سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات

مجلس نمبر 679

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سوال نمبر 1:

السلام علیکم۔ حضرت جی! حج مبارک ہو۔ آپ نے پانچ لطائف پر دس منٹ کا ذکر دیا تھا اور مراقبہ میں سورۃ فاتحہ کا مفہوم پندرہ منٹ کا دیا تھا۔ اب اور لینا ہے۔

جواب:

آپ نے یہ نہیں بتایا کہ سورۃ فاتحہ کا جو مفہوم ہے، اس کے اثرات آپ کے اوپر کیا ہیں؟ یہ بتا دیجئے۔

سوال نمبر 2:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! اللہ پاک سے آپ کی صحت و تندرستی اور خیر و عافیت کے لئے دعاگو ہوں۔ حضرت جی! اَلْحَمْدُ للہ! میرا ذکر ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ 200 مرتبہ، ’’اِلَّا اللّٰہ‘‘ 400 مرتبہ، ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ 600 مرتبہ اور ’’اَللّٰہ‘‘ 3500 مرتبہ مکمل ہوگیا ہے۔ کیفیات یہ ہیں کہ میرے دل میں خیال آتا ہے کہ لوگ مجھے اچھا انسان سمجھیں، اسی کے باعث میرے ساتھ امتیازی سلوک کریں، میری غلطیوں، کوتاہیوں کو نظر انداز کریں اور میرے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔ میں ایک جاہل، بیوقوف اور احساسِ کمتری کا شکار انسان ہوں۔ حضرت! کوئی بات اگر اللہ پاک کے فضل و کرم سے پوری ہوجائے، تو بہت دیر تک اس پر اتراتا رہتا ہوں۔ اگر کوئی جھوٹی تعریف بھی کردیتا ہے، تو خوشی سے پھولے نہیں سماتا اور رذائل کے تدارک کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اور آپ کے جملہ متعلقین کو دارین کی کامیابی عطا فرمائے۔

جواب:

فی الحال آپ یوں کرسکتے ہیں کہ جو چیزیں آپ خود چاہتے ہیں وہ دوسروں کو دیں، یعنی دوسرے لوگوں کو نیک انسان سمجھیں اور ہر ایک کو اہم سمجھیں اور ان کی غلطیوں، کوتاہیوں کو نظر انداز کریں، ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جو چیزیں آپ دوسروں کے لئے بری سمجھتے ہیں، اس کو اپنے اندر نہ آنے دیں۔ اور اگر کوئی برائی اپنے آپ میں پائیں، تو اس پر استغفار کریں۔ اور اگر کسی دوسرے میں دیکھیں تو کہیں کہ یہ تو خود مجھ میں موجود ہے، میں اس کی وجہ سے اس کو کیا برا سمجھوں۔

سوال نمبر 3:

السلام علیکم۔

Name فلاں from Scotland. اَلْحَمْدُ للہ I have completed five weeks consecutively of quietly hundred times third کلمہ hundred times درود شریف hundred times استغفار and loudly two hundred times ‘‘لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ’’ four hundred times ‘‘لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ’’ four hundred times ‘‘حَقْ’’ and ‘‘اَللہ’’ hundred times.

جواب:

Now you should do all these as it is except ‘‘حَقْ’’ which you should increase to six hundred times. It is enough ان شاء .اللہ

سوال نمبر 4:

ایک سالک کا سوال آیا تھا جو کہ حضرت نے مجلس میں نہیں سُنایا، بلکہ اُس کا صرف جواب حضرت نے دیا ہے۔

جواب:

اَلْحَمْدُ للہ! خیریت سے ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ساری خوشیاں مبارک فرما دے۔

سوال نمبر 5:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ’’تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ‘‘۔ بندہ کی طرف سے آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو عید بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ تمام عبادتوں کو اور خاص طور پر قربانی جیسی بڑی عبادت کو اپنے فضل و کرم سے قبول فرمائے۔ آپ کے لئے ہر قسم کی خیر و برکت اور خوشی اور کامرانی اور سعادت کا ذریعہ بنائے۔ ہر قسم کے شر، تکالیف اور پریشانی سے خلاصی اور نجات عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ فلسطین کی مدد فرمائے، ان کو فتح مبین نصیب فرمائے، ان کے بارے میں اپنی قدرت کے عجائبات دیکھائے۔ (آمین)

جواب:

اللہ جل شانہٗ آپ کی تمام یہ دعائیں قبول فرمائے۔ اور آپ کے لئے میں بھی یہ دعائیں کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے حق میں بھی یہ ساری دعائیں قبول فرمائے۔

