سفرِ عشق و معرفت: دربارِ رسالت کی حاضری اور ہوشِ دیوانگی
کتاب: شاہرائے محبت اور ہوش دیوانگی، درس 21، اشاعت اول:منگل، 12 اور 19 نومبر، 2013 بمطابق 9 اور 16 محرم، 1434 ہجری
- مدینہ منورہ اور مسجدِ نبوی رحمتوں کا وہ نورانی مرکز ہیں جہاں ایک امتی انتہائی عاجزی اور ندامت کے ساتھ شفاعت کی امید لے کر حاضر ہوتا ہے۔
- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت ایمان کی جان ہے جس کا لازمی تقاضا آپ کی سنت اور شریعت کی مکمل اتباع ہے۔
- گناہوں اور نفسانی خواہشات میں مبتلا امت کی بخشش اور فلاح کا سب سے بڑا سہارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہے۔
- اللہ کی بندگی اور محبت کا حصول صرف مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی اور ان کی مکمل اتباع کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
- حقیقی کامیابی کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام اگر مگر چھوڑ کر ہر حال میں خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر چلا جائے۔
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔
آج منگل کا دن ہے اور منگل کے دن ہمارے ہاں شعر و شاعری جذب کے لیے جو استعمال ہوتی ہے، اس کا دن ہوتا ہے۔ یہ غزل ہے۔
مدینہ منورہ میں پہنچنے پر
میں مدینہ بفضلِ خدا آگیا
اپنے آقا کو کر دوں یہاں پیش کیا
میرا دامن ہے تر پاس کچھ بھی نہیں
جو کیا وہ ہے سب علتوں سے بھرا
میں مدینہ بفضلِ خدا آگیا
اپنا چہرہ دکھانے کے قابل نہیں
ایسے چہرے کے ساتھ کیسے ہوں گا کھڑا
آنکھ میری جھکی دل کی دھڑکن ہے تیز
اس لیے سامنے ان کے نہ جا سکا
جو شفاعت کرے میرا اور کون ہے
بس یہی در تو ہے اور ہے کون سا
ہو سیاہ کار شبیر پہ بھی ہو کرم
بخش دی جائے اس کی ہے جو بھی خطا
میں مدینہ بفضلِ خدا آگیا
اپنے آقا کو کر دوں یہاں پیش کیا
مسجدِ نبوی میں جب حاضری ہوئی۔
بارش ہے رحمتوں کی ہو مسجدِ نبوی میں
اور فضلِ الٰہی ہے رحمتیں ہی رحمتیں
ماحول پُر ادب ہے نورانی ہے مطہر
ہے حق قریب کتنا اور اس کی وسعتیں
قربِ نبی کے نور سے آج ہم ہیں منور
کتنوں کے ہیں نصیب آج کتنی برکتیں
جب جسم ہو قریب تو یہ حال ہو نصیب
جب دل بھی ہو قریب تو ہوں کتنی برکتیں
لازم ہے اس کی ذات سے محبت بھی اے شبیرؔ
اور ساتھ ہو معمول بھی اس کی ہو سنتیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جانے کے بارے میں جو جذبات وارد ہوئے تھے۔
آپﷺ کے سامنے جانے کے بارے میں جذبات
اپنے محبوب کے دربار میں کیسے جائیں
جان و دل پیش کریں اور وہ قبول فرمائیں
ہم بھی سامنے ہوں کھڑے ان کی نظر ہم پر ہو
اور پھر نظرِ کرم سے بھی ہم ان کی تر جائیں
اپنی آنکھیں ہوں جھکی جان و تن سے پیش ہوں ہم
کیسے ہو گا یہ خدایا بس ہم تو شرمائیں
لفظ سے اور دل سے پھر ہم پیش کریں درود سلام
دل کہاں ہو گا ساتھ لب بھی کہاں ہل پائیں
اس کیفیتِ بے بسی میں اک آنکھ کام آئے شبیرؔ
موتیوں اور گوہروں کی اشک برسائیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جانے میں بے ادبی کا خوف۔
دل ہے گھبرایا سا ہمت ہی نہیں
