اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰى خَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعْدُ!
فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
معزز خواتین و حضرات! آج پیر کا دن ہے اور پیر کے دن ہمارے ہاں سالکین اور سالکات کے سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں اور نیز ان کے احوال کی تحقیق بھی بتائی جاتی ہے۔
سوال 1: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت! آج کے بیان میں آپ نے تعجیل کی بات کی کہ مرید میں یہ چیز بھی ہوتی ہے کہ اس کو جلدی جلدی مل جائے، تو یہ چیز تو مجھ میں بھی ہے کہ دنیا کے حوالے سے بھی کہ جلدی سے کام ہو جائے اور اپنی اصلاح کے حوالے سے بھی کہ جلدی مجھے مل جائے۔ آپ نے ایک اور چیز کی بات کی کہ کیسے مرید اپنا نقصان کرتا ہے کہ شیخ کو بتاتا ہے کہ اتنا مجھے دو، پھر آپ نے فرمایا کہ جو ساٹھ فیصد مانتا ہے اس کو اتنا ہی ملتا ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ بیان آپ مجھ سے کر رہے ہیں اور مجھے میری کوتاہیاں بتا رہے ہیں۔ تو یہ غلطیاں تو مجھ سے بھی ہوئی ہیں جس پر مجھے آج بھی دکھ ہوا ہے، استغفار بھی پڑھا، کیونکہ اس وقت تو مجھے معلوم نہیں تھا اور بے ادبی بھی کی جس پر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں، آگے رہنمائی فرمائیں۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: جلدی مچانا، جلدی مچانے میں ، اس کا مراد کیا ہے؟ خواہش جلدی کی ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن procedure میں جلدی مچائے، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ مثال کے طور پر ایک آدمی میڈیکل کالج میں داخلہ لے، وہ کہتا ہے میں جلدی ڈاکٹر ہو جاؤں، اس کی خواہش ہو ,تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن وہ آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کر لے، اور سمجھے کہ مجھے جلدی جلدی جو آخری اسباق ہیں وہ مجھے مل جائیں اور میں جلدی ڈاکٹر بن جاؤں اور اس کے لیے پیچھے چیزوں کو چھوڑتا جائے، یہ اصل میں غلط بات ہے۔ جیسے میں نے آپ کو بتایا نا کہ کوئی روٹی پانچ منٹ میں پکتی ہے، تو اس کو اگر کوئی تین منٹ میں پکانا چاہے تو اس میں نقصان یہ ہے کہ کچھ حصہ کچا رہ جائے گا کچھ حصہ اس کا جل جائے گا۔ تو اس میں یہ بات ہوتی ہے۔ تو اگر اس میں صرف خواہش کی حد تک ہو، تو خواہش کی حد تک تو مسئلہ نہیں ہے، اس پر عقل سے قابو پانا چاہیے۔
اچھا عورتوں میں یہ مسئلہ تو اتنا نہیں ہوتا کیونکہ عورتوں کو خلافت کی امید نہیں ہوتی کیونکہ ان کو خلیفہ بنایا نہیں جاتا، اس کے اندر شرعی مسائل ہیں۔ تو ان کو یہ مسئلہ نہیں، مردوں کے اندر یہ بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ کہ یہ انتظار کرنا شروع کر لیتے ہیں کہ مجھے کب خلافت ملتی ہے۔ وہ جلدی مچانا بہت خطرناک ہے۔ اس کی خواہش بھی خطرناک ہے۔ وہ صرف procedure خطرناک نہیں ہے بلکہ اس کی خواہش بھی خطرناک ہے کیونکہ وہ دنیا کی چیز ہے۔ یعنی دنیا میں سرداری چاہتا ہے، تو ظاہر ہے یہ رستہ تو مٹنے کے لیے ہے، تو جو مٹنے کی بجائے سردار بننا چاہے تو یہ تو غلط بات ہے اس کے ارادے ہی غلط ہیں۔ تو یہ ان کے لیے زیادہ میرے خیال میں مناسب ہے۔ عورتوں کے اپنے مسائل ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ جو ساٹھ فیصد اور اسی فیصد۔ اصل میں اگر کوئی ساٹھ فیصد اعتماد کرتا ہے شیخ پر، مثلاً کچھ چیزوں میں کہتا ہے کہ اس میں تو میں اپنی بات پہ چلوں گا اور کچھ چیزیں میں شیخ کی مانوں گا، اس سے مراد یہ ہے۔ تو جو سو فیصد اعتماد کرتا ہے شیخ پر اس کو سو فیصد ملتا ہے اور جو ساٹھ فیصد اعتماد کرتا ہے اس کو ساٹھ فیصد ملتا ہے، جو چالیس فیصد اعتماد کرتا ہے اس کو چالیس فیصد حصہ ملتا ہے۔ مطلب میرا یہ ہے کہ شیخ پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے۔ وہ چاہے کچھ بھی کر لے۔ اس کے لیے مشائخ نے بڑے عجیب انداز میں نصیحتیں فرمائی ہیں۔
ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ ۔۔۔
بہ مے سجادہ رنگیں کن گرت پیر مغاں گوید
یہ شعر بظاہر لوگ تو پتا نہیں کیسے سمجھیں گے، لیکن اس میں یہی مطلب ہے، میں ابھی بتاتا ہوں،
بہ مے سجادہ رنگیں کن گرت پیر مغاں گوید
کہ سالک بے خبر نہ بود ز راہ و رسم منزل ہا
