آخری عشرہ رمضان میں اجر اور تربیت ساتھ ساتھ، اور لیلۃ القدر کو پانے کے تین طریقے

احادیث از خطبات الحکام، خطبہ نمبر 47: شبِ قدر اور اعتکاف کے بیان میں

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، أَمَّا بَعْدُ! فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.

﴿إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ۝ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ۝ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾

وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ﴾

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «الصَّوْمُ جُنَّةٌ»

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «إِذَا كَانَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ نَزَلَ جِبْرِيلُ فِي كَبْكَبَةٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ يُصَلُّونَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ قَائِمٍ أَوْ قَاعِدٍ يَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ»

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ فِي الْمُعْتَكِفِ: «هُوَ يَعْتَكِفُ الذُّنُوبَ، وَيُجْرَى لَهُ مِنَ الْحَسَنَاتِ كَعَامِلِ الْحَسَنَاتِ كُلِّهَا»

وَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ»

وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: «مَنْ شَهِدَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي جَمَاعَةٍ فَقَدْ أَخَذَ بِحَظِّهِ مِنْهَا». صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ وَصَدَقَ رَسُولُهُ النَّبِيُّ الْكَرِيمُ.

معزز خواتین و حضرات! اللہ پاک کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ پاک نے ہمیں پھر سے ایک انتہائی مبارک مہینہ عطا فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ نصیب فرماتے رہیں۔ اور پھر اس میں جو انتہائی مبارک لمحات ہیں، یعنی آخری عشرہ، مبارک دن ہیں، راتیں ہیں، وہ بھی الحمدللہ بہت قریب ہے۔

اللہ جل شانہٗ تو دینا چاہتے ہیں، لیکن لینے والا کوئی ہو۔ اللہ جل شانہٗ نے جو وعدے فرمائے ہیں وہ کبھی بھی اپنے وعدوں کے خلاف نہیں فرماتے۔ البتہ انسان کے ساتھ کچھ نفس و شیطان کے سلسلے لگے ہوئے ہیں، وہ بعض دفعہ سمجھ بوجھ کر بھی کوئی صحیح قدم نہیں اٹھا پاتا۔ جانتا ہے کہ میں غلط کر رہا ہوں، پھر بھی کر رہا ہوتا ہے۔ جانتا ہے کہ میرا فائدہ اس میں ہے، لیکن اس کو نہیں حاصل کرتا، اور کڑھتا ہے۔ اور بعض دفعہ کڑھتا بھی ہے، لیکن اس کا کڑھنا اس کو عمل پہ آمادہ نہیں کرتا۔

تو اس کے اندر کچھ حقائق ہیں۔ اس سے انکار ممکن نہیں ہے۔ تو ان چیزوں پر قابو پا کر، اللہ پاک کے دیے ہوئے، بتائے عمل کیے ہوئے وعدوں کے مطابق، اللہ پاک سے لینے کے جو نظام ہیں، ان سے زیادہ حد سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یعنی یہ بات اگر ہم کہہ سکیں تو شاید آسانی کے ساتھ بات سمجھ میں آجائے گی۔ تو ان رکاوٹوں پر قابو پانا یہ کیا چیز ہے؟ یہ تربیت ہے۔ اور پھر ان چیزوں سے فائدہ اٹھانا، یہ تربیت کا ثمرہ ہے۔

تو عقل کو متوجہ کرنے کے لیے جو فضائل ہیں، یعنی گویا کہ جو وعدے ہیں اللہ تعالیٰ کے اور اللہ پاک کے رسول ﷺ کے جو یعنی خبریں ہیں، ان سے انسان راستہ متعین کرتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ اور پھر ان قوتوں پر قابو پانے کے بعد جو برائی کی طرف لے جاتی ہیں، پھر ان چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پوری زندگی، پوری زندگی میں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ لیکن اللہ پاک نے کچھ ایسے لمحات بھی عطا فرمائے ہوتے ہیں کہ دونوں چیزیں ساتھ ساتھ ہو سکتی ہیں۔ اور یہی رمضان شریف کا مہینہ ہے اور بالخصوص آخری عشرہ ہے۔ کہ اس میں انہی اعمال کے ذریعے سے، جس سے آپ کو قرب حاصل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا، اسی کے ذریعے سے ہی آپ اپنے نفس کو بھی قابو کر لیتے ہیں، اپنے دل کو بھی صاف کر لیتے ہیں، اور اللہ پاک کا قرب بھی حاصل کر لیتے ہیں۔ یقیناً یہ بہت بڑا موقع ہوتا ہے۔

