اسلامی اخوت اور باہمی خیر خواہی

درس نمبر 275 جلد 1، باب 22: بَابٌ فِی النَّصِيحَةِ

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی
  • اسلامی اخوت کی بنیاد: رشتہِ ایمان
  • روحانی رشتہ: رسول اللہ ﷺ اور ازواجِ مطہرات کی نسبت
  • امتِ مسلمہ کی مثال: ایک جسم کی مانند
  • بھائی چارے کے عملی تقاضے: باہمی ہمدردی اور مدد
  • حقیقی خیر خواہی: ناسمجھ لوگوں کے لیے دعائے ہدایت

الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔

فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔

بَابٌ فِی النَّصِيحَةِ

خیر خواہی کے بیان میں

قَالَ تَعَالَى:﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ﴾ (حجرات: 10)

ترجمہ: ارشاد خداوندی ہے: ”مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔“

تشریح: مومن آپس میں بھائی ہیں کہ اصل چیز جو مسلمانوں میں مشترک ہے وہ ایمان ہے اس لئے تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اور چونکہ اصل کی پیدائش گاہ رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارک ہے اس اعتبار سے بھی لیا جائے تو آپ ﷺ تمام مومنوں کے باپ اور ازواج مطہرات تمام مسلمانوں کی مائیں ہیں تو اس اعتبار سے بھی تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

یعنی جو ایمان کی جڑ ہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے آتی ہے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اصل ایمان ہے کیونکہ فرمایا گیا کہ تمہارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک تم مجھے اپنے والدین سے، اپنی اولاد سے اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ سمجھو۔ تو اس وجہ سے یہ جو بات ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس اعتبار سے سب کے باپ ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات جو ہیں نا ہم سب کی مائیں ہیں۔

تشریح: اسی طرح ایک روایت میں فرمایا کہ: ”الْمُؤْمِنُونَ كَرَجُلٍ وَاحِدٍ إِنِ اشْتَکٰی عَيْنُهُ اشْتَکٰی کُلُّهُ وَ إِنِ اشْتَکٰی رَأْسُهُ اشْتَکٰی کُلُّهُ. ”سارے مومن ایک آدمی کی طرح ہیں اگر اس کی آنکھ میں کوئی تکلیف ہو تو اس کے تمام اعضاء کو تکلیف ہوتی ہے اور اگر اس کے سر میں درد ہوتا ہے تو بھی اس کے سارے بدن کو تکلیف ہوتی ہے۔“ اس کو شیخ سعدی رحمہ اللہ نے اپنے ان اشعار میں کیا خوب کہا ہے ؎

بنی آدم اعضائے یکدیگرند
چو عضوے بدرد آورد روزگار

کہ در آفرینش زیک گوہر اند
دیگر عضوھا را نماند قرار

اسی طرح سے ایک لمبی حدیث کے آخر میں فرمایا ”وَ كُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا“ آپس میں اللہ کے بندو بھائی بھائی ہو جاؤ۔

مطلب یہ ہے کہ یہ جو بھائی چارہ ہے، یہ ہمارے اندر اسی نسبت سے، ایمان کی نسبت سے ہے۔ اور ہمیں اس بھائی چارے کی لاج رکھنی چاہیے۔ یعنی ایک مسلمان کو اگر تکلیف ہو تو دوسرے مسلمان کو اس کا احساس ہونا چاہیے۔ ایک مسلمان کو ضرورت ہو مدد کی تو اس کی مدد کو لپکنے کے لیے دوسرے مسلمانوں کو آنا چاہیے۔ یہ بنیادی بات ہے۔ تو اللہ جل شانہ ہم سب کو یہ توفیق نصیب فرمائے کہ ہم اپنے مسلمان بھائی بہنوں کی خیر خواہی کریں۔ اور ان کے لیے سوچیں، ان کی بھلائی کے لیے مطلب وہ کریں، بلکہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ان میں سے کوئی سمجھدار نہیں ہوتا۔ تو وہ اس چیز کا اقرار تو کیا، کہ بلکہ مخالفت کرتا ہے۔ تو ایسے لوگوں کے لیے بھی دل سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ ان کو ہدایت عطا فرما دے، ان کو سمجھ عطا فرمائے۔ اور وہ صحیح اس بات کو سمجھ کر صحیح بات کی طرف آ جائیں۔

وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ

اسلامی اخوت اور باہمی خیر خواہی - درسِ ریاضُ الصالحین - پہلا دور