یعنی "شراب سے اپنی جائے نماز کو رنگین کرو اگر پیر مغاں تجھے بتاتا ہے کیونکہ سالک کو نہیں پتا کہ اس راستے کے وہ کیا طور ہیں"۔
تو اب اس میں صرف یہ والی بات ہے کہ، یعنی یہ صرف اعتماد علی الشیخ ہے کہ شیخ کے بارے میں اس کو پہلے سے یقین ہو کہ یہ میرا خیر خواہ ہے اور یہ مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ لہٰذا میں اس کی بات میں اپنی بات نہیں کروں گا۔ اب اگر کسی کو سو فیصد اس طرح اعتماد ہو، جیسے کہ اس شعر میں ہے، تو اس کو پھر سب کچھ ملتا ہے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر جتنا ہے تو اتنا ہی ہے بس۔ اس سے مراد یہی ہے۔
سوال 2 : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی! میں فلاں ہوں، اللہ پاک آپ کو صحت و عافیت میں رکھے۔ علاج ذکر بتائے ہوئے دو ماہ گزر گئے ہیں۔ دس منٹ سب لطائف کا ذکر اور پندرہ منٹ مراقبہ تنزیہ و صفات سلبیہ ملا ہوا تھا۔ ساتھ میں دس منٹ مراقبہ دعائیہ بھی ہے۔ دو تین دن ناغہ ہوا ہوگا اور کسی دن طبیعت کی خرابی سے کم مقدار میں بھی کیا ہوگا۔ لیکن ذہنی انتشار زیادہ ہونے کے باوجود کوشش جاری رکھی۔ ایک دو دفعہ جب مجھے محسوس ہوا کہ ذہن حد سے زیادہ پریشان ہے تو ذکر نہیں کیا کیونکہ اگر خیالات پہلے سے زیادہ ہوں تو ذکر کے اندر اور شدید ہو جاتے ہیں۔ مراقبہ محسوس کم کم ہوتا ہے۔ کبھی کبھی غور کرنے سے دھیان بنتا ہے کہ اللہ پاک کےجیسا کوئی ہے ہی نہیں جس سے مثال دی جا سکے اور سب کمزوریوں سے پاک ہے لیکن بہت کم دھیان ہوتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: جتنا دھیان ہوتا ہے اس پر شکر کریں اور آگے کے لیے کوشش کر لیں اور اس کے جو عملی ذرائع ہیں ان کا خیال رکھیں۔ عملی ذرائع میں یہ بات ہے کہ ذہنی انتشار کی طرف توجہ نہ دی جائے۔ جو چیز اختیار میں نہیں ہے اس کی پروا نہ کی جائے، جو اختیار میں ہے اس میں سستی نہ کی جائے۔ بس یہ فی الحال یہ بات کر لیں اور باقی اسی سبق کو آگے چلائیں۔
سوال 3: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! میرے بچوں کے مراقبے کی رپورٹ دینی ہے۔ ان کے مراقبے کا ایک ماہ ہو گیا ہے۔
نمبر ایک: پہلے پانچوں لطائف پر پانچ منٹ یہ تصور کرنا تھا کہ میرے لطیفہ کی طرف اللہ تعالیٰ محبت سے دیکھ رہے ہیں اور میرا لطیفہ اللہ اللہ کر رہا ہے۔ اس کے بعد [لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنَّا كُنَّا مِنَ الظَّالِمِينَ] کو پوری امت کے لیے استغفار کی نیت سے مراقبہ کرنا ہے کہ اس کا فیض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر پر اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک سے شیخ کے قلب پر اور وہاں سے اس کے جسم پر یہ فیض آ رہا ہے۔ الحمد للہ! پانچوں لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔ مراقبے کے دوران کچھ خاص کیفیت کا اندازہ نہیں ہو رہا۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ بڑھ رہا ہے اور اپنے گناہوں پر استغفار پڑھنے کا خیال آتا ہے اور جب خیال آتا ہے تو توبہ کرتی ہوں اور ساتھ امت کی معافی کی بھی دعا کرتی ہوں۔
دوم کا مراقبہ، مراقبہ معیت اور مراقبہ دعائیہ ہے۔ پہلے پانچوں لطائف پر پانچ منٹ یہ تصور کرنا ہے کہ میرے ہر لطیفہ کی طرف اللہ تعالیٰ محبت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور میرا لطیفہ اللہ اللہ کر رہا ہے۔ اس کے بعد پندرہ منٹ کا مراقبہ معیت اور دعائیہ بھی ہے۔ پانچوں لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔ اللہ سے دعا ہے بالخصوص فلسطین کے لیے بہت دعائیں کی ہیں۔
چار ناغے ہوئے ہیں۔
نمبر تین: درود پاک دوسو، تیسرا کلمہ دوسو، استغفار دوسو، لا الہ الا اللہ دوسو، لا الہ الا ھو چار سو، حق چھ سو، اور اللہ پانچ سو۔
دو ناغے ہوئے ہیں۔
باقی تینوں کی الحمد للہ نماز پڑھنے اور قرآن پاک کی تلاوت پر استقامت ہے۔ (ماشاء اللہ!) جمادی الثانی میں ہمارہ اجتماعی درود 51 ہزار تھا۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ماشاء اللہ! یہ آپ جو دونوں ہیں وہ تو میرے خیال میں یہی فی الحال جاری رکھیں اور جو بیٹا ہے، اس کو بتا دیں کہ اب "اللہ" ایک ہزار مرتبہ کریں، باقی وہی کریں۔
سوال 4: السلام علیکم! آپ کیسے ہیں حضرت؟ میری طرف سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا کریں کہ مجھے جاب مل جائے۔ اگر آپ کے پاس کوئی وظیفہ ہے، آپ مجھے بتاؤ۔ جزاک اللہ!
