ایمان بالغیب اور ایمان بالمشاہدہ
سورۂ مؤمن، آیت نمبر 82 تا 85، درس نمبر 1325
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
اللہ جل شانہ کا قانون کہ ایمان بالغیب قبول ہے ایمان بالمشاہدہ نہیں۔ موت اور قیامت کے شروع ہونے سے پہلے ایمان قبول ہے اس کے بعد قبول نہیں۔ قرآن و سنت میں شک نہیں ہے ان کو ٹیسٹ نہ کرو۔ یہ تجربہ کا میدان نہیں ہے ایمان اور تصدیق کا میدان ہے جیسے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے تین نعرے تھے۔
ایمان میں شک کفر ہے۔ جھوٹے مدعی نبوت سے معجزہ مانگنے والا فورا ہی کافر ہو جائے گا۔
دور فتن ہے، اپنے مشائخ اور علماء سے جڑ کر رہنا چاہئے