درودِ کامل کے فضائل و برکات

فضائل درود شریف ( یہ تعلیم 8 مارچ 2024 سے لی گی ہے ) چہل درود و سلام، مناجاتِ مقبول اور دعا

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھمحضرت شیخ حافظ جلال محمود صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اس بیان میں حضرت ابوہریرہؓ کی روایت سے افضل درود شریف کے الفاظ بیان کیے گئے ہیں، جس میں نبی اکرم ﷺ، آپ کی ازواج، آل اولاد اور اہل بیت پر درود بھیجنے کا ذکر ہے۔ یہ درود بے پناہ ثواب کا باعث ہے، اور بیان میں کثرتِ درود اور خیر و شر کے لیے مسنون دعاؤں پر عمل کی ترغیب دی گئی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

’’عَنْ أَبِىْ هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ ﷺ: مَنْ سَرَّهٗ أَنْ يُّكْتَالَ بِالْمِكْيَالِ الأَوْفٰى إِذَا صَلّٰى عَلَيْنَا أَهْلَ الْبَيْتِ فَلْيَقُلِ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ وَأَزْوَاجِهٖ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَذُرِّيَّتِهٖ وَأَهْلِ بَيْتِهٖ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى اٰلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ‘‘۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور اقدس ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ جب وہ درود پڑھا کرے ہمارے گھرانے پر، تو اس کا ثواب بہت بڑے پیمانے میں ناپا جائے تو وہ ان الفاظ سے درود پڑھا کرے: (اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ سے اخیر تک) ترجمہ اے اللہ درود بھیج محمد ﷺ پر جو نبی امی ہیں اور آپ کی بیویوں پر جو سارے مسلمانوں کی مائیں ہیں اور آپ کی آل اولاد پر اور آپ کے گھرانے پر جیسا کہ درود بھیجا آپ نے ابراہیم علیہ السلام پر، بے شک آپ ہی سزاوارِ حمد ہیں، بزرگ ہیں۔1

اللہ جل شانہٗ ہم سب کو کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اَلْحَمْدُ للہ یہاں درود شریف کی مجلس ہوئی ہے اور درود شریف پڑھا گیا ہے اور ما شاء اللہ دو ختم قرآن بھی ہوئے ہیں اور آخری وقت ہے، آخری گھڑی ہے اور جمعۃ المبارک کی بڑی مبارک۔ تو ان شاء اللہ العزیز اب ہم چہل حدیث شریف پڑھیں گے اور چہل حدیث شریف کے بعد پھر دعا ہوگی۔

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ۔ اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ عَبْدُکَ وَنَبِيُّكَ وَحَبِیْبُکَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ عَبْدُکَ وَنَبِيُّكَ وَحَبِیْبُکَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔



  1. ۔ (رواه ابوداؤد و ذکره السخاوی بطریق عدیدۃ)

درودِ کامل کے فضائل و برکات - جمعہ آخری وقت کی دعا