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: اللہ جل شانہ آپ کے ساتھ عافیت والا معاملہ فرمائے اور ہمارے پاس تہجد کے بعد کے اللہ تعالیٰ سے مانگنے سے بڑا وظیفہ کوئی نہیں۔ اگر یہ کر سکتے ہو تو کرو۔
یہ بات لوگوں کو کافی پھیکی لگتی ہے۔ کیا کروں؟ ہم ہیں ہی ایسے پھیکے لوگ۔
سوال 5: السلام علیکم! حضرت جی!
نمبر ایک: نفس میں ایسی گندگی ہے، اگر کسی کو معلوم ہو جائے تو کوئی پاس بیٹھنا بھی گوارا نہ کرے۔ ایسی بیماریوں کا ادراک ہوتا ہے جو اچھے وقت کے ساتھ ساتھ ایڈوانس، اور نت نئی نکل رہی ہیں۔
نمبر دو: جذب کی حالت ہے کہ جس کے بیان سے دعویٰ کا ڈر ہے اور بتانے سے قاصر ہوں۔
نمبر تین: وساوس کا یہ حال ہے کہ یقین و ایمان کو پکڑے ہوئے ہوں کہ یہ نہیں چھوڑوں گا۔
نمبر چار: اعمال ایسے ہیں جن پہ توقع ہی نہیں کہ یہ بھی کسی کام کے ہیں یا نہیں۔
نمبر پانچ: احساس کی یہ حالت ہے کہ گھر کی چھت، اور دیواروں سے زیادہ اللہ پاک کی گرفت محسوس ہوتی ہے۔
نمبر چھ: اس سے رابطہ کوئی نہیں ہے۔
نمبر سات: قرض کی ادائیگی کے لیے فکر مند رہتا ہوں لیکن ان شاء اللہ تعالیٰ یہاں بھی رسوائی سے اللہ پاک ضرور بچائیں گے۔
ذکر بالجہر ایک ہزار، لا الہ الا اللہ، مراقبہ پانچوں لطائف پر پانچ منٹ ہے۔ آپ سے رہنمائی کی طلب۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ذکر آپ بڑھا دیں، یہ دو ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ کر لیں اور باقی لطائف پر پانچ پانچ منٹ ذکر کر لیں اور باقی یہ ہے کہ جو اختیاری ہے اس میں سستی نہ کریں اور جو غیر اختیاری ہے اس کی پروا نہ کریں۔
سوال 6: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت! امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے آپ خیریت سے ہوں گے۔ حضرت! میرے شوہر وہاں امریکہ میں رہتے ہیں، بہت بیمار ہیں، آپ اپنی دعاؤں میں ان کی صحت کے لیے دعا کر دیں۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ضرور میں نے دعا کی ہے اور دعا کروں گا، ان شاء اللہ۔ اللہ پاک اس کو صحت عطا فرمائے۔
سوال 7: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت! میں مولانا صاحب سے جمعہ کے دن ملنے گیا تھا، مجھے اکیس دن 313 مرتبہ استغفار پڑھنے کا دیا ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: بالکل جی صحیح بات ہے، آپ اس پہ عمل کریں۔
سوال8: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی! میں فلاں بات کر رہا ہوں جہلم سے، ان شاء اللہ تعالیٰ آپ خیریت سے ہوں گے۔
حضرت جی! الحمد للہ! اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے دوبارہ اصلاحی ذکر شروع کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور استقامت دی۔ حضرت جی! مجھے ان دنوں موت کا بہت خوف رہتا ہے اور لگتا ہے ابھی موت آجائے گی اور اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے نہ مر جاؤں اور آخرت میں اللہ تعالیٰ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رسوا نہ ہو جاؤں۔ اور جب یہ کیفیت بنتی ہے، بہت گھبراہٹ ہوتی ہے اور جسم میں ایسا لگتا ہے جیسے جان ہی نہیں ہے۔ چل بھی نہیں سکتا۔ اور کوئی بھی گناہ کرنے کا خیال اگر ذہن میں آئے تو موت کا خیال ذہن میں آجاتا ہے لیکن پھر بھی گناہ ہو جاتا ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: اللہ اکبر!