آگے جانے کی تو طاقت ہی نہیں
سارا کچھ ہم نے کیا ہے تو خراب
پاس کچھ بھی جو سلامت ہی نہیں
یہاں کچھ اور ہی جہان ہے بس
کہیں اس کی مشابہت ہی نہیں
اپنا چہرہ میں دکھاؤں کیسے
کہ دکھانے کی صورت ہی نہیں
کہاں یہ در کہاں میں خاک شبیرؔ
اِس کی اُس سے کوئی نسبت ہی نہیں
حاضری کے وقت کے جذبات
ذرا چہرہ مجھے اپنا دکھائیں یا رسول اللہ
مجھے بھی آج سے اپنا بنا لیں یا رسول اللہ
گنہگار ہوں سیاہ کار ہوں مگر ہوں امتی تیرا
کرم کی اک نظر مجھ پر بھی ڈالیں یا رسول اللہ
میری کشتی پھنسی میری ہے گناہوں کے بھنور میں
اسی بھنور سے مجھ کو بھی نکالیں یا رسول اللہ
تیری امت گری پڑتی ہے آج کس غارِ ذلت میں
گرتی پڑتی اس امت کو بچا لیں یا رسول اللہ
شفاعت کے لیے میری بھی ہے درخواست خدمت میں
گرا پڑتا ہوں اب مجھ کو سنبھالیں یا رسول اللہ
میرے پیچھے میرے عصیاں کے سائے ٹوٹے پڑتے ہیں
شبیر کو اپنے دامن میں چھپا لے یا رسول اللہ
ذرا چہرہ مجھے اپنا دکھائیں یا رسول اللہ
مجھے بھی آج سے اپنا بنا لے یا رسول اللہ
خاتم الانبیاء مصطفیٰ پر سلام
خاتم الانبیاء مصطفیٰ پر سلام سرورِ دو جہاں مجتبیٰ پر سلام
خاتم الانبیاء خاتم المرسلیں
با کمال با جمال سب سے بڑھ کر حسیں
محسنِ ما رسولِ خدا پر سلام
خاتم الانبیاء مصطفیٰ پر سلام
ظاہراً آخرین لیکن ہیں اولین
رحیم رؤف اور نورِ مبین
رب کے محبوب شمس الھدیٰ پر سلام
خاتم الانبیاء مصطفیٰ پر سلام
جن کے واسطے یہ سب کچھ بنایا گیا
اس زمیں آسماں کو سجایا گیا
جو کہ تھے انبیاء کی دعا پر سلام
خاتم الانبیاء مصطفیٰ پر سلام
وہ کہاں ہم کہاں ہم فقیر و حقیر
ان کی ملتی نہیں دو جہاں میں نظیر
پڑھ شبیرؔ خاتم الانبیاء پر سلام
خاتم الانبیاء مصطفیٰ پر سلام
کیا رہے دل میں
کیا رہے دل میں اگر حبِ مصطفیٰ نہ رہے
یا پھر عمل میں اگر ان کی اتباع نہ رہے
جن کو معراج میں بھی خیال تھا امت کا تو پھر
ان کو خیال کیسے قیامت میں ہمارا نہ رہے
ان کی صورت ان کے انداز اور کمالات ان کے
یاد ہو کیسے عمل میں خیال ان کا نہ رہے
جبکہ احسان کا بدلہ نہیں احسان کے سوا
کیسے انسان پھر ان کے ساتھ باوفا نہ رہے
جبکہ ثانی نہیں جمال و کمال کے ان کا
دل کیسے ان کی محبت میں مبتلا نہ رہے
ایک ہی بات میں قصہ کرو اب ختم شبیرؔ
نہیں انسان جو کسی حال میں ان کا نہ رہے
کیا رہے دل میں اگر حبِ مصطفیٰ نہ رہے
یا پھر عمل میں اگر ان کی اتباع نہ رہے
خدا کی چاہت اور مصطفی کی چاہت
خدا یہ چاہے کہ ہم مصطفیٰ کے پیچھے چلیں
نبی یہ چاہے کہ ہر حال میں اللہ کے بنیں
خدا نے رکھا طریقہ ہے مصطفیٰ کا صرف
نبی یہ چاہے کہ بس صرف ہم خدا سے ڈریں
خدا یہ چاہے کہ درود مصطفیٰ پہ بھیجیں
نبی یہ چاہے کہ ہر وقت خدا کا ذکر کریں
خدا نبی کو شفاعت کی اجازت دیں گے
نبی پھر بخششِ امت کے بغیر کیسے رہیں
خدا نبی کی محبت سے ہو خوش اور نبی
خوش ہو دل میں جو شبیرؔ حبِ الٰہی رکھیں
جانِ دل کے لئے
جو دل کی جان ہے میری ہو جانِ دل کے لیے
مقام اس کا کیا اعلی ہو کسی گِل کے لیے
گِل مٹی کو کہتے ہیں، یعنی مٹی سے انسان بنا ہے، تو مطلب یہ ہے کہ اس سے اعلی مقام انسان کا کیا ہو سکتا ہے!!
