رمضان کے اثرات کو کیسے باقی رکھیں: فرائض کے ساتھ نوافل کا اہتمام

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، أَمَّا بَعْدُ!

فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.


وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ.


إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ.

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: عَلَيْكُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ، فَإِنَّهُ دَأْبُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ، وَقُرْبَةٌ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ، وَمَكْفَرَةٌ لِلسَّيِّئَاتِ، وَمَنْهَاةٌ عَنِ الْإِثْمِ.

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَا تَكُنْ مِثْلَ فُلَانٍ، كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ، فَتَرَكَ قِيَامَ اللَّيْلِ.

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ، وَلَنْ يُشَادَّ الدِّينَ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبَهُ، فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَأَبْشِرُوا، وَاسْتَعِينُوا بِالْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ وَشَيْءٍ مِنَ الدُّلْجَةِ.

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِهِ، أَوْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ، فَقَرَأَهُ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الظُّهْرِ، كُتِبَ لَهُ كَأَنَّمَا قَرَأَهُ مِنَ اللَّيْلِ.


صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ، وَصَدَقَ رَسُولُهُ النَّبِيُّ الْكَرِيمُ.


معزز خواتین و حضرات! الحمدللہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم مومن ہیں الحمدللہ۔ اپنے ایمان پر بہت شکر ادا کرنا چاہیے، کیونکہ شکر سے نعمت بڑھتی ہے اور ایمان سے بڑی نعمت اور کوئی چیز نہیں ہے۔ اور اس کے بڑھنے کا مطلب اس پر پختگی ہے۔ تو ایسے فتنے کے دور میں ایمان کی پختگی بہت ضروری ہے، ایسا ایمان جو کسی طریقے سے بھی متزلزل نہ ہو، کسی بھی فتنے سے متاثر نہ ہو۔ اس لیے سب سے پہلے تو ایمان پر بہت زیادہ شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ پاک نے ہمیں مومنین میں سے بنایا ہے۔


پھر اس کے بعد اللہ جل شانہ نے فرائض کا درجہ رکھا ہے کہ فرائض جو ہے یہ اس کا ہمیں براہ راست حکم ہوتا ہے اور اس کا نہ کرنا حرام ہے، اس کا ترک کرنا حرام ہے اور حرام سے بچنا فرض ہے۔ لہٰذا جس کو ہم کہتے ہیں اوامر و نواہی، وہ اسی فرائض و واجبات پر مشتمل ہے۔ لیکن ایک ہوتا ہے ضروری بات، اور ایک ہوتا ہے مزید... مزید فضیلت، مزید ترقی۔ اب دیکھیں زندگی کے گزارنے کے لیے، زندہ رہنے کے لیے جتنا کھانے پینے کی ضرورت ہے، وہ تو ضروری ہے۔ اگر ہم وہ نہیں کرتے تو بیمار ہو جائیں گے، عین ممکن ہے اس کی وجہ سے پھر مر جائیں۔ تو اتنا کھانا پینا تو لازم ہے، لیکن کیا ہم لوگ صرف اسی پر اکتفا کرتے ہیں؟ قوتِ لایموت جس کو کہتے ہیں؟ میرے خیال میں شاید ہی کوئی دنیا میں کوئی ایسا ہو گا جو صرف اس پر اکتفا کرتا ہو گا۔ اس میں مزید کی اس کو ایک دھن لگی ہوتی ہے کہ میں اور کیا بہتر سے بہتر کھا سکتا ہوں، بہتر سے بہتر پی سکتا ہوں، بہتر سے بہتر حاصل کر سکتا ہوں۔ اگر وہ حلال ہے تو جرم بھی نہیں۔ تو اس پر شکر بھی ادا کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر کسی کو اللہ پاک کھانے کو دے دے وافر، اور وہ شریعت کے تقاضوں اور صحت کے تقاضوں کے مطابق اس کو کھاتا ہے اور اس پر شکر ادا کرتا ہے تو وہ روزہ دار کی طرح ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے نا کہ کھا کر شکر کرنے والا اور روزہ رکھ کر صبر کرنے والا برابر ہیں۔ تو لہٰذا مطلب وہ کوئی جرم بھی نہیں۔


اس طریقے سے فرائض کا جو دائرہ ہے، اور واجبات کا، یہ محدود ہے۔ اس کی ایک limit ہے۔ کوئی بھی شخص سال میں تیس سے زیادہ روزے نہیں رکھ سکتا فرض۔ کوئی بھی شخص ایک سے زیادہ فرض حج نہیں کر سکتا۔ کوئی بھی شخص پانچ نمازیں روز کی، اس سے زیادہ فرض نمازیں نہیں پڑھ سکتا۔ اس کے علاوہ جس نیت سے بھی کریں گے، وہ نفل ہو جائیں گی۔ تو یہ محدود ہے۔ زکوٰۃ کی مقدار بھی محدود ہے۔ مجھے ایک بات یاد آتی ہے تسلیم الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی، کہ آج کل ذرا ہوتے ہیں نا... مطلب فتوے بعض دفعہ بعض لوگ ذرا اس قسم کا دیتے ہیں نا، جو ذرا ان کے لیے مفید ہوتا ہے۔ مثلاً فطرانہ کی مقدار، اگر کوئی گندم کے لحاظ سے ہے تو اتنا ہے، اگر کشمش کے لحاظ سے تو اتنا ہے، اگر کوئی جو کے لحاظ سے دے تو اتنا ہے، ایسے ہوتا ہے نا؟ تو حضرت کو میں نے یہ بات بتائی، فرمایا نہیں نہیں نہیں، افاضل دیوبند تھے۔ فرمایا جو کم سے کم ہے، وہ فرض ہے، واجب ہے۔ اس سے زیادہ پھر نفل ہے۔ جب آپ کو اختیار دے دیا گیا تو نفل ہے نا۔ فرض، واجب تو وہ ہے جس پہ گرفت ہو۔ نہ کرے تو کیا ہے؟ اس پہ گرفت ہو۔ مثلاً گندم کی مقدار کے لحاظ سے دو سو اسی روپے بنتا تھا اس دفعہ، ہاں جی؟ تو دو سو اسی روپے اگر کسی نے کو دے دیا، اس کا واجب ادا ہو گیا۔ کیوں؟ اس کو کوئی کہہ سکتا ہے مفتی صاحب کہ آپ کا واجب ادا نہیں ہوا؟ بس وہی واجب ہے۔ اس سے زیادہ نفل ہے۔ تو نفل کی کوئی حد نہیں ہے۔ نفل کی کوئی حد نہیں ہے۔