مشائخ فرماتے ہیں کہ موت کی یاد اور خوف کوڑا ہے جیسے کسی چیز کو ہانکا جاتا ہے آگے۔ اور محبت جو ہے وہ قائد ہے جو رستہ بتاتا ہے، اس سے آگے آگے چلتا ہے اس کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ تو آپ کے ساتھ یہ پہلا والا معاملہ ہو رہا ہے اور یہ آپ کے لیے بہتر ہے۔ بس آپ اس کے ساتھ یہ کر لیں کہ گناہ کا خیال آئے تو موت کا جو خیال ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں اور کہیں کہ اگر اس وقت مر جاؤں گناہ کی حالت میں تو پھر کیا ہوگا؟ کیونکہ اگر صرف موت کا خیال آئے اور گناہ سے آپ کو نہ بچائے، تو وہ صرف بیماری ہے۔ جس کو ڈپریشن کہتے ہیں۔ اس کا علاج پھر ڈاکٹر کریں گے۔ اور اگر یہ گناہ سے آپ کو بچا رہا ہے تو پھر اللہ کی رحمت ہے، اور اللہ کا فضل ہے خاص، اور اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو خیر کی طرف لے جائے گا، نقصان سے بچائے گا۔
Question 9 : Assalam o alaikum! I have been reciting Allah Allah 5000 times followed by Ya Allah, Ya Subhan, Ya Azeem, Ya Rahman, Ya Raheem, Ya Wahhab, Ya Wadood, Ya Kareem, Ya Shafi, Ya Salam 50 times, followed by یا ارحم الراحمین 10 times and 13 tasbihat 200, 400, 600, and 100 zikr. Besides this, I am doing muraqaba on five points together with muraqaba sifaat e subootiya. However, upon doing the above 5000 times zikr, I still sometimes get mentally exhausted and don't have enough energy to do this other things due to ongoing weak nerves. Kindly advise, Jazakallah.
"Question and Answer Session, 15 January 2024, Session No. 656"
Answer: You can split this for 5 times. It means you can complete this 5000 zikr thousand thousand time in five different times. So Insha Allah it will help you and I think you should come to Khanqah, it will help you InshaAllah.
سوال 10: السلام علیکم! حضرت جی! میں گوجرانوالہ سے فلاں بات کر رہا ہوں۔ الحمد للہ! یہاں پر خیر خیریت ہے اور آپ کی نیک خیریت مطلوب ہے۔ حضرت جی! میرا سبق؛
لا الہ الا اللہ: 200 ، لا الہ الا ھو :400 ، حق: 400 اور اللہ: 100 مرتبہ، ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے۔
جواب: اب لا الہ الا اللہ :200، لا الہ الا ھو :400، حق: 600، اور اللہ :100 مرتبہ، یہ کر لو۔
حضرت جی! میں تنگدستی کی دوری اور رزق حلال کی فراوانی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔ بالکل اللھم آمین۔ حضرت! مشورہ مطلوب ہے کہ میں الحمد للہ ایم اے انگلش کوالیفیکیشن ہے، کوئی بھی اچھی نوکری نہیں ہے۔ جو تھی وہ اس سے نکال دیا گیا ہوں۔ اب رزق حلال کمانے کے لیے کبھی مزدوری اور کبھی uneducated لوگوں جیسے کام کرنے پڑتے ہیں جس پہ لوگ طعنے دیتے ہیں اور ستاتے ہیں کہ اتنا پڑھا لکھا ہونے کے باوجود مزدوری کرتا ہے اور غربت میں جیتا ہے۔ بلکہ میرے غریبی کا دوست رشتہ دار مذاق بھی اڑا دیتے ہیں جس پر میری بیوی مسلسل پریشانی اور احساس کمتری کا شکار ہو چکی ہے۔ کیا کروں شاہ صاحب؟
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: دعا سے مفر نہیں ہے، دعا میں بھی کرتا ہوں آپ بھی جاری رکھیں۔ لیکن تم حضرت زکریا علیہ السلام سے زیادہ نہیں ہو۔ حضرت زکریا علیہ السلام مزدوری کرتے تھے، اور ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ مزدوری کر رہے تھے تو ان کے مہمان آگئے۔ تو کام کر رہے تھے اتنے میں کھانے کا وقت ہوگیا۔ تو جو مالک مکان تھا جس کا کام کر رہے تھے، مزدوری کر رہے تھے، اس نے کھانا بھیج دیا۔ تو انہوں نے سارا کھانا خود کھا لیا اور مہمانوں کو پوچھا بھی نہیں۔ حالانکہ پیغمبر بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں۔ تو خود ہی فرمایا کہ آپ لوگ سمجھتے ہوں گے کہ یہ کیسے کہ پوچھا بھی نہیں۔ یہ کھانا اس صاحب نے جس کا میں کام کر رہا ہوں، انہوں نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں اس سے قوت حاصل کر کے اس کا کام صحیح کروں۔ تو اگر اس میں میں آپ کو شریک کرتا تو میں بھوکا رہتا، تو کام اچھا نہ کر سکتا، تو اس کے ساتھ ناانصافی تھی اور خیانت تھی۔ تو یہ میں نہیں کر سکتا تھا۔ اس وجہ سے آپ محسوس نہ کریں۔ اب دیکھیں، یہ ہیں زکریا علیہ السلام، تو تم زکریا علیہ السلام سے زیادہ ہو؟ جو احساس کمتری کا شکار ہو۔
اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں پیغمبر ہوں، دیکھیں نا میں ایسے کام کر رہا ہوں، تو پیغمبر سلیمان علیہ السلام بھی تھے جو بادشاہ تھے، پیغمبر عیسیٰ علیہ السلام بھی تھے کہ کچھ بھی نہیں تھا ساتھ۔ ایسے فقیر تھے کہ ایک دفعہ اینٹ اپنے سر کے نیچے رکھی ہے تو شیطان اس کے گرد چکر لگانے لگا۔ تو ظاہر ہے پیغمبر تھے، شیطان کو دیکھا تو شیطان کو کہا کہ تو ادھر کیسے آیا، مجھ سے کیا لینے آیا، تجھے یہ جرات کیسے ہوئی؟ تو اس نے کہا میری متاع آپ کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کون سی متاع؟ تو اینٹ جس پہ سر رکھا تھا اس کی طرف اشارہ کیا۔ تو حضرت نے ان کی طرف اینٹ پھینک دیا کہ لے اور اپنے سر کے نیچے ہاتھ رکھ دیا اور پھر اس پر لیٹ گئے۔ تو تم عیسیٰ علیہ السلام سے زیادہ ہو؟ یہ تو تشکیل کی بات ہے، سلیمان علیہ السلام کی تشکیل بادشاہت کے لیے ہوئی اور عیسیٰ علیہ السلام کی تشکیل فقیری کے لیے ہوئی۔ اور ماشاء اللہ! حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ماشاء اللہ ان کی تشکیل، وافر دولت کے لیے ہوئی اور عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بھی۔ اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جگر گوشے تھی، ان کی فقیری کی ہو گئی۔ اب کیا کہہ سکتے ہیں، ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ ہماری کیا حیثیت ہے؟ ! تھوڑا سا اپنے آپ کو حوصلہ دیں۔
سوال 11: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! حضرت جی! امید ہے آپ خیر و عافیت سے ہوں گے۔ حضرت جی! رات کو سونے سے پہلے کوئی کتاب پڑھنے کے لیے تجویز فرمائیے، آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ پڑھا کیجیے۔ شروع کیجیے۔ اور اگر مل جائے تو ان میں سے سب سے پہلے "الاستغفار" کا وعظ پڑھیں۔ اس کے بعد "الدعاء" کا وعظ پڑھیں۔ اور پھر سلسلہ جاری رکھیں ان شاء اللہ۔ آج کل یہ نیٹ پر بھی ملتی ہیں، نیٹ سے بھی آپ لے سکتی ہیں۔
کسی نے حضرت والا کو آڈیو سینڈ کی جس پر حضرت نے جواب دیا کہ ؛
جواب: آپ کو میں ان شاء اللہ پرائیویٹ جواب دوں گا کیونکہ یہاں میں آڈیو نہیں سناتا۔
سوال: السلام علیکم حضرت! اللہ کا شکر ہے کہ معمولات پورے ہو جاتے ہیں اور برے ماحول سے بچنے میں کافی حد تک کامیاب ہو رہا ہوں لیکن حضرت! اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اکیلا رہ گیا ہوں، کسی سے ملنے کا دل نہیں کرتا لیکن اس کے بارے میں فکر مند بھی ہوتا ہوں کہ کبھی اگر ضرورت کا وقت ہو پھر کہیں اکیلا تو نہیں رہ جاؤں گا۔ کسی کے ساتھ قریبی تعلق نہیں جس سے اپنا حال بیان کر سکوں، خاندان والوں سے بھی الگ الگ وجوہات کی وجہ سے دوری ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: سبحان اللہ! سبحان اللہ! یہ تو بڑی اچھی بات ہے جی۔ اگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ آپ کا دل کھل گیا تو پھر کسی اور کے لیے آپ کیوں پریشان ہیں؟ بس اللہ سے باتیں کریں، اللہ پاک سے باتیں کرنا قرآن پاک کی تلاوت ہے اور نماز ہے۔ بس اس پہ اپنی طرف سے توجہ رکھیں ان شاء اللہ۔
سوال 12: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی! مرید کو چونکہ اپنے شیخ سے بہت عقیدت ہوتی ہے اور اس کی ناراضگی بہت گراں گزرتی ہے۔ اگر شیخ کی آواز سے مرید کو ان کی ناراضگی کا اشکال ہو جائے، اور مرید کو اپنی غلطی کا ادراک بھی نہ ہو، تو کیا غلطی سرزد ہوئی ہے؟ تو مرید کو ایسے وقت میں کیا کرنا چاہیے؟ کیا شیخ سے پوچھنا بہتر ہے کہ مرید کی کس بات پر خفا ہیں کہ آواز سے ناراضگی کا اظہار ہوتا ہے یا مرید کو اس پر خاموشی اختیار کرنی چاہیے؟
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: اول تو یہ ثابت کرنا بڑا مشکل کام ہے کہ آواز سے اگر مرید نے اندازہ لگایا ہو کہ ناراضگی ہے تو وہ صحیح بات ہو۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں نا ایک محبت اور سو بدگمانیاں۔ تو شیخ سے تو سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے تو بدگمانی بہت ہوتی ہے کہ اس کو پتا بھی نہیں ہوتا اور وہ سمجھتے ہیں کہ شاید مجھ سے ناراض ہے۔ تو یہ محبت کی علامت ہے، ان شاء اللہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