میں حق کو پاؤں ہمیشہ اور حق کے ساتھ رہوں
نہ استعمال میں رہوں کسی باطل کے لیے
جو دل کی جان ہے میری ہو جان دل کے لیے
سلام بھیجو جان دل پہ دل کی جان کے ساتھ
یہی ہے نسخۂ کیمیا ہر اک مشکل کے لیے
فلاح کے لیے ایک ہی طریق ان کا ہے
ہے نصیحت یہ ہر اک ناقص و کامل کے لیے
راہِ سنت پر چلیں ہم شبیر اخلاص کے ساتھ
تو بس اک گام پہنچنے میں ہے منزل کے لیے
باطل کی سازش
باطل کی قوتوں نے کتنا کام کر دیا
غیروں کے طریقوں کو کتنا عام کر دیا
جو ٹھیک ہے وہ ٹھیک نظر آتا نہیں ہے
شیطانیت کو قابلِ انعام کر دیا
اب مرکزِ ارشاد کو ملتے ہیں اشارے
یہود سے حق کو وہاں ناکام کر دیا
اب زور ہے رواج پر سنت سے ہے اعراض
اور نفس کی خواہشات کو بے لگام کر دیا
شبیر توقع ہے کیا خیر کی ان سے
خود کو جنہوں نے غیر کے زیرِ دام کر دیا
تماشائے نظرِ کرم دیکھتے ہیں
کرے وہ ہی سب کچھ اور ہم دیکھتے ہیں
تماشائے نظرِ کرم دیکھتے ہیں
یہ الفاظ کی ترکیبیں کیسے ہی بنتی
یہ چلتا ہوا جو قلم دیکھتے ہیں
اسی کی مشیت کی ہے کارگزاری
جہاں میں جو ہم زیر و بم دیکھتے ہیں
ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانو اس کو
ارادے جو ہم منہدم دیکھتے ہیں
شبیرؔ ان کی قسمت کا میں کیا کہوں گا
خدا چھوڑ کر جو صنم دیکھتے ہیں
میں ہوں کہاں
یہ مدینہ یہ مسجد یہ حرم میں ہوں کہاں
گو کہ خواب سا لگتا ہے مگر میں ہوں یہاں
خوش نصیبی سے مجھے ہو گیا آنا یا نصیب
اب دعا ہے کہ میسر ہو معیت بھی وہاں
قدم قدم پہ ہیں انوار و برکات موجود
ان سے خالی جو نہیں ہے یہاں پر کوئی مکاں
یہاں جبریل و ملائک کا آنا جانا تھا
جب صحابہ میں آپ ہوں گے ہوگا کیسے سماں
یہ زمیں کا وہی قطعہ ہے لاجواب سوچو
کہ جھک کر ہی ملا کرتے ہیں یہاں پر آسماں
یہ صرف خیال نہیں اس سے آگے بات ہے شبیرؔ
یہاں محبوب جو خدا کے ہیں ان کا ہے آستاں
یہ شہرِ مدینہ ہے
یہ شہرِ مدینہ ہے اور مسجدِ نبوی ہے
کھڑکی میرے دل میں بھی رحمتوں کی کھلی ہے
کیا ہم سلام پڑھ سکیں بصیغۂ حاضر
آقا سے ہم کو اس کی اجازت جو ملی ہے
کہتا ہوں جب سلام یہاں يَا رَسُولَ اللهِ
کیا خوب حاضری ہے یہاں پر جو ہوئی ہے
نظریں جھکی جھکی سی دل سراپا منور
کچھ ہونٹ تو ہلے ہیں پر آواز دبی ہے
سر جھک سا گیا ہے دل پر رقت سی ہے طاری
کچھ مرتعش آواز ہے آنکھوں میں نمی ہے
قدمو ذرا آہستہ کیا تم کو خبر ہے
یہ مہبطِ انوار ہے اتری یہاں وحی ہے
آنکھیں بچھا شبیرؔ نہیں قدموں کا یہ راستہ
آقا چلے جس پر ہیں یہ راستہ تو وہی ہے
یا رب مجھے نصیب محمد کی غلامی ہو
اس کا نتیجہ صرف تیری ہی بندگی ہو
جو کچھ کروں میں تیرے لیے ہو میرے خدا
اور جو عمل کریم کروں میں طریقہ بھی اس کا ہی ہو
تجھ سے سوال تیری محبت کا کروں میں
اور ان کی محبت میں میرے دل کی روشنی ہو
تو نے مجھے نصیب کیا ہے یہاں آنا
اب مانگتا ہوں میں بھی ادب اس کا دل میں بھی ہو
