔ تو ان کے پاس جا کر وہ اپنی وہ پورا کرتے... ابھی بھی India میں کورونا مائی کا بت بنایا ہوا ہے۔ یعنی special اب کورونا مائی کی بھی پوجا ہو رہی ہے۔ تو یہ مطلب ظاہر ہے، ان لوگوں نے اس قسم کے کام تو کیے تھے۔ اب یہ چیزیں آتی ہیں ہمارے ہاں بھی۔ کسی نہ کسی طریقے سے reflection ہم پر بھی پڑتی ہے۔ اور ہمارے ذہنوں کے اندر بھی یہ چیزیں آ جاتی ہیں۔ فلاں وظیفہ پڑھ لو گے تو یہ ہو جائے گا، فلاں کام کر لو گے تو یہ ہو جائے گا، فلاں کام کر لو گے تو یہ ہو جائے گا۔ ہم کہتے ہیں بھئی سارے وظائف کا نچوڑ اللہ پاک سے مانگنا۔ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ. تجھے اللہ پاک سے زیادہ کوئی سمجھ نہیں سکتا۔ اور تجھے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور کچھ ایسا دے نہیں سکتا۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ! یاد رکھو اگر یہ ساری دنیا مل کر تجھے کچھ دینا چاہے اور اللہ کا ارادہ نہ ہو تو یہ نہیں دے سکتے۔ اور اگر ساری دنیا مل کر تجھ سے کوئی چیز روکنا چاہے اور اللہ کا ارادہ نہ ہو تو نہیں روک سکتے۔ یہ بالکل صاف صاف بات فرما دی ہے۔
تو اب یہ جو بات ہے، اگر ہمیں معلوم ہو تو ہمارا کام کیا ہوگا؟ ہمارا کام یہ ہوگا اللہ سے مانگنا۔ ہاں اس میں پھر ہم قرآن اور سنت کے طریقے کے مطابق مانگیں گے۔ طریقہ کار وہ بتاتے ہیں، قرآن بھی بتاتا ہے حدیث بھی بتاتا ہے۔ اب طریقہ کیا ہے؟ کچھ اوقات ایسے ہوتے ہیں جس میں قبولیتِ دعا بڑھ جاتی ہے۔ کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں جس میں قبولیتِ دعا کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔ مثلاً خانہ کعبہ آپ چلے جائیں۔ عرفات میں دعا مانگیں، مزدلفہ میں مانگیں، حطیم میں مانگیں، خانہ کعبہ کے پاس مانگیں، مسجد حرام میں مانگیں، مسجد نبوی میں مانگیں، یہ قبولیتِ دعا کے مقامات ہیں۔ وہ مطلب قبولیت کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے۔ اور کچھ اوقات دعا کے ہیں۔ مثال کے طور پر تہجد کے وقت کی دعا۔
کیسے میں آپ کو بتاؤں؟ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں نے جو یوسف علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا وہ تو آپ سب لوگوں کو پتا ہوگا۔ جب یوسف علیہ السلام کے پاس سب پہنچ گئے اور اپنی برائی معلوم ہو گئی ان کو کہ ہم نے کیا کیا ہے۔ تو یعقوب علیہ السلام سے ان بیٹوں نے کہا کہ آپ ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک معاف کر دے۔ تو یعقوب علیہ السلام نے کہا میں جلد ہی تمہارے لیے دعا کروں گا۔ جلد ہی تمہارے لیے دعا کروں گا۔ تو مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ جو "جلد ہی" کا بتایا، یہ تہجد کا وقت تھا، کہ تہجد کے وقت آپ کے لیے دعا کروں گا۔
تہجد کا جو وقت ہوتا ہے اصل میں ایک special وقت ہے۔ کیسے؟ اس میں کیا ہوتا ہے؟ اللہ کی طرف سے اعلان ہوتا ہے۔ جس کو فرشتے سنتے ہیں۔ اور مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ تو امتحان میں ہیں۔ لیکن ہمیں خبر تو مل گئی کہ ایسا ہو رہا ہے۔ اعلان ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے، ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ میں اس کو دوں۔ ہے کوئی پریشان حال کہ اس کی پریشانی دور کروں۔ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مصیبت ختم کروں۔ ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا۔ اور یہ صبح فجر تک یہ اعلان ہوتا رہتا ہے۔ اب آپ بتائیں اس وقت اگر کوئی حاضر ہو جائے اور کہے لبیک یا اللہ میرا مسئلہ یہ ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے۔ میں یہ مانگتا ہوں، میں یہ مانگتا ہوں۔ بس آپ نے حکم پر عمل کر لیا، باقی تو اللہ کی حکمت ہے۔
حکمت کیا ہے وہ بتاتا ہوں۔ حدیث شریف میں آتا ہے، ہر شخص جو دعا کرتا ہے اس کی دعا قبول ہوتی ہے، لیکن تین طریقوں سے۔ یا جو وہ مانگ رہا ہے اگر وہ اس کے لیے مفید ہے، تو اللہ وہ دے دیتا ہے۔ یا پھر یہ کہ وہ اس کے لیے مفید نہیں، مثلاً ایک بچہ رو رہا ہے کہ مجھے آئیس کریم دو۔ اور ڈاکٹر نے کہا ہے اس کو آئیس کریم بالکل نہیں دینا۔ اس کا گلا خراب ہے۔ اب والدین اگر ہوشیار ہوں گے تو اس کو آئیس کریم نہیں دیں گے، اس کو کسی نہ کسی طریقے سے چپ کرائیں گے، کوئی اور چیز دے دیں گے ان کو، تاکہ وہ اس کو نقصان نہ ہو۔ تو اللہ تعالیٰ بھی جو چیز ہمارے نقصان کی ہے، ہم نہیں جانتے اور ہم مانگتے ہیں، تو منع تو نہیں کیا ہمیں اللہ پاک نے کہ یہ نہ مانگو، لیکن اللہ پاک حکمت سے وہ چیز نہیں دیتے۔ کوئی اور مصیبت ہمارے اوپر آ رہی ہوتی ہے، اس کو ہٹا دیتے ہیں اس کے ذریعہ سے۔ اور یا پھر یہ ہوتا ہے کہ اللہ پاک اس کے لیے وہاں قیامت میں اس کو ذخیرہ کر دیں گے۔ اس دعا کے بدلے میں۔ اور اس کے بارے میں ہے کہ ایک شخص کو کہا جائے گا کہ یہ تمہارا اجر ہے، تو وہ کہے گا حیران ہو کر کہ اے اللہ! میں نے تو یہ کام نہیں کیا، یہ سارے کام تو میں نے نہیں کیے، تو اس طرح کہاں سے یہ اجر آ گیا؟ تو کہیں گے کہ یہ تو نے دعائیں کی تھیں نا، تو جو دعائیں تیری قبول نہیں ہوئی تھیں وہاں پر، تجھے نظر آیا تھا کہ قبول نہیں ہوئیں۔ یہ ان کا اجر ہے۔ تو کہے گا کاش میری کوئی دعا قبول نہ ہوتی ادھر۔ اس وقت وہ کہے گا کاش میری کوئی دعا وہاں قبول نہ ہوتی، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت انسان کو جو مل رہا ہے وہ فائنل ہے، وہ مسلسل ہے، اس میں کمی نہیں ہوگی۔ یہاں جو مل گیا تو مل گیا، ختم ہو گیا، ہم جیسے ختم ہو گئے، وہ چیز بھی ملی ختم ہو گئی۔ مثلاً میں کوئی بہت بڑی post مانگ رہا ہوں۔ پروموشن مانگ رہا ہوں۔ ٹھیک ہے، مانگنے میں حرج نہیں ہے، مانگو۔ لیکن میرے لیے مفید نہیں ہے، بہت سارے لوگوں کے لیے بعض چیزیں مفید نہیں ہوتیں۔ ان کے گلے کا طوق بن جاتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کو بچانا چاہتے ہیں، وہ نہیں دیتے۔ اس طرح کوئی اور مسئلہ بھی نہیں ہوتا، نتیجتاً کیا ہوتا ہے؟ وہاں پر اجر ہو جاتا ہے، اب جب وہاں پر اجر ہوتا ہے تو وہاں تو جو ملا ہے وہ تو ہمیشہ کے لیے ہے۔ لہٰذا وہ خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے کاش میری کوئی دعا قبول نہ ہوتی، لیکن اس وقت تو ظاہر ہے جو کچھ ہونا ہوتا ہے وہ ہو چکا ہوتا ہے۔
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دعا مانگنے میں کسی طریقے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ کوئی محرومی نہیں ہے۔ اب مثال کے طور پر میں دن میں ایک ہزار دعائیں کروں۔ مثال کے طور پر۔ اس میں میری 25 دعائیں قبول ہو جائیں۔ اور 975 قبول نہ ہوں۔ اور 975 دعاؤں کی جگہ پر مجھے وہاں پر اجر نصیب ہو جائے۔ اب میں اس وقت کہوں گا کاش میں نے دو ہزار دعائیں کی ہوتیں، بھئی کس نے روکا تھا؟ کس نے روکا تھا؟ کرو نا، کس نے منع کیا ہے؟ دو ہزار کر لو، پانچ ہزار کر لو، کسی نے روکا تو نہیں۔ لیکن شیطان کب چھوڑتا ہے؟ شیطان مایوس کرتا ہے۔ اس کا کام ہی یہی ہے، دیکھو اتنے دفعہ تم دعا کر رہے ہو اللہ تیرا سنتا ہی نہیں، نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ ذٰلِكَ. اللہ نہیں سنے گا تو کون سنے گا؟ تو یہ جو بات ہے، مطلب یہ ہے کہ شیطان اس طرح وہ کرتے ہیں کہ بعض دفعہ ایسی زبان سے بھی بات نکل جاتی ہے، اللہ پاک ہماری حفاظت فرمائے۔ کلمہ کفر ہے۔ تو یہ میں اس لیے عرض کرتا ہوں کہ یہ اس قسم کی بات سنائی دیتی ہے تو ہمیں ذرا اپنے آپ کی حفاظت کرنی چاہیے۔ ایسے ماحولوں میں اگر ہم رہتے ہیں تو ہمیں اپنی حفاظت کے لیے بھی کوئی بندوبست کرنا چاہیے۔ کچھ ایسی جگہ بھی ہمارے پاس ہونی چاہیے جہاں ہمیں بچانے کا انتظام ہو۔ کچھ سمجھانے کا انتظام ہو۔ کیونکہ آج کل اللہ معاف فرمائے۔۔۔
ایک دفعہ ایسا ہوا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ٹرین میں میں گیا، ٹرین میں چڑھ گیا۔ تو کچھ طالب علم تھے علی گڑھ کے۔ ایک مولوی صاحب کو گھیرا تھا ان لوگوں نے اور تنگ کر رہے تھے ان کو۔ اور سوال ان سے کہہ رہے تھے کہ قطبین کے اوپر ایک دن کی نمازیں پڑھنی پڑیں گی یا چھ مہینے کی نمازیں پڑھنی پڑیں گی۔ یہ مطلب سوال اور ہنس رہے تھے، مذاق کر رہے تھے۔ دور ایک آدمی متشرع آدمی تھا یعنی اس کی داڑھی تھی سر پہ ٹوپی تھی۔ متشرع آدمی تھا وہ ان کے ساتھ گویا کہ وہ بچوں کی باتوں پہ مطلب حظ اٹھا رہا تھا اور ہنس رہا تھا۔ حضرت جس وقت چڑھے تو حضرت کو ظاہر ہے وہ جو مولوی صاحب تھے ان پہ بڑا رحم آیا کہ بھئی سارے لوگ ان کو تنگ کر رہے ہیں۔ تو حضرت کا رعب بھی تھا حضرت کا تو حضرت نے فرمایا: بھئی کیا مسئلہ ہے، سوال کیا ہے بتاؤ، میں جواب دیتا ہوں۔ تو طلباء طلباء ہی ہوتے ہیں، انہوں نے کہا جی ٹھیک ہے آپ جواب دیں۔ تو انہوں نے سوال کیا اس سے کہ یہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پھر میں بھی ایک سوال کرتا ہوں آپ لوگوں سے تاکہ جواب دینا آپ کو سمجھ آ جائے۔ یہ بتاؤ تم قطبین سے آ رہے ہو یا قطبین جا رہے ہو۔ اپنی وجہ بتاؤ کیوں پوچھ رہے ہو۔ اگر آ رہے ہو تو پھر بھی آپ کی ضرورت ہے، اگر جا رہے ہو تو پھر بھی آپ کی ضرورت ہے۔ تو انہوں نے کہا نہ ہم جا رہے ہیں نہ آ رہے ہیں، تو انہوں نے کہا پھر تمہیں کیا ضرورت ہے۔ بتاؤ میں اگر اب تم سے ایسے مسئلوں کا پوچھوں جس کی ابھی تمہیں فوری ضرورت ہے اور وہ تمہیں نہ آتا ہو۔ تو پھر جو چیز تمہیں جاننی چاہیے وہ تم نہیں جان رہے ہو۔ جو چیز تمہاری ضرورت نہیں ہے اس کے بارے میں معلومات کرنے کا تو مقصد کیا ہے تم لوگوں کا۔ اب بیچارے وہ ظاہر ہے طلباء ان کو پتا تو چل گیا کہ یہ عام مولوی نہیں ہے۔ لہٰذا محتاط ہو گئے۔ پھر انہوں نے کہا دیکھو بات سنو، تمہارے خیال میں یہ ہو گا کہ مجھے جواب نہیں آتا۔ جواب مجھے آتا ہے۔ پہلے تمہارا دماغ درست کر رہا تھا۔ چلو جواب میں دیتا ہوں، اس کے لیے ایک سوال کرتا ہوں۔ بتاؤ اگر قطبین پہ تمہاری duty لگ جائے تو تم ایک دن کی تنخواہ لو گے یا چھ مہینے کی تنخواہ لو گے۔ انہوں نے کہا جی ہم چھ مہینے کی۔ انہوں نے کہا چھ مہینے کی نمازیں پڑھنی پڑیں گی۔ طریقہ ہم بتا دیں گے کیسے پڑھو گے۔ طریقہ ہم بتائیں گے لیکن پڑھنی پڑے گی چھ مہینے کی نماز۔ تو بس پھر جب حضرت ان سے فارغ ہو گئے تو جو متشرع آدمی بیٹھے ہوئے تھے ان سے کہا کہ بھئی تمہیں کیا ضرورت تھی ان کے ساتھ مل کے ہنسنے کی؟ تمہیں مظلوم کی مدد کرنی چاہیے تھی یا ظالم کی؟ کیا تمہارے دل میں اسلام نہیں پہنچا؟ پھر خوب اچھی طرح ان کی خبر لی کہ ایسے موقع پہ تو مظلوم کی مدد کرنی چاہیے۔ تو مقصد میرا یہ ہے کہ دیکھیں نا یہ جو بات میں عرض کر رہا ہوں کہ ماحول ایسا ہے۔
