اطاعتِ رسول ﷺ اور دخولِ جنت
درس نمبر 240 جلد 1، باب 16: باب فی الامر بالمحافظۃ علی السنۃ وآدابھا، حدیث نمبر: 158
دخولِ جنت کی بشارت اور انکار کرنے والے
حدیث میں لفظِ ”امت“ سے مراد (امتِ اجابت کی وضاحت)
اطاعتِ رسول ﷺ درحقیقت اطاعتِ الٰہی ہے
نافرمانی اور انکار (أَبَى) کی حقیقت
الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَمَّا بَعْدُ۔
فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔
میری اطاعت کرنے والے جنت میں داخل ہوں گے۔
(158) ﴿الثالث: عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ قَالَ: ”كُلُّ أُمَّتِيْ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبَى قِيْلَ: وَمَنْ يَأْبَى يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ؟ قَالَ مَنْ أَطَاعَنِيْ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَ مَنْ عَصَانِيْ فَقَدْ أَبَى“﴾ (رَوَاهُ الْبُخَارِیُّ)
ترجمہ: ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے تمام لوگ جنت میں داخل ہوں گے مگر جس نے انکار کیا، پوچھا گیا یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے جو انکار کرتا ہے؟ فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا۔“
تشریح: سوال: آپ ﷺ کی امت میں تو کفار بھی داخل ہیں ان پر تو جنت حرام ہے۔ جواب: مراد یہاں پر امت اجابت (یعنی مسلمان) ہیں رہے، کفار تو نصوص قرآن اور اجماع سے ان پر جنت حرام ہے۔ ”مَنْ أَطَاعَنِيْ دَخَلَ الْجَنَّةَ“ جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا۔ آپ ﷺ کی اطاعت میں اللہ جل شانہ کی بھی اطاعت ہے۔ جان تم پر نثار کرتا ہوں / میں نہیں جانتا وفا کیا ہے جیسا کہ ارشاد خداوندی ہے: مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَ. ”جس نے رسول اللہ کی اطاعت کی اس نے اللہ جل شانہ کی اطاعت کی۔“ ”وَمَنْ عَصَانِيْ فَقَدْ أَبَى“ ”أَبَى“ سے مراد کافر ہے۔ ایک دوسری روایت میں مزید وضاحت آئی ہے۔ ”لتدخلن الجنة الا من ابی و شرد علی الله شراد البعیر“ کے الفاظ بھی آئے ہیں۔
تخریج حدیث: اخرجه صحيح بخارى كتاب الاعتصام (باب الاقتداء بسنن رسول الله ﷺ).
اللہ پاک ہم سب کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت نصیب فرمائے اور اللہ پاک اس سے ہم پر، ہم سے راضی ہو جائے۔
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