طریقِ عشق اور حسین رضی اللہ عنہ
کتاب: ہوشِ دیوانگی
مسعود احمد صاحب
طریقِ عشق اور حسین رضی اللہ عنہ
شبیر عشق میں اپنا جو سر کٹا کے چلا
طریقِ عشق مومنوں کو وہ بتا کے چلا
کہ زندگی جو ہے تیری ہے فقط اُس کے لیے
اصولِ زیست اِسی پر قدم جما کے چلا
ایک ایک لمحہ زندگی کا اُس پہ قرباں ہو
اپنے آباء کے ساتھ یوں قدم ملا کے چلا
حبِِ دنیا کے محل کو کیے تاراج یوں کہ
جو ناسمجھ تھے تو ان کو بھی وہ ہِلا کے چلا
تو بھی شبیؔر مسمیٰ بہ اسمِ او بننا
اس طرح تو بھی جا جیسے وہ یہاں آ کے چلا