اب آپ نے دیکھا ہوگا کہیں پر ایک دفعہ ایسا ہوا تھا۔ ایک کھاتے پیتے گھرانے کے لوگ تھے۔ کوئی جنرل تھا، تو کوئی کوئی ہے کہ جج تھا، تو کوئی ڈاکٹر تھا، تو کوئی پروفیسر تھا، تو کوئی scientist تھا، مطلب مختلف ہوتے ہیں کھاتے پیتے گھرانے بعض ہوتے ہیں ان میں لوگ کافی develop ہوتے ہیں۔ تو خیر کوئی فنکشن تھا، اس میں ایک مولوی صاحب بھی تھے، اس خاندان کے۔ ایک مولوی صاحب بھی تھے۔ اب ان باقی لوگوں نے طے کر لیا کہ اس مولوی کو تنگ کرنا ہے۔ اور یہ آج کل عام ہے مطلب اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ یہ کوئی اچنبھے کی بات ہے، آج کل یہ ایسا ہی ہوتا ہے ہم خود دیکھتے ہیں اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔ تو اس مولوی کو تنگ کرنے کے لیے انہوں نے آپس میں آنکھوں آنکھوں میں پروگرام بنا ڈالا۔ تو ایک نے کہا ذرا بتاؤ ڈاکٹر صاحب آپ کے کیا benefits ہیں بتائیں نا ذرا تھوڑا سا۔ تو ڈاکٹر صاحب نے اپنے سارے احوال بتا دیے۔ جنرل صاحب سے پوچھا، جنرل صاحب آپ کو کیا ملتا ہے؟ اس نے اپنی چیزیں بتائیں۔ اچھا جناب انجینئر صاحب! آپ کا کیا ہے؟ انجینئر صاحب نے بتائے، اس طرح سب نے اپنے بتائے اور اخیر میں جس کے لیے سارا پروگرام تھا مولوی صاحب کے لیے۔ مولوی صاحب آپ کو کیا مل رہا ہے؟ مولوی صاحب نے ذرا ہلکی آواز سے کہا کہ میری تنخواہ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ اچھا، ابھی تک آپ کو تنخواہ نہیں مل رہی؟ انہوں نے کہا گزارہ الاؤنس مل رہا ہے تنخواہ تو آخرت میں ملے گی۔ بس سب کے اوپر ٹھنڈک چھا گئی۔ مجھے تو صرف گزارہ الاؤنس مل رہا ہے یہاں پر۔ تنخواہ تو ادھر ملے گی۔ تو ماحول ایسا ہے، ماحول میں discouragement ہے ان لوگوں کے لیے جو حق پر ہیں۔
لیکن اس discouragement پہ ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ آخر ایک دور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی discouragement ہوتی تھی۔ پہلی بات جب دعوت دی نا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ پہلی دعوت۔ اور ایسی دعوت دی تھی کہ پہلے پوچھا یہ کہ کیا میں اگر کہہ دوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے کوئی دشمن ہے وہ آ رہا ہے ہمارے اوپر حملہ کرنے والے ہیں، تو تم یقین کرو گے؟ تو سب نے باآواز بلند کہا کیوں نہیں، ہم نے آپ کو صادق اور امین ہی پایا ہے۔ اس position کے ساتھ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت دی۔ ایک اللہ کی اور شرک سے منع کرنے کی، یہ جب دعوت دی۔ سب سے پہلے چچا ان کے ابولہب۔ اس نے مطلب ان کی طرف پھینکا اور کہا کہ تبت يداك مطلب تیرے ہاتھ ٹوٹ جائیں، تو تو نے ہمیں ہمارے اس لیے جمع کیا تھا؟ اور سب نے پھر مذاق اڑانا شروع کر لیا اس شخص کا جن کو خود صادق اور امین کہتے تھے۔ ایسی حالت۔
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ جب مسلمان ہوئے، یہودی عالم تھے۔ تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میری قوم کو آپ نہیں جانتے، میں ذرا آپ کو ان کا تعارف کراتا ہوں کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں تاکہ بعد میں آپ کو پریشانی نہ ہو۔ میں چھپ جاتا ہوں پیچھے۔ آپ میرے بارے میں ان سے سوال کر لیں کہ یہ کس قسم کا ہے۔ پھر میں آؤں گا باہر اور میں کلمہ زور سے پڑھوں گا، پھر آپ دیکھیں کہ یہ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ ٹھیک ہے۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قوم سے پوچھا، عبداللہ بن سلام چھپ کے بیٹھے رہے۔ عبداللہ بن سلام آپ لوگوں میں کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا شریف آدمی ہے، شریف کا بیٹا ہے۔ بہت شریف ہے۔ اور ایسے ہیں اور ایسے اور ایسے، مطلب ذرا زمین آسمان کی قلابے ملا دیے اس میں۔ اتنے میں عبداللہ بن سلام پیچھے سے آئے۔ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰهِ. اب جیسے کہنا تھا کہتے یہ رذیل آدمی ہے، رذیل کا بیٹا ہے، اور ایسے اور ایسے اور ایسے، ساری باتیں الٹ ہو گئیں۔ تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ حالت ہے۔ ان کی صورت حال ایسی ہے۔
تو بات تو ایسی ہے۔ جو بھی کوئی خیر کا کلمہ پڑھتا تو ان کے خلاف کارروائی شروع ہو جاتی۔ ابو ذر رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے۔ علی رضی اللہ عنہ ان کو ساتھ لے جا رہے ہیں۔ حالت ایسی تھی کہ علی رضی اللہ عنہ ان سے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ ساتھ مل کے نہیں جا سکتا کیونکہ آپ کے لیے پریشانی ہو جائے گی۔ آپ نشانے پہ آ جائیں گے۔ تو یوں کرتے ہیں کہ میں آپ سے آگے آگے چلوں گا، آپ میرے پیچھے پیچھے آئیں۔ اور اگر کسی کو شک ہو جائے کہ ہم اکٹھے جا رہے ہیں۔ تو میں پیشاب کے بہانے ٹھہر جاؤں گا، آپ چلتے رہیں، میں پھر بعد میں آپ کو join کر لوں گا۔ یہ حالت تھی۔ اور ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کے نیچے رہ کر زمزم کے پانی پہ کتنے دن گزارے تھے۔ اب یہ مطلب ظاہر ہے، اس وقت یہ حالات تھے۔
تو یہ حالات پھر بھی ہو سکتے ہیں۔ مطلب یہ کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں ہے، ایسے حالات پھر بھی ہو سکتے ہیں۔ اس وقت آپ دیکھیں نا حق کا کوئی کلمہ زبان سے کہو، سوشل میڈیا پر آپ کے اوپر کیا بھرمار ہوتی ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا کیا comments دیتے ہیں۔ وہ ساری چیزیں ہمیں نظر آتی ہیں، مطلب اس قسم کی بات ہے۔ مجلس میں آپ کوئی اچھی بات کر لیں پھر دیکھیں اپنا حال۔ تو یہ باتیں ہیں۔ لیکن ان کو ہم نے اپنے لیے رکاوٹ نہیں بننے دینا۔ بلکہ اس کو اجر کا ذریعہ سمجھنا ہے۔ اس سے ہمیں اجر ملے گا۔ اس سے ہماری روحانی ترقی ہوگی۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا. جو لوگ میرے راستے میں کوشش محنت کرتے ہیں مجھ تک پہنچنے کے لیے، اللہ پاک فرماتے ہیں ان کو ضرور بالضرور ہم ہدایت کے راستے سجھائیں گے۔ اس کے ذریعے سے تو ماشاءاللہ ساری جو مفید باتیں ہمیں حاصل ہو رہی ہیں۔ لہٰذا ان باتوں سے بالکل گھبرانا نہیں چاہیے۔
