دینی کاموں میں مالی تعاون اور خالص نیت کا اجر
176 درس نمبر 269 جلد 1، باب 20: بَابٌ فِي الدَّلَالَةِ عَلَى خَيْرٍ وَالدُّعَاءِ إِلَى هُدًى أَوْ ضَلَالَةٍ : حدیث نمبر
عذر کے باعث اپنا سامانِ جہاد (یا نیکی) دوسرے کو دینے کی فضیلت
راہِ خدا کے لیے مختص مال کو روکے بغیر خرچ کرنے میں برکت
بدنی و مالی استطاعت (جیسے علم اور مال) کے اشتراک پر دونوں کے لیے اجر
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
جہاد کا ارادہ کر کے بیمار ہونے والے کو بھی اجر ملتا ہے
(176) ﴿وَ عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ فَتًى مِّنْ أَسْلَمَ قَالَ: يَا رَسُوْلَ اللهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: إِنِّيْ اُرِيْدُ الْغَزْوَ وَ لَيْسَ مَعِيْ مَا اَتَجَهَّزُ بِه؟ قَالَ: ائْتِ فُلَانًا قَدْ كَانَ تَجَهَّزَ فَمَرِضَ فَاَتَاهُ فَقَالَ إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرِؤُكَ السَّلَامَ وَ يَقُوْلُ: اَعْطِنِي الَّذِيْ تَجَهَّزْتَ بِهِ فَقَالَ يَا فُلَانَةُ اَعْطِيْهِ الَّذِيْ تَجَهَّزْتُ بِهِ وَ لَا تَحْبِسِيْ مِنْهُ شَيْئًا، فَوَ اللَّهِ لَا تَحْبِسِيْنَ مِنْهُ شَيْئًا فَيُبَارَكَ لَنَا فِيْهِ﴾ (رَوَاهُ مُسْلِمٌ)
ترجمہ: ”حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اسلم قبیلہ کے ایک نوجوان نے عرض کیا یا رسول اللہ میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرے پاس جہاد کا سامان نہیں ہے، آپ ﷺ نے فرمایا فلاں شخص کے ہاں جاؤ اس نے جہاد کا سامان تیار کرلیا تھا مگر وہ بیمار ہوگیا، وہ اس کے پاس گیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ تجھے سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تو نے جو سامان جہاد کے لئے تیار کر رکھا ہے مجھے عنایت کردے، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ جو کچھ سامان تو نے تیار کر رکھا ہے اس کو دے دیجئے اور اس سے کچھ بھی نہ روکئے، اللہ کی قسم! اس سے کچھ بھی نہ روکو گئے اس میں تیرے لئے برکت ہوگی۔“
تشریح: أَنَّ فَتى مِّنْ أَسْلَمَ: قبیلہ اسلم کے ایک نوجوان نے کہا بعض روایات میں اس نوجوان کا نام اسلم بن قصی بن حارثہ آتا ہے۔ ”قَدْ كَانَ تَجَهَّزَ فَمَرِضَ“ اس نے جہاد کا سامان تیار کیا تھا مگر بیمار ہوگیا۔ اس سے علماء استدلال کرتے ہیں کہ کسی شخص نے کسی نیکی کی تیاری پوری کر لی مگر اس نیکی کرنے سے پہلے وہ بیمار یا کسی ایسے عذر میں مبتلا ہوگیا جس بناء پر وہ نیکی نہ کرسکا تو اس نے جو تیاری اپنے لئے کر رکھی ہے تو وہ کسی دوسرے کو دے دے تو ان شاء اللہ اس کو اس عمل پر پورا ثواب ملے گا۔ ”لَا تَحْبِسِيْ مِنْهُ شَيْئًا“ اس میں سے کچھ بھی روک کر نہ رکھنا۔ علماء فرماتے ہیں کہ جس چیز کو آدمی نے اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کی نیت سے رکھا تھا تو اسی میں خرچ کرے کسی اور کام میں اس کو لگاتا ہے تو اب اس میں برکت نہیں ہوتی۔
یعنی جو دل سے نکال لیا کسی اچھے کام کی نیت سے، تو پھر اسی پر اس کو لگانا چاہیے۔ اس میں مطلب دل کو کھلا رکھنا چاہیے، اس میں سے کوئی چیز روکنی نہیں چاہیے۔ یعنی یہ والی بات ہے۔
تخریج حدیث: صحيح مسلم كتاب الامارة (باب فضل اعانة الغازى فى سبيل الله بمركوب وغيره و خلافة فى اهله بخير) و مسند احمد 13159 و ابوداؤد و ابن حبان 4730
یعنی جو کام بھی انسان کرتا ہے، اس کی نیت کے، مراد کے مطابق اس کو اجر ملتا ہے۔ تو جس نے جہاد کی نیت سے کوئی سامان تیار کیا یا کسی اور کام کے لیے جو دین کا شعبہ ہے، اس کے لیے کیا اور پھر وہ اس کو استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ بیمار ہو گیا۔ تو اس صورت میں وہ جو شخص اس کو کر سکتا ہے، اس کو دے کیونکہ اس کے پاس بدنی استطاعت ہے، اس کے پاس مالی استطاعت ہے۔ اور دونوں ضروری ہیں۔ تو بدنی استطاعت والے کو وہ مالی استطاعت دی جائے تو کام ہو جائے گا اور اجر دونوں کو ملے گا۔ یعنی جو کرنے والا ہے اس کو بھی اجر ملے گا اور جو کہ وہ مالی استطاعت provide کرنے والا ہے، وہ بھی، اس کو بھی اس کا اجر ملے گا۔ اللہ جل شانہ، اس میں یہ بات ہے کہ مطلب بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ علماء جیسے ہوتے ہیں، وہ دلائل سے بیان کر سکتے ہیں اور لوگوں میں دین پھیلا سکتے ہیں، لیکن ان کے پاس مال نہیں ہوتا۔ اور مالداروں کے پاس مال ہوتا ہے، ان کے پاس علم نہیں ہوتا۔ تو وہ جو مالدار ہیں، وہ اپنا مال اگر علماء کو دیں اور اس کے ذریعے سے وہ دین کو پھیلائیں، تو ظاہر ہے دونوں کو اجر ملے گا۔ تو یہ گویا کہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا راستہ کھل گیا۔ اللہ تعالی ہم سب کو اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