سوال نمبر 6:

السلام علیکم۔ حضرت! اس مہینے کی کارگزاری پیشِ خدمت ہے۔ نفی اثبات 100 دفعہ، ’’اِلَّا ھُوْ‘‘ 100 دفعہ، اسم ضمیر 100 دفعہ، ’’حَقْ‘‘ 100 دفعہ، ’’حَقْ اَللّٰہ‘‘ 100 دفعہ، مراقبہ دعائیہ پندرہ منٹ، مراقبہ فنائیت پندرہ منٹ، خاموش اسم ذات ایک منٹ، مراقبہ آیت الکرسی پانچ منٹ، مراقبہ آیتِ کریمہ پانچ منٹ اور اسم ذات 48000 مرتبہ بلاناغہ جاری ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ! اس کو فی الحال جاری رکھیں اور اللہ جل شانہٗ سے پوری امت کے لئے خیر مانگیں کہ اللہ تعالیٰ پوری امت کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔

سوال نمبر 7:

جناب شبیر احمد کاکاخیل صاحب! السلام علیکم۔ حضرت! آپ نے 20 مئی 2024 کو مجھے درج ذیل ذکر عطا فرمایا تھا، جو پورا ہوگیا ہے۔ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 400 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 600 مرتبہ اور ’’اَللّٰہ‘‘ 1000 مرتبہ۔ اور مراقبہ پندرہ منٹ۔ باقی روزانہ کے معمولات میں تیسرا کلمہ، درود شریف، استغفار سو سو دفعہ اور نماز کے وظائف معمول کے مطابق پورے ہوتے ہیں۔ مراقبات حسبِ سابق کسی قسم کی کیفیت محسوس کیے بغیر کررہا ہوں۔ مزید رہنمائی کی استدعا ہے۔

جواب:

اب ’’اَللّٰہ‘‘ 1500 مرتبہ کریں اور باقی یہی چیزیں رکھیں۔

سوال نمبر 8:

شیخ! السلام علیکم۔

As per your instructions for the last one month, I have been focusing on the following people related حسنات which upon waking up to assess the level of their attainment in evening as follows,

No. 1. Try to educate others about Islam everyday

No. 2. Along with other brothers and sisters I completed learning ninety nine names of Allah and I have memorized as well. After doing the above, I feel strong in the heart but feel weakness as if I am too far from Allah. However, sometimes, I also feel that I should do مراقبہ again from the beginning under your guidance. Sheikh kindly guide me next. جزاک اللہ خیراً

جواب:

Now you should continue that as it is and ان شاء اللہ you will be feeling more and more strong.

سوال نمبر 9:

Sheikh السلام علیکم as per your instructions last month I have been doing مراقبہ on the five points which increase my concentration level. Besides, I couldn’t do حسنات related to other people due to ongoing illness. Sheikh Kindly guide me next. جزاک اللہ خیرا

جواب:

How is your health now? tell me.

سوال نمبر 10:

میرے پیارے حضرت جی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

I am daughter of فلاں I am eleven years old

آپ نے مجھے دس منٹ کا مراقبہ دیا تھا اور تین تسبیحات بتائی تھیں۔ مجھے دل میں دھڑکن محسوس ہوتی ہے کہ جیسے کوئی چیز آگے پیچھے ہو رہی ہو، مگر اللہ دل سے محسوس نہیں ہو رہا۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ ہر روز معمولات کر لوں، لیکن میرے امی ابو اور بھائی مکہ میں عمرہ کر رہے ہیں، اس لئے ذہن سے نکل جاتا ہے۔ آپ نے کہا تھا کہ ہر روز کم از کم ایک quater قرآن پاک پڑھوں، وہ میں ہر روز پڑھتی ہوں، لیکن ایک دو دن نہیں پڑھ سکی۔ آگے کیا حکم ہے؟

جواب:

اب اس چیز کو بلاناغہ کرنا شروع کر لیں، اس میں ناغہ نہ کریں، ہر قسم کے حالات میں اس کو کرنے کی training کر لیں۔

سوال نمبر 11:

ایک سالک کا سوال آیا تھا جو کہ حضرت نے مجلس میں نہیں سُنایا، بلکہ اُس کا صرف جواب حضرت نے دیا ہے۔

جواب:

