سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات

مجلس نمبر 686

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
ہیٹنز مسلم کمیونٹی ٹرسٹ - مرسی ہاؤس، بیٹر سی روڈ، سٹاک پورٹ، مانچسٹر، انگلینڈ

ہمارے بزرگوں کا طریقہ ہے کہ پہلے فزیکل اسباب کی طرف جاتے ہیں پھر روحانی اسباب کی طرف۔ یعنی ڈاکٹری مسئلہ ہو تو پہلے ڈاکٹر کو چیک کروائیں

ایک سالک نے ذکر کی ترتیب غلط لکھی ہے، ذکر ترتیب سے کرنا چاہئے

اردو کی بورڈ انسٹال کرکے اردو رسم الخط میں سوال بھیجا کریں

حافظہ بہتر کرنے کیلئے دل کی حفاظت کرنا چاہئے اور گناہوں سے بچنا چاہئے

ذکر علاج کے بعد خاص د عا کا کسی نے پوچھا  تو اس پر دو دعائیں ارشاد فرمائیں

بغیر دھیان کے بھی ذکر لسانی ہو تو اثر کرتا ہے البتہ توجہ ہو تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے

ہمت نہ ہاریں جاری رکھیں آہستہ آہستہ فوکس ہوگا اور دل ذکر شروع کر دے گا

اللہ کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو بہت سخت سزا ہونا چاہئے

صلاۃ تسبیح کا ایک سالک نے پوچھا تو فرمایا کہ آپ کو مناسبت ہے تو ہر جمعہ کو پڑھ لیا کریں

اپنی اس بے کاری کو جھولی بنا دیں اللہ کے سامنے

مشورہ چاہنے والے کو فرمایا کہ مشورہ تب دیا جا سکتا  ہے جب بات ذرا کھل کر ہو تاکہ ہر صورت کی وضاحت سامنے ہو

اخیار والے کو اپنے نفس کا بوجھ برداشت کرتے رہنا پڑتا ہے

Thinking during zkr of Haq

Also ask Allah for protection from Evils of Nafs

Step by step aproach is used in Tarbiyah

Mujahida should be done only when prescribed by Sheikh

A Question asked that what should we have Niyyat during study in UK

علاجی اذکار بیٹھ کر کیا جائے جبکہ ثوابی اذکار چلتے پھرتے بھی ہو سکتا  ہے

Advice for Akhiyar and Abrar

حفاظتی اذکار ، منزل جدید کی اہمیت اور اعلی درجے کے یقین کی ضرورت

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

معزز خواتین و حضرات آج پیر کا دن ہے، پیر کے دن ہمارے ہاں سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور احوال کی بھی تحقیق بتائی جاتی ہے۔ تو شروع کرتےے ہیں اللہ کے نام سے۔

سوال نمبر 1:

I recently heard that dear Rasool Allah ﷺ said “the nearest effect that there will be many different paths however only one will be right” How do we know that we are on the right?

جواب:

First of all we should understand what has been told. It is hadees shareef which has been narrated in way that in the previous peoples, there were 72 fiqh and my ummat will be having 73 and only one will be naji (ناجی) and the rest will go to Jahannum. So, Rasool Allah ﷺ was asked by Sahaba Karam who will be they? Rasool Allah ﷺ said, “they will be those who are on my path and on the path of Sahaba kiram

’’مَا اَنَا عَلَیْہِ وَاَصْحَابِیْ‘‘ (سنن ترمذی: 2641)

So,if we are on the path of Rasool Allah ﷺ which means that we follow sunnah and we follow tareeqa of following sunnah, this will be required. So, we should stick to this. Hence, those people who follow these both are called Ahl-e-sunnat-waljamaa’t.

Therefore, we should be among Ahl-e-sunnat-waljamaa’t in any case. By this way, we shall be considered naji (ناجی); which means having nijaat (salvation) in AKhirah (hereafter) .

سوال نمبر 2:

One lady told me that she was having Muraqiba of 10 minutes each thinking Allah, Allah towards heart and soul and fifteen minutes towards Sirr.

جواب:

Ok these are three Lataif; one Latifa Qalb, the other Latifa Ruh and the third Latifa Sirr. Now she should do Muraqba on these three lataif for 10 minutes and on the fourth one Latifa Khafi, for 15 minutes. Where is this Latifa Khafi? I think she is having the picture and in this picture fourth Latifa is being indicated and that is near Latifa Ruh, somewhat towards center. It means two fingers towards the center. So on this ,Latifa you should consider doing ‘‘اَللہ اَللہ’’ for 15 minutes and for these three previous, she should do for 10 minutes.


سوال نمبر 3:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! مدرسہ میں رہنے کی وجہ سے میرے مراقبے کی روٹین سیٹ نہیں ہو پا رہی، ہر ہفتے ایک دو ناغے ہوجاتے ہیں۔ میرا مراقبہ 15 منٹ لطیفۂ قلب اور 10 منٹ لطیفۂ روح ہے۔ برائے مہربانی مراقبے میں کچھ وقت کی تخفیف فرما دیں۔ میں مراقبہ کرتا ہوں، میرے ناغے سے بھی ذکر بہتر ہوتا ہے، کبھی مجھے روشنی دکھائی دیتی ہے تو کبھی مجھے سیاہ نقطہ دکھائی دیتا ہے اور کبھی مدھم، کبھی بڑھا ہوا۔ میں سوچتی ہوں کہ میرے گناہوں کی وجہ سے دل پر سیاہ نقطہ ہے۔ اور اس طرح روشنی کبھی مدھم، کبھی زیادہ، کبھی جائے نماز پر، کبھی کتاب پر اور کبھی اپنی چادر پر کالا نقطہ نظر آتا ہے، نماز کے دوران مجھے لگتا ہے کہ گویا کہ یہ میرے آنکھ سے نکل کر میری جائے نماز پر آگیا ہے۔