سوال 13: السلام علیکم! برائے ذکر۔ حضرت صاحب! آپ کا بتایا ہوا چالیس دن کا بنیادی ذکر مکمل ہو چکا ہے۔ اگر آگے کا ذکر بتائیں، جزاک اللہ۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: سبحان اللہ! سبحان اللہ! تو چالیس دن کا ذکر جو مکمل ہو، اس کے بعد آپ یوں کریں، تیسرا کلمہ پورا سو دفعہ، درود شریف سو دفعہ، استغفار سو دفعہ۔ یہ سو سو دفعہ تو آپ نے روزانہ ساری عمر کرنا ہے۔ اور جو نماز کے بعد والا ذکر بتایا تھا وہ بھی ساری عمر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ جو ذکر ہے ابھی میں بتاتا ہوں، وہ بھی آپ نے روزانہ کرنا ہے کوئی وقت مقرر کر کے، ایک مہینہ تک، اس کے بعد پھر مجھے بتانا ہے۔
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: اس طرح ضرب لگانی ہے دل پر سو مرتبہ،
لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ: سو مرتبہ
حَقْ: سو مرتبہ
اللہ :سو مرتبہ۔
یہ آپ شروع فرما لیں اور ایک مہینے کے بعد پھر مجھے بتا دیں۔ لیکن اس کے لیے وقت مقرر کر لیں اور بیٹھ کر کریں اور توجہ کے ساتھ کریں۔
سوال 14: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! دو، چار، چھ، ساڑھے تین ہزار ہے ذکر۔ اللہ کے فضل سے، حضرت کی دعا سے جاری ہے، اللہ مزید کی توفیقات عطا فرمائے۔ توجہ کے ساتھ کرنے کی توفیق اللہ نصیب فرمائے۔ بروز بدھ سے دکان کا افتتاح کیا ہے، نام بھی اسلامی کتب خانہ رکھا ہے، اللہ اس میں برکت دے۔ کچھ مشکلات ہیں، حضرت سے دعا کی درخواست ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مشکلات کا کفیل ہو اور آسانیاں ہوں اور اللہ پاک آپ کے کاروبار میں برکت عطا فرما دے۔ اور ذکر جو ہے نا اب یہ چار ہزار مرتبہ، یعنی دو، چار، چھ، چار ہزار مرتبہ۔
Question 15: Assalam o alaikum Murshid.
from Singapore. Thank you for allowing us to restart on the Amaal.
Myself: main Amaal 200, 200, 200 and 1500. Whenever I sit to recite the Amaal my body feels so much pain but it goes away afterwards.
"Question and Answer Session, 15 January 2024, Session No. 656"
Answer: MashaAllah Allah helps you but shaitani things they resist you and then after that Allah helps you. So before starting you should recite seven times Ayatul Kursi and make it hissar and after that you should start zikr InshaAllah. Now you should do 200, 200, 200, 2000.
Question 16: Muraqaba: qalb, rooh, sirr, khafi, akhfa 10 minutes each. Muraqaba tanzeeh for 15 minutes. Faiz from Allah Subhanahu Wa Ta'ala to the qalb of our Prophet Sallallahu Alaihi Wasallam and from there to qalb of my Murshid and from there to my lateefa khafi.
Special zikr:
[اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ]
313 times. Ya Wadood, Ya Salam, Ya Rahman, Ya Ghafoor 111 times.
Alhamdulillah Murshid thank you for allowing me to continue with this Amaal. Not doing it after a long time. This time when I first started doing this Amaal again I found it very difficult to focus it and I was not able to give the right concentration. Whenever it was very hard but it got better after about two weeks. However the concentration is still lacking. I am also not getting any emotion or any feeling.
"Question and Answer Session, 15 January 2024, Session No. 656"
Answer: Of course! it is very good that you have started and when the motion of anything gets stop then after that when you want to regain it so there comes some difficulty and this is that difficulty okay? But InshaAllah you will recover from this and you are recovering. So you should do the same for one month more and then afterwards InshaAllah you will tell me and then I shall tell you the further.