مراقبه کښې تاسو الله الله محسوسوئ؟

سوال نمبر 12:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش اور سلامت رکھے۔ (آمین) اللہ کے فضل سے معمولات جاری ہیں۔ کچھ چیزیں اپنے اندر محسوس ہوتی ہیں، مثلاً پہلے نماز کے لئے وضو بنانا مشکل اور بھاری لگتا تھا۔ دوسرا اپنے اندر سخت بخل محسوس ہوتا ہے یعنی دوسروں سے لینا ٹھیک اور دینے میں بخل ہوتا ہے۔ میرے ذکر کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ ذکر بالترتیب ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ ’’حَقْ‘‘ 300، 300 مرتبہ اور ’’اَللّٰہ‘‘ 100 مرتبہ کر رہا ہوں۔ آگے رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

اب ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 400 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 400 مرتبہ اور ’’اَللّٰہ‘‘ 100 مرتبہ آپ شروع کر لیں۔ باقی جو بخل ہے، اس میں یہ کریں کہ جو خیر کے کام ہیں، اس میں دل پر جبر کر کے خرچ کرنا شروع کر لیں۔ ان شاء اللہ! اس سے اس کی اصلاح ہوجائے گی۔

سوال نمبر 13:

معزز حضرت جی دامت برکاتھم! چند روز سے میری کمر درد کر رہی ہے، دراصل میں نے بھاری وزن اٹھایا تھا۔ اب اس کی وجہ سے ذکر میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیراً۔

جواب:

اللہ جل شانہٗ آپ کو جلدی صحت عطا فرمائے۔ باقی جو ذکر اور مراقبہ ہے، وہ لیٹے لیٹے بھی ہوسکتا ہے۔

سوال نمبر 14:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘، 400 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، 600 مرتبہ ’’حَقْ‘‘ اور 4500 مرتبہ اسم ذات میرا ذکر ہے۔ اور مراقبہ لطیفۂ قلب، روح، سر، خفی اور اخفیٰ پانچ منٹ ہے، اس کے ساتھ مراقبۂ معیت پندرہ منٹ پورے جسم پر۔ پہلے دو ماہ مراقبۂ دعائیہ ہوا، پھر اس کے بعد ایک ماہ آیت الکرسی کے تصور پر مراقبہ کیا گیا اور یہ مہینہ مکمل ہوا ہے 6 جون کو۔ پانچ دن ناغے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے یہ ترتیب جاری ہے یعنی کچھ ناغوں کے ساتھ۔

جواب:

اس دفعہ ایک مہینہ پورا کریں جس میں کوئی ناغہ نہ ہو، پھر مجھے بتائیں۔

سوال نمبر 15:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

I pray you are well dear Sheikh.

احوال: I spent three weeks without youtube but unfortunately fell for it on two days last week, wasting five hours in total. I know all I need to do is to use ہمت but I shared it for your duas and so that you may know that I feel more rigid for my actions اَلْحَمْدُ للہ. Other معمولات are quite regular at the moment.

Question: I want to study and benefit from the میراث lessons but as I am a complete beginner where can I start to get a basic idea so that I can follow alone in your lessons on Sunday?

جواب:

ماشاء اللہ! یہ تو اچھی بات ہے کہ آپ نے یوٹیوب سے اپنے آپ کو بچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔ تین ہفتے تک اگر مکمل آپ اپنے آپ کو اس سے بچا سکیں تو ان شاء اللہ! اس کا زور ٹوٹ سکتا ہے، لہٰذا آپ اس کو جاری رکھیں۔ باقی میراث کے بارے میں ہمارے جو گزشتہ لیکچزر ہیں، ان کو آپ start میں سننا شروع کر لیں، ان شاء اللہ العزیز! یہ سمجھنا آسان ہوجائے گا۔

سوال نمبر 16:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

نمبر 1:

تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقت قرآن پندرہ منٹ ہے۔ تلاوت کی مقدار بڑھ گئی ہے۔ تلاوت کرتے ہوئے کبھی محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے باتیں کر رہے ہیں یعنی جو تلاوت کرتی ہوں، اس کے بارے میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ مجھے سنا رہا ہے۔ تقریباً دو ہفتے سے کم کھانے کا مجاہدہ دوبارہ شروع کردیا ہے، پہلے ہفتے میں چوبیس گھنٹے میں دو دفعہ کھاتی تھی، اب صرف ایک دفعہ کھاتی ہوں یعنی صرف صبح کا ناشتہ کرتی ہوں، پھر اگلی صبح تک پانی کے علاوہ کچھ نہیں لیتی۔ نماز میں الفاظ کے معنی پر غور کرنے کا مراقبہ پہلے سے بہتر ہوگیا ہے۔ زبان پر قابو رکھنے میں بھی تھوڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، لیکن ابھی کافی کمزوری ہے۔