میں بچہ تھا اس وقت تو ایک چھوٹی سی بات، واللہ اعلم، اس کو اب میں مراقبہ سمجھتا ہوں، اس وقت تو مراقبے کا نام بھی مجھے نہیں آتا مراقبہ کیا ہوتا ہے۔ لیکن ایک کیا تھا، کام کیا تھا۔ وہ کام کیا کیا تھا؟ میں نے سوچا، سوچا کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں تو یا وہ اچھا ہوگا یا برا ہوگا۔ اچھا کام بھی کروں گا یا برا کام کروں گا۔ اچھا، دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں، برے لوگ بھی ہیں۔ تو اگر اچھا کام کروں گا تو اچھے والے اس کو اچھا کہیں گے اور برے والے اس کی مخالفت کریں گے۔ اور برا کام کروں گا تو برے والے اس کی support کریں گے، اچھے والے اس کے مخالف ہوں گے، وہ کہیں گے بھئی غلط بات ہے۔ تو اس کا مطلب ہے مخالفت تو ہر صورت میں ہے۔ یہ بات تو نہیں ہے نا کہ ہر وقت مجھے support ہی ملے۔ ہر صورت میں مخالفت تو ہے۔ ایک میں اچھوں کی مخالفت ہے، دوسرے میں بروں کی مخالفت ہے۔ تو مجھے کون سی مخالفت مول لینی چاہیے؟ بروں کی مخالفت مول لینی چاہیے، اچھوں کی مخالفت مول لینی چاہیے؟ تو یقیناً دل سے آواز آئی کہ بروں کی مخالفت، وہ تو کوئی مسئلہ نہیں۔ تو پھر میں نے کہا بروں سے پھر کوئی support کی توقع نہ رکھنا۔ پھر یہ نہ سمجھنا کہ برے آپ کو کبھی support بھی کریں گے، مطلب اس سے کچھ دل برداشتہ نہ ہونا، یہ میرے دل میں اس وقت آیا۔ الحمد للہ اس نے مجھے بڑا حوصلہ دیا، بہت حوصلہ دیا۔ یعنی یہ میں آپ کو صاف بتاتا ہوں، کچھ conceptual باتیں ہوتی ہیں۔ اگر وہ کسی کو سمجھ آ جائیں تو بہت آسان ہو جاتا ہے، زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے۔ اور اگر وہ سمجھ میں انسان کو نہیں آتی تو میں نے بہت ساروں کو دیکھا ہے اس کی وجہ سے بگڑ جاتے ہیں، وہ دیکھتے ہیں اوہو یار یہ بس آج کل نہیں ہے حالات نہیں ہیں۔ آج کل کوئی اچھا کام نہیں کر سکتا۔
یہ شادی بیاہ میں کیوں لوگ رسومات میں پڑ جاتے ہیں، گمراہی کی باتوں میں پڑ جاتے ہیں، لوگ کیا کہیں گے۔ اور کیا ہوتا ہے؟ اس کے علاوہ کوئی بات ہوتی ہے؟ اچھے اچھے گھرانے ہوتے ہیں دین پہ چلنے والے گھرانے ہوتے ہیں، لیکن جب اس قسم کا موقع آتا ہے لڑھک جاتے ہیں۔ اور کہتے ہیں جی لوگ کیا کہیں گے۔ اکثر عورتیں یہ شرارتیں کرتی ہیں مطلب مردوں کو گمراہ کرتی ہیں، مطلب وہ خوامخواہ پورے نخرے بنا لیتی ہیں۔ تو یہ کیا ہے؟ یہ ظاہر ہے اپنے آپ کو ہی نقصان دے رہی ہیں۔ مجھے یاد ہے، اس وقت یہ مسجد صدیق اکبر کے پاس ہم ٹھہرتے تھے۔ اور نماز کا وقت تھا، اور شادی کا وہ تھا نا وہ جس کو ہم کہتے ہیں وہ پتا نہیں بینڈ باجے کے ساتھ پتا نہیں۔۔۔ وہ گزر رہے تھے۔ تو ان کا ایک آدھ آدمی باہر آیا مسجد سے، خدا کے بندوں! ابھی مسجد میں نماز ہو رہی، تم اس وقت ان کے ساتھ وہ الجھ پڑے لڑ پڑے۔ باقاعدہ لڑائی ہوئی۔ یعنی اس وقت شیطان ان کے ساتھ ایسا مسلط تھا ان کے اوپر کہ اس وقت حق کی دعوت کو قبول کرنے کی ان میں صلاحیت ہی نہیں تھی۔ عین ممکن ہے بعد میں پشیمان ہو چکے ہوں۔ یہ نہیں کہ مطلب یہ ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے، لیکن اس وقت وہ ایسے rigid ہو گئے کہ نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ ذٰلِكَ، قریب تھا کہ کوئی کلمہ کفر ان کی زبان سے نکل جائے۔ یہ بھی وہ ممکن تھا۔ اگر ان کو آپ کوئی اللہ کی بات بتاتے ہیں نا کہ بھئی اللہ سے ڈرو، تو عین ممکن ہے کوئی ایسی بات کہہ دے جس سے کافر ہو جاتے۔ تو ایسے وقت میں پیچھے ہونے میں ہی فائدہ ہوتا ہے۔ کہ بھئی کم از کم کافر تو نہ ہو جائیں نا۔ اس سے تو بچ جائیں نا۔
تو یہ چیز میں اس لیے عرض کرتا ہوں کہ یہ بہت ہی زیادہ ہم لوگوں کے لیے سوچنے کی بات ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اور جس طرف یہ معاشرہ جا رہا ہے اس میں سب سے پہلے اپنے آپ کو بچاؤ۔ پہلا کام تو ہمارا یہ ہونا چاہیے اپنے اپنے آپ کو بچاؤ۔ دوسرے کی بات بعد میں ہے پہلے اپنی بات ہے۔ جب تک اپنے آپ کو نہیں بچاؤ گے دوسروں کو کیا بچا سکو گے۔ میں اکثر ایک مثال دیتا ہوں ہم جب by air جاتے ہیں کہیں پر، تو وہاں پر جو ایئر ہوسٹس وغیرہ ہوتے ہیں یا یہ جو ہوتے ہیں steward۔ وہ باقاعدہ ایک presentation دیتے ہیں کہ کیا کیا ہو سکتا ہے اور کیا کیا کرنا ہے۔ تو اس میں ایک suggestion یہ بھی ہوتی ہے کہ اگر تمہارے سامنے وہ گر جائے نا مطلب آکسیجن کا وہ، اور آپ کے پاس کوئی infant ہے، بچہ ہے، تو سب سے پہلے اپنے آپ کو لگاؤ پھر اس کے بعد اس کو لگاؤ۔ تو اس میں میں سوچ میں پڑ گیا کہ میں نے کہا دیکھو نا یہ کیا کہہ رہے ہیں۔ تو پتا چل گیا کہ اس میں مطلب بڑی زبردست بات ہے کہ اگر تم اپنے آپ کو نہیں لگاتے ہو اور اس کو پہلے لگاتے ہو، اس دوران میں تم بے ہوش ہو گئے، تو تم بھی گئے وہ بھی گیا۔ دونوں چلے گئے۔ اور اگر آپ نے اپنے آپ کو لگا دیا تو خود بھی بچ گئے، اور اس کے لیے تم بچ گئے ہو نا کم از کم، پھر اس کو support تو کر سکتے ہو نا، کچھ بچا تو سکتے ہو نا، کوشش تو کر سکتے ہو۔ تو اس میں یہ حکمت ہے۔ اگر تم خراب ہو گئے تو پھر دوسروں کو کیا بچاؤ گے۔ اس وجہ سے سب سے پہلے اپنے آپ کو بچاؤ۔ یہ بہت اہم نسخہ ہے۔