سوال 17: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نمبر ایک: کم کھانے کا مجاہدہ الحمد للہ جاری ہے۔ سولہ گھنٹے fasting اور آٹھ گھنٹے میں دو دفعہ کھانا۔ پچھلے دو ہفتوں کی رپورٹ دینی ہے۔ پچھلے ہفتے تو الحمد للہ پورے طور پر کامیابی نصیب ہوئی لیکن اس ہفتے میں ایک دن روزے کی وجہ سے diet timing میں فرق آیا تھا اور جمعہ کو مہمانوں کے ساتھ کھانا کھایا تھا۔ حالانکہ میرا fasting time تھا۔ ہفتے کو فلاں کے گھر گئی تھی تو ان کی ساس کے اصرار پر ایک کپ چائے پی لی تھی بغیر کسی بسکٹ اور کیک وغیرہ کے، باقی چیزوں سے عذر کر لیا۔ البتہ اس ہفتے میٹھا زیادہ لیا ہے۔ حضرت جی! کم کھانے کا مجاہدہ الحمد للہ کافی آسان ہو گیا ہے، نفس اب پہلے کی طرح قوی نہیں رہا لیکن پوری طرح کنٹرول اب بھی حاصل نہیں ہے۔ حضرت جی! بولنے میں احتیاط حاصل نہیں ہے، بغیر تولے بولتی ہوں اور بات کرنے کے بعد سوچتی ہوں کہ یہ کیا بول دیا۔ اکثر ایسی بات منہ سے نکلتی ہے جو گناہ ہوتا ہے یعنی غیبت ہوتی ہے یا کسی کی تحقیر ہوتی ہے۔ کبھی چغلی کے زمرے میں داخل ہو سکتی ہے، کبھی کسی کی دل آزاری ہوتی ہے، کبھی کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت ہوتی ہے، کبھی لایعنی ہوتی ہے اور بے مقصد۔ بہت افسوس ہوتا ہے، دل کرتا ہے کہ اس عادت سے پھر، لیکن بار بار قصد کے باوجود بھی سوچ کر بولنا نصیب نہیں ہوتا۔ برائے کرم اس کے لیے کوئی علاج تجویز فرمائیں۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: سب سے بڑا علاج یہ ہے کہ خاموش رہنا سیکھیں۔ دوسرے لوگ جو بات کر رہے ہوں، تو آپ دیکھیں کہ اس میں میرے لیے کیا ہے؟ اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس میں شیئر نہ کریں، ان کے ساتھ بات چیت نہ کریں۔ جو باتیں ہوں وہ نوٹ کریں اگر ان کے ساتھ کچھ واقعی کرنی ہوں، بعد میں اس کو لکھ لیں جواب، یعنی جو ان کو بتانا ہو، اور وہ صرف لکھے ہوئے جو controlled words ہیں وہ صرف بعد میں ان کو بتائیں۔ اس وقت ان کو بات نہ بتائیں۔ بس اس وقت خاموشی اختیار کرنا بہتر ہے۔ اور اگر کوئی بہت ہی زیادہ مجبور کرے کہ مجھے بھی بتاؤ، کہہ دیں کہ بعد میں بتا دوں گی، کوئی مسئلہ نہیں۔ اس طریقے سے ان شاء اللہ کنٹرول ہو جائے گا۔
: نمبر دو: مندرجہ ذیل حالات آپ کو پچھلے سے پچھلے ہفتے بھیجے تھے تو آپ نے دریافت فرمایا تھا کہ اس میں حقیقت کعبہ کے علاوہ اور کون سی حقیقت کا مراقبہ کیا تھا تو اس پر میں نے صرف حقیقت کعبہ کیا ہے صلاۃ اور قرآن نہیں کیا۔ تو اس کو حقیقت ِ قرآن کا مراقبہ بتا دیا ہے۔
تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقت کعبہ پندرہ منٹ محسوس ہونے لگا ہے۔ خانہ کعبہ اور شعائر اللہ کی تعظیم بھی ہم صرف اللہ کے حکم سے کرتے ہیں، بیت اللہ کا طواف ہم اللہ کے حکم سے کرتے ہیں، دل میں خانہ کعبہ کی زیارت کرنے کا شوق ہر وقت رہتا ہے، کبھی زبان سے بھی اس کا اظہار کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ سوچ نفی سے اثبات کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔
جواب: ما شاء اللہ ۔
نمبر تین: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر، مراقبہ شیونات ذاتیہ پندرہ منٹ، مراقبہ کے دوران کافی سکون محسوس ہوتا ہے، دل کی حالت بدلتی محسوس ہوتی ہے۔ اگر نماز چھوٹ جائے تو سخت قلق اور افسوس ہوتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: اس پہ آپ قضا نماز بھی پڑھ لیا کریں فوراً اور پھر بعد میں دو رکعت صلاۃ التوبہ بھی پڑھ لیں اور تین روزے بھی رکھا کریں۔ صرف قلق کافی نہیں ہے، نفس کو سزا بھی دینا ہوتی ہے۔
: نمبر چار: چالیس دن کا وظیفہ بلا ناغہ پورا کر لیا ہے الحمد للہ۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: اب ان کو پہلا والا ذکر بتا دیجیے گا۔
: نمبر پانچ: لطیفہ قلب دس منٹ، لطیفہ روح دس منٹ، لطیفہ سر دس منٹ، لطیفہ خفی پندرہ منٹ، قلب پر پہلے محسوس ہوتا تھا اب محسوس نہیں ہوتا، باقی تینوں پر محسوس ہوتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: یہ قلب ہی کی وجہ سے ہے۔ اگر قلب نہ ہو تو پھر باقی پہ بھی نہیں ہوتا لیکن یہ قلب ہی کی وجہ سے ہے لیکن صرف، گہرائی میں گیا ہے۔
: نمبر چھ: کلمہ تمجید، استغفار اور درود شریف سو سو مرتبہ پڑھتی تھی۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ٹھیک ہے اس کو جاری رکھیں۔ اور بعد میں یہ کہ لطیفہ اخفیٰ کا بھی ان کو بتا دیں پندرہ منٹ اور باقی لطائف دس دس منٹ۔