جواب:

فی الحال اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 2:

یہ بچیاں درود شریف پڑھتی ہیں، بالغ ہوگئی ہیں۔

جواب:

ان کو اب پہلے والا وظیفہ 300، 200 والا بتا دیں۔

نمبر 3:

تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ صفات ثبوتیہ پندرہ منٹ ہے۔ ان صفات پر عقیدہ پختہ ہوگیا ہے اور جب بھی کوئی کام کرتی ہوں، تو استحضار ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ! یہ بڑی اچھی بات ہے۔ ابھی آپ ان کو مراقبہ شیونات ذاتیہ کا بتا دیں۔

نمبر 4:

تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ آیت الکرسی کا مفہوم پندرہ منٹ ہے۔ آیت الکرسی کا مفہوم دل میں پختہ ہوگیا ہے اور آیت الکرسی میں موجود تمام صفات دل میں راسخ ہوگئی ہیں۔

جواب:

ماشاء اللہ! ان کو اب سورۃ الاخلاص کا مراقبہ دے دیں۔

نمبر 5:

لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح دس منٹ، لطیفۂ سر پندرہ منٹ ہے۔ سر پر محسوس نہیں ہوتا۔

جواب:

اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 6:

تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ صفات ثبوتیہ پندرہ منٹ ہے۔ صرف یہ ادراک ہوتا ہے کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے ارادہ سے ہوتا ہے، جب تک اللہ کا ارادہ نہ ہو، تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔

جواب:

سبحان اللہ! یہ ٹھیک ہے۔ اب ایک ایک صفت کے ساتھ اس کو کر لیں، کیونکہ آپ نے ایک صفت کے ساتھ کیا ہے یعنی ارادے والی صفت، لیکن اب اللہ تعالیٰ دیکھ رہے ہیں، اس کے حساب سے کر لیں۔

نمبر 7:

تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبۂ معیت پندرہ منٹ ہے۔ کچھ محسوس نہیں ہوتا۔

جواب:

ٹھیک ہے، اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 8:

تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور صفاتِ سلبیہ پندرہ منٹ ہے۔ ان سب صفات کا ادراک نصیب ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو نیند نہیں آتی، تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ۔

جواب:

اس کو فی الحال جاری رکھیں۔

نمبر 9:

تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ صفات ثبوتیہ پندرہ منٹ ہے۔ ان سب صفات پر عقیدہ پختہ ہوا ہے کہ یہ صفات اللہ تعالیٰ میں موجود ہیں۔ مزید اس کے ساتھ کثرت سے نفل ادا کرنے کی توفیق ہوئی ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ! اب ان کو مراقبہ شیونات ذاتیہ کا بتا دیں۔

نمبر 10:

تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقت قرآن پندرہ منٹ ہے۔ قرآن میں تدبر نصیب ہوا ہے۔ قرآن کے اوامر و نواھی میں تدبر نصیب ہوا ہے۔ جواب:

مراقبہ حقیقت صلوٰۃ اگر نہیں کیا، تو وہ کر لیں۔

نمبر 11:

تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ کعبہ پندرہ منٹ ہے۔ محسوس کچھ نہیں ہوتا۔

جواب:

اس کو جاری رکھیں۔

نمبر 12:

تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبۂ دعائیہ اور معیت ہے۔ مراقبہ کے وقت اللہ تعالیٰ کا قرب محسوس کرتی ہوں، ہر بات میں دعا پر یقین رکھتی ہوں، ہر وقت دل ہی دل میں دعائیں کرتی رہتی ہوں، اللہ تعالیٰ پر خالص یقین رکھتی ہوں۔

جواب:

ماشاء اللہ! یہ بہت اچھا ہے۔ اب اس کی تمام تفصیل بتا دیں کہ ابھی تک انہوں نے کیا کیا کیا ہے؟

نمبر 13:

تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبۂ دعائیہ اور معیت دس منٹ اور شکر پانچ منٹ ہے۔ کثرت سے ذکر اور دعائیں کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی معیت کا ادراک ہوتا ہے اور شکر میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا ہے۔ اور شکر یوں نہیں کہ اگر کھانا بنایا ہے، تو کھانے کے بعد اس کے شکریہ کے طور پر اس کی تعریف کردوں کہ کھانا اچھا بنا ہے، ایسا نہیں۔

جواب:

ماشاء اللہ! یہ شکر والا وظیفہ بڑھا دیں یعنی پندرہ منٹ کے لئے کردیں۔


وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات - مجلسِ سوال و جواب