جواب:

میرے خیال میں آپ کو اپنی آنکھوں کا ٹیسٹ بھی کروانا چاہئے، اس قسم کی چیزیں بھی ہوتی ہیں کہ آنکھ میں جو fluid ہوتا ہے، اس کے اندر بعض دفعہ disturbance آجاتی ہے، اگرچہ میں اس کو موتیا تو نہیں قرار دیتا، لیکن بعض دفعہ موتیا کی ابتدا اس سے ہوتی ہے، تو اس میں پھر کبھی روشنی نظر آتی ہے، کبھی دھبہ نظر آتا ہے۔ تو اس کو پہلے ٹیسٹ کرلیں، اگر یہ نہ ہو، تو پھر میں بتاؤں گا کہ یہ کیا چیز ہے۔ کیونکہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اسباب جو physical ہیں، ان کو follow کرنا چاہئے، اگر اس سے کام نہ ہوتا ہو اگر اس کا domain نہ ہو، تو پھر ہم spiritual اسباب پر جائیں گے، تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی نہ ہو۔ تو پہلے آپ کسی ڈاکٹر سے اس کا کرلیں۔ البتہ جو مراقبہ ہے، وہ آپ اس طرح کرلیں کہ پانچ منٹ تمام لطائف پر اور آخری لطیفے پر دس منٹ کرلیا کریں، اُس صورت میں جب آپ کے پاس ٹائم نہ ہو، قضا کرنے سے بہتر ہے۔ البتہ عام حالات میں، جیسے کہ آپ کہتے ہیں کہ ایک دو ناغے ہوجاتے ہیں، تو ایک ہفتے میں ایک دو دفعہ اگر جو ناغے آپ سے ہوسکتے ہیں، اس میں آپ یہ کرلیا کریں، لیکن باقی دنوں میں آپ پورا کرلیا کریں۔


سوال نمبر 4:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میرے دوسرے مہینے کا وظیفہ 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، اور 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ اور 200 مرتبہ ’’حَقْ‘‘ ہے۔ مہینہ پورا ہوگیا ہے، اب میرے لائق کیا حکم ہے؟ دعاؤں کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیراً۔

جواب:

please آپ اس طرح کرلیں کہ آپ Text keyboard اردو کا، انسٹال کرلیں اور اردو keyboard کے ذریعے سے لکھ لیا کریں، اِس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے، اور خواہ مخواہ تکلیف دینے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر آپ کے پاس ذریعہ ہے، تو آپ سیکھ لیں، اس میں آپ کے اور بھی فائدے ہوں گے ان شاء اللہ۔ تو اس طرح بعض دفعہ غلط چیز بھی سمجھی جاسکتی ہے۔ باقی اردو keyboard مطلب جو ہے نا وہ سیکھ لیں۔ اِس وقت میں انگلینڈ میں بیٹھا ہوں، یہ حضرات بھی مجھے اردو keyboard میں لکھتے ہیں، تو آپ کیوں اردو keyboard میں نہیں لکھ سکتے۔ تو مطلب ظاہر ہے آپ تھوڑا سا سوچیں۔ تو یہ بات ہے کہ ابھی آپ نے لکھا بھی دیکھو نا ترتیب سے نہیں لکھا، ترتیب یہ ہے: ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 200 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 200 مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ 100 مرتبہ، تو آپ 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ پہلے کرتے ہیں اور ’’حَقْ‘‘ 200 مرتبہ بعد میں کرتے ہیں، یہ بھی یا تو آپ نے لکھا غلط ہے یا کرتے غلط ہیں۔ تو ظاہر ہے دونوں باتیں غلط ہیں، تو آپ اس کو ٹھیک کرلیں۔ ابھی آپ 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، 300 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، 300 مرتبہ ’’حَقْ‘‘ اور 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ اسی ترتیب سے کرلیا کریں۔ اور آئندہ مجھے keyboard اردو انسٹال کر کے اردو رسم الخط میں لکھیں۔

سوال نمبر 5:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! حافظہ کافی کمزور ہوگیا ہے، مطالعہ بھول جاتی ہوں۔

جواب:

تو بہرحال یہ ہے کہ اپنے دل کی حفاظت کرلیا کریں اور گناہوں سے بچتی رہا کریں، کیونکہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے تو یہی جواب پایا تھا اپنے استاد وکیع رحمۃ اللہ علیہ سے۔ میرے خیال میں جو علماء ہیں، ان کے لئے تو وہ جواب کافی ہے۔ تو بس یہی کرلیں کہ۔۔۔۔ وہ فرمایا کہ "علم ایک نور ہے جو عاصی کے دل میں نہیں آتا۔" تو اس وجہ سے گناہوں سے اپنے آپ کو بچائیں۔

سوال نمبر 6:

’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 200 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 200 مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ 100 مرتبہ۔

جواب:

اب اس طرح کرلیں ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 300 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 300 مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ 100 مرتبہ۔ یہ آپ کرلیا کریں اور آپ کی جو آڈیو ہے، وہ میں فی الحال نہیں سن سکتا، آپ text بھیج دیں۔

