اصلاحِ نفس سے غفلت کے نتائج
کتاب: ہوشِ دیوانگی
مسعود احمد صاحب
✨ اصلاحِ نفس سے غفلت کے نتائج ✨
غزل کی دنیا میں برپا ہے انقلاب آجکل
وارد اشعار ہو رہے ہیں بے حساب آجکل
نفس کی اصلاح سے غفلت کے نتائج دیکھیے
کتنوں کی کتنی ہے حالت خراب آجکل
دل کی دنیا کے لیے کوئی کچھ نہیں کرتا
پوچھنے پہ دل سے نہیں آتا ہے جواب آجکل
دل میں دنیا ہو تو عقبیٰ کو لوگ کیوں کر جانیں
عقبیٰ والے نظر آئیں زیرِ عتاب آجکل
حق کو باطل، باطل کو حق سمجھا جاتا ہے یوں
کہ الٹا ہی نظر آئے اپنا نصاب آجکل
دل کی دنیا کے بنانے کی جو محنت ہے شبیر
جاری رکھنا ہے اور اپنا بھی احتساب آجکل