تو یہ بات مطلب اگر دیکھا جائے تو نوافل جو ہیں وہ لامحدود ہیں اور فرائض جو ہیں، فرائض و واجبات یہ محدود ہیں۔ اس وجہ سے فرائض و واجبات میں مقابلہ نہیں ہو سکتا کہ بھئی یہ بھی فرائض و واجبات پورا کر لے کر لے، یہ بھی فرائض و واجبات پورا کر لے، یہ فرض، یہ بھی فرائض و واجبات پورے کر لے۔ ہاں، اگر کسی نے کمی کی وہ نقصان ہے، اس کا نقصان ہے۔ لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ فرائض و واجبات میں کوئی مقابلہ کر سکے۔ ہاں جی؟ وہ ہے بس، اتنا تو کرنا ہی کرنا ہے۔ لیکن نوافل میں پھر مقابلہ ہو سکتا ہے: وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ، ہاں! پھر مقابلہ کرو۔ ایک شخص نے ایک پارہ تلاوت کیا، آپ کہتے ہیں جی میں دو پارے کر لیتا ہوں۔ وہ دو پارے کرتا ہے، آپ کہتے ہیں تین پارے کر لیتا ہوں، وہ تین پارے کرتا ہے، میں کہتا ہوں پانچ پارے کر لیتا ہوں، ہے۔ ماشاءاللہ بزرگوں کے ہاں بھی اس قسم کا ہوتا رہا ہے۔ حضرت مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے گھر کی خواتین کے بارے میں فرماتے تھے کہ رمضان شریف میں ان کا آپس میں مقابلہ ہوتا تھا۔ ہاں جی؟ تو یہ اچھی چیزوں میں مقابلہ مستحسن ہے۔ صحابہ کرام میں کے درمیان نہیں ہوا تھا؟ عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے درمیان ہوا تھا یا نہیں ہوا تھا؟ ہاں جی؟ تو یہ مطلب اس میں ہو سکتا ہے۔


تو یہ ہے کہ اس میں مقابلہ ہوتا ہے کیونکہ ہر شخص اپنی ہمت کے مطابق آگے بڑھ سکتا ہے۔ اس پہ کوئی limit نہیں ہے، ہاں، ایک limit ہے۔ کہ اس کی وجہ سے کہیں فرائض و واجبات پہ اثر نہ پڑے۔ یہ limit ضرور ہے۔ اتنا کرو کہ فرائض و واجبات متاثر نہ ہوں۔ اگر فرائض و واجبات متاثر ہونے لگیں، پھر نہیں۔ مثلاً ایک شخص، وہ duty پر ہے، اور مطلب یہ ہے کہ وہ ساری رات عبادت کرتا ہے اور پھر دفتر میں سو رہا ہے۔ تو یہ، کیوں مفتی صاحب! اجازت ہے اس کی؟ اس کی اجازت نہیں ہے۔ اس کو اتنی عبادت کرنی چاہیے کہ وہ وہاں پر بھی، چونکہ اس کے اس کو معاوضہ ملتا ہے، اس نے وہ وقت بیچ دیا ہے۔ ہمارے حلیمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بڑی عجیب بات فرمائی۔ ایک secretary retire ہوئے تھے، ماشاءاللہ بڑے post پر تھے۔ تو انہوں نے فرمایا، میں نے ساری زندگی دفتر میں ظہر کی نماز کے بعد تسبیحاتِ فاطمی نہیں پڑھیں۔ کیونکہ نفل ہے، ہاں جی؟ تو میں نے نہیں پڑھی۔ کیونکہ وقت میرا نہیں ہے۔ ہاں جی؟ اب آ کر بعض لوگ پھر قرآن پاک پڑھنا شروع کر لیتے ہیں۔ ہاں جی؟ وہ اس کے لیے آپ کا اپنا ذاتی وقت ہے۔ جو آپ کا ذاتی وقت ہے اس میں کرو نا، اس میں کس نے روکا ہے؟ لیکن آپ وہ کہتے ہیں، حلوائی کی دکان نانا جی کا فاتحہ۔ تو وہ تو نہیں ہو سکتا نا۔ تو مقصد میرا یہ ہے کہ، جو معاملات کی line ہے، اور جو فرائض و واجبات کی line ہے وہ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ وہ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ یہ limit ضرور ہے۔


اگر اس limit کا کوئی خیال رکھتا ہے، تو پھر ہمت کی بات ہے۔ ہاں البتہ، أَقْرَبَ إِلَى السُّنَّةِ ہونا چاہیے۔ یہ بھی ایک ضرورت ہے۔ کہ نوافل بھی کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہیے جو سنت کے قریب ترین ہو۔ مثال میں دیتا ہوں۔ حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ، ان سے کہا گیا کہ فلاں بزرگ ہر لقمے کے ساتھ ذکر کیا کرتے تھے۔ بظاہر تو بڑی مستحسن بات لگتی ہے۔ ہاں جی؟ حضرت نے فرمایا، بھائی ہم تو ابتداء میں بِسْمِ اللَّهِ وَبَرَكَةِ اللَّهِ، اور اخیر میں الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، درمیان میں کھانا کھاتے ہیں۔ یہ ہے ہمارا طریقہ، سنت کے مطابق۔ یہ علمی باتیں ہیں، مطلب ظاہر ہے وہ جو ان سے ہم سیکھیں گے نا، جو علماء ہیں۔ تو کیونکہ آپ ﷺ سے تو اس طرح ثابت نہیں ہے نا۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ أَقْرَبَ إِلَى السُّنَّةِ ہونا چاہیے، جو طریقہ کار ہو، ہمارے نوافل کا۔ اب میں اور نوافل بھی پڑھ سکتا ہوں دن میں، کتنے بھی پڑھوں، لیکن جو نمازیں، مطلب، سنت سے ثابت ہیں، نفل نمازیں، جیسے اشراق کی نماز ہے، چاشت کی نماز ہے، تہجد کی نماز ہے، اوابین کی نماز ہے، تو، یا عصر کی پہلی سنتیں ہیں، عشاء کی پہلی سنتیں ہیں، ان کا ثواب بہت ہے۔ کیونکہ یہ سنت کے قریب ہیں۔ تو اس طرح مطلب ہے کہ یہ اس کی ایک بہتری کی ایک وہ صورت ہے، کہ وہ نوافل ہمارے أَقْرَبَ إِلَى السُّنَّةِ ہونے چاہییں۔


باقی، حد کوئی نہیں۔ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ عام دنوں میں بھی ہر رات میں سو رکعات نفل پڑھتے تھے، اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا تو میرا خیال میں بتایا ہی نہیں جا سکتا، وہ تو کتنا ہے، کیونکہ وہ تو پوری رات پڑھتے تھے۔ وہ جس وقت فوت ہوئے، تو ان کے پڑوسی، اس کی بچی نے اپنے والد سے کہا: "ابو! یہاں پر چھت پر ایک ستون ہوا کرتا تھا، وہ ستون اب نہیں ہے۔" کیوں، گرایا گیا ہے؟ تو پڑوسی رو پڑا۔ کہتے ہیں بیٹی وہ امام ابو حنیفہ تھے۔ وہ ادھر کھڑے ہو کر ساری رات قیام کرتے تھے۔ آپ نے اس کو اس حالت میں دیکھا ہو گا، وہ ستون اب نہیں رہا۔ تو مطلب یہ ہے کہ یہ، مطلب ایسے حضرات تھے۔ اس طرح امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، غالباً تیس ہزار کا ان کو ہدیہ دیا گیا، دینار تھے یا کیا تھے، اور گھر پہنچنے پہنچنے سے پہلے سارا خیرات کر دیا تھا۔ تو مطلب ظاہر ہے بھئی ایسے لوگ، وہ تو ایک عجیب دور تھا نا۔ تو اس میں پھر limit نہیں ہے۔ اگر یہ چیزیں cross نہ ہوں، تو پھر ماشاءاللہ اس پر کوئی limit نہیں ہے۔ جتنا انسان آگے بڑھ سکتا ہے۔