سوال نمبر 7:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اب میرا ذکر ہے 1، 2، 6 اور 2500، اَلْحَمْدُ للہ! ایک ماہ ہوگیا، البتہ ایک ناغہ بھی ہوگیا ہے۔ اَلْحَمْدُ للہ! دل میں کچھ اللہ کی یاد محسوس ہوتی ہے، پہلے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھی جاتی تھی، لیکن اب اَلْحَمْدُ للہ! پچھلے چند ماہ سے فجر کی نماز اکثر اوقات جماعت سے ادا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ آگے کے لئے رہنمائی فرما دیں۔

جواب:

اب آپ اس طرح کرلیں، 1، 2، 6 اور 3000۔ یہ ایک مہینے کے لئے ہے ان شاءاللہ۔

سوال نمبر 8:

پیارے حضرت! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں فلاں ہوں UK سے۔ کیا ذکر علاجی کے بعد کوئی خاص دعا کرنی چاہئے؟

جواب:

جی بالکل، اللہ تعالیٰ سے اپنے نفس کی اصلاح کے لئے دعا کرلیا کریں۔ اور یہ:

’’يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِيْ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ‘‘

یہ دعا۔

’’يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلٰى دِيْنِكَ یَا مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلٰی طَاعَتِكَ‘‘۔

یہ دعائیں کر سکتے ہیں ان شاء اللہ۔

سوال نمبر 9 الف:

ذکرِ لسانی بغیر دھیان کے کیا اثر کرتا ہے؟ کیا بغیر دھیان کے اگر زبان جاری ہو، تو نور اور برکت پھر بھی ہوتی ہے؟ اس پر کچھ تفصیل بتا دیں۔

جواب:

تفصیل کی ضرورت نہیں ہے، simple جواب ہے، وہ ہے کہ بغیر دھیان کے ذکر بھی اثر کرتا ہے کہ اس سے دھیان نصیب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر بغیر دھیان کے بھی زبان پر ذکر جاری ہو، تو اس کے نہ ہونے سے وہ یقیناً بہتر ہے۔ اور اس کا بھی فائدہ ہوتا ہے، البتہ اگر توجہ ہو تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

سوال نمبر 9 ب:

اختیار کو استعمال کر کے، زبان کو اور ذہن کے ایک جزو کو ذکر پر لگانے میں بھی نور اور برکت ہوتی ہے؟

جواب:

بالکل جی، کیوں نہیں، ضرور ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نصیب فرما دے۔


سوال نمبر 10:

ایک وائس میسج موصول ہونے پر فرمایا:

کئی دفعہ کہا ہے کہ آڈیو نہ بھیجا کریں، ٹیکسٹ بھیجا کریں۔ یہاں پر ٹیکسٹ کا جواب دیا جاتا ہے۔

سوال نمبر 11:

السلام علیکم۔ حضرت! اللہ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر رکھے۔ مزید میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ میں نے کچھ ٹائم پہلے اپنے کچھ احوال آپ کو بتائے تھے۔ برائے مہربانی مجھے آگے کا ذکر بتا دیں۔ ہوا یہ ہے کہ جواب کا بہت شکریہ۔ مراقبہ میں میرا حال کچھ ایسا ہے کہ مجھے کچھ صحیح سمجھ نہیں آتی، کچھ دیر تک تو دل کا بالکل پتا چل رہا ہوتا ہے کہ وہ ’’اَللہ اَللہ‘‘ کر رہا ہے، کچھ دیر مجھے بہت زیادہ focus کرنا پڑتا ہے، یا ادھر ادھر کے خیالات آتے ہیں اور کبھی کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدہ مجھے دس منٹ کا جو میرا مراقبہ ہے، مجھے پتا بھی نہیں چل رہا ہوتا، اور دل ذکر کر رہا ہوتا ہے اور کبھی کبھی اس دس منٹ میں پتا نہیں کدھر کدھر کے خیالات آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

جواب:

ٹھیک ہے ابتدا میں ایسا ہوتا ہے، آپ ہمت نہ ہاریں، جاری رکھیں، آہستہ آہستہ focus ہونا بھی شروع ہوجائے گا اور دل ذکر کرنا بھی شروع کرے گا، جلدی نہ مچائیں، جلدی سے نقصان ہوتا ہے۔ تو آپ یہ عمل جاری رکھیں، پریشان نہ ہوں، جتنا ہو رہا ہے، اس پر شکر کریں اور جتنا نہیں ہو رہا، اس میں اللہ پاک سے مانگیں، البتہ اس کے لئے بیٹھنے میں سستی نہ کریں۔

سوال نمبر 12:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! آپ نے شیخ کی صحبت کی اہمیت کے بارے میں ذکر کیا۔ اگر فاصلے کی وجہ سے آپ کے پاس آنا ممکن نہ ہو، تو آپ کے آن لائن بیانات سننے میں بھی صحبت کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

جواب:

جی بالکل ہوسکتے ہیں۔ اگر کتاب سے ہوسکتے ہیں تو اس سے کیوں نہیں ہوسکتے! مطلب جیسے کسی کی کتاب کوئی پڑھ رہا ہو، تو اس کی بھی صحبت کے اثرات کسی نہ کسی درجہ میں اس کو ملتے ہیں، چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ تو کافر کے اثرات پھر ظاہر ہے کہ کفر کے ہوتے ہیں۔ چاہے وہ سائنس کی کتاب کیوں نہ ہو، تو اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے جب انسان ایسی کتابیں پڑھتے ہوں، جیسے مجبوراً پڑھتے ہوں، جیسے اپنے subject کے لئے، تو اس کو بھی چاہیے کہ ذکر کرتے رہنا چاہئے تاکہ اس چیز کا اثر دھلتا رہے۔ تو اس طرح جو positive ہے، اس کے بھی اثرات ہوتے ہیں۔ آپ ما شاء اللہ! بیانات سنتے رہیں اور موقع ملے تو خانقاہ بھی تشریف لایا کریں۔ اللہ تعالیٰ نصیب فرما دے۔