اب جیسے میں نے ابھی قرآن پاک کی ایک آیت پڑھی ہے، بلکہ ایک سورت پڑھی ہے: ﴿إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ۝ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ۝ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾ بے شک ہم نے نازل کیا قرآن کو لیلۃ القدر میں، اور تمہیں کیا پتہ لیلۃ القدر کیا چیز ہے؟ لیلۃ القدر تو ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔ اور جس میں فرشتے اترتے ہیں۔ تو یہ جو بات ہے، مطلب یہ چیز سورہ قدر کی، یہ لیلۃ القدر میں ہے۔ اور لیلۃ القدر رمضان شریف میں ہے۔ کیونکہ فرمایا: ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾۔ رمضان شریف وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا۔ تو یہ دونوں باتیں جب مل جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ لیلۃ القدر رمضان شریف میں ہے۔

تو اب پورے رمضان شریف کو قرآن کے انوارات کو تقسیم کرنے کا ذریعہ بنایا گیا ہے، محل بنایا گیا ہے۔ لیکن لیلۃ القدر اس کا خاص محل ہے۔ اس لیے مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پورا رمضان شریف ایک پوست کی طرح ہے اور لیلۃ القدر اس کی گری ہے۔ تو اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اب لوگ کہتے ہیں جب ہم کہتے ہیں نا کہ اس کو حاصل کیا جائے، تو لوگوں میں مشہور جو باتیں ہیں، وہ اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں لوگ کہ کیسے؟ یہ تو ہر ایک چاہتا ہے کہ مجھے حاصل ہو تو پھر ہر ایک کو تو حاصل نہیں ہوتا۔ تو یہ تو ہم بھی مانتے ہیں کہ ہاں ہر ایک کو حاصل نہیں ہوتا۔ لیکن اگر ہم ان لوگوں کو صرف مدنظر رکھیں جو لیلۃ القدر پانا چاہتے ہیں، جو نہیں پانا چاہتے ان کو تو کبھی نہیں ملے گا۔ جو لیلۃ القدر پانا چاہتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ان شاء اللہ ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس میں آپ ان شاء اللہ ضرور اس کو پا لیں گے۔ ظاہر ہے ہم نے ان لوگوں کی بات نہیں کی جو پانا ہی نہیں چاہتے، ان کی بات تو ہم نے کری ہی نہیں۔ لیکن جو پانا چاہتے ہیں، اس کے لیے کوشش محنت کرنا چاہتے ہیں، تو طریقہ ہم بتا دیں گے، ان شاء اللہ ضرور بالضرور ان شاء اللہ لیلۃ القدر ملے گا۔

تو اس کا طریقہ کیا ہے؟ بھئی سب سے پہلے تو حساب لگا لو کہ لیلۃ القدر کا امکان کہاں ہے۔ تو ظاہر ہے میں اور آپ تو یہ باتیں، اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتے، ہمیں تو قرآن سے اور حدیث سے معلوم کرنا پڑے گا کیونکہ یہ تو اوپر سے خبر آ رہی ہے۔ تو یہ آپ ﷺ نے جو ابھی حدیث شریف ہم نے تلاوت کی ہے، آپ ﷺ کی، اس میں فرماتے ہیں کہ لیلۃ القدر کو اواخر رمضان میں تلاش کرو، آخری عشرے میں تلاش کرو۔ تو پتہ چلا کہ آخری عشرے میں ہے۔ پتہ چل گیا نا۔ اب یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ طاق راتوں میں تلاش کرو، یعنی زیادہ تر مطلب امکان اس کا طاق راتوں میں ہے۔ تو یہ بھی بات ہے۔

اب لیلۃ القدر کیا ہے؟ یہ بھی ذرا سمجھنے کی بات ہے۔ عوامی بات جو مشہور ہے وہ یہ ہے کہ لیلۃ القدر ایک لمحہ ہے، کوئی روشنی پھوٹتی ہے، ہر ایک کو نظر بھی نہیں آتی، لہٰذا ہر ایک کو نہیں ملتی۔ گویا کہ ان کا خیال ہے کہ جس کو روشنی نظر آئی یا جس کو وہ نشانی نظر آئی، اس کو مل گیا کسی اور کو نہیں ملا۔ اول تو یہ بات ہی غلط ہے۔ لیلۃ القدر زمان ہے۔ زمان سے مراد وقت ہے۔ اور وقت کا تعلق دیکھنے کے ساتھ نہیں ہوتا۔