: نمبر سات: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ صفات سلبیہ پندرہ منٹ، یہ محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نہ کوئی اولاد ہے نہ بیوی، نہ اللہ کی کوئی خواہش اور ضرورت ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: صحیح ہے ماشاء اللہ۔ اس کو مراقبہ "صفات سلبیہ" کی جگہ اب جو ہے نا ان کو بتا دیں مراقبہ "شان جامع"۔
نمبر آٹھ: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ شیونات ذاتیہ پندرہ منٹ، یہ محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مختلف شان ہوتے ہیں لیکن شان رحمانیت کا ادراک بہت ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں بہت زیادہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کثرت سے استغفار کرتی رہتی ہوں، ذکر کی کثرت بھی نصیب ہوئی ہے الحمد للہ۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ٹھیک ہے، اللہ کا شکر ہے الحمد للہ، اللہ تعالیٰ مزید بڑھائے۔ اب جو ہے نا یہ "شیونات ذاتیہ" کی بجائے ان کو "صفات سلبیہ" والے بتا دیں۔
سوال 18: تمام لطائف پر 10 منٹ ذکر اور مراقبہ شیونات ذاتیہ 15 منٹ ہے۔ یہ محسوس ہوتا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ رحمان و رحیم ہے، انسان کے لئے مشکل راستے آسان فرماتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ کبیرہ صغیرہ دونوں گناہوں پر پکڑ فرما تے ہیں۔ کبھی وہ بڑے سے بڑے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور کبھی چھوٹے گناہ پر بھی پکڑ لیتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ہاں بس ڈر یہی ہوتا ہے کہ کہیں چھوٹے گناہ پر نہ بھی پکڑ لے۔ لہٰذا گناہ کرنا ہی نہیں چاہئے۔
نمبر 9: تمام لطائف پر 10 منٹ ذکر اور مراقبہ صفاتِ سلبیہ 15 منٹ۔ یہ محسوس ہوتا ہے کہ نہ تو اللہ تعالیٰ کی بیوی ہے نہ اولاد ہے، ان چیزوں کی خواہش اور ضرورت ہے۔ لیکن مراقبہ کے دوران بار بار یہ وسوسہ آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بیوی، اولاد کیوں نہیں ہے۔ اس وسوسے سے کافی پریشان بھی ہوئے مگر بار بار یہ وسوسہ آتا ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: وسوسے کی طرف توجہ ہی نہیں کرنی چاہیے۔ وسوسہ، وسوسہ ہی ہوتا ہے۔ جب آپ نے خود اس کو وسوسہ کہہ دیا تو پھر پرواہ کیوں کرتی ہو؟
نمبر 10: تمام لطائف پر 10 منٹ ذکر، مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ 15 منٹ۔ محسوس ہوتا ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کرتا ہے، اس میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی ضرورت نہیں ہوتی۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ٹھیک ہے ماشاء اللہ۔ اب جو ہے نا، تمام لطائف پر 10 منٹ اور مراقبہ "صفاتِ ثبوتیہ "ان کو دے دیں۔
سوال 19: اس طالبہ کو گردے کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے زیادہ دیر بیٹھنا، اس کے لیے تکلیف دہ ہے۔ اور اس کا مجموعی ذکر 65منٹ ہے۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: ٹھیک ہے ٹیک لگا کے کر لیا کریں۔
نمبر دس: زبان ذکر پندرہ سو مرتبہ۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: تو ماشاء اللہ ،اس کو دو ہزار بتا دیں۔
سوال20: السلام علیکم! حضرت جی! میری جرمن سہیلی نے مجھے بتائی ہے کہ میرے شوہر گھر میں بچوں کے سامنے موبائل استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی ہمارے کوئی سوشل اکاؤنٹ ہیں۔ صرف ہم نے کمیونیکیشن کے لیے واٹس ایپ انسٹال کیا ہے اور ای میل، باقی یہ سب (Waste of Time) ہے۔ ہم نے بچوں کو سپورٹس میں مصروف کیا ہے، نہ تو ان کے پاس ٹی وی ہے دیکھنے کا وقت بھی ہوتا ہے اور نہ پڑھائی میں بھی اچھے ہیں۔ پھر مجھے بہت فکر ہوئی، میں تو اکثر بیانات سننے کے لیے استعمال کرتی ہوں لیکن اکثر اوقاتcooking کیRecipe دیکھنے کے لیے یوٹیوب (YouTube) استعمال کرتی ہوں لیکن جب کھولتی ہوں تو نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور مجھے پتا بھی نہیں چلتا کہ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ ویڈیوز دیکھنے پر جو وقت کا ضیاع ہے، کیا مجھے بالکل ختم کرنا چاہیے کیونکہ یوٹیوب جب کھولتی ہوں تو ویڈیو پر ویڈیوز نکل آتے ہیں اور میں بھی دیکھنے لگ جاتی ہوں۔
[سوال جواب مجلس 15 جنوری 2024 ، مجلس نمبر 656]
جواب: بس اس نے جو بتایا ہے اس پر عمل کر لو، کمیونیکیشن کے لیے استعمال کر لو، کسی اور کے لیے استعمال نہ کرو، ٹھیک ہے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ
جاری ہے ان شاء اللہ