اللہ اکبر! اب جیسے میں عرض کروں گا ایک، ابھی الحمدللہ رمضان شریف کا مہینہ، زمانہ گزر گیا۔ بہت سارے لوگوں نے اس میں بہت کچھ کمایا ہو گا، اللہ تعالیٰ سب کو قبول فرمائے۔ اس فتنے میں، اللہ تعالیٰ کسی کو اعمال کی توفیق دے، تو اس پر بہت شکر ادا کرنا چاہیے۔ ہاں جی! اور یہ محض واقعی، محض اللہ کی توفیق سے ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ جون کے مہینے میں روزوں میں، سڑک پہ پتھر کوٹنے والے مزدور روزے رکھتے تھے۔ اور AC condition میں بیٹھنے والے روزے نہیں رکھتے تھے۔ تو توفیق کی بات ہے نا! جو توفیق جس کو اللہ پاک دے دے وہ کر لیتا ہے، جس کو نہ دے وہ نہیں کر سکتا۔ حالانکہ اس کی طاقت اس سے بہت، اس کو تو بھوک پیاس کا احساس بھی نہیں ہوتا، ورنہ محروم رہتے ہیں۔ تو اس فتنے کے دور میں اللہ تعالیٰ نے جن کو بھی روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی، اس پر بہت شکر ادا کریں اللہ تعالیٰ کا، کہ اللہ پاک کا فضل ہے، احسان ہے کہ ہمیں روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اللہ اس کو قبول فرمائے۔


اور روزے کا جو اصل مقصد، تقویٰ کا حصول ہے۔ ہے فرض! مطلب یہ ہے کہ، اا، وہ تو اس کا جو، جو بتایا ہے اللہ پاک نے علّت بتائی ہے، وہ تو اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے۔ ہمیں تو حکم ہے کہ روزے رکھو۔ وہ اس کے ساتھ جو کچھ ہو گا، وہ تو automatically ہو گا۔ مثلاً کوئی آدمی کہتا ہے جی مجھے تو تقویٰ حاصل نہیں ہو رہا، لہٰذا میں روزہ نہیں رکھتا۔ نہیں، اس کی اجازت نہیں ہے۔ روزے رکھنے کا حکم ہے، تقویٰ اس کے ساتھ خود بخود attach ہے۔ کیونکہ اللہ کی نافرمانی سے بچنا کیا ہے؟ تقویٰ ہے نا۔ تو کیا روزہ نہ رکھنا اللہ کی نافرمانی نہیں ہے؟ تو جو روزہ نہیں رکھتا تو وہ تو خود ہی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کر رہا ہے۔ ہاں! اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے grades ہیں۔ ایک شخص ہے، نماز نہیں پڑھتا، روزہ رکھتا ہے۔ تو یہ بھی نافرمان ہے۔ لیکن ایک آدمی روزہ بھی نہیں رکھتا، نماز بھی نہیں پڑھتا، یہ اس سے زیادہ نافرمان ہے۔ ہاں جی؟ اس طریقے سے اللہ تعالیٰ کا کوئی اور حکم توڑنے والا، اس سے زیادہ نافرمان ہو جائے گا، ان دونوں کے ساتھ۔ تو ان کے grades اپنے اپنے ہیں، لیکن بہرحال، نافرمانی تو یہ بھی ہے۔


تو اس وجہ سے روزہ میں الحمدللہ، جو روزہ رکھتا ہے اور اس کی کوشش کرتا ہے کہ اس سے تقویٰ حاصل ہو جائے، اور اس کے لیے اسباب ہیں۔ دیکھیں نا! تقویٰ حاصل ہوتا ہے ہمت سے۔ کیونکہ فجور جو ہے، اس کے لیے کسی ہمت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ خود بخود ہوتی ہے۔ مطلب انسان کے اندر ایک مادہ ہوتا ہے جو اس سے وہ چیز کرواتی ہے۔ جیسے پانی ڈھلوان کی طرف خود بخود جاتا ہے، لیکن اگر آپ نے اس کو روکنا ہے یا اوپر واپس بھیجنا ہے، تو یہ، اس کے لیے پھر power کی ضرورت ہے۔ ہاں جی! تو اس طرح جو فجور ہے وہ تو خود بخود ہوتی ہے۔ لیکن تقویٰ کو حاصل کرنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے، کوشش کی ضرورت ہے۔


تو جو لوگ، ماشاءاللہ تقویٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے ہمت ضروری ہے، ہمت یہ ہے، کہ ان چیزوں سے بچ جائیں جس سے روزے کا اثر کم ہوتا ہے۔ اجر اور اثر کم ہوتا ہے۔ ہاں جی؟ ان چیزوں سے بچ جائیں۔ مثلاً آنکھوں کی بد نظری سے بچ جائیں، کانوں کے غلط چیزیں سننے سے بچ جائیں۔ جرمنی میں ہم تھے، تو ہمارے ساتھ ارباب حضرات تھے۔ وہ کہتے ہیں ہمارے ہاں تو یہ، وہ ہوتے ہیں نا... گپ شپ لگانے والے، یہ لطیفے سناتے ہیں TV پر، روزہ بہلانے کے لیے۔ کہ روزہ بہل جائے۔ ہاں جی؟ تو یہ بات، مطلب یہ ہے کہ اب دیکھو نا، یہاں پر بھی ایسے cinema دیکھتے ہیں، روزہ بہل جائے، خدا کے بندو! یہ کیا کر رہے ہو؟ ہاں جی؟ اس طریقے سے ایسے فضول کتابیں پڑھنا، mobile کے ساتھ کھیلنا، یہ آج کل عام ہے۔ تو روزہ بہل جائے گا، کیا مطلب؟ جو اپ لے سکتے تھے، وہ آپ چھوڑ رہے ہیں۔ روزہ بہل جانے کا مطلب یہی ہے۔ کیونکہ روزہ تو ایک پورا خزانہ ہے، کان سونے کی کان میں آپ لگے ہوئے ہیں، آپ حاصل کر رہے ہیں۔ تو اگر آپ اس سے اپنے آپ کو محروم کر رہے ہیں، تو یہ نقصان کی بات ہے۔