سوال نمبر 13 کا جواب

یہ ایک صاحب ہے جس نے بغیر نام کے یہ میسج مجھے بھیجا، یہ میں اس لیے سنا رہا ہوں تاکہ لوگ محتاط رہیں۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرے تمام عزیز و اقارب پیارے دوست احباب ہمارے مدرسہ کا لنٹر ہے، ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور ڈالے، 100 روپے 200 روپے 300 روپے 400 روپے 500 روپے وغیرہ، سریا اور سیمنٹ لینا ہے، ایزی پیسہ، جاز کیش اکاؤنٹ فلاں ہے۔

میں نے پوچھا کون ہے؟ کون سا مدرسہ ہے؟ یہ کون سا طریقہ ہے بھائی؟ بھئی معلوم ہی نہیں کہ کون ہے اور کون سے مدرسہ کے لئے ہے، کہاں پر ہے مدرسہ، اس کا نام کیا ہے؟ تو جواب نہیں ملا، پھر الٹا مجھے ایک ویڈیو بھیجی جس میں صحابہ کرام کے بارے میں ایک نشید ہے وہ سنائی دے رہا ہے اور ایک under construction عمارت، اس پہ کوئی نام نہیں ہے کہاں پر ہے۔

بھئی تو آپ کسی بھی جگہ کی تصویر نکال سکتے ہیں۔ کسی مدرسے کی تصویر نکال لو انڈر کنسٹرکشن اور اس پر پیسے خود وصول کرو اور کھا جاؤ، اور لوگ اتنے بیوقوف تو نہیں ہیں کہ آپ کی باتوں سے اس طرح کر لیں۔ اللہ تعالیٰ

آپ کو ہدایت دے اور ہدایت تجھے نہیں مل رہی تو تجھے ایسی عبرتناک سزا دے کہ تو یاد رکھے کیونکہ تو اللہ کے نام پہ دھوکا دے رہا ہے شرم نہیں آتی۔

ایسے لوگوں کو بہت سخت سزا ہونی چاہیے کیوں انہی لوگوں نے سارا نظام بگاڑا ہوا ہے۔


سوال نمبر 14:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میں بندۂ ناچیز امام مسجد مری، فلاں ہوں۔ امید ہے کہ آپ ایمان و سلامتی کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ اللہ پاک آپ کا سایہ سدا سلامت رکھے۔ میں نے گزارش کرنی تھی کہ میرا اَلْحَمْدُ للہ! آپ کی دعاؤں اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے صلوٰۃ التسبیح کا چلہ پورا ہو چکا ہے۔ اس کو شروع کرنے کے بعد پہلی خواہش تو یہی پیدا ہوئی کہ آپ کی مشاورت سے تاحیات اس کا معمول بنایا جائے، پھر گھریلو اور مسجد کی ذمہ داریوں کے پیش نظر یہ خیال ہوا کہ آپ جو معمولات بتلائیں گے، ان کے ساتھ صلوٰۃ التسبیح کی جگہ تلاوتِ قرآن کی کوتاہی کو پورا کیا جائے۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں، رہنمائی فرمائی جائے۔

جواب:

ماشاء اللہ! بہت اچھی بات ہے، اگر آپ کو صلوٰۃ التسبیح کے ساتھ مناسبت ہے، تو اس کو بالکل ختم بھی نہیں کرنا چاہئے اور اتنا زیادہ بھی نہ ہو کہ آپ برداشت نہ کرسکیں۔ تو آپ یوں کرلیں کہ صلوٰۃ التسبیح جمعہ کے دن پڑھ لیا کریں، ما شاء اللہ! ہر ہفتے میں ایک دفعہ ہوجائے گی۔ اور باقی آپ جیسے فرما رہے ہیں قرآن پاک کی تلاوت تو یہ اس کی تلافی تو ضرور کرے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن پاک اللہ پاک کا کلام ہے اور اللہ پاک کے کلام کا ہمارے درمیان میں موجود ہونا اللہ پاک کا بہت بڑا فضل ہے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے، تو اس کا معمول بہتر سے بہتر بنا لیں۔ اگر آپ حافظِ قرآن ہیں، تو ہم حافظِ قرآن حضرات کو بتاتے ہیں کہ سوا پارہ کم از کم اوابین میں پڑھ لیا کریں، تاکہ آپ کا قرآن بھی تازہ رہے اور ما شاء اللہ! یہ بزرگوں کا طریقہ ہے، اس پر بھی آپ کا عمل جاری رہے گا۔ باقی آپ جو ذکر ہے وہ شروع کرلیں اور وہ یہ ہے کہ 200 دفعہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، 200 دفعہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، 200 دفعہ ’’حَقْ‘‘ اور 100 دفعہ ’’اَللہ‘‘، یہ آپ شروع فرما لیں اور تیسرا کلمہ، درود شریف اور استغفار 100، 100 دفعہ اور نماز کے بعد جو ذکر بتایا تھا، وہ آپ شروع کریں۔

سوال نمبر 15:

السلام علیکم۔

نمبر 1: حضرت! مسجد کے باہر نمازیوں کی جوتیاں سیدھی کرنے کا مجاہدہ اَلْحَمْدُ للہ! ہورہا ہے۔