مثال کے طور پر ایک شخص ہے، وہ روزانہ مغرب کی نماز اور عشاء کی نماز regularly تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ وہ پڑھتا ہے۔ تو سب سے آسان بات سمجھنے کے لحاظ سے میں عرض کروں گا کہ پورے سال اگر وہ پڑھتا ہے تو اس میں لیلۃ القدر آئے گا یا نہیں آئے گا؟ مطلب لیلۃ القدر تو اس میں آ ہی جائے گا نا چاہے وہ اس کو پتہ نہیں ہے، لیکن اس میں لیلۃ القدر تو شامل ہے۔ تو اس کی یہ دو نمازیں تو لیلۃ القدر میں آ گئیں نا۔ اور یہ بات ہے کہ لیلۃ القدر میں جو فرض اعمال ہیں وہ صرف یہی ہیں۔ صرف یہی ہیں۔ مطلب یہ کہ پوری رات میں صرف فرض اعمال صرف یہ دو ہیں، دو نمازیں ہیں۔ ہاں، جو کرنے والے اعمال ہیں ان میں یہ ہیں۔ جو بچنے والے اعمال ہیں ان میں بہت سارے ہیں۔

یعنی گناہ سے بچنا بھی تو فرض ہے نا۔ تو جو شخص ہر رات میں اپنے آپ کو گناہ سے بچاتا ہے اور یہ دو نمازیں پڑھتا ہے تو اس کے فرائض پورے ہیں۔ لہٰذا اگر اس نے پورے سال اس طرح کیا ہے تو اس کو confirm بات ہے کہ لیلۃ القدر مل گیا۔ یعنی یہ چیزیں تو لیلۃ القدر میں آ گئیں۔ ضائع کچھ بھی نہیں ہوا، اور ماشاءاللہ آیا بہت کچھ۔

ایک تو یہ بات سمجھ میں آئی۔ اب ذرا تھوڑا سا آسانی کے لحاظ سے ہم کہتے ہیں اچھا بھئی پورا سال نہیں، لیکن ایک مہینہ رمضان شریف کا اگر کسی نے کیا ہے۔ تو چونکہ رمضان شریف کے بارے میں ہے کہ لیلۃ القدر رمضان شریف میں ہے، لہٰذا رمضان شریف میں اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو اس کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں اس کو لیلۃ القدر ملا ہے۔ اور چونکہ آخری عشرے کے بارے میں فرمایا جاتا ہے، تو اس کو تو بہت زیادہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کو تو ملا ہے اگر کوئی اس طرح کر سکے۔ اور پھر اس کے بعد طاق راتوں میں کیا تو ماشاءاللہ اور بھی زیادہ مطلب ہے۔

تو اس کا مطلب ہے کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ بھئی to be on safe side، جو آخری عشرے کی ساری نمازیں ہیں وہ باقاعدہ اہتمام کے ساتھ، تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ مرد حضرات پڑھیں، اور جو عورتیں ہیں وہ اول وقت میں صحیح طریقے سے پڑھیں نماز کو، تو ماشاءاللہ ان کو لیلۃ القدر کا بہت بڑا حصہ حاصل ہو جائے گا، اور گناہ سے بچیں۔ تاکہ کچھ ضائع نہ ہو۔

گناہ سے بچنا کیا ہے؟ بھئی گناہ سے بچنے کی چیزوں سے بچو، مثلاً ایسی محفلوں سے بچو جس میں محسوس ہوتا ہے کہ انسان جھوٹ بول سکتا ہے، غیبت کر سکتا ہے، چغلی کر سکتا ہے، یہ ان محفلوں سے بچو تو بچ جاؤ گے۔ ہمارے ایک بزرگ تھے، اب فوت ہو گئے ہیں، ان کی ایک خوبی تھی کہ وہ غیبت نہیں سنا کرتے تھے۔ مثال کے طور پر اگر ان کے ساتھ آپ باتیں کر رہے ہو، درمیان میں آپ نے کسی اور کی بات کی، غیبت کی صورت میں، تو خاموشی کے ساتھ وہ تسبیح ان کے ہاتھ میں ہوتی، تسبیح کر رہے ہوتے تھے، بس اٹھ کے کسی اور جگہ چلے جاتے۔ اس کے ساتھ بحث وغیرہ نہیں کرتے تھے کہ تو کیا کر رہا ہے، کیا نہیں، بس اٹھ کے جو ہے نا دوسری جگہ چلے جاتے اور بات ہی چھوڑ دیتے۔ یہ ماشاءاللہ ان کی بڑی اچھی عادت تھی۔ اللہ نے ان کو بڑی اچھی موت عطا فرمائی۔