تو بہرحال، یہ میں عرض کر رہا تھا کہ رمضان شریف میں تقویٰ جو حاصل کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرمائے، اس تقویٰ کو maintain کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ضائع نہ ہو۔ کسی چیز کو حاصل کرنا بعض دفعہ آسان ہوتا ہے، لیکن اس کو باقی رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تو اس کو باقی رکھنے کے لیے ہمیں اب جو باقی پوری زندگی ہے، ایسا گزارنا ہے، جس سے اس کے جو اثرات اور اجر ہے، وہ ختم نہ ہو جائیں۔ تو یہ بات عرض کرتا ہوں۔ تو ماشاءاللہ اس کا پہلا جو سبب ہے، وہ ہے نفلی روزے رکھنا۔ ہاں جی! کیونکہ اسی قبیل سے ہے۔ تو روزہ کا protection روزے کے ذریعے سے ہو جائے تو بڑی بات ہے۔ ہاں جی؟ تو کم از کم یہ چھ روزوں کے بارے میں تو فرمایا جاتا ہے نا، کہ شوال کے، کہ چھ روزے اگر شوال کے مہینے میں کوئی رکھ لے، تو ایسا ہے جیسے کہ پورے سال روزے رکھے۔ اور اگر ہر سال اس طرح کرتے رہیں، تو ایسا ہے جیسے ہمیشہ روزے رکھے۔ اب اس سے میں ایک، دیکھو نا، کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اچھا گمان رکھو نا، أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي۔ تو میں اس کے ساتھ ایک اچھا گمان رکھنا چاہتا ہوں، اور مجھے میرا خیال میں اس سے کوئی نہیں روک سکتا، حدیث شریف میں موجود ہے۔ ہاں جی؟ تو وہ یہ ہے کہ میں کہتا ہوں کہ اگر ہم نے یہ چھ روزے صحیح انداز میں رکھے، تو امید کرتا ہوں کہ اس کا اثر پورے سال پہ رہے گا انشاءاللہ۔ ہاں جی؟ کیونکہ پورے سال کا فرمایا گیا نا، کہ جیسے پورے سال روزے رکھے، تو وہ اجر کے حساب سے بتایا نا؟ تو اثر بھی اس کے ساتھ ہی ہے۔ تو مطلب یہ ہے کہ اس کا اثر جو ہے، وہ پورے سال پہ رہے گا انشاءاللہ، ہاں، حفاظت کے ساتھ رکھے۔ وہ بہلانے والی بات، مطلب، نہ ہو۔


تو، اب یہ بات ہے کہ اس میں اب دو باتیں ہیں۔ آیا اس کو فوراً رکھ دیے جائیں، یا اس کو تقسیم کیا جائے پورے مہینے میں؟ یہ ایک الگ بات ہے۔ تو فوراً رکھنے والی بات تو گزر گئی نا، وہ تو اب نہیں ہو سکتی۔ تو جس نے رکھے اس نے رکھے، اور جس نے نہیں رکھے، اس نے نہیں رکھے۔ لیکن رستہ بند تو نہیں ہے نا، کہ اب نہیں رکھ سکتے۔ کیونکہ مہینہ تو ابھی باقی ہے، مہینہ ابھی باقی ہے۔ تو اس مہینے کے اندر اندر کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے پھر میرے ذہن میں ایک تجویز ہے، جیسے میں نے کہا أَقْرَبَ إِلَى السُّنَّةِ، نوافل کو أَقْرَبَ إِلَى السُّنَّةِ بنا دیں۔ تو أَقْرَبَ إِلَى السُّنَّةِ بنانے کا طریقہ پھر یہ ہو گا، کہ یہ تو یا ایامِ بیض میں رکھ دیجئے۔ اور ایامِ بیض ابھی کل سے شروع ہونے والے ہیں۔ کل ہے تیرہ، تو تیرہ، چودہ، پندرہ، اس کے روزے اگر کوئی رکھے گا، تو یہ ایامِ بیض کے... شوال کے ایامِ بیض میں۔ تو ایامِ بیض کا اپنا اجر ہے، اور ساتھ ماشاءاللہ شوال کے روزے بھی ہیں۔ تو ماشاءاللہ! اور کمال کی بات ہے کہ اس میں ایک پیر کا روزہ بھی آتا ہے۔ تو پیر کا اپنا جو ہے نا وہ ثواب فرمائیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میری ولادت پیر کے دن ہوئی اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس پر روزہ رکھوں۔ تو ہم امتی ہونے کے لحاظ سے ایسا نہیں کر سکتے، کہ آپ ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے پیر کے دن، تو ہم بھی اس دن روزہ رکھیں۔ ہاں جی؟ تو دیکھو نا تین سعادتیں اس میں آ رہی ہیں۔ شوال کا روزہ، یعنی کل کا، کل کا روزہ جو ہے، شوال کا روزہ ہے، ایامِ بیض کا روزہ ہے، اور ماشاءاللہ، پیر کا روزہ ہے۔ سبحان اللہ! تین باتیں ہو گئیں۔ اب اگر ہمت کرے، تو ساتھ منگل اور بدھ بھی رکھ لے، تو ایامِ بیض پورے ہو جائیں گے۔ اور اگر کچھ مزید ہمت کر لو، تو اگلے دن بھی کبھی رکھ لو، جمعرات ہو جائے گا، تو جمعرات بھی، مطلب وہ مسنون روزہ ہے۔ ہاں! تو دو مسنون روزے تو آپ کو اسی continuity میں مل گئے۔ کیونکہ مسلسل روزے رکھنا آسان ہوتا ہے نا پھر مطلب! تو گویا کہ، ماشاءاللہ درمیان میں ایامِ بیض، اور آگے پیچھے مسنون روزے۔ تو بہترین combination ہے۔ تو اگر کوئی رکھ لے، تو انشاءاللہ اس کا جو اثر ہے، وہ انشاءاللہ خود محسوس کر لیں گے کہ اس کا اثر تو ہے۔ تو ایک تو یہ بات میں عرض کر رہا تھا کہ اس کو کر لیں۔ اور باقی یہ ہے، ایامِ بیض تو پھر دوبارہ نہیں آئیں گے اس میں، لیکن مسنون روزے تو آئیں گے نا، اگلا پیر، اگلا جمعرات، رکھ لے تو چھ روزے پورے ہو جائیں گے۔ ہاں جی! اگر کسی نے نہیں رکھے۔


کسی نے رکھے ہیں، تو ان کو تو ماشاءاللہ وہ ثواب مل ہی گیا ہے، مزید ثواب حاصل کرنے پہ پابندی نہیں ہے، لیکن یہ ہے کہ، یہ تو کم از کم مطلب، ہو جائے تو اچھی بات ہے۔ تو اس طریقے سے ماشاءاللہ ہم لوگ اپنا credit بڑھا سکتے ہیں۔ ہاں جی؟


تو آپ ﷺ نے فرمایا ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے، اس کو حدیثِ قدسی کہتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرا بندہ میرا قرب نوافل کے ساتھ حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اس کو محبوب بنا لیتا ہوں۔ اور یہ ضعیف حدیث شریف نہیں ہے، یہ بخاری شریف کی حدیث شریف ہے۔ یہ بھی میں اس لیے عرض کر دوں ساتھ، عرض کرتا ہوں کہ آج کل یہ fashion ہے، کسی کام کو نہیں کرنا ہو تو کہتے ہیں یہ ضعیف حدیث ہے۔ مطلب خدا کے بندو! بھئی اگر نیک کام ہے تو ضعیف حدیث سے بھی وہ تو چھوڑو نہیں، اگر نیک کام ہے۔ ہاں برا کام ہے، پھر بچ جاؤ۔ تو ضعیف حدیث اور صحیح حدیث کے اس میں اپ پڑھ کے، وہ نیک کام سے محروم ہو جائے، تو مجھے بتاؤ آپ نے کون سی حدیث پر عمل کر لیا؟ ہاں جی؟ آپ نے تو اصل جو مزاج ہے، اس کو تو اپنایا نہیں؟ تو اس لیے ہمت سے کام لو، اور یہ فرمایا ہے کہ میرا قرب، میرا بندہ میرا قرب نوافل کے ساتھ حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اس کو محبوب بنا لیتا ہوں۔ یہ بخاری شریف کی حدیث شریف ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا دولت ہو سکتی ہے؟ اللھم اجعلنا منھم!


آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا، کہ اپنے اوپر رات کے قیام یعنی تہجد کو لازم پکڑ لو۔ کیونکہ وہ تم سے پہلے نیک لوگوں کا طریقہ چلا آتا ہے، اور تم کو تمہارے رب سے قریب کرنے والا ہے، اور گناہوں کو مٹاتا ہے، اور بری بات سے روکتا ہے۔ تو، ہے تو نفل ہی۔ انبیاء پہ تو فرض تھا، لیکن ہے تو نفل ہی ہمارے لیے۔ لیکن نفل کون سے level کا ہے؟ اس کا مطلب ہے اس کے لیے ولایت کا دروازہ کھول دیا گیا۔ ہاں جی؟ اب بس آگے بڑھے اور حاصل کرے اگر تہجد کی نماز کا دروازہ کسی کے لیے کھل گیا۔ واقعتاً، ہے مشکل، اس میں کوئی شک نہیں۔ اسی لیے اس کا نام تہجد ہے۔ فَتَهَجَّدْ بِهِ، ہاں جی! مطلب اس میں کوشش اور محنت زیادہ ہے، اپنے بستر سے اٹھنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔ لیکن ہے، ہمت والوں کے لیے ہے۔ ماشاءاللہ ممکن کہ ہمت والے ہمت کر کے اس کو حاصل کر لیتے ہیں۔ اب دیکھو ہمارے شیخ مولانا اشرف صاحب رحمۃ اللہ علیہ، معذور، کروٹ بھی دوسرے لوگ بدلا دیتے تھے۔ تہجد، سبحان اللہ! تہجد پڑھتے تھے۔ ہاں جی؟ حضرت تسلیم الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ، جب میں حضرت کے پاس جاتا تھا، تو حضرت کے ساتھ طویل نشست ہوتی تھی عشاء کے بعد۔ پھر گیارہ بجے کے لگ بھگ فرماتے ہیں، "اچھا، آپ سو جاتے ہیں؟ تہجد کے لیے اٹھنا ہے۔" ہاں جی؟ تو یہ، مطلب ظاہر ہے ان حضرات کا یہ بات، تہجد جو ہے نا یہ بہت ہی اعلیٰ عبادت ہے۔


اس کی وجہ بتاتا ہوں۔ میں آپ کو ایک تجربہ بتاتا ہوں۔ اب یہ میرا تجربہ ہے ذاتی، اس پہ کوئی میرے ساتھ اختلاف کرے تو اس کو حق ہے، لیکن میں تو خود اس کو دیکھ چکا ہوں، کہ جس وقت یہ تہجد ہوتا ہے نا، تہجد کا جو وقت ہوتا ہے، آخری پہر، جو رات کی ہوتی ہے۔ اس میں دماغ اور دل انتہائی درجے کا ماشاءاللہ ہشاش بشاش، دل و دماغ۔ اس لیے اگر کوئی study کرنا چاہے، تو بہترین study ہوتی ہے۔ وہ آدھے گھنٹے میں جتنی study ہوتی ہے وہ پورے دن چھ گھنٹے میں نہیں ہوتی۔ یہ میرا تجربہ بتا رہا ہوں، میں اپ کو کسی اور کی باتیں نہیں بتا رہا۔ ہاں جی؟ کہ اس وقت اتنا انسان کا ذہن اور دماغ ماشاءاللہ کام کر رہا ہوتا ہے، کہ بہت جلدی جلدی چیزیں clear ہوتی ہیں۔ تو ایسے حالت میں اگر کوئی تہجد کے لیے اٹھتا ہے اور وہ time اس کے لیے استعمال کرتا ہے، اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے، تو اب بتاؤ اس کی ولی ہو گی یا نہیں ہو گی؟ مطلب جو best time ہے، ہمارے پورے چوبیس گھنٹے کا جو best time ہے، وہ انسان اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے استعمال کر لے، تو کتنی بڑی بات ہو گی! ہاں جی؟ یہ نفل اس لیے، کہ سب لوگ گناہ گار نہ ہو جائیں، اس کو چھوڑ کے۔ جیسے آپ ﷺ نے روزے، مطلب رمضان شریف میں تراویح جماعت کے ساتھ پڑھنے چھوڑ دیے تھے، کہ کہیں فرض نہ ہو جائیں۔ کیونکہ اس وقت فرض ہونے کا اندیشہ تھا کہ میری امت گناہ گار نہ ہو جائے۔ جس وقت آپ ﷺ معراج شریف میں تشریف واپس لائے، تو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہوئی۔ موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ پچاس نمازیں فرض ہوئیں۔ تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا میری امت سے دو تین نمازیں بھی نہیں ہوئیں، تو آپ ذرا مہربانی کر کے آپ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں کہ میری امت اتنا نہیں کر سکتی۔ اس میں تخفیف فرما دیں۔ تو تخفیف ہوتی گئی، ہوتی گئی، ہوتی گئی حتیٰ کہ پانچ نمازیں آ گئیں۔ پانچ نمازیں پوری ہو گئیں۔ پھر بھی موسیٰ علیہ السلام نے کہا اب بھی آپ جائیں۔ ہاں جی؟ کیونکہ، میری امت سے تین نمازیں بھی نہیں ہو سکیں، پھر دوبارہ درخواست فرما لیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا، "اب مجھے شرم آتی ہے۔ اب مجھے شرم آتی ہے۔" تو پانچ نمازیں فرض قرار دی گئیں، لیکن فرما دیا کہ ثواب آپ کو پچاس کا ہی ملے گا۔ ثواب پچاس کا ہی ملے گا۔ ہاں، پانچ نمازیں پڑھنی پڑیں گی، ثواب پچاس فرض نمازوں کا ملے گا۔ یعنی ایک کے دس۔ تو یہ بات ہے کہ، ماشاءاللہ، آپ ﷺ نے بھی تراویح اس لیے جماعت سے چھوڑی تھی، تاکہ فرض نہ ہو جائیں۔