ایک دفعہ ایک جلسے میں سارے لوگ کھڑے ہو گئے، کسی وجہ سے، واللہ اعلم کیا بات تھی۔ کوئی شور سا ہو گیا اور لوگ کھڑے ہو گئے۔ اب جلسے والوں کو بڑی پریشانی ہوئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ تو وہاں سے مسلسل ایک آواز آ رہی تھی loudspeaker پر، بزرگو اور دوستو! اپنے اپنے آپ کو بٹھاؤ کسی اور کو نہ بٹھاؤ۔ بزرگو اور دوستو! اپنے اپنے آپ کو بٹھاؤ کسی اور کو نہ بٹھاؤ۔ بزرگو اور دوستو! اپنے اپنے آپ کو بٹھاؤ کسی اور کو نہ بٹھاؤ۔ سارا مجمع پانچ منٹ کے اندر اندر بیٹھ گیا۔ تو میں نے کہا کہ یہ اس نعرے کی کرامت ہے۔ اگر نعرہ یہ ہوتا کہ اب لوگوں کو بٹھاؤ۔ تو سارے لوگ کھڑے ہو کر دوسروں کو بٹھاتے۔ تو کیا لوگ بیٹھ جاتے؟ سارے لوگ کھڑے رہتے۔
اب اس وقت صورتحال یہ ہے کہ مطلب ہم لوگ بھی دوسروں کو ٹھیک کرتے ہیں اپنے آپ کو۔۔۔ یہ دوسروں میں جو چیزیں ہم چاہتے ہیں، وہ جرم ہمارے اندر موجود ہوتے ہیں۔ میں مثال دیتا ہوں، یہ ہمارے گاڑیاں جو پارک کرتے ہیں، راستوں میں پارک کرتے ہیں۔ کسی گھر کے سامنے پارک کیا۔ تو وہ نہیں سوچتا کہ میں کسی کا راستہ روک رہا ہوں۔ اگر خود اس کے گھر کے سامنے گاڑی پارک ہو جائے، تو یہ کیا کہے گا؟ معاف کر لے گا؟ لڑائی کرے گا، سخت لڑائی کرے گا۔ حالانکہ خود یہ کام یہ کر رہا ہے۔ بھئی اگر تم کسی چیز پہ خفا ہوتے ہو، ناراض ہوتے ہو، تو دوسروں کے لیے بھی یہ سوچو نا کہ اس کا بھی تو یہی حال ہو گا۔ یقین جانیں جب کبھی ایکسیڈنٹ ہوتا ہے یا کوئی آپس میں حادثہ ہوتا ہے، تو جو ظالم ہوتا ہے سب سے زیادہ چیختا وہی ہے۔ شور کے ذریعے سے اپنے آپ کو بچاتا ہے۔ چور مچائے شور، وہ policy ہے آج کل۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آج کل یہ معاملہ ہے کہ دوسرے کے اوپر یہ سب کچھ ڈالا جاتا ہے، خود اپنے آپ کی پرواہ نہیں کی جاتی۔ حالانکہ طریقہ کیا ہے؟ بھئی آخرت کا معاملہ ہے، دنیا کا معاملہ نہیں ہے۔ اگر خراب ہو گئے تم، اور باقی لوگ ٹھیک ہو گئے، تو تمہارا کیا ہو گیا!
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمة الله عليه، یہ پہلے مجدد گزرے ہیں، پہلے۔ مجدد یہی تھے۔ ان کو ایک بدو نے نصیحت کی۔ اور بدو نے کہا: عمر! یاد رکھو، تمہارا کیا حال ہو گا اس وقت جب لاکھوں لوگ تیری وجہ سے جنت میں چلے جائیں گے اور تو جہنم چلا جائے؟ تو بیچارے ہل گئے کہ لاکھوں لوگ تمہاری وجہ سے جنت میں چلے جائیں، اور تو خود جہنم چلا جائے۔ یہ بات ممکن ہے۔ مثال کے طور پر میں کسی کو نصیحت کرتا ہوں، وہ نصیحت پر عمل کر لیتا ہے، وہ تو بچ گیا۔ اور میں اس پر عمل نہیں کرتا، تو مجھے کیا ہو گا؟ مجھے تو نقصان ہو گیا۔ میں تو محروم ہو گیا۔ تو اس وجہ سے، مطلب یہ ہے کہ، ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟ ہم لوگوں کو پہلے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔ اپنے لیے سوچنا چاہیے۔ بچنے کا سامان کرنا چاہیے۔ راستے دیکھنے چاہیے کہ ہم کس طریقے سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔ پھر ہمارے اوپر لازم ہو جائے گا کہ دوسروں کو۔۔۔
دیکھو: وَالْعَصْرِ. إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ. إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ. چار ہو گئے نا؟ اس چار میں کس کے لیے ہے بات؟ دوسروں کے لیے یا اپنے لیے؟ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا کس کا ہے؟ اپنا ہے نا؟ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کس کا ہے؟ اپنا ہے نا؟ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ. تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ تو دوسروں کے لیے ہے۔ اور بِالصَّبْرِ دونوں کے لیے ہے۔ اب بتاؤ دوسروں کا حصہ کتنا آیا اور اپنا حصہ کتنا آیا؟ زیادہ۔ تو اس وجہ سے ہم لوگوں کو اپنے آپ کا زیادہ سوچنا چاہیے کہ میں بچ جاؤں۔ میں کہیں خراب نہ ہو جاؤں، اور یہی اصول ہے، اگر کسی اور کو بھی بچانا چاہتے ہو تو پہلے اپنے آپ کو بچاؤ۔ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہمارے بزرگوں نے یہی طریقہ اپنایا ہے۔ ہمارے بزرگ یہی فرماتے تھے، پہلے اپنی اصلاح کرواؤ۔ پھر جب تجھے دوسروں کی اصلاح کے بارے میں کہا جائے پھر اس وقت وہ کام کرو۔ پھر یہ کرو۔ اور اس سے ماشاءاللہ پھر فائدہ ہو گا۔ ورنہ کیا ہوگا؟ وہ دور تو گیا نا جب انسان کسی کو دعوت دیتا تھا تو اس کو اپنے سے بڑا سمجھ کے دعوت دیتا تھا، وہ دور تو چلا گیا۔ اب کیا ہوتا ہے؟ اب دوسروں کو دعوت دیتے وقت کیا احساس ہوتا ہے؟ وہ تو معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔ جس حالت میں بھی آپ دوسروں کو اپنے سے کم سمجھ رہے ہو وہ معاملہ خراب ہو گیا۔ تو لہٰذا اس وقت طریقہ کار یہی ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی رستہ نہیں ہے، اور وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو بچاؤ۔ اپنے آپ کے بچانے کا بندوبست کر لو۔ اس کے لیے طریقہ کار اپناؤ۔ پھر ماشاءاللہ ان کی نگرانی میں جو کام تجھے سونپے وہ کرتے جاؤ، پھر ان شاء اللہ العزیز مسئلہ نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد ساتھ ہوگی۔
تو یہ بات میں عرض کرنا چاہتا ہوں، تو بہرحال یہاں جو مطلب الحمدللہ بات ہوئی، اس بات کے لیے میں دوبارہ آپ سے مطلب پھر عرض کروں گا واپسی، کہ اللہ پاک فرماتے ہیں:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ، وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ.