مطلب میرا یہ ہے کہ یہ، یہ ایک طریقہ کار ہے کہ ایسی محفلوں سے بچو جس میں گناہ کے امکانات ہوتے ہیں۔ دیکھو کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں، کہتے ہیں ان کو تلاش کرو۔ فائدہ کی ہوتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں نا کہ جب جنت کی چراگاہوں میں پہنچو تو خوب چرو۔ پوچھا گیا کہ وہ کون سی، جنت کی چراگاہیں کون سی ہیں؟ فرمایا ذکر کی محافل، ذکر کے حلقے۔ اب ذکر کے حلقے میں جاؤ، تو ذکر کرو تو آپ کو ماشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ اور جو گناہ کی محافل ہیں، ان سے بچو۔ گناہ کی محفلوں سے بچو۔ تاکہ انسان کو نقصان نہ ہو۔ تو یہ بات میں عرض کر رہا ہوں کہ ایک تو یہ بات کر لو۔

پھر اس کے بعد نفلوں کی باری آتی ہے۔ فرض کی میں نے بات کر لی نا مکمل۔ اب ان شاء اللہ سنت اور نفلوں کی بات آتی ہے۔ بھئی دیکھیں، آپ کھانا تو کھائیں گے نا، رمضان شریف ہے نا، رات کو ہی کھانا کھاتے ہیں نا۔ سنت طریقے پہ کھاؤ۔ تو آپ کا سنت پہ عمل ہو گیا۔ سنت نمازوں کو اہتمام کے ساتھ پڑھو، سنت پہ عمل ہو گیا۔ بیت الخلاء جانا پڑ گیا، سنت کے مطابق چلو، باہر آنا ہے، سنت کے مطابق باہر آؤ۔ ہاں جی، وضو کرنا ہے، سنت کے مطابق کرو۔ نماز پڑھو تو



بالکل اس میں سنتوں کا، مستحبات کا خیال رکھو۔ ماشاءاللہ آپ کے پاس بڑے دروازے ہیں۔ تو آپ سنتوں پر ماشاءاللہ عمل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کا additional فائدہ ہے۔

مستحبات۔ مستحبات کا مطلب کیا ہے؟ اب دیکھو آپ خاموش بیٹھے ہیں، پھر بھی آپ کو کوئی نقصان نہیں۔ لیکن آپ ذکر کر رہے ہیں تو فائدہ ہے۔ تو مستحب ہے، ذکر مطلب جو ہے نا ویسے جو لسانی ذکر ہے، یہ مستحب ہی ہے۔ تو اب یہ ہے کہ آپ ذکر کر لو، درود شریف پڑھو، استغفار کرو، دعائیں کرو، قرآن پاک کی تلاوت کرو، نوافل پڑھو، یہ سب مستحبات میں آتے ہیں۔ اب ان مستحبات سے ماشاءاللہ اپنی رات کو مزین کر لو۔ تو سبحان اللہ ماشاءاللہ آپ کو کتنا مل گیا۔

بھئی ایک بات یاد رکھنا کہ دنیا کے کام میں fatigue تو ہوتا ہے، مثلاً کوئی job کر رہا ہے، کوئی plumber ہے، کوئی carpenter ہے، کوئی دکاندار ہے، کوئی استاد ہے، جو بھی ہے، محنت تو کرتا ہے تو تھک بھی جاتا ہے۔ لیکن اس تھکاوٹ کا اس کے پاس کوئی علاج نہیں ہے سوائے آرام کرنے کے۔ تھکتا تو ہے نا، بس صرف اس کو ایک تصور ہے کہ مجھے اتنے پیسے مل رہے ہیں۔ بس اس کے ذریعے سے اس کو ایک تسلی ہے لہٰذا وہ کام کر رہا ہے۔ لیکن وہ عمل اس کو کوئی آرام نہیں پہنچاتا، اطمینان نہیں پہنچاتا۔ مطلب گویا کہ آپ اس کو کہہ سکتے ہو عقلی اطمینان تو اس کو ہو سکتا ہے، قلبی اطمینان اس کو نہیں ہو سکتا۔

لیکن یہ جو مستحبات کا اعمال ہے، اس میں عقلی اطمینان بھی نصیب ہوتا ہے اور قلبی اطمینان بھی نصیب ہوتا ہے۔ عقلی تو اس لیے کہ آپ کو اللہ پاک کے وعدوں پر یقین ہے اور جو اعمال آپ کر رہے ہیں تو اس کے بارے میں اللہ پاک نے جو وعدے فرمائے ہیں وہ آپ کو ملیں گے ان شاء اللہ۔ اللہ پاک تو دینا چاہتا ہے، لہٰذا آپ کو عقلی اطمینان ہے کہ میں نماز پڑھوں، نوافل پڑھوں تو آپ کو یہ فائدہ ہوگا، میں تلاوت کروں تو آپ کو یہ فائدہ ہوگا، ذکر کروں تو یہ فائدہ ہوگا، استغفار کروں تو یہ فائدہ ہوگا، درود شریف پڑھوں تو یہ فائدہ ہوگا۔ دعائیں کروں تو یہ فائدہ ہوگا، یہ آپ کا عقلی اطمینان ہے۔ اور ساتھ ساتھ قلبی اطمینان بھی ہے۔ یہ سبحان اللہ ان اعمال میں ہے: ﴿أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ﴾۔ آگاہ ہو جاؤ، دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان ہو جاتا ہے۔