اسی طرح تہجد کو بھی فرض نہیں قرار دیا گیا۔ لیکن اس کی جو فضیلت ہے، وہ اس لحاظ سے ہے۔ اس کے اندر جو اثر ہے وہ اس لحاظ سے ہے۔ اس لیے ہمارے جتنے بھی میرا خیال میں، تقریباً اولیاء کرام ہیں، اس پر اجماع ہے کہ اس کو ولایت کی کنجی کہتے ہیں۔ ہاں جی! جس کو تہجد کی مطلب جو ہے نا، توفیق ہونی شروع ہو گئی، تو وہ سمجھے کہ اس کے لیے کچھ بتانا چاہتے ہیں۔ فرمایا کہ، "آپ ہی بتائیں۔" فرمایا دیکھو! اگر یہ قطرے سارے مل کے، اتنی عمر کے ایک دفعہ ہی اس پر بہا دیے جاتے، تو اس پتھر کو کچھ بھی نہیں ہونا تھا۔ لیکن یہ مسلسل جو ایک قطرہ پڑ رہا ہے نا، اس نے اس پتھر میں سوراخ کر دیا۔ تو اس لیے اپنے معمولات کو، پابندی کے ساتھ جو مسلسل کرتا ہے، اس سے اثر ہو ہی جاتا ہے۔ پتھر دل میں بھی سوراخ ہو جاتا ہے۔ تو یہ، یہ جو ہے نا بات ہے، تو اب جب ہم روزانہ تہجد پڑھیں گے، روزانہ اپنے معمولات کریں گے، تو اس کا اثر تو پھر ہو گا نا؟ ہاں جی؟ تو یہ بات ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ، فلاں شخص جیسا نہ ہونا، کہ وہ رات کو اٹھتا تھا، پھر اس کو ترک کر دیا، بلکہ ہمیشہ پابندی سے تہجد پڑھتے رہو۔


ارشاد فرمایا آپ ﷺ نے، یہ اب ہمارے لیے ایک بہت بڑی آسانی کا اور ایک فہم کا سامان ہے، کہ دین آسان ہے! إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ دین آسان ہے۔ اور نہیں مبالغہ کرتا کوئی شخص دین پر، مگر اس پر دین غالب آ جاتا ہے۔ یعنی جو شخص مبالغہ کرتا ہے وہ تھک کر رہ جاتا ہے۔ پس تم میانہ روی اختیار کرو، اعتدال سے چلو، خوش رہو، یعنی جو بتایا گیا فضیلت، اس کو اس پر خوش رہو۔ ہاں جی؟ وہ تمہاری خوشی کے لیے ہے۔ اور مدد چاہو، صبح و شام اور کچھ اخیر رات کی اندھیری میں۔ تو یہ بہت special بات ہے نا! وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا، تو مطلب یہ ہے کہ، یعنی گویا کہ special اوقات ہیں صبح اور شام، اور پھر رات کی اندھیری میں۔ تو دن کے دو اوقات ہیں، اور رات کی ایک وقت بتا دیا۔ یہ special اوقات ہیں، اس میں بہت زیادہ نفع ہوتا ہے۔ بس کس قدر سہولت فرما دی گئی۔ پھر بھی اگر ہمت نہیں کرتا تو پھر کیا علاج ہے!


اب ایک اور بات بھی آ رہی ہے، جو ہم جیسے سالکین کو بہت پیش آتی ہے۔ تو ایک سہولت ہے۔ ارشاد فرمایا رسول کریم ﷺ نے کہ جو شخص اپنے وظیفے سے سوتا رہ جائے، وظیفہ کر رہا تھا، لیکن نیند اس پہ غالب آ گئی، اور سو گیا۔ یا اس میں سے کچھ رہ گیا، پھر اس کو فجر اور ظہر کے درمیان کسی وقت پڑھ لے، تو اس کے واسطے اتنا ہی ثواب لکھا جائے گا گویا اس نے رات ہی کو پڑھا۔ ہاں جی! اس کی وجہ یہ ہے کہ، بلکہ ایک حدیث شریف اور بھی ہے نا، جس میں فرماتے ہیں کہ آپ اگر کوئی نماز پڑھنا چاہیں، نفل، اور آپ کی زبان سے جو الفاظ نکل رہے ہیں، وہ آپ کے control میں نہیں، پتہ نہیں اپ کی زبان سے کیا نکلے، سو جاؤ۔ پھر صبح اٹھ کے اس کو جو ہے نا مطلب مکمل کرو۔ ہے نا بات؟ تو اس میں بھی یہی بات ہے کہ انسان اپنا ہوش و حواس کے اندر ساری چیزیں کام کرے۔ مقصد زیادہ کرنا نہیں ہے، مقصد ٹھیک کرنا اور اچھی طرح کرنا ہے۔ ہاں جی؟ یعنی quality کو quantity پہ قربان نہیں کرنا چاہیے۔ quality کو quantity پر قربان نہیں کرنا چاہیے۔ quantity وہ مطلوب ہے جس میں quality ختم نہ ہو۔ کیونکہ اگر اپ نے quality کو کم کر دیا، مثلاً اپ بہت قرآن پڑھتے تھے، دھہ دھہ دھہ دھہ، مطلب جو ہے نا وہ جلدی جلدی، تو اس کے مقابلے میں ایک شخص ہے، وہ صرف ایک پاؤ پڑھتا ہے، لیکن ترتیل کے ساتھ پڑھتا ہے، صحیح پڑھتا ہے۔ وہ اس سے افضل ہے۔ ہاں جی! تو مطلب یہ ہے کہ وہ جو quality ہے، اس کو quantity پہ قربان نہیں کرنا چاہیے۔ ہاں البتہ، ایک بات میں عرض کرتا ہوں، ہم ایسے ہر قسم کی لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے نا، تو کیا کریں، ساتھ ساتھ بتانا پڑتا ہے۔ ہمارے پاکستان اور ہندوستان میں جو حفظ ہے، وہ الحمدللہ عام ہے۔ اللہ کا شکر ہے۔ عربوں میں کم ہے۔ یہ مطلب، جس کو کہتے ہیں ذوق و شوق کم ہے۔ بلکہ میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ احناف کے اندر عام ہے۔ جہاں پر بھی احناف ہیں، چاہے شام میں ہیں، چاہے مطلب سعودی عرب میں ہیں، چاہے ترکی میں ہیں، چاہے امر... کہیں پر بھی ہیں، تو ان میں یہ حفظ کا مطلب عام ہے۔


اس کی مجھے ایک reason بھی معلوم ہوئی ہے۔ کیونکہ باقی ائمہ کے نزدیک نماز میں، نفل نماز میں، قرآن دیکھ کر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ ٹھیک ہے نا؟ ہمارے ہاں جائز نہیں ہے۔ ٹھیک ہے نا؟ تو اس پابندی نے بہت سارے حفاظ پیدا کر دیے۔ مجبوری ہے نا، اب کیا کریں؟ مطلب یہ ہے کہ قرآن پڑھیں گے تو وہی پڑھیں گے نا جو اس کو یاد ہے نا۔ ویسے تو نہیں پڑھ سکتے۔ تو ان کو حفظ کی اتنی ضرورت نہیں ہے، جتنی کہ ہمیں ہے۔ تو لہٰذا حفاظِ کرام آپ کو احناف میں زیادہ ملیں گے۔ ہاں جی! اچھا، لیکن یہ بات بھی الگ ہے، کہ چونکہ زیادہ تر عجم ہیں، ہاں جی زیادہ تر عجم ہیں نا، اکثریت تو ہماری عجمیوں کی ہے نا، احناف کی۔ ہاں جی؟ تو اس وجہ سے وہ عربی لہجہ بھی نہیں ہے، اور ساتھ یہ بات ہے کہ جلدی جلدی پڑھتے ہیں یاد کرنے کے لیے۔ تو آہستہ آہستہ پڑھنا ان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لیے بالخصوص دوبارہ حفظ کرنا پڑتا ہے گویا کہ! یعنی گویا کہ اس طرح دوبارہ، کہ آہستہ آہستہ پورا قرآن پڑھ سکے۔ اس کے لیے پھر دوبارہ پوری ایک محنت کرنی پڑتی ہے۔ تو جس نے کی، وہ تو بہت خوش نصیب ہے، ہاں جی؟ لیکن اگر کوئی نہ کر سکا، تو پھر تو مجبورا یہ اس طرح نماز میں پڑھے گا تو پھر جلدی جلدی ہی پڑھے گا۔ ہاں، چند سورتیں ان کو زیادہ یاد ہوں گی، جو وہ جیسے نماز پڑھانے میں استعمال ہوتی ہیں مطلب ان کے لیے جس، فجر کی نماز میں زیادہ پڑھنا ہوتا ہے۔ تو اس کے لیے چند سورتیں وہ ان کو ایسی ہوتی ہیں یاد، جو کہ وہ آہستہ آہستہ بھی پڑھ سکتے ہیں، ورنہ عموماً وہ جلدی جلدی پڑھتے ہیں، تو یہ ان کے لیے ایک مجبوری ہے۔