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ چاہیے کہ ہر شخص خود دیکھ بھال لے کہ کل کے لیے کیا بھیج رہا ہے۔ اور اللہ سے ڈرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ جو تم کچھ کرتے ہو، اس سے اچھی طرح واقف اور خبردار ہے۔
اللہ تعالیٰ کو کوئی دھوکہ بھی نہیں دے سکتا۔ اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز کو چھپا بھی نہیں سکتے۔ لہٰذا اللہ کے ساتھ معاملہ ستھرا رکھو۔ میں اسے کیسے عرض کرتا ہوں مطلب اخلاص بھی اس میں شامل ہے۔ کیونکہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا معاملہ درست رکھتے ہیں وہ سبحان اللہ اخلاص ہی کا معاملہ ہو گا۔ کیونکہ جو کام صرف اللہ کے لیے ہو گا تو اخلاص نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ تو یہ بات ہے کہ یعنی ہم لوگ یہ کریں کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا معاملہ درست رکھیں، آخرت کو درست کرنا ہمارا مطمح نظر ہو، اور جو کام ہمیں کہا گیا وہ ہم کریں، شریعت پہ چلنا۔ یہی بات ہے۔
اب اخیر میں دو منٹ میں عرض کرتا ہوں کہ شریعت پر چلنے کا حکم ہے لیکن شریعت پر ہم چلیں گے کیسے؟ تو شریعت پر چلنے میں جو چیز رکاوٹ ہے اس کو دور کرنا ہے۔ جب آپ اس کو دور کر لیں گے خود بخود آپ شریعت پر چل سکیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کے ہاتھ پیر کسی نے باندھ لیے اور آپ کو جانا ہے راستے پر۔ تو راستے پر آپ جا نہیں سکتے۔ تو کوئی کہتا ہے بھئی چلو۔ آپ کہتے ہیں میں کیسے چلوں؟ میرے راستے میں ہاتھ پیر باندھ دیں گے، میں کیسے چلوں؟ یہ کھولو تو میں جاؤں۔ تو اس کا مطلب ہے جو رکاوٹ ہے اس کو دور کرنا پڑتا ہے۔ تو رکاوٹ کیا ہے؟ وہ ہمارا نفس ہے۔ نفسِ امارہ ہے۔ لہٰذا نفسِ امارہ کو نفسِ مطمئنہ میں تبدیل کرنا یہ ہماری ڈیوٹی ہے۔ اس کے لیے ہمیں مشائخ کے پاس جانا ہوتا ہے۔ صرف یہی نیت لے کر۔ مشائخ کے پاس کسی اور نیت کے لیے نہ جاؤ۔ بھئی جس دوسری نیت کے لیے جا رہے ہو نا وہ اللہ تعالیٰ نے بہت آپ کے لیے راستے کھولے ہوئے ہیں۔ جیسے میں نے تہجد کے وقت کا بتا دیا۔
اکبر بادشاہ کے پاس ایک آیا، اس کا دوست پرانا دوست آیا۔ تو اس وقت اکبر عبادت کر رہا تھا۔ تو لوگوں نے روک دیا جی آپ یہاں تشریف رکھیں ابھی بادشاہ سلامت عبادت کر رہے ہیں۔ خیر بیٹھ گیا، جب فارغ ہو گیا تو انہوں نے اطلاع کر دی کہ اچھا آ جاؤ۔ گئے تو انہوں نے کہا کہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا حضرت پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ کیا کر رہے تھے؟ انہوں نے کہا میں دعا مانگ رہا تھا اللہ تعالیٰ سے۔ کس لیے مانگ رہے تھے؟ کہ میری جو رعایا ہے وہ سلامت رہے اور امن و امان رہے اور پریشانیاں دور ہو جائیں اور یہ ہو جائے، میں اللہ پاک سے یہ مانگ رہا تھا۔ تو انہوں نے کہا بالکل ٹھیک کر رہے تھے۔ تو انہوں نے کہا آپ کیسے آئے تھے؟ کہتے آیا تو تھا آپ سے کوئی کام تھا، لیکن اب آپ سے نہیں کہنا، اب اسی سے کہہ دوں گا جس سے تو کہہ رہا تھا۔ اب اسی سے کہہ دوں گا جس سے تو کہہ رہا تھا۔ مجھے بتائیں آپ کسی بھی بزرگ کے پاس جاؤ گے، تو بزرگ نے کس سے کہنا ہے؟ اللہ سے کہنا ہے۔ تو کیا اللہ کا دروازہ آپ پر بند ہے؟ اللہ کا دروازہ تو آپ کے لیے کھلا ہے۔ بلکہ قرآن میں تو ایک عجیب آیت ہے: أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ. کون ہے جو مضطر کی دعا کو قبول کرتا ہے جس وقت اس کو پکارتا ہے؟
تو جو مبتلا شخص ہے اس کی دعا میں بڑی طاقت ہے۔ جو مبتلا ہے اس کی دعا میں بڑی طاقت ہے۔ یہ جنازہ کس کو پڑھانا چاہیے مولانا صاحب؟ بیٹے کو چونکہ سب سے زیادہ مسئلہ اس کا ہے۔ اس کا دل بہت زیادہ افسردہ ہے، اپنے والد کے لیے سب سے زیادہ وہی مانگ سکتا ہے نا۔ تو اس کو جنازہ پڑھانا چاہیے۔ اس طرح اور، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دعا جو ہے، انسان جو مبتلا ہو وہ دعا کرے۔ وہ ماشاءاللہ بہترین، بہترین، بہترین کام ہے۔ وہ بہترین ہے۔