جواب: ما شاء اللہ مبارک ہو۔

نمبر 2: دوسرا مجاہدہ آفس والوں کے کچھ کام کردیتا ہوں، اڑوس پڑوس میں زیادہ بات کسی سے نہیں ہوتی کہ ان کے کام کئے جاسکتے ہوں، ہاں! سلام میں پہل کی کوشش برابر جاری ہے۔

نمبر 3: اس ماہ پندرہ ہزار روپے کا قرض ادا کیا، جو کافی عرصے پہلے لیا تھا، لیکن اس صاحب کا پندرہ ہزار اور بھی رہتا ہے۔

نمبر 4: نظر کی بہت حفاظت ہو رہی ہے اور ذرا سی کوتاہی پر دل پریشان ہوجاتا ہے۔

جواب: اللہ پاک اس میں کامیابی نصیب فرمائے۔

نمبر 5: جو غلطیاں مجھ سے ہوئیں اور جو خیالات میں نے پالے ہیں، اب شیخ تو میں بالکل نہیں بن سکتا، اس کے لئے شیخ بننے کے خیال کی نفی بھی جاری ہے۔

جواب: ہمارا کام شیخ بننے کے لئے ہے ہی نہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر اللہ پاک ہماری اصلاح فرمائے تو بس یہ بڑی بات ہے۔

نمبر 6: کزن کی بات آپ کو بتائی تھی، اس ہفتہ وہ شفٹ ہوگئے ہیں، جب کہ اتنے عرصے میں بالخصوص آپ سے بات کے بعد کوئی اس حوالے سے بات نہیں کی، انہوں نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا۔

جواب:

بہت اچھی بات ہے، اللہ تعالیٰ ان کو بھی سلامت رکھے، آپ کو بھی۔

سوال نمبر 16:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! کیا حال ہے، ٹھیک ہیں، خیریت سے ہیں؟ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور آپ کا فیض اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں عام فرمائے۔

حضرت جی! میرے مراقبہ تھا مراقبہ تنزیہ اور صفات سلبیہ، اس کا ایک مہینہ پورا ہوگیا۔ اس مہینے میں اَلْحَمْدُ للہ! کوئی ناغہ نہیں ہوا، اس کا اثر یہ ہوا کہ میں اپنی ذات کو بالکل بیکار سمجھ رہا ہوں یعنی میرے اندر کوئی صلاحیت نہیں ہے، میں بالکل بیکار آدمی ہوں، یعنی اپنے اوپر سے بالکل نظر ہٹ گئی ہے۔ اور آگے جو مراقبہ کرنا ہے، اس کے بارے میں مجھے بتا دیں۔ والسلام۔

جواب:

اس بیکاری کو جھولی بنالیں۔ اور اللہ کی طرف متوجہ ہو کر چاروں مراقبات کے فیض کا تصور کریں کہ آپ ﷺ کی طرف آرہا ہے اور وہاں سے شیخ کی طرف آرہا ہے اور پھر آپ کے لطیفۂ اخفیٰ پر آ رہا ہے۔ یہ شانِ جامع کا لطیفہ ہے۔

سوال نمبر 17:

السلام علیکم۔ حضرت! لاہور سے فلاں عرض کر رہا ہوں۔ حضرت میرا جہری ذکر 200, 400, 600 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، ’’حَقْ‘‘ اور 11500 مرتبہ ’’اَللہ اَللہ‘‘ کو اَلْحَمْدُ للہ! ایک مہینہ ہوگیا ہے۔ حضرت جی! آپ سے مزید درخواست ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ۔ اب باقی تو یہی کرلیں، البتہ ’’اَللہ اَللہ‘‘ 12000 مرتبہ۔

سوال نمبر 18:

السلام علیکم

Sheikh, yes, I recite Allah’s 99 names with Chinese language translation. I recite two times per day. I tried to learn the meaning of Allah’s ninety nine names with a Chinese translation.


Answer: Masha’Allah may Allah subhanuhu waTa’ala grant you toufeeq to do this in the best way!

سوال نمبر 19:

السلام علیکم۔ حضرت صاحب میں — ہوں۔ معذرت کے ساتھ رومن میں ٹائپنگ کر رہی ہوں، کیونکہ اردو کی بورڈ نہیں ہے موبائل میں۔ حضرت صاحب! بہت دل دکھا ہوا ہے، دعا کر دیجئے گا۔ اس دنیا کے معیار پر نہیں اتر سکوں تو لوگ موذی جانور کا لقب دیتے ہیں، جبکہ نیت تو اللہ جانتے ہیں۔ کیا یہ کسی گناہ کی سزا ہوتی ہے جو نہیں، یا آزمائش۔ شکریہ۔ کبھی کبھی دل اتنا دکھتا ہے کہ اپنی صفائی دینے کا دل نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ کے آگے بس صرف آنسو نکلتے ہیں، تب کوئی الفاظ نہیں ہوتے، بس دل ہلکا کرنا ہوتا ہے اس کے آگے رو کے، انسان بھی بے بس ہے۔

جواب:

اللہ جل شانہٗ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صبر کرنا تو بہرحال ہر حال میں بہتر ہے۔ البتہ مشورہ اس صورت میں دیا جاسکتا ہے کہ بات ذرا کھل کر ہو تاکہ ہر صورت کی وضاحت ہوسکے۔

سوال نمبر 20:

السلام علیکم۔ حضرت شاہ صاحب! کیسے ہیں؟ آپ خیرت سے ہیں؟ حضرت! میرے وظائف 200، 400، 600 اور 300 مکمل ہوئے، اَلْحَمْدُ للہ۔ اب آپ کیا تجویز فرماتے ہیں؟