ہمارے حضرت مولانا عبداللہ کاکاخیل صاحب رحمۃ اللہ علیہ، جو دین... تھے یہاں پر اسلامی یونیورسٹی میں، اس نے جب حفظ کیا ان کے والد صاحب مولانا عبدالحق نافع صاحب رحمۃ اللہ علیہ، تو انہوں نے فرمایا اب دوبارہ حفظ کرو۔ اس طریقے سے کہ تم ایسے قرآن پڑھ سکو نماز میں، کافر اب اس کو سن کر مسلمان ہو سکے۔ نیت کتنی اونچی بتائی ہے! کوئی کافر عرب اس کو سن کر مسلمان ہو سکے۔ جلدی جلدی پڑھنے سے تو کوئی متاثر نہیں ہوتا نا۔ کیونکہ اس کو سمجھ ہی نہیں آئے گی کیا کہہ رہا ہے۔ ہاں جی؟ لیکن جو آہستہ آہستہ پڑھتا ہے تو پھر قرآن کا اپنا اثر تو ہے۔


ہمارے سید تقی الحق کاکاخیل صاحب رحمۃ اللہ علیہ، فاضلِ دیوبند تھے۔ وہ خود بتاتے ہیں، ان کی آواز بھی کوئی اچھی آواز نہیں تھی، جیسے میری ہے۔ وہ، کہتے ہیں میں ایک دن تلاوت کر رہا تھا اپنی۔ اپنی تلاوت کر رہا تھا، تو جتنا کرنا چاہتا تھا، کر لیا۔ پھر اس کے بعد بند کر لیا۔ جب بند کر لیا، تو اچانک ایک، پنڈت تھا یا جو بھی تھے، ہندو، وہ باہر کونے سے نکل آئے۔ کہتے ہیں، "یہ کیوں بند کر دیا؟" میں نے کہا، "کیوں، کیا مسئلہ ہے؟" کہتے ہیں، "اپ کون سی بھیرویں گا رہے تھے؟" ہاں جی؟ سر... بھیرویں... سر کو کہتے ہیں، "اپ کون سی بھیرویں گا رہے تھے؟" انہوں نے کہا، "بھئی بھیرویں کیا ہوتا ہے؟" اس کو تو ظاہر ہے پتہ نہیں تھا نا، "بھیرویں کیا ہوتا ہے؟" اس نے کہا، "اچھا، اتنا زبردست بھیرویں گا رہے تھے، پتہ بھی نہیں کہ بھیرویں کیا ہوتا ہے!" تو قرآن کے اندر اپنا ایک حسن ہے نا۔ لیکن اس حسن کو آپ ضائع نہ کریں۔ اور وہ تب ہوتا ہے جب اپ آہستہ آہستہ پڑھیں گے۔ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا۔ پھر ماشاءاللہ اس کے اندر ایک حسن ہے، ک... ایک مطلب، جس کو کہتے ہیں نا ایک، یعنی میں بعض دفعہ قرآن کو سنتا ہوں نا، میں حیران ہوتا ہوں کہ کون اس کو کہے گا کہ اللہ کا کلام نہیں ہے۔ ہاں جی؟ اتنا زبردست combination ہوتا ہے، کہ ادمی حیران ہو جاتا ہے کہ وہ جیسے بس موتی جڑ رہے ہوں، مطلب آپس میں لگے ہوئے ہیں، بندے وہ آ رہے ہوں، مطلب وہ جو ہے نا وہ چل رہا ہوتا ہے۔ تو یہ بات ہے کہ اس کو نہ شعر کہہ سکتے ہیں، نہ نثر کہہ سکتے ہیں، بس قرآن ہے۔ ہاں جی؟ تو یہ میں اس لیے عرض کرتا ہوں کہ اگر قرآن کو کوئی واقعی صحیح معنوں میں پڑھ لے، تو اس کا اثر ہوتا ہے۔ اس کا اثر ہوتا ہے۔


ڈاکٹر حمیداللہ صاحب، جو فرانس میں مقیم تھے، انہوں نے ایک بات بتائی تھی۔ میں نے دو تین دن پہلے اس کو ایک group میں دیکھا، میں نے پڑھا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں بھی عقلیت پسند ادمی ہوں۔ لیکن میں نے جب observe کیا کہ دنیا میں جو لوگ مسلمان ہوئے ہیں، زیادہ تر کیا عقل کی وجہ سے ہوئے ہیں یا دل کی وجہ سے ہوئے ہیں؟ تو میرا مشاہدہ یہ رہا کہ دل کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ اسی لیے زیادہ تر کام صوفیاء نے کیا ہے۔ ڈاکٹر حمیداللہ صاحب کہہ رہے ہیں۔ زیادہ تر کام صوفیاء نے کیا ہے، صوفیاء کی وجہ سے زیادہ مسلمان ہوئے ہیں۔ اب خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر دیکھو نوے لاکھ بندے ان کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے۔ تو کون سی lectureوں سے ہوئے ہیں؟ بس، اللہ کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ہوئے ہیں نا۔


تو اس طرح قرآن جو پڑھتا ہے، یہ بھی دل کے اوپر اثر کرتا ہے نا۔ یعنی قرآن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک لفظ بھی قرآن کا معنی کا پتہ نہیں ہوتا، اور ایسا اثر کر جاتا ہے کہ انسوؤں کی لڑی لگ جاتی ہے۔ کوئی کافر اگر سن رہا ہے، اس کو ایک لفظ کا بھی پتہ نہیں چلتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، لیکن وہ سبحان اللہ، اثر ایسا، یہ اثر کہاں سے آتا ہے؟ یہ دماغ سے آتا ہے؟ یہ اثر دماغ سے نہیں آتا، یہ اثر دل سے آتا ہے۔ تو قرآن دل کو hit کرتا ہے۔ دماغ کے ذریعے سے اس میں سوچو، غور کرو، وہ تمہارا الگ کام ہے: تدبر فی القرآن، وہ پھر دماغ کا کام ہے، وہ پھر علمی باتیں ہیں۔ لیکن وہ جو تلاوت سے جو اثر ہوتا ہے وہ کیا ہے؟ وہ سیدھا جو ہے نا مطلب ہے کہ دل پہ اثر کرتا ہے۔ بات جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے۔ ہاں جی؟ تو مطلب یہ ہے کہ دل سے دل کی طرف جاتی ہے تو پھر بات بنتی ہے۔