باقی یہ ہے کہ یہ جو بات ہے کہ باقی چیزیں ٹھیک ہے سپورٹنگ ہیں۔ آپ خود اللہ کے ساتھ اپنا رابطہ جوڑ لیں، اس کو سپورٹ کرنے کے لیے بزرگوں کے پاس آنا جانا شروع کر لیں، دین پر چلنا شروع کر لیں، قرآن پاک کی تلاوت شروع کر لیں، ذکر کرنا شروع کر لیں، وہ سارے راستے آپ کے لیے کھلتے جائیں گے۔ یہ سپورٹنگ ہے۔ مانگنا شرط ہے۔ اس لیے جو دعا ہے نا، دعا کے بارے میں بتاتے ہیں دعا کے بارے میں، کہ دعا کے بارے میں ایک چیز اصل ہے، اور ایک چیز آداب میں سے ہے۔ اگر وہ نہ ہو تو دعا ہی نہیں۔ باقی چیزیں اس کی سپورٹنگ ہیں، آداب ہیں۔ اصل چیز کیا ہے؟ توجہ الی اللہ۔ اگر دعا میں یہ نہیں تو پھر دعا نہیں ہے۔ بے شک دعا کی صورت ہو، دعا کی حقیقت نہیں ہوگی۔ مثلاً میں نے ہاتھ اٹھا لیے۔ لیکن میری توجہ کسی اور طرف ہے۔ آج کل دعائیں کیسے کرتے ہیں؟ یہ دعائیں ہیں؟ یہ تو میرا خیال میں کسی دنیا دار آدمی سے بھی کہو گے تو وہ کہے گا یہ مانگنا نہیں ہے، یہ کیا ہے؟ مذاق ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ یعنی توجہ الی اللہ اگر دعا میں نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے دعا نہیں ہے۔ ہاں توجہ الی اللہ کے ساتھ اب ہاتھ اٹھا کے مانگو، یہ ادب ہے۔ آپ کسی اچھی جگہ پہ مانگو، خانہ کعبہ پہ مانگو، کسی اور جگہ پہ مانگو۔ تہجد کے وقت میں مانگو۔ اس طریقے سے مطلب ہے نماز کے بعد مانگو۔ یا مطلب اور بہت ساری چیزیں، کچھ موانع بھی ہیں اس سے بھی بچنا ہوتا ہے۔ مثلاً حرام رزق سے بچنا ہوتا ہے۔ کیونکہ حرام رزق کے ساتھ پھر دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ اور بہت ساری باتیں ہیں جو موانع بھی ہیں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ ان تمام چیزوں کو جو ہم کرتے ہیں یہ ہماری پوری دعا کے نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔ باقی اصل دعا کیا ہے؟ وہ توجہ الی اللہ ہے۔
دیکھو شیطان نے عین اس وقت میں جبکہ وہ مردود ہو گیا تھا۔ اس نے اللہ پاک سے مانگا کہ یا اللہ مجھے مہلت دے۔ اللہ پاک نے اس کی دعا قبول فرمائی، اس کو مہلت دے دی۔ کیونکہ اس کو پتا تھا کہ اللہ پاک فیصلے جذبات کے ذریعے سے نہیں کرتے، اپنے ارادے سے کرتے ہیں۔ تو اسی طریقے سے ہم لوگ بھی کہیں: بھئی اللہ پاک سے ہر وقت مانگو۔ مثال کے طور پر میں اچھا نہیں ہوں، اور دعا کی کنڈیشنز میری اچھی نہیں ہیں۔ تو میں کیا مانگوں گا؟ میں یہ کہوں گا یا اللہ میری حالت اچھی کر دے تاکہ میں تجھ سے صحیح حالت میں مانگ سکوں۔ یہ بھی تو اللہ ہی سے مانگوں گا نا؟ تو اس طرح مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ اللہ پاک سے مانگنا سیکھیں۔ اور اپنے مسائل اللہ پاک سے حل کروائیں۔ اس کے لیے آپ کو در در پھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہاں، در در پھرنے کی ضرورت کس لیے ہے؟ اپنی اصلاح کے لیے۔ وہ ہے۔ ہمارے حضرت پیر بابا رحمۃ اللہ علیہ سوات میں پیدا ہوئے اور کہاں پر گئے؟ اجمیر شریف گئے۔ وہاں پر اپنی اصلاح ہوئی ان کی۔ اس طرح خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ صاحب کی کہاں پر ہوئی؟ اس طرح مطلب یہ کہ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ صاحب کی کہاں پر ہوئی؟ اور کہاں پر آئے؟ یہ بات ضرور ہے۔ اس کے لیے جاؤ، اس کے لیے بڑے بڑے سفر لوگوں نے کیے ہیں۔ یہ سفر کی چیزیں ہیں۔ لیکن یہ نہیں ہے کہ ہم کہیں کہ بھئی اللہ پاک ہماری نہیں سنتا، نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ ذٰلِكَ یہ فقرہ ہی غلط ہے۔ یہ سوچ ہی غلط ہے۔ اس بات سے تو توبہ کرنا چاہیے کہ مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک ہماری نہیں سنتا انا للہ وانا الیہ راجعون، ایسا بالکل نہیں ہے۔ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ، یہ حکم عام ہے۔ یعنی اس میں اللہ پاک نے تخصیص نہیں کی کہ فلاں کے لیے ہے اور فلاں کے لیے نہیں ہے، یہ عام ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ. اس وجہ سے اللہ پاک سے ہر حالت میں مانگو۔ اور سب سے بڑا مانگنے کا ذریعہ وہ کیا ہے؟ وہ نماز ہے، وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ. نماز کے ذریعے سے اور صبر کے ذریعے سے مجھ سے مانگو۔
تو نماز ہمیں اللہ پاک نے پانچ وقت دیا ہے۔ اب پانچ وقت اس میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں۔ اور ہماری سب سے اہم ضرورت جو دنیا کی ہے وہ ہدایت ہے۔ سب سے اہم ضرورت اس سے بڑی ضرورت ہماری دنیا کی نہیں ہے۔ ٹھیک ہے اور بھی ہیں، لیکن سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ ہمیں ہدایت مل جائے۔ ہدایت مل جائے تو کوئی دنیا کی کچھ بھی نہ مل جائے پھر بھی انسان کامیاب ہے۔ ہدایت نہ ملے ساری چیزیں مل جائیں، انسان ناکام ہے۔ تو اللہ پاک نے سورہ فاتحہ جو کہ ہر رکعت کے اندر اللہ پاک نے واجب قرار دی ہے۔ اس میں ہم کیا مانگتے ہیں؟ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ. اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ. صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ.