جواب:

اب اس طرح کرلیں کہ 200، 400، 600 اور 500 یہ ایک مہینے کے لئے شروع کیجئے۔

سوال نمبر 21:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ حضرت جی! معمولات شیٹ میں سستی کی وجہ سے آپ نے فرمایا تھا کہ ہر ہفتے آپ کو معمولات شیٹ بھیجوں۔ معمولات شیٹ درج ذیل ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ۔

سوال نمبر 22:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میرا نام فلاں ہے۔ میرے ذکر اور مراقبے کا ٹائم پورا ہوگیا ہے۔ میرا ذکر تھا 200، 400، 600 اور 3000 اور اس کے ساتھ میرا مراقبہ تھا دس دس منٹ اور پندرہ منٹ کا پانچوں لطائف کا۔ مراقبے سارے محسوس ہورہے ہیں، کبھی کبھار روح کا مراقبہ کم محسوس ہوتا ہے اور لطیفۂ اخفیٰ میں لطیفۂ سر اور لطیفۂ خفی بھی محسوس ہوتا ہے۔ حضرت! آپ نے کہا تھا کہ ذکر اور مراقبہ ایک ساتھ کرنا ہے، تو جس دن میں تہجد کے لئے اٹھتا ہوں، اس دن تہجد کے ٹائم پر ذکر اور مراقبہ ایک ساتھ کرلیتا ہوں اور پورے دھیان کے ساتھ کرتا ہوں، لیکن جس دن تہجد کے لئے نہ اٹھ سکوں تو باقی دن ایک ٹائم میں مجھے دونوں چیزیں ایک ساتھ کرنے کا ٹائم نہیں ملتا اور اگر ٹائم نکال بھی لیتا ہوں، تو ماحول گھر کا اس طرح نہیں ہوتا جس کی وجہ سے میں دھیان کے ساتھ کرسکوں۔ حضرت! جب ذکر اور مراقبہ ایک ساتھ دھیان سے کروں تو اس کا اثر میں اپنے دل اور باقی سارے اعمال میں محسوس کرتا ہوں۔ لیکن جب ذکر اور مراقبہ الگ الگ ٹائم پر کروں اور گھر کے ماحول کی وجہ سے ٹائم نہیں دے سکوں، تو اس کا اثر دل پر اور اپنے اعمال پر محسوس ہوتا ہے۔ اور حضرت آپ نے نماز قضاء ہونے پر 6 روزے رکھنے کو کہا تھا، تو میں نے 6 روزے رکھ لئے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے میرا تہجد پڑھنے کا بھی پھر سے معمول بھی بن گیا ہے اور ایک ساتھ ذکر اور مراقبہ کرنے کا بھی۔ حضرت! آخری بات یہ بتانی تھی کہ میں کچھ عرصہ سے اپنے اندر بہت زیادہ ضد اور کینہ محسوس کر رہا ہوں، لوگوں کے ساتھ معاملات میں کچھ اونچ نیچ ہو جانے پر میں ان سے بدلہ لینے کا انتظار کرتا ہوں اور بدلہ الفاظ میں کہ ایسے کچھ بولوں جس سے انہیں تکلیف ہو، پھر میں خود اس کو روک لیتا ہوں کہ آپ ﷺ کا اخلاق ایسا نہیں تھا اور اللہ کی ذات کو بھی یہ پسند نہیں ہے، لیکن میرا نفس مجھے ایسا کرنے پر مجبور کر رہا ہوتا ہے اور میں اس کی نہیں مان رہا ہوتا ہوں، اس حالت میں حضرت! یہ چیز بہت بوجھ بن گئی ہے اور موڈ بہت خراب ہوتا ہے، اس شخص کے ساتھ رویہ بدل جاتا ہے۔ اس حالت میں حضرت مجھے کیا کرنا چاہئے؟

جواب:

ما شاء اللہ! یہ آپ بالکل صحیح کر رہے ہیں۔ ابھی جو ما شاء اللہ! آپ نے تہجد دوبارہ شروع کرلی ہے، تو اس کا بھی فائدہ آپ کو ہوگا اور ایک وقت میں کرنے کا آپ کو عملاً تجربہ ہوگیا کہ ایک وقت پہ کرنے سے اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ان کو ذرا separate کرلیں؟ حالانکہ یہ ایک دوسرے کے لئے بنیاد ہیں یعنی جو لسانی ذکر ہے، یہ مراقبات کے لئے بنیاد ہے اور ہر مراقبہ دوسرے مراقبہ کے لئے بنیاد ہے۔ لہٰذا اگر کوئی اس کو systematic انداز میں کرنا چاہے، تو پھر اس کو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کو تجربہ بھی ہوگیا، اس وجہ سے کوشش کرلیں کہ آئندہ اس طریقے سے کریں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرما دے۔ باقی جو آپ نے کام شروع کیا ہے، تو وہ فی الحال آپ نے اخیار والے طریقہ پر کیا ہے اور اس پر عمل کرنا چاہئے، کیونکہ جب تک اصلاح مکمل نہیں ہوتی، اس وقت نفس کے اوپر بڑا بوجھ ہوتا ہے، لیکن یہ بوجھ اٹھانا پڑتا ہے اور اسی سے نفس سیدھا ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ اس بوجھ کو برداشت کرلیا کریں اور نفس کو مجبور کرلیا کریں کہ وہ کچھ نہ کہے اور آپ شریعت کے مطابق وہ معاملہ کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ! آہستہ آہستہ اس میں آسانی ہوگی اور امید ہے کہ یہی مجاہدہ آپ کا آگے مزید ترقی کے کام آئے گا۔

سوال نمبر 22:

Name — from Scotland. Alhamdulillah, I have completed four weeks consecutively of loudly, 200, 400, 600 and 100 times. Also, when I say حق I imagine myself striking all the evil desires of the Nafs and heart and as a result I get a pleasant tingling, a sensation over my body. I don’t know if I am just imagining this or if it is an effect of the حق zikr. Also I have found out that whenever I think of anything haram, if I say the dua, “ O Allah I seek your protection from the fitna of women!” These thoughts go away and it has made it much easier to stay away from haram. Please advise what to do next?

