غازی کے مددگار کو بھی ثواب ملتا ہے
بَابٌ فِى التَّعَاوُنِ عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوىٰ، درس نمبر: 270، اشاعتِ اول: 26 اپریل، 2023 بمطابق 5 شوال المکرم، 1444 ہجری
غازی کو سامانِ جہاد فراہم کرنے کا اجر
غازی کے اہلِ خانہ کی کفالت و خبر گیری
عملی شرکت کے بغیر غازی کے برابر ثواب کا حصول
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
غازی کے مددگار کو بھی ثواب ملتا ہے
(177) وَ عَنْ أَبِيْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ: ”مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَقَدْ غَزَا وَ مَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِيْ أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا“ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
ترجمہ: ”حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو سامان دیتا ہے وہ بھی غازی ہے اور جو شخص کسی غازی کا اس کے اہل وعیال میں بہتر خلیفہ بنتا ہے وہ بھی غازی ہے۔“
تشریح: اس حدیث میں جہاد کے عمل کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کی ترغیب بتائی جارہی ہے اور اجر و ثواب میں سب کو شامل کیا جارہا ہے کہ معاشرے میں بہت سے ایسے جوان ہیں جن کے پاس وسائل نہیں اور بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے پاس وسائل ہیں مگر وہ عذر کی بناء پر جا نہیں سکتے تو اس حدیث شریف میں یہ ترغیب بتائی گئی کہ جن کے پاس وسائل ہیں وہ خود جا نہیں سکتے تو وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو جاسکتے ہیں اگر وسائل سے محرومی ہے تو اس صورت میں سب کو ثواب مل جائے گا۔ اسی طرح جو ان غازیوں کے اہل وعیال کی مدد کرتا رہے اور ان کی ضروریات کو پوری کرتا رہے تو یہ بھی ثواب سے محروم نہیں رہے گا۔
تو یہ اصل میں بات یہ ہے کہ غازی کے مددگار کو بھی ثواب ملتا ہے۔
تخریج حدیث: اخرجه البخاري في الجهاد (باب من جهز غازياً او خلفه) و مسلم في الامارة (باب فضل اعانة الغازي في سبيل الله وغيره وخلافة في اهله بخير) ومسند احمد 17055/6 و ترمذي والنسائی و ابن حبان و طبرانی 5225 و البیهقی 28/9۔
اللہ جل شانہ ہم سب کو ایسے خیر کے موقع پر ایسے خیر کو کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