جو لوگوں کے سامنے اپنا فقر ظاہر کرے اس کا فقر ختم نہیں ہوگا
درس نمبر 745، جلد 2، باب 57: قناعت اور سوال سے بچنے اور معیشت میں میانہ روی اختیار کرنے اور بغیر ضرورت کے سوال کرنے کی مذمت کا بیان، حدیث نمبر 534، صفحہ نمبر 499 تا 500
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
اپنے فاقہ کا اظہار صرف اللہ کے سامنے کرنا چاہئے، اس پر وعدہ ہے کہ اللہ پاک اسے جلد یا کچھ تاخیر سے روزی عطا فرماتے ہیں۔ ورنہ لوگوں سے مانگنے میں فقر و احتیاج کبھی ختم نہیں ہوتا بلکہ بڑھ جاتا ہے۔ اسکی مثال میں ایک واقعہ بیان فرمایا کہ حضرت تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مدرسہ میں ایک متوکل طالب علم کی اللہ پاک نے کیسی مدد فرمائی