جواب:

ماشاء اللہ بارک اللہ

This is really the true concept and continue this. And masha’ Allah, with the zikr of حق zikr what you are doing, this is required because I have told you already that when you are performing حق zikr, you should think that the باطل statues which is in the heart, it means, باطل issues, so you should hit it with this zikr of حق and they may be broken. So, you are doing the same with your own thoughts. So actually, this is good and the other thing is that of course when the nafs desires act upon some person and they asked Allah Subhanuhu waTa’ala for this purpose then Allah Subhanuhu waTa’ala helps. It is just like we say ‘‘أَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ’’ So we should seek protection from the evils of nafs also these things from Allah and Allah pak helps. May Allah Subhanuhu waTa’ala grant you more in this way! One more thing, now you should do اللہ، اللہ three hundred (300) times.

سوال نمبر 23:

Hazrat Jee! You mentioned feeling about Zikr being jari from Lateef to kaseef in bad environment. Is this why for instance, some people feel they have no Khushuu in Khanqah but outside they feel more emotional effects of it and they feel more emotional connection with their Sheikh.

جواب:

I think one word can explain this thing and that is ‘contrast’. So, in Khanqah contrast is low because in Khanqah enlightenment is more then what the person has so he does not feel that. But outside, the contrast is more so therefore, a person feels more.


No. 02. We study “Fahm al Tasawwuf” at home but how can we save ourselves from falling into trap of applying certain ahwaal and states to ourselves.

Answer: This is a step by step approach. One can’t jump to the highest rank in this way. So we should wait. What we should do? We should learn this because it is knowledge. But to get it, the normal procedure is to perform zikr and mujahida as prescribed. Just like on the medicine, it is written: “as prescribed by the physician”. So one should follow that and with the passage of time, he will be able to get those things what are required from them.

سوال نمبر 24:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

نمبر 1:

ابتدائی وظیفہ بلاناغہ پورا کرلیا ہے، اَلْحَمْدُ للہ۔

جواب:

اب اس کو اگلا وظیفہ بتا دیں۔

نمبر 2:

لطیفۂ قلب 10 منٹ محسوس ہوتا ہے۔

جواب:

اس کو اب لطیفۂ روح 15 منٹ کا بتا دیں اور لطیفۂ قلب 10 منٹ ہی رہے۔

نمبر 3:

پہلے تین لطائف پر 10 منٹ ذکر اور خفی پر 15 منٹ، محسوس ہوتا ہے۔

جواب:

اب چاروں پر 10 منٹ اور اخفیٰ پر 15 منٹ بتا دیں۔

نمبر 4:

تمام لطائف پر 10 منٹ ذکر اور مراقبہ صفات سلبیہ 15 منٹ، اس بات کا ادراک ہوتا ہے کہ اللہ پاک ان تمام صفات سے پاک ہے۔

جواب:

ٹھیک ہے، اب آپ اس کو شانِ جامع کا بتا دیں۔

نمبر 5:

کم کھانے کا مجاہدہ جاری ہے۔ اس بار مجاہدہ کافی بہتر ہوا ہے، ہفتے میں دو دن دو وقت کھانا کھا لیا اور پانچ دن صرف ایک وقت۔ پانچ میں سے چار دن روزے رکھنا نصیب ہوا ہے، اَلْحَمْدُ للہ! سحری میں صرف پانی لیتی تھی اور افطار میں کھانا کھاتی تھی۔

جواب:

ماشاء اللہ! اللہ پاک مزید ہمت اور برکت عطا فرمائے۔


Now I think whatever has been asked, has been answered. Anyhow something more is coming insha’Allah, we shall answer. Any question from the audience may also be answered with the help of Allah Subhanahu wa Ta‘ala. Ok. welcome.


کوئی سوال کرنا چاہتا ہے؟

سوال نمبر 25:

Hazrat! Because I am doing Hifz of Quran what time should I give to my ilaaji zikr and my Quran sabaq

جواب:

How much time are you giving to eating and sleeping? Can you stop any one of that? Yes, so you should do it and Allah will help you. ok?

سوال نمبر 26:

السلام علیکم،

What should our niyyat be when we study in the UK for deen and for duniya?

جواب:

ما شاء اللہ

’’إنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ‘‘1

whatever you will be doing with the niyyat of praising Allah Subhanuhu waTa’ala, it will be that. For example, if you are eating so it is just required but if you think or making niyyat of this that by this you will get mashaAllah power to perform Ibadah and to do good things in your life so it will become ibadah insha Allah. So similarly, if you are studying and your niyyat is this that you will get اکلِ حلال which means halal money and this you will use this to help yourself and your family and also your neighbours and all Muslims so insha Allah it will become also ibada. Ok? This way you can do this.