تو اس لیے میں عرض کرتا ہوں کہ ہمیں قرآن کو صحیح معنوں میں، دل سے مطلب پڑھنا چاہیے۔ اور ارشاد فرمایا حق تعالیٰ نے، کہ ذکر کر اپنے رب کا، خا اپنے دل میں، عاجزی اور خوف کے ساتھ، اور خا پکار سے کم یعنی معتدل آواز کے ساتھ، صبح و شام کے وقت اور غافلوں میں سے مت ہو۔ اس میں ذکر جہر مفرط یعنی حد سے زیادہ ممنوع ہے، حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ اور ذکرِ جہر میں اس کی بھی رعایت ضروری ہے، کسی کو تکلیف و تشویش نہ ہو، ایسے وقت، ایسی جگہ کرے، کسی کا حرج نہ ہو۔ کیونکہ دو قسم کا ذکر ہے۔ ایک ذکر ہے ثوابی، وہ تو جہری کرنا ہی نہیں چاہیے۔ کیوں اللہ تعالیٰ تو خاموشی کو سن... خاموش آواز کو بھی سنتے ہیں۔ ہاں جی؟ اس میں ذکرِ جہری کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ہاں، قرآن پاک کی تلاوت بعض لوگ جہری کرتے ہیں، وہ ذوق ایسا ہوتا ہے۔ تو اس میں پھر یہ ہے کہ کچھ کم اور کچھ یہ کچھ زیادہ، یعنی بالکل خاموش بھی نہیں، بالکل تیز بھی نہیں۔ وہ تو اس میں ہے نا، ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ والا جو واقعہ ہے، اس میں آتا ہے۔ اور یہاں پر بھی بتایا گیا۔ لیکن جو ذکرِ علاجی ہے، تو وہاں پر جو جہر ہے، اور وہاں پر جو ضرب ہے، وہ ثواب کے لیے نہیں ہے۔ وہ اثر کے لیے ہے، اجر کے لیے نہیں ہے، اثر کے لیے ہے۔ تو آپ کا جو اثر ہے وہ اس وقت زیادہ بہتر ہے جب دوسرے کوئی متاثر نہ ہوتا ہو اس سے۔ جب اس سے دوسرا متاثر نہ ہوتا ہو۔ تو اس وقت آپ اس کا اثر ضرور لے لیں۔ ورنہ پھر کیا ہے، پھر ذرا اس کو موقوف کر لیں۔


اور حدیث میں آیا کہ اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا، یہ قیامت کے حساب کا ذکر ہے۔ قبر میں سب سے پیشتر پیشاب کے بارے میں سوال کیا جائے گا کہ اس سے بچاؤ کیا تھا یا نہیں؟ پس، اگر وہ یعنی نماز ٹھیک رہی، تو کامیاب اور بامراد ہو گیا، اور اس میں کمی رہ گئی تو ناکام اور نامراد رہے گا۔ اور اگر اس کے فرضوں میں کچھ کمی رہ جائے گی تو حق تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے کہ دیکھو! کیا میرے بندے کے واسطے کوئی نفل بھی ہے؟ پس اگر نفل ہوئے تو اس کے ساتھ وہ کمی پوری کی جائے گی جو فرضوں میں رہ گئی ہو۔ اور پھر اس طرح اس کے سب اعمال کا حساب کیا جائے گا کہ نفل سے فرضوں کی کمی کو، زکوٰۃ اور روزہ وغیرہ میں پوری کی جائے گی۔ تو یہاں پر بھی نوافل کام آ گئے نا؟ ہاں جی؟ تو نوافل کی بڑی value ہے، اور اس کو آج کل جو کہتے ہیں مستحب ہی تو ہے۔ یہ جو نا آج کل جو culture چلا ہے نا، اس culture کا کچھ تھوڑی سی اصلاح کی ضرورت ہے۔ فرض، واجب نہیں ہے، لیکن ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ ٹھیک ہے نا؟ اور جیسے ہم لوگ دنیا میں وہ اپنی ضرورت کا خیال رکھتے ہیں، کہ کھانے میں صرف قوتِ لایموت والی بات نہیں کرتے بلکہ کچھ مزید چیزیں بھی شامل کرتے ہیں، یہ بھی ہونا چاہیے، یہ بھی ہونا چاہیے، یہ بھی ہونا چاہیے، تو اسی طریقے سے نوافل کا بھی اہتمام اس طرح کرنا چاہیے کہ اگر فرضوں میں کمی رہ جائے تو اس سے کمی پوری ہو جائے، اور یا پھر یہ ہے کہ اثر اس حد تک بڑھ جائے کہ ہم لوگ کامیاب ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی کامیاب فرمائے۔


وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ. سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.


تجزیہ اور خلاصہ:


بمقام: خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ، راولپنڈی (www.tazkia.org)


سب سے جامع عنوان: نوافل کی اہمیت، تقویٰ کا حصول اور ذکرِ الٰہی کے ثمرات

متبادل عنوان: فرائض کے بعد نوافل: قربِ الٰہی اور روحانی ترقی کا راستہ


اہم موضوعات:


ایمان کی نعمت اور اس پر شکر گزاری۔


فرائض اور واجبات کی حدود اور اہمیت۔


نوافل کے ذریعے اللہ کا قرب اور روحانی ترقی (درجات کی بلندی)۔


اعتدال کے ساتھ عبادات اور مجاہدہ (سنت کے مطابق عمل)۔


روزے کا اصل مقصد: تقویٰ کا حصول اور گناہوں سے بچاؤ۔


تہجد کی اہمیت، وقت کی برکت اور دماغی/روحانی یکسوئی۔


نفلی روزوں (شوال کے چھ روزے، ایام بیض، پیر اور جمعرات) کی فضیلت۔


قرآن کریم کی تلاوت ترتیل کے ساتھ اور اس کے دل پر اثرات۔


خلاصہ:

اس تفصیلی بیان میں حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم نے ایمان کی نعمت پر شکر ادا کرنے اور فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ فرائض کی ایک limit ہے، لیکن نوافل کے ذریعے انسان جتنی چاہے روحانی ترقی کر سکتا ہے۔ حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم نے تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین جیسی نفلی نمازوں، شوال اور ایامِ بیض کے نفلی روزوں، اور ذکرِ الٰہی کو سنت کے مطابق بجا لانے کی ترغیب دی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے روزے کے اصل مقصد یعنی تقویٰ کے حصول، اور mobile یا TV جیسے موجودہ دور کے فتنوں اور لغویات سے بچتے ہوئے، دل کے سکون کے لیے ترتیل کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی تلقین فرمائی ہے۔

رمضان کے اثرات کو کیسے باقی رکھیں: فرائض کے ساتھ نوافل کا اہتمام - خواتین کیلئے اصلاحی بیان - اشاعت اول