خانقاہ میں مجلس درود شریف اور جمعۃ المبارک کی آخری گھڑیوں میں دعا - خصوصی بیان (آجکل ہماری انفرادی و اجتماعی مشکلات کا حل)

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اہم موضوعات:

  • معاشرتی و انفرادی مسائل میں ہمارے اعمال کا دخل اور توبہ کی ضرورت۔
  • غفلت کا خاتمہ اور احساسِ گناہ بیدار کرنے کی اہمیت۔
  • اللہ کی رحمت متوجہ کرنے کا بہترین نسخہ: کثرتِ درود شریف۔
  • درود پاک کا معمول صرف ربیع الاول تک محدود نہ رکھنا بلکہ پورا سال جاری رکھنا۔
  • فرشتوں کے ذریعے درود و سلام کا باقاعدہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں پیش ہونا اور اس پر کامل یقین۔

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، أَمَّا بَعْدُ.

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا.

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.

معزز خواتین و حضرات، آج کل جو ہمارے مشکلات ہیں، اجتماعی اور انفرادی، اس میں بہت سارا حصہ ہمارے اپنے اعمال کا ہے۔ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ... فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ۔ اور اس کا جو حل ہے، وہ اصل میں انفرادی اور اجتماعی توبہ ہے۔ کہ انفرادی طور پر ہم اپنا اپنا توبہ کر لیں اور اجتماعی طور پر بھی توبہ کا انتظام ہو۔

چونکہ ہمارے ہاں توبہ کی طرف جانا بہت ہی کم ہو گیا ہے۔ بلکہ ہر ایک اپنے اپنی مستی میں گم ہے اور یہ احساس بھی نہیں ہے کہ ہم کچھ غلطیاں کر رہے ہیں، یہ بہت مسئلہ ہے۔ تو اس وجہ سے ایک ایسا عمل ضروری ہے، جس کی وجہ سے ہم لوگ توبہ کی طرف بھی مائل ہو جائیں اور اللہ پاک کی رحمت ہماری طرف مائل ہو جائے۔ تو وہ کون سا عمل ہو سکتا ہے؟

تو وہ عمل جو ہے، درود شریف ہے۔ کہ درود شریف کے ذریعے سے اللہ پاک کی رحمت متوجہ ہو جاتی ہے۔ چونکہ اس کا وعدہ ہے کہ جو ایک دفعہ درود شریف پڑھتا ہے... چونکہ معاملہ آپ ﷺ کے ذاتِ عالی کے ساتھ ہے، کہ آپ ﷺ کا ذاتِ عالی اللہ پاک کے محبوب ہستی ہیں۔ تو آپ ﷺ کے لیے جو رحمت مانگتا ہے، آپ ﷺ کے لیے جو دعا کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کی طرف خود بخود متوجہ ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے قومی سطح پر، ملکی سطح پر، انفرادی سطح پر، اجتماعی سطح پر درود پاک کو فروغ دینا چاہیے۔ تاکہ انسان کا جو مطلب رخ ہے، اللہ پاک کی طرف ہو جائے اور اللہ کی رحمت کا رخ ہماری طرف ہو جائے۔ اس وجہ سے کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھنا چاہیے۔

ہاں جی اور ہر حال میں درود شریف پڑھنا، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، مطلب ہمارا درود پاک کے ساتھ ایسا تعلق ہو جائے کہ بس ہم درود پاک کے ساتھ رطب اللسان رہیں۔ تو بہت کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھنا چاہیے۔ ہم ماشاءاللہ جو ربیع الاول کا مہینہ ہے، اس میں درود شریف کا اہتمام کرتے ہیں، سب لوگ کرتے ہیں۔ لیکن صرف ربیع الاول کا مہینہ نہ ہو، بلکہ ربیع الاول کے مہینے میں شاید ہم لوگوں کو احساس ہو، تو اس احساس کو باقی رکھنا پورے، سارے مہینوں کے اندر، کہ ہم لوگ درود شریف کثرت کے ساتھ مطلب جو ہے نا پڑھنے لگ جائیں۔