تو اب دیکھو ماشاءاللہ دو اطمینان آپ کو حاصل ہو گئے۔ اور اگر تیسرا اطمینان بھی آپ کو حاصل ہو گیا تو سبحان اللہ پھر تو مزے ہی مزے ہیں۔ اور وہ نفس کا اطمینان ہے۔ لیکن وہ تو کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے۔ ہاں جی، نفسِ مطمئنہ جس کو کہتے ہیں، اس کے لیے تو محنت ہے۔ لیکن کم از کم تین میں آپ کو دو حاصل ہو جاتے ہیں۔ اور تیسرے کی مشقت آپ برداشت کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ یہ نفس کی مشقت آپ برداشت کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اگرچہ وہ اطمینان ابھی حاصل نہیں ہے، لیکن آپ کو اس عقلی اور قلبی اطمینان کی برکت سے یہ مشقت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

تو ماشاءاللہ اب یہ بات ہے کہ آپ یعنی جو کام کر رہے ہیں، تو آپ بے شک آپ کو وہی طبعی طور پہ تھکاوٹ آ رہا ہے۔ لیکن قلبی طور پر، عقلی طور پر، آپ کو ماشاءاللہ satisfy کر رہا ہے۔ تو لہٰذا دنیا کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔ دنیا کی مشقت کے مقابلے میں یہ زیادہ آسان ہے۔ کیونکہ دنیا کی مشقت میں آپ کے پاس صرف عقلی تسلی ہے، قلبی نہیں ہے۔ ہاں جی؟ تو یہ اصل میں عرض کر رہا ہوں کہ یہ جو ہے نا، یہ چیزیں ہمیں ماشاءاللہ ان ایام کے اندر، ان راتوں کے اندر مطلب یعنی وہ کرنا چاہیے۔

بہرحال، میرا مطلب صرف یہی ہے کہ یہ راتیں تو آ ہی رہی ہیں الحمدللہ۔ آج رات سے اعتکاف شروع ہو رہا ہے ان شاء اللہ۔ آج رات سے شروع ہو گیا۔ تو اب آنے والی راتیں اکیسویں ہیں، طاق راتیں ہیں۔ بے شک ہم چونکہ یہاں سے جائیں گے تو تھکاوٹ بھی ہوگی، سب کچھ ہوگا، لیکن وہی قلبی اور عقلی اس کو سامنے رکھ کر، اپنی اس تھکاوٹ کو bypass کروانا ہے اور عمل کرنا ہے۔ اس سے پھر ان شاء اللہ جو روشنی ملے گی، اور جو مطلب تسلی ملے گی، اطمینان ملے گا، وہ ان شاء اللہ compensation کر لے گا، پھر کل فجر کے بعد سو جانا، مطلب یعنی وہ نماز کے بعد اشراق کے بعد سو جانا۔ تو تھکاوٹ بھی دور ہو جائے گی ان شاء اللہ۔

پھر ترتیب بدل لیں۔ اب آپ کا دن رات ہے اور رات دن ہے۔ یعنی دن میں آپ نے آرام کرنا ہے اور رات میں کام کرنا ہے۔ کیونکہ دن کا جو کام ہے وہ آپ کا سوتے سوتے بھی ہو جاتا ہے۔ اور کیا ہے، روزہ ہے؟ اور بے شک آپ سو بھی رہے ہو تو روزہ تو اچھی طرح گزرے گا نا مطلب، ظاہر ہے آپ کو تو کوئی اس سے کچھ کرنا تو نہیں پڑ رہا۔ تو گویا کہ آپ کو دونوں فائدے اس میں ہوتے ہیں، اگر آپ سوتے ہیں دن کو، تو آپ کو ماشاءاللہ آرام بھی ملتا ہے، اور ساتھ ساتھ یہ ہے کہ مطلب جو ہے نا وہ روزہ بھی آپ کا بہت اچھی طرح گزرتا ہے، اور ساتھ یہ ہے کہ گناہوں سے بھی بچنے کی توفیق ہو جاتی ہے، ہاں جی، کیونکہ زیادہ تر گناہ تو دن میں ہوتے ہیں، لوگوں سے، لوگوں سے ملنا جلنا ہوتا ہے اس طرح، تو اس سے بچت ہو جائے گی۔ اور الحمدللہ رات کے لیے آپ کے اندر طاقت آ جائے گی۔ تو رات کو کام کرنا ہے۔ کام کرنا ہے خوب۔ تو قرآن پاک کی تلاوت۔

