صدقے میں امانت دار ملازم کا اجر اور مالکانہ حقوق کی حقیقت
180 درس نمبر 274 جلد 1، باب 21: بَابٌ فِى التَّعَاوُنِ عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوىٰ : حدیث نمبر
- کسی دوسرے کے مال میں اپنی مرضی چلانا جائز نہیں۔
- سب کچھ اللہ کا ہے، اس لیے صرف اسی سے مانگنا چاہیے۔
- امانت داری اور خوش دلی پر خزانچی کے لیے اللہ کا انعام۔
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
ملازم کو بھی پورا ثواب ملتا ہے
(180) وَ عَنْ أَبِيْ مُوْسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:”الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الْأَمِيْنُ الَّذِيْ يُنْفِذُ مَا أُمِرَ بِهِ فَيُعْطِيْهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِيْ أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ“ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
ترجمہ: ”حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا مسلمان امانت دار خزانچی جو اس چیز کو نافذ کرتا ہے جس کا وہ حکم دیا جاتا ہے اور دل کی خوشی سے اس شخص کو پوری مقدار عطا کرتا ہے جس کو دینے کے لئے اسے کہا گیا ہے اس کو صدقہ کرنے والوں کی (فہرست) میں لکھا جاتا ہے۔“ ایک اور روایت میں ہے کہ وہ دے وہ چیز جس کا اس کو حکم دیا گیا ہے۔ اور ”متصدقین“ کو محدثین نے قاف کے زبر اور نون کے زیر کے ساتھ تثنیہ بھی ضبط کیا ہے اور اس کے برعکس جمع بھی اور دونوں صحیح ہیں۔
تشریح: حصول ثواب کے لئے چار شرطیں ہیں ”الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الْأَمِيْنُ“ مسلمان امانت دار خزانچی اگر کسی کو کچھ دے تو اس کو بھی ثواب ملتا ہے۔ ملا علی قاری فرماتے ہیں۔ اس حدیث میں یہ چار شرطیں لگائی گئی ہیں۔ (1) اِذْنٌ: مالک کی اجازت کے ساتھ ہو۔ (2) فَيُعْطِيْهِ كَامِلًا: جتنی چیز کے دینے کو مالک نے کہا ہے اس میں کمی نہ کرے۔ (3) طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ: خوش دلی کے ساتھ دے۔ (4) فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِيْ أُمِرَ لَهُ: جس کو مالک نے دینے کو کہا ہو اسی کو دے کسی دوسرے فقیر و مسکین کو نہ دے۔
یہاں پر ایک بہت نکتہ زبردست آگیا، اور وہ یہ ہے کہ انسان کسی دوسرے کے مال میں سخاوت نہیں کر سکتا۔ اس میں خیانت بھی نہیں کر سکتا، کیونکہ مال جس کا ہے فیصلہ اسی کا اس میں چلے گا۔ یہ عملِ ملکیت، یہ مطلب ہے کہ اللہ پاک نے حقوق کے لحاظ سے نافذ کروایا ہے۔ ویسے تو انسان کسی بھی چیز کا مالک نہیں، اللہ تعالی ہی مالک ہے، لیکن چونکہ حقوق وابستہ ہیں ایک دوسرے کے ساتھ، تو اس کے لیے ملکیت کی اس کی طرف نسبت کی گئی ہے تاکہ لوگ اپنی طرف سے نہ کہیں۔ مثال کے طور میں آپ کو، مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ نے ایک لطیفہ اس میں بیان کیا ہے ویسے سمجھانے کے لیے۔ لطیفہ باریک بات کو کہتے ہیں۔ تو فرمایا کہ ایک شخص وہ تھے یعنی جبری تھے۔ تو وہ جا کے، وہ اس نے مطلب کسی کے اس سے کھا رہے تھے گنے، گنے چوس رہے تھے، تو مالک جب آگیا، اس نے کہا یہ کیا کر رہا ہے میرے مال سے؟ وہ اس نے کہا دیکھو، میں بھی خدا کا، تو بھی خدا کا، کھیت بھی خدا کا، تو میں اللہ کے کھیت سے میں کھا رہا ہوں، تو اس میں تمہیں کیا، کیا اعتراض ہے؟ وہ مالک بھی بڑا ہوشیار تھا، اس نے کہا اس کے ساتھ بحث کرنا فضول ہے، اس کو practical جواب دینا چاہیے۔ تو اپنے خادم سے کہا اس باندھ لو، تو وہ رسی لے کے آیا اور اس کو باندھ لیا۔ پھر کہتا ہے ڈنڈا لے آؤ، تو مطلب یہ ہے کہ وہ ڈنڈا لے آیا۔ اس کو مارنے لگا تو چیخنے لگا۔ اس نے کہا کیوں چیختے ہو؟ میں بھی خدا کا، تو بھی خدا کا، ڈنڈا بھی خدا کا، تو پھر کیوں چیختے ہو؟ تو اس نے کہا بس ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، مان لیا، مان لیا۔ تو مطلب یہ ہے کہ یہ جو چیز ہوتی ہے، یہ اصل میں اللہ جل شانہ نے مالکانہ حقوق جو دیا ہے، یہ اس نظامِ حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے ہے جو اللہ پاک نے ہمارے درمیان رکھا ہوا ہے۔ تو اس وجہ سے اس کو اس طرف کہا گیا ہے، تو جس کا یہ مالک ہے جو، اس کی اجازت کے بغیر کوئی کسی کو نہیں دے سکتا، وہ دے گا لیکن اس کی مرضی کے مطابق۔ وہ اکثر میں عرض کرتا رہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص خیرات کر رہا ہو، ڈبے اس میں مطلب بنائے ہوں، اور اس کو بتایا گیا ہو کہ جو بھی آئے تو اس کو ایک ایک ڈبہ دیتے جاؤ۔ تو ایک آدمی کہتا ہے کہ میں تو عیال دار آدمی ہوں، میرا ایک ڈبے سے کام نہیں ہوگا، مجھے دو ڈبے عنایت کر دیں۔ تو وہ کہتا ہے نہیں نہیں، وہ دیکھو نا مالک بیٹھا ہوا ہے، ان سے جا کے مانگو۔ اگر وہ مجھے پچاس ڈبوں کا کہہ دے تو میں پچاس دے دوں گا، میرا تو نہیں ہے، اس کا ہے۔ یہاں سے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کا سلسلہ نکلتا ہے، یعنی ہم لوگ اللہ ہی سے مانگیں اور اللہ ہی کی بات کریں کیونکہ سب چیزیں تو اللہ کی ہیں۔ یعنی ہم لوگ یہ اپنی طرف سے کچھ اس میں نہیں کر سکتے۔ تو بہرحال یہ ہے کہ یہ جو چار شرطیں ہیں، اگر ان چار شرطوں کے ساتھ کوئی جو مطلب یعنی خزانچی ہے، وہ مطلب اس میں کوئی کام کرتا ہے ان چار شرطوں کے ساتھ، تو اس کو بھی ثواب ملتا ہے۔ وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ہوگا، یعنی
تشریح: وہ خزانچی بھی دو صدقہ کرنے والوں میں ایک شمار ہوگا۔ یعنی ایک صدقہ کرنے والا مالک ہے دوسرا وہ ملازم جس کے ذریعہ صدقہ اپنی منزل مقصود تک پہنچا۔
تو اللہ جل شانہ نے تو اپنے کرم سے اتنا یعنی مطلب فرمایا کہ جو جس کا مال نہیں ہے، لیکن کھلے دل سے اس کو دے دے، مطلب اس میں حسد نہ ہو، یعنی اور اس طرح مطلب خیانت نہ ہو، تو یہ ساری چیزیں اگر کسی میں ہیں تو اس کو اللہ تعالی پسند فرماتے ہیں، تو اس کو بھی اس پر اجر عطا فرماتے ہیں۔ اللہ جل شانہ ہم سب کو بھی اللہ جل شانہ کے حکم اور مرضی کے مطابق سارے کام کرنے کی توفیق عطا فرما دے، اور ہر گناہ سے اللہ ہمیں محفوظ فرما دے، اور جو گناہ ہو چکے ہیں اس سے اللہ تعالی معاف کر دے، اور توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