جیسا کہ بہت سارے ہمارے خواتین و حضرات ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ درود شریف پورا کر لیتے ہیں اور کروڑوں کے حساب سے درود شریف پڑھا جاتا ہے۔ ربیع الاول کے مہینے میں، لیکن پھر باقی مہینوں میں وہ چیز نہیں رہتی اور مطلب یہ ہے کہ سستی ہو جاتی ہے۔ تو یہ درود پاک جو ہے نا وہ ہمیں کثرت کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔

ایک اور بات یاد رکھنا چاہیے کہ درود پاک ہم لوگ کوشش کرتے ہیں یعنی مدینہ منورہ میں ہمارے بزرگ ہیں ان کو ہم بھیجتے ہیں وہ پیش کرتے ہیں، تو یقیناً یہ بھی پیش کرنا ایک نعمت ہے۔ لیکن کیا آپ ﷺ کی بات پر ہمیں نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ یقین نہیں ہو، کہ جس میں درود شریف باقاعدہ پہنچایا جاتا ہے؟ یعنی اس کے لیے باقاعدہ موجود ہیں، فرشتے موجود ہیں، جو کہ درود شریف جو لوگ پڑھتے ہیں تو وہ درود شریف کو پہنچاتے ہیں۔ یہ تو مطلب گویا کہ یوں سمجھ لیجیے کہ ایک تسلی کا سامان ایک اور ہے، جس کے ذریعے سے ہم ساتھیوں کو بتا دیتے ہیں۔ ورنہ اصل تو انسان کو یعنی یقین احادیث شریفہ پر ہونا چاہیے، کہ احادیث شریفہ میں چونکہ فرمایا گیا ہے کہ جیسے ہی انسان درود شریف پڑھتا ہے، تو وہ آپ ﷺ پر ان کے نام اور ان کے والد کے نام، والد کے نام کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

تو ہمیں مطلب درود شریف کو کثرت کے ساتھ پڑھنا چاہیے تاکہ یہ کثرت کے ساتھ آپ ﷺ کے سامنے پیش ہو اور اللہ جل شانہ کی رحمت ہماری طرف متوجہ ہو، تاکہ یہ مصیبتیں اور پریشانیاں جو ہمارے اوپر ہمارے اعمال کی وجہ سے آ گئی ہیں، نہ صرف یہ کم ہو جائیں بلکہ ہمارا رخ توبہ کی طرف ہو جائے۔ کہ ہم لوگ توبہ کرنے لگیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگیں، یہ بہت ضروری بات ہے۔

تو یہ جو ہمارا معمول ہے ابھی یعنی جو درود و سلام کا، اس کے بعد پھر دعا کرتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ الحمد للہ ابھی اللہ کا شکر ہے کہ دو ختم ہو چکے ہیں، قرآن پاک کے۔ اور ساتھ یہ ہے کہ ابھی درود شریف پڑھا گیا ہے، ماشاءاللہ گٹھلیوں کے ذریعے سے۔ اور ابھی ان شاء اللہ چہل حدیث شریف بھی پڑھی جائے گی، پھر اس کے بعد ان شاء اللہ دعا ہو گی، تو یہ ساری چیزیں الحمد للہ اللہ پاک کی رحمت کو کھینچنے والی ہیں۔ تو ہم لوگوں کو ایسے موقعے کو غنیمت سمجھنا چاہیے اور درود شریف کثرت سے پڑھنا چاہیے۔

وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔

اب ان شاء اللہ چہل حدیث شریف پڑھتے ہیں

خانقاہ میں مجلس درود شریف اور جمعۃ المبارک کی آخری گھڑیوں میں دعا - خصوصی بیان (آجکل ہماری انفرادی و اجتماعی مشکلات کا حل) - جمعہ، آخری وقت کی دعا - اشاعت اول