جو حضرات اعتکاف میں ہوں گے ان کی تو خوش قسمتی ہے کہ وہ تو وہاں پر ان شاء اللہ تراویح بھی پڑھیں گے۔ اور تراویح میں قرآن پاک جہاں زیادہ پڑھا جا رہا ہوگا، تو وہ تو اور بھی خوش قسمت ہیں۔ تو اس سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ ہاں جی۔ بہت بڑے ماشاءاللہ، یعنی وہ جو ہے نا، وہ یعنی ذریعہ ہے کمانے کا۔ تو ان شاء اللہ جن کو بھی یہ نصیب ہے اس کو، خوش قسمت ہیں۔ اور اپنی اس خوش قسمتی کو cash کرنا چاہیے۔ یعنی خوش قسمت بننے کا امکان تو سب کا ہے نا، یعنی سب لوگ یہ کر سکتے ہیں۔ لیکن جو کیا، اس نے cash کر لیا۔ تو اس کو cash کرنا چاہیے۔

بس اب ہمارے پاس گویا کہ دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ ہے اعتکاف کر کے، ان چیزوں کے حاصل کرنے کو اور آسان کر دیا جائے۔ اور دوسرا طریقہ ہے، اعتکاف اگر نہیں ہو سکتا تو کم از کم اعتکاف والوں کے اعمال جو ہیں، وہ اپنی جگہ پہ انسان کرنے شروع کر لے تو جتنا بھی ہو جائے تو اس میں اتنا فائدہ ہے۔ مطلب وہ دو نمازیں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ اس کا اہتمام، سنتوں کا اہتمام، گناہوں سے بچنے کا اہتمام، ہاں جی، اور تلاوت اور ذکر اذکار، درود شریف، استغفار، دعائیں، یہ ماشاءاللہ اپنے گھر میں کر لو۔ تو ماشاءاللہ آپ کو، اگر مسجد کھلی ہو تو مسجد میں جا کے کر لو، بے شک پھر آ جانا۔ لیکن یہ بات ہے کہ ضائع نہ ہو۔ ٹھیک ہے اعتکاف تو ایک مسلسل عمل ہے تسلسل کے ساتھ ہے۔ لیکن یہ مسلسل تو نہیں ہے، لیکن جتنا ہے اس سے تو فائدہ اٹھاؤ۔

[وقفه / دعا] لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ... اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ... رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ... وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ... سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ... وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔

میں عرض کر رہا تھا کہ دو صورتیں میں نے بتا دی ہیں۔ ایک تو اعتکاف والا طریقہ ہے جو آسان ہے۔ کیونکہ اس میں انسان بالکل یکسو ہو جاتا ہے۔ اور، اور کچھ کرنے کی ان کو کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ کیونکہ اس میں یہاں پر ماشاءاللہ ایک بڑی زبردست حدیث شریف اس سلسلے میں ابھی ہم نے تلاوت کی ہے، کہ فرماتے ہیں کہ جو مطلب انسان اعتکاف کرتا ہے تو وہ جو نیک اعمال کر سکتا ہے، اعتکاف کی وجہ سے اس سے رکا ہوا ہے، اس کا ثواب اس کو مفت میں ملے گا۔ باقی لوگوں کو عمل کرنے سے ملے گا، ان کو مفت میں ملے گا۔ تو ایک تو ماشاءاللہ یہ گویا کہ زبردست قسم کی گارنٹی ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ ماشاءاللہ برائیوں سے بھی بچے گا، اور نیک ماحول میں رہے گا، اور اعمال کرنے کی توفیق زیادہ ہوگی۔ تو اس لحاظ سے مطلب ایک طریقہ تو، ایک اعتکاف کیا جائے، سب سے آسان طریقہ اس کو کمانے کا تو یہ ہے۔