سوال نمبر 27:

مراقبے کے علاوہ باقی جو ذکر ہے، وہ چلتے پھرتے بھی کرسکتے ہیں؟

جواب:

جو علاوہ جو ذکر ہے، اس میں دو قسم کا ہے، ایک تو باقاعدہ بتایا جاتا ہے کرنے کو، جیسے مثال کے طور پر لسانی ذکر ہے، 1500 مرتبہ بتا دیا، 2000 مرتبہ بتا دیا، وہ تو بیٹھ کے کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، کیونکہ اس علاجی ذکر کے ساتھ شامل ہے۔ اور جہاں تک جو ثوابی ذکر ہے، اس میں ہم یوں بتاتے ہیں کہ صبح سے لے کر دوپہر تک ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ‘‘ جتنا بھی ہوجائے، دوپہر سے غروبِ آفتاب تک درود شریف جتنا بھی ہوجائے اور مغرب کے بعد استغفار جتنا بھی ہوجائے۔ تو یہ ثوابی ذکر جو ہے، چلتے پھرتے بھی ہوسکتا ہے۔

سوال نمبر 28:

حضرت جی!

Since you come to the UK, and you seen how it is in UK. What general advice would you tell to e Muslims vn in U. those who have the Sheikh and those they do not have a Sheikh?

جواب:

Those who have Sheikh they are abrar (ابرار), so they have to follow their Sheikh and those who don’t have Sheikh so if they will come to the tareeqah of abrar (ابرار), it will be better for them. And if not then they should resist their nafs desires as much as possible with their intention and mujahida and they should perform aa’maal of sunnah as much as possible and they should be trying to get more and more development or something like progress in these things.

سوال نمبر 29:

السلام علیکم۔ حضرت! یہ تعویذ پہننا یا پینا کہ آپ پر اثرات ہیں یا نظرِ بد ہے، اگر آپ نماز، قرآن وغیرہ پڑھ رہے ہوں، تو ان تعویذوں پہ کس قدر بھروسہ رکھنا چاہئے؟ اگر آپ تعویذ کسی سے لے رہے ہوں کسی کام کے لئے، اور بیچ میں اس کو اتار دیں اور پھر نہ پہنیں، تو پھر اس کام میں کتنا نقصان ہوتا ہے؟

جواب:

اَللّٰہ اَکْبَرْ۔ میں اس میں اپنا ذوق بتا سکتا ہوں، میں تو کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے مانگنا اور جو مسنون طریقے ہیں، ان کے ذریعہ سے جو حفاظت ہے، یہ سب سے اعلیٰ ہے، ایک بات۔ لیکن اس میں ایک ادب ہے۔ وہ ادب یہ ہے، میں آپ کو اپنا ایک واقعہ سناتا ہوں ویسے، میں Medical blood test وغیرہ کے لئے جایا کرتا تھا نا، میں اس سے پہلے میں دعا کرتا کہ یا اللہ! اگر کوئی مرض ہے بھی تو اس کو ٹھیک کرلے ٹیسٹ سے پہلے پہلے، کیونکہ اگر بعد میں ٹیسٹ میں آیا، تو اس کے لئے پھر بہت بڑی اس کی ضرورت ہے۔ تو اسی طریقے سے اگر کوئی شخص کسی اس قسم کی چیز میں ابھی گھرا ہوا نہیں ہے، تو وہ جو حفاظتی اذکار ہیں، جیسے منزلِ جدید اور آیت الکرسی، اور جیسے دعائے انس ہے اور دعائے حادثات ہے، ان کے کرنے سے protection ہوتی رہتی ہے اور اس کو مسئلہ نہیں ہوتا۔ لیکن اکثر لوگ کیا کرتے ہیں؟ اکثر لوگ بالکل پہلے کچھ بھی نہیں کرتے اور جب ہوجاتا ہے تو پھر کہتے ہیں کہ اس سے فائدہ ہوتا ہے، تو اس سے پھر زیادہ کرنا پڑتا ہے، کیونکہ جب اس وقت ہوجاتا ہے، اس کے لئے پھر بہت اعلیٰ درجے کا یقین چاہئے ہوتا ہے، پھر اس کے بعد اس کا فائدہ ہوتا ہے، اتنا اعلیٰ درجے کا یقین ہوتا نہیں لوگوں کا، تو اس وجہ سے پھر مسائل ہوتے ہیں۔ تو اگر آپ کو مسائل نہیں ہیں فی الحال شروع، تو آپ یہ جو حفاظتی طریقے ہیں، ان کو regularly استعمال کرلیا کریں اور اگر ہو چکے ہیں، تو پھر یا تو یقین مضبوط کرلیں یا پھر صحیح جو عامل ہیں، صحیح عامل سے مراد یہ ہے کہ جو غلط چیزیں نہ کرتے ہوں، شریعت کے مطابق سارے کام کرتے ہوں، تو ان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، لیکن یہ بات ہے کہ بہتر طریقہ تو میں نے بتا ہی دیا ہے۔

سوال نمبر 30:

السلام علیکم۔ اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور دنیا میں اور کامیاب کرے۔ آپ کی بہت یاد آتی ہے، آپ سے جو بھی ملا اس کی life سنور جاتی ہے جو آپ کی باتوں پر عمل کرے۔

جواب:

اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ جل شانہٗ اس کے بنانے کے بہترین اسباب پیدا فرمائے۔

ابھی میں نے کسی کو جواب دیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ یہاں پر چیزیں ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی ہیں۔ تو میں نے لکھ دیا کہ انتظار فرمایئے۔

ظاہر ہے یہی جواب ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیا جواب ہوگا۔

میرا خیال ہے اگر نہیں ہے کچھ اور تو دعا کرلیتے ہیں۔


وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ



  1. ۔ (صحیح بخاری، رقم الحدیث: 1)

سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات - مجلسِ سوال و جواب