نقشِ قدم صحابہ کے کر دے نصیب مجھے
ان کی طرح شبیرؔ کی حق پر ہی دل جمی ہو
محبت رسول کی
کتنی بڑی نعمت ہے محبت رسول کی
کتنی ہے ضروری متابعت رسول کی
اب سارے طریقے جو ہیں منسوخ ہو گئے
اللہ کو پسند ہے سنت رسول کی
کتنی بڑی نعمت ہے محبت رسول کی
اللہ نے جو جمال و کمال ان کو دیا تھا
دل پر تو اس لیے ہے حکومت رسول کی
معیار اب اچھے بُرے کا کیسے ہو مشکل
جب تجھ کو ہے معلوم شریعت رسول کی
جو ان کے بن گئے ہیں وہ اللہ کے بن گئے
اللہ کے ساتھ ہے کیسی حیثیت رسول کی
شبیر بن جا اب تو ان کا سچا متبع
مل جائے وہاں تجھ کو شفاعت رسول کی
خیر البشر
پیار ان سے نہ ہو کس سے ہو یہ سوچیں ہم اگر
بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ تو ہیں مگر ہیں خیر البشر
دل کے والی ہمارے ان پر قربان ہوں ہم
حبیب اللہ ہیں ثانی ان کا کیسے آئے نظر
جو اتباع کرے ان کی بنے محبوبِ خدا
وہ امرِ رب ہے حقیقت میں جو ہے ان کا امر
وہ انبیاء کے ہیں خاتم اور جن و انس کے نبی
ادب تعظیم کرے ان کی تمام شجر حجر
اونٹ قربان ہوئے جاتے قربانی میں
ہاتھ میں جب تھی چھری حج میں تھی یعنی یوم النحر
ان کی سنت پہ عمل میں ہے کامیابی شبیرؔ
مقابلے میں اس کے چھوڑ دے سب اگر مگر
اگر مگر کو اگر ہم ختم کر لیں اور سب چیزیں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے شروع کر لیں تو اس کے بعد پھر کامیابی کامیابی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نصیب فرما دے۔
شاہرائے محبت حج کے بارے میں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے در پر حاضری کے بارے میں ہے۔ اس میں تین قسم کے مضامین ہیں۔ پہلا حصہ اس کا عاشقانہ انداز میں حج کرنے کے بارے میں ہے نثر اور نظم دونوں میں۔ دوسرا حصہ اس کا ایک سفرنامہ ہے جو حج پہ ہم گئے تھے تو اس کا سفرنامہ منظوم تیسرا حصہ اس کے حج کے دوران جو کیفیات وارد ہوئی تھیں، ان کا بیان ہے شاعری میں۔
جو دوسری کتاب ہے پیغامِ محبت، یہ طریقِ جذب جس کا اظہار عموماً شاعری میں ہوتا ہے، اس کے بارے میں ہے۔ اس میں بھی دو قسم کے مضامین ہیں۔ پہلے محض محبت کے بارے میں ہے اور پھر دوسرا حصہ محبت کے آثار کے بارے میں ہے کہ جس کو محبت حاصل ہو تو پھر کیا ہوتا ہے۔
اللہ کا شکر ہے یہ کتابیں پسند کی گئی ہیں اور الحمدللہ پڑھی جا رہی ہیں اور ہم بھی اس سے پڑھتے رہے ہیں یہاں اسی محفل میں۔
ارادہ تھا کہ اب مزید نہیں لکھنا کیونکہ ہمارے ہاں شاعری جو ہے یہ مطلوب نہیں ہے مقصود نہیں ہے۔ پیغام مقصود ہے۔ اور ہمارے خیال میں پیغام پہنچ گیا ہے۔ لہذا مزید کے بارے میں ہمارا ارادہ نہیں تھا۔
لیکن جب حج کے سفر کا ارادہ ہوا اور حجاج میں بیٹھ گئے تو ایک نیا موضوع وارد ہو گیا۔ وہ موضوع ہے ہوشِ دیوانگی کے بارے میں۔
اصل میں ہوشِ دیوانگی کیا ہے؟ یہ ایک نئی اصطلاح ہے۔ دیوانگی جیسے کہ آپ جانتے ہیں یہ محبت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے محبت میں جو دیوانہ ہو جائے۔ کسی فارسی شاعر نے کہا ہے:
اوست دیوانہ کہ دیوانہ نہ شد
اوست فرزانہ کہ فرزانہ نہ شد
تو وہ دیوانگی جو اللہ کی محبت میں ہو جائے وہ اگر کنٹرول ہو جائے اور ہوش کی صورت اختیار کر لے تو اس کو ہوشِ دیوانگی کہتے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ انسان کے اوپر نفس کی خواہشات جب غلبہ کرتی ہیں تو اس کی عقل مفلوج ہو جاتی ہے۔ وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں مفلوج ہو جاتی ہیں ختم ہو جاتی ہیں۔ لہذا وہ ان چیزوں کو اچھا کہتا ہے جو اس کے لیے اچھی نہیں ہیں۔ اور ان چیزوں کو برا کہتا ہے جو بری نہیں ہیں۔ تو ظاہر ہے اس چیز سے نکلنا آسان بات تو نہیں ہے۔ یعنی جو دنیا کے چھوٹے چھوٹے magnets ہیں، مقناطیس ہیں، وہ ان کو اتنا کھینچتے ہیں کہ کسی اور طرف جانے نہیں دیتے۔
تو انگریز لوگ کہتے ہیں "diamond cuts diamond" لوہا لوہے کو کاٹتا ہے۔ تو اس کے جواب میں کوئی اتنا powerful مقناطیس ہونا چاہیے جو اس کے opposite direction میں یعنی اللہ کی طرف اس کو کھینچے۔ تو کیا ہوگا وہ؟ ظاہر ہے اللہ پاک کی محبت کا جذبہ پیدا کرنا پڑے گا اور اس کو اتنا بڑھانا پڑے گا کہ ان تمام جو دنیا کے بارے میں لوگ اندھے ہو چکے ہوتے ہیں دیوانے ہو چکے ہوتے ہیں، ان دیوانگیوں سے بڑھ کر ہو۔ اس وقت اللہ تعالیٰ کی معرفت اس پر کھلتی ہے پھر اس کو خدا نظر آتا ہے۔ یہ جو خدا کا نظر آنا ہے اور معرفت کا حاصل ہونا ہے، دوبارہ ہوش اس کو ملتا ہے اس دیوانگی کے بعد، یہ ہوشِ دیوانگی ہے۔ اور یہ مطلوب ہے۔
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ۔ جو مومن ہیں وہ اللہ کے ساتھ شدید محبت رکھتے ہیں۔ تو شدید محبت کیا چیز ہے؟ ایک صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں... ان سے ایک کافر کہتا ہے کہ تم کیسے ہمارے اوپر اس طرح بغیر سوچے سمجھے پڑ جاتے ہو؟ اپنے آپ کی کسی چیز کا خیال نہیں ہوتا۔ تو انہوں نے فرمایا جتنا تم شراب کے پیالے سے محبت کرتے ہو، اس سے زیادہ ہم موت سے محبت کرتے ہیں۔ تو یہ دیوانگی نہیں ہے تو کیا ہے؟
ایک صحابی کو نیزہ لگتا ہے۔ وہ اس کی زبان سے نکلتا ہے فُزْتُ ورَبِّ الْكَعْبَةِ، کامیاب ہو گیا ربِ کعبہ کی قسم۔ وہ کافر حیران ہو جاتا ہے کہ برچھی میں نے ماری۔ دنیا سے چلا گیا اور کہتا ہے کہ میں ربِ کعبہ کی قسم کامیاب ہو گیا۔ تو یہ کیا چیز ہے؟
تو یہی اصل میں وہ چیز ہے کہ جو پیدا کرنی ہے۔ اسی کو ہم دیوانگی کہتے ہیں اور اسی سے ہوش نکلتا ہے۔ اس کا مطلب ہے دیوانگی سے جو ہوش پیدا ہو جائے وہ اس عمل کے لیے محرک ہو جاتا ہے جو اخلاص کے ساتھ ہو۔ اور یہی دین میں مطلوب ہے۔