اور دوسرا طریقہ نسبتاً مشکل ہے، لیکن کرنے والوں کو مل جاتا ہے، جو چاہتے ہیں کہ کر لیں ان کو مل جاتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ جو اعمال اعتکاف میں انسان کرتا ہے، وہ اعمال انسان اپنی جگہ پہ کر لے۔ مطلب تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنا باقاعدگی کے ساتھ مردوں کا، اور عورتوں کا اپنی جگہ پہ ماشاءاللہ اول وقت میں پڑھنا، اور ساتھ یہ بات ہے کہ جو سنتیں مطلب ہیں وہ ان کے اوپر، ان کو عمل میں لانا، جو روزمرہ کی سنتیں ہیں، اور جو سنت نمازیں ہیں وہ بھی۔ اور ساتھ یہ والی بات ہے کہ برائیوں سے بچنا۔ برائیوں سے بچنا کا مطلب، دیکھیں نا مثال کے طور پر آپ مسجد سے جا رہے ہیں، مسجد جا رہے ہیں، تو راستے چلتے چلتے ہوئے اکیلے جائیں اور ذکر کرتے ہوئے جائیں۔ مل کے آج کل جانا مشکل ہے، کیونکہ مل کر جانے میں انسان خواہ مخواہ باتیں شروع کر لیتا ہے، اور اپنا وقت ضائع کرتا ہے، یہ بالکل میں نے دیکھا ہے، بہت کم لوگ ہیں جو کہ مطلب ظاہر ہے اس سے بچ سکتے ہیں۔ اور باتیں پھر ہماری کیا ہوتی ہیں، درمیان میں خوامخواہ کوئی غیبت آ جاتی ہے، کوئی دعویٰ آ جاتا ہے، کوئی اور چیز آ جاتی ہے۔ تو آدمی مطلب بچے، اور اکیلے جائیں اور ذکر کرتے ہوئے جائیں اور جس وقت گھر آنا چاہیں تو اکیلے آئیں اور ذکر کرتے ہوئے آئیں۔

اور گھر کے اندر بھی اگر کوئی کام شام ہو تو بے شک کریں لیکن اپنی زبان کو ذکر سے تر رکھیں۔ رطب اللسان والی حدیث پر مطلب یعنی انسان عمل کر لے۔ تو یہ ماشاءاللہ ہو سکتا ہے۔ اور یہ بات ہے کہ سحری میں اہتمام کے ساتھ تہجد کی نماز پڑھنے کی کوشش کیا کریں، اور ساتھ یہ ہے کہ ماشاءاللہ قرآن پاک کی تلاوت کا اور ذکر کا اور درود شریف کا اور استغفار کا، اور اس کا جو ہے نا ایک طریقہ کار بنا دیں، ایک معمول ہوتا ہے ایک طریقہ کار ہوتا ہے، معمول تو روزانہ کا ہوتا ہے وہ جو عمومی طور پر ہوتا ہے، طریقہ کار اس میں یہ بات ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ ذکر کیسے کر سکتا ہوں، میں زیادہ سے زیادہ تلاوت کیسے کر سکتا ہوں، میں زیادہ سے زیادہ استغفار کیسے کر سکتا ہوں؟ تو اس کے لیے جیسے میں نے طریقہ بتایا ہے کہ بدل بدل کے کرو۔ یعنی پہلے ذکر کر لو 500 مرتبہ، پہلے نفل پڑھ لو 4 رکعات، پھر اس کے بعد، مثال عرض کر رہا ہوں، اور مطلب یہ ہے کہ آپ پھر آدھا پارہ تلاوت کر لو، پھر اس کے بعد 500 مرتبہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ پڑھ لو، 500 مرتبہ استغفار پڑھ لو، 500 مرتبہ درود شریف پڑھ لو، پھر دعائیں کر لو، ہاں جی، پھر اس کے بعد ریپیٹ کرنا شروع کر لو، اسی طریقے سے کرتے کرتے جتنا اللہ نے مقدر فرمایا آپ کے لیے، اس کو حاصل کرو۔

تو دوسرا طریقہ تو یہ ہے۔ اور تیسرا طریقہ یہ ہے کہ کم از کم گناہ سے تو بچنے کی کوشش کرو، گناہ سے تو بچو نا کم از کم۔ فرائض پورے کر لو جو کہ بہت ضروری ہیں۔ تو یہ ہے کہ فرض نماز تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ پڑھ کے سنتیں جو آنے جانے کی ہیں اس پر عمل کر کے سو جاؤ۔ اور سحری کے وقت اٹھ کے تہجد کی نماز پڑھ لو، تاکہ گناہوں سے تو بچ جاؤ۔ یہ نہیں کہ discussion شروع کر لو political اور، یا کوئی اور غیبت کی باتیں شروع ہو جائیں، یا کوئی اور بات ہے، Television پہ بیٹھ گیا، یا کوئی Mobile کے ساتھ کھیلنے لگا، یہ، ان چیزوں سے تو کم از کم بچ جاؤ نا۔ سو جاؤ پھر آرام کر لو، صبح اٹھ جاؤ اور مطلب سحری، مطلب سحری کر لو اس سے پہلے تہجد پڑھ لو یا بعد میں پڑھ لو، لیکن بہرحال اس طریقے۔