مجھ سے ایک خاتون نے whatsapp پر پوچھا کہ میں اللہ پاک کی رضا حاصل کرنا چاہتی ہوں، میں کیا کروں؟ بڑا سوال ہے۔ مجھے خوشی ہوئی کیونکہ ظاہر ہے یہ تو ایسے لوگ تو بہت کم ہیں آج کل جو اس کے لیے پوچھیں۔ تو مجھے خوشی ہوئی اور ماشاءاللہ خوش بھی ہو گیا۔ تو میں نے کیا کیا؟ میں نے اسے کہا کہ آپ جب نماز پڑھیں نا۔ نماز میں جب سورہ فاتحہ پڑھ رہی ہوں۔ تو إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پہ جاگ جایا کریں۔ اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ. صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ. اس کو ہوش میں کہہ لیا کریں۔ یعنی تجھے جاننا چاہیے کہ میں کس سے مانگ رہی ہوں اور کیا مانگ رہی ہوں، یہ دونوں باتیں آپ کو معلوم ہوں۔ تو اللہ پاک بہت کریم ہے۔ آپ کے لیے راستے بنا دے گا۔ مطلب یہ کوئی مطلب اس کے لیے مشکل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے راستہ بنا دے گا۔ اس نے کہا بالکل میں سمجھ گئی میں ایسے ہی کروں گی۔ بس یہی بات ہوتی ہے ہمارا کام کیا ہے صرف بتانا ہے، سمجھانا ہے، باقی عمل تو انسان اپنا اپنا کرتا ہے انسان۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آپ کسی کو کندھے پہ سوار کر کے۔۔۔
یہ ویسے میں معافی چاہتا ہوں، یہ عامل لوگوں نے تو اس قسم کے لوگوں کے ماحول بنا دیے ہیں نا کہ وہ کہتے ہیں بس ہم تمہارا سارا کام کر دیں گے۔ بس تم ہماری جیب بھر دو پھر اس کے بعد باقی سارا کام ہم تمہارا کر دیں گے۔ اور دوسرا اس طرح پیر لوگ بھی اس طرح ہیں موجود۔ کہتے ہیں بس جی ہم ہم آپ کو جنت پہنچا کے رہیں گے۔ بھئی جنت کیا تم خود پہنچ جاؤ پہلے اس کے بعد پھر دیکھو گے۔ پھر دوسروں کو پہنچا سکتے ہو یا نہیں پہنچا سکتے ہو، سب سے پہلے اپنا انتظام تو کرو۔ تو یہ ہے کہ یہ باتیں بڑی عجیب باتیں ہیں لیکن ہیں آج کل۔ یہ باتیں ہیں، کہ لوگ اس طرح باتیں کرتے ہیں۔ تو بہر حال اس سے لوگوں کے دماغ خراب ہو گئے۔ اور لوگ ایسی چیزیں چاہتے ہیں، ایسی چیزیں چاہتے ہیں، ایسے پیر چاہتے ہیں، ایسے مولوی چاہتے ہیں، ایسے عامل چاہتے ہیں۔ تو ایسے لوگوں کے لیے ہم معذور ہیں، ہم ان سے معذور ہیں، ہم ان سے کہتے ہیں بھئی ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔ آنا ہے ہمارے پاس ان چیزوں کے علاوہ تو کسی اور کے پاس جاؤ۔ ہم اس میں معذور ہیں۔ لیکن یہ والی بات ہدایت کے لیے، اصلاح کے لیے۔۔۔ اصلاح ہم نہیں کرتے ہدایت ہم نہیں دیتے، ہدایت اللہ دیتا ہے۔ اصلاح بھی اللہ پاک ہی کرتا ہے، لیکن اللہ پاک نے راستہ اس طرح بنایا ہے جیسے علم ہے۔ علم کون دیتا ہے؟ اللہ ہی دیتا ہے۔ لیکن کس کے ذریعے سے دیتا ہے؟ استاذ کے ذریعے سے دیتا ہے۔ تو اب استاذ کے پاس جائیں گے تو آپ کو علم ملے گا نا۔ کتاب پڑھیں گے تو علم ملے گا نا۔ تو اسی طرح ہدایت بھی اللہ ہی دیتا ہے۔ اور اصلاح بھی اللہ پاک ہی کراتا ہے۔ اس کے لیے ایک نظام اللہ نے بنایا ہوا ہے۔ تو اس نظام کے لیے اللہ پاک نے جو نظام بنایا ہوا ہے بزرگوں نے ہماری تشکیل کر دی کہ نہیں تم لوگوں نے اس طرح بیٹھنا ہے۔ تم لوگوں نے اس طرح بیٹھنا ہے۔
ہمارے شیخ مولانا اشرف صاحب رحمۃ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے۔ یا کریم یا کریم۔ حضرت کو جب شاہ عبد العزیز دعا جو رحمۃ اللہ علیہ نے اجازت دی۔ تو حضرت نے ان سے فرمایا کہ بیٹا کوئی بھی اللہ اللہ کا نام سیکھنے آئے تو ذرہ بھر بھی انتظار نہ کرنا، فوراً بیعت کر لیا کرو۔ تو حضرت نے عرض کیا کہ حضرت یہ کیسی بات ہے؟ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ تو بیعت کے لیے بڑی شرطیں لگاتے تھے۔ پھر بھی بعض دفعہ کہتے ہیں کہ آپ کو میں بیعت کرنے سے معذور ہوں۔ تو آپ تو مجھے فرماتے ہیں کہ فوراً بیعت کر لیا کرو، یہ کیسی بات ہے؟ تو حضرت نے فرمایا وہ بیعتِ سلوک تھی، یہ بیعتِ ایمان ہے۔ آج کل ایمان پہ بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اگر آپ نے ان کو بیعت نہیں کیا وہ کسی بے ایمان کے پاس چلے گئے تو پھر کیا ہو گا؟ اس کا ایمان اگر ضائع ہو گا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ لہٰذا آپ اس کو بیعت کر لیں تاکہ کم از کم ایمان تو اس کا بچ جائے نا۔ اور بالکل ایسی ہی بات ہوئی کہ میں نے بھی ایک موقع پہ ارادہ کیا کہ اب بیعت نہیں کروں گا۔ بس بہت ہو گیا اس کا مطلب ہے کہ پھر مسئلہ ہو جاتا ہے پھر تربیت کے لیے بھی تو وقت چاہیے ہوتا ہے، ایسا تو آسان بات تو نہیں ہے۔ تو میں نے کہا کہ نہیں ہو سکے گا تو پھر کیا ہوگا!! تو میں نے ارادہ کیا کہ اب اس کے بعد بیعت نہیں کروں گا۔ تو ہمارے حضرت کی زیارت ہو گئی ایک صاحب کو، تو حضرت نے فرمایا اس کو کہو کہ بیعت کرنا نہ چھوڑے کم از کم ایمان تو رہے گا نا ان کے پاس، ایمان تو نصیب ہو گا نا ان کو۔ بالکل وہی بات جو حضرت نے اپنے شیخ سے سنی تھی۔ مجھے بھی الحمدللہ حضرت نے منتقل فرما دی۔ مقصد میرا یہ ہے، اس وقت ایمان اور اصلاح یہ دو باتیں ہیں۔ اسی کے لیے ہم لوگ کوشش محنت کر سکتے ہیں۔ باقی کی چیزیں اللہ پاک کے پاس ہیں۔ ہم بھی وہی طریقہ بتاتے ہیں جو ہمیں بزرگوں نے بتایا ہوا ہے۔ کسی کو اپنی طرف سے کوئی اور طریقہ نہیں بتا سکتے۔ البتہ یہ ہے کہ جتنا جتنا آپ میں اخلاص آتا جائے گا، تقویٰ آتا جائے گا، آپ کی دعاؤں کی قبولیت کا رستہ مزید وسیع ہوتا جائے گا، مزید بڑھتا جائے گا۔ اس لیے اخلاص ہی میں تمام خیر موجود ہے۔ اور اصلاح میں ہی سارا نظام موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے بھی نصیب فرمائے، آپ کو بھی۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ. سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.