تو لہذا یہ ہوشِ دیوانگی کی جو اصطلاح آئی ہے، یہ من جانبِ اللہ ایک الحمدللہ ایک نعمت ملی۔ اس وجہ سے شاعری نے کچھ دوسرا رخ اختیار کر لیا یعنی اس انداز میں۔ اس کی غالباً پہلی غزل جو ہوئی ہے وہ میں سنا دیتا ہوں۔ جہاز میں۔
کلامِ عشق
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
دیکھنا رکنا اس سے اچھا نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
روک لے گا اس کو تو کیا کہتے ہو کیا
یہ کسی اور کا ہے تیرا نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
لے نہ اس سے تو خوب لے نہ اس سے
ارے ناداں اس کے پاس کیا نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
جام لبریز پلا بھر بھر کے
کتنوں کو تو نے پلایا نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
دیکھنا رکنا اس سے اچھا نہیں ہے
رخ ذرا کرنا اس کی جانب اور
ابھی تو جوش اس میں آیا نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
دیکھنا رکنا اس سے اچھا نہیں ہے
جذب سے پایۂ شریعتِ تام
یہی ہے اور رستہ نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
دیکھنا رکنا اس سے اچھا نہیں ہے
ہوشِ دیوانگی سے کام لے شبیرؔ
فیض سے محروم یہ ادا نہیں ہے
زبانِ عشق کی انتہا نہیں ہے
دیکھنا رکنا اس سے اچھا نہیں ہے
یہ غالباً دوسری ہی تھی واللہ اعلم لیکن بہرحال اس پہ نمبر تو اس پہ نہیں لگا۔ لیکن یہ بھی اسی وقت آئی تھی۔
عشق کى آگ نرالى آگ ہے
عشقِ عشاق میں نقل کرتے کرتے
پھر سے شامل ہوا میں ڈرتے ڈرتے
یہ احرام پہنتے وقت ہوا تھا۔ جب احرام کی نیت ہم کر رہے تھے، یہ اسی وقت۔
عشقِ عشاق میں نقل کرتے کرتے
پھر سے شامل ہوا میں ڈرتے ڈرتے
پھر زیبِ تن کیا لباسِ عشق جب
پھر سے کہنے لگا میں چلتے چلتے
عشقِ عشاق میں نقل کرتے کرتے
پھر سے شامل ہوا میں ڈرتے ڈرتے
عشق کی آگ نرالی آگ ہے
دل بن گیا ہے اس سے جلتے جلتے
یہ ہوش و دیوانگی ہے نا۔
دل بن گیا ہے اس سے جلتے جلتے
عشقِ عشاق میں نقل کرتے کرتے
جو کہ آشنا نہیں ہے اس آگ سے
رہ جائیں گے ہاتھ ملتے ملتے
عشقِ عشاق میں نقل کرتے کرتے
پھر سے شامل ہوا میں ڈرتے ڈرتے
اس کا کہلاؤں ملوں اس سے شبیر
یوں میں ناچیز اس کا دم بھرتے بھرتے
عشقِ عشاق میں نقل کرتے کرتے
پھر سے شامل ہوا میں ڈرتے ڈرتے
حج کے بارے میں چونکہ حج پہ جا رہے تھے تو اس کے بارے میں یہ بات دہرائی۔
دلوں کی دنیا میں ہلچل ہے، عقل مغلوب ہے
دل کی دنیا کے لیے موسمِ حج کیا خوب ہے
عقل کی آنکھیں بند کر کے دل سے دیکھ لینا
اس کا ہر رکن کیا ہے اور کس سے منسوب ہے
جس کو اس حج میں بھی دنیائے عشق نظر نہ آئے
اس کا دل بینا نہیں عقل کا اسے آشوب ہے
اس کو اللہ کے محبوبوں کی ادائیں نہ بھائیں
جبکہ دنیا کے فیشنوں سے خوب مرغوب ہے
حج کا ہر رکن بے سمجھے ہی کرو پھر تو شبیر
دل کی دنیا کے لیے عقل کا یہ جاروب ہے
جاری ہے ان شاء اللہ