تو تین طریقے میں نے عرض کر لیے ہیں، ان تین طریقوں میں سے جو طریقہ آپ اپنے لیے سمجھتے ہیں کہ میں کر سکتا ہوں تو اس پر عمل کر لو۔ اور کوشش کر لو کہ best کو لے لو۔ کوشش کر لو کہ best کو لے لو۔ اور کنجی بھی آپ کے ہاتھ میں ہے، مطلب ظاہر ہے کوئی اور تو نہیں ہے۔ تو ماشاءاللہ آپ ان شاء اللہ، ان شاء اللہ اس کے جملہ برکات حاصل کر سکتے ہیں جتنا کہ آپ کی کوشش ہوگی۔ اللہ جل شانہٗ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اور ایک اعلان سن لیجیے گا، اور یہ بات ہے کہ ارادہ تو ہمارا تھا کہ ان شاء اللہ، ہمارا ارادہ تو یہ تھا کہ خواتین کا ایک جوڑ رکھیں گے آخری عشرے سے پہلے۔ چونکہ جوڑ ہمارے اتوار کو ہوتے ہیں تو یہ اتوار ہمارا تو الحمدللہ مدینہ منورہ میں تھا۔ تو لہٰذا مطلب جو ہے نا، وہ تو نہیں ہو سکا۔ اب ہمارا خیال ہے کہ جو پرسوں اتوار آ رہا ہے، اس پہ online خواتین کا جوڑ کرائیں گے۔ کیونکہ یہاں پر آنے کے لیے تو انتظام ظاہری نہیں ہے کیونکہ ہم تو ادھر نہیں ہوں گے۔ تو online خواتین کا جوڑ کرا دیں گے کہ کم از کم ان کو باقی طاق راتیں اور باقی جو اعمال ہیں، وہ کم از کم ان کے بارے میں ان کو فضائل کا پتہ چل جائے، مسائل کا پتہ چل جائے، اور اس کو کرنا ان کے لیے آسان ہو جائے۔ تو اس کے لیے جو ہے نا، مطلب یہ ہے کہ ان شاء اللہ ہمارا یہ ہے۔

اور خواتین سے میری گزارش ہے کہ اگر دو خواتین ہیں، تین خواتین ہیں گھر میں، تو کوئی ایک جو ہے نا اپنے آپ کو اعتکاف کے لیے فارغ کر دے۔ اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ باقیوں کو خدمت کا موقع مل جائے گا، ان کو اعتکاف کا موقع مل جائے گا اور خواتین کا اعتکاف آسان بھی ہے۔ آسان اس لیے ہے کہ اپنے گھر میں ہے۔ اپنے گھر میں کسی جگہ کو وہ اپنی مسجد سمجھیں، مسجد بنا لیں اور وہیں پر کھانا کھائیں، وہیں پر سوئیں، وہیں پر تلاوت کریں، وہیں پر نمازیں پڑھیں، وہیں پر۔ اور زیادہ مطلب یہ ہے کہ ضروریات جو اصلی ہیں، ان کے لیے باہر نکلنا جو ہوتا ہے، وہ ان کے لیے باہر نکلا کریں، مطلب یہ ہے کہ بیت الخلاء کے لیے، وضو استنجاء کے لیے وہ باہر نکلا کریں، باقی وقت ادھر ہی گزاریں۔ تو ان شاء اللہ العزیز یہ بات ان کے لیے بہت زیادہ اچھی ہوگی۔ یہ اگرچہ ہم اس جوڑ میں بھی یہ بات آئے گی لیکن پھر تو موقع گزر گیا ہوگا، کیونکہ اعتکاف تو آج شروع ہونا ہے۔ تو اس وجہ سے یہ بات تو میں نے آج کر لی۔ لیکن اس کے بعد تفصیلات اس کی، کہ کیسے ہو، کیا نہیں ہو، کیا کچھ ہو، تو اس کے بارے میں ان شاء اللہ جوڑ میں بتا دیا جائے گا۔

وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔


تجزیہ اور خلاصہ:

بمقام: خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ، راولپنڈی (www.tazkia.org)

سب سے جامع عنوان: شبِ قدر کی فضیلت اور اسے پانے کے تین آسان و مجرب طریقے متبادل عنوان: رمضان کا آخری عشرہ، اعتکاف کی اہمیت اور روحانی تربیت

اہم موضوعات:

رمضان المبارک کے آخری عشرