جمعہ کی آخری گھڑیاں: فضیلت، درود شریف اور مسنون دعا کا طریقہ

جمعہ دعا

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی
  1. جمعہ کے دن مغرب سے پہلے کی آخری گھڑیاں انتہائی قیمتی اور دعاؤں کی قبولیت کا خاص وقت ہیں۔
  2. اس قیمتی وقت میں دیگر مصروفیات ترک کر کے ذکر، تلاوت، استغفار اور دعاؤں کے ذریعے اللہ کی طرف متوجہ ہونا بزرگوں کا معمول ہے۔
  3. انٹرنیٹ پر اس اہتمام کا بنیادی مقصد لوگوں میں اس بابرکت وقت کو اپنے گھروں میں اللہ کی یاد میں گزارنے کی عادت پیدا کرنا ہے۔
  4. جمعہ کے دن اور رات کثرت سے درود شریف پڑھنے کے حکم کی تعمیل میں چالیس احادیثِ درود و سلام پڑھی جاتی ہیں۔
  5. دعا میں زیادہ سے زیادہ پسندیدگی حاصل کرنے کے لیے قرآنی دعاؤں، حدیث شریف کی دعاؤں اور اپنی ذاتی مانگ کو شامل کیا جاتا ہے۔

االحمد للہ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ أَمَّا بَعْدُ أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔

معزز خواتین و حضرات! جہاں جہاں بھی میری آواز جا رہی ہے، ان سے میں یہ عرض کر رہا ہوں کہ یہ اوقات بہت قیمتی ہیں۔ جمعہ کے دن کی جو آخری گھڑیاں ہوتی ہیں، اس وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ جمعہ کے دن تین اوقات کے بارے میں علمائے کرام فرماتے ہیں کہ خصوصی طور پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ صبح سویرے، دو خطبوں کے درمیان اور یہ آخری چند گھڑیاں جو ہیں، مغرب سے پہلے۔

چونکہ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی تھیں، ان کی تحقیق یہ تھی کہ وہ آخری وقت کو زیادہ اہم سمجھتی تھیں۔ لہذا وہ فرماتی تھیں کہ اگر میں ادھر ادھر کام میں مصروف بھی ہوں کسی کام میں، تو مجھے بتا دیا کرو تاکہ میں کٹ کٹا کے اللہ کی طرف متوجہ ہو جاؤں۔

اس بات کو سامنے رکھ کر ہمارے جو بڑے تھے، جیسے حضرت مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے حضرات، وہ عصر کے بعد لوگوں سے ملتے بھی نہیں تھے۔ اور اللہ پاک کی طرف متوجہ ہوتے تھے، ذکر اذکار کے ذریعے سے، دعاؤں کے ذریعے سے، تلاوت کے ذریعے سے، استغفار کے ذریعے سے، تاکہ کسی نہ کسی طریقے سے یہ وقت ہمارا اللہ پاک کی طرف توجہ میں لگے۔ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ہم بھی ان کے پیچھے کسی نہ کسی درجے میں رہیں۔ تو اس وجہ سے ہم اس بات کا اہتمام کرتے ہیں، الحمد للہ، جہاں بھی ہوں تو اس وقت کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور پھر انٹرنیٹ پہ اس لیے کرتے ہیں تاکہ جو حضرات بھی ہوں وہ شامل ہونا چاہیں تو اس میں شامل ہو سکیں۔ اور کم از کم اس کی عادت بن جائے۔ اپنے اپنے گھروں میں پھر کریں۔

مقصد تو اللہ کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ کوئی ہمارے ساتھ ملنا ضروری تو نہیں ہے اس مسئلے میں۔ لیکن یہ ہے کہ کم از کم کسی نہ کسی طریقے سے ایک عادت بن جائے اور پھر بعد میں اس کو کرنے لگیں۔ تو االحمد للہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے۔ ماشاء اللہ ہماری خانقاہ میں اس وقت درود شریف پڑھا جا رہا ہوتا ہے۔ تو درود شریف کا عمل بھی جمعہ کا خاص عمل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمائش کی ہے کہ جمعہ کے دن اور رات کو میرے اوپر کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرو۔ لہذا یہ بھی ایک عمل ہے مستقل، جمعے کا ہمارے ہاں چلتا ہے، جمعہ کی رات بھی چلتا ہے، جمعہ کے دن بھی چلتا ہے۔

پھر اس کے بعد جو دعا ہم کرتے ہیں اس میں ہم ابتدا میں دعا کرتے ہیں قرآنی دعاؤں سے، پھر اس کے بعد حدیث شریف کی دعاؤں سے، پھر اس کے بعد اپنی دعاؤں سے۔ کیونکہ تینوں چیزوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ اپنی دعاؤں کی اس لیے اہمیت ہے کہ اس کو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں۔ اور قرآن کی دعاؤں کی کیونکہ اللہ پاک کو پسندیدہ دعائیں ہیں۔ اور حدیث شریف کی دعائیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ تو لہذا اس لحاظ سے ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر چیز اس طرح کر لیں کہ اس میں زیادہ سے زیادہ پسندیدگی ہو۔

تو اب ہم کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وقت کی جملہ برکات عطا فرما دے۔ پہلے درود شریف پڑھتے ہیں۔ اور یہ چونکہ میں نے عرض کیا کہ احادیث شریفہ ہیں۔ لہذا اس کو احادیث شریف کے سننے کی نیت سے بھی سنا جائے اور پھر اس کے بعد جو درود شریف ہے اس کی نیت سے بھی۔

جمعہ کی آخری گھڑیاں: فضیلت، درود شریف اور مسنون دعا کا طریقہ - جمعہ، آخری وقت کی دعا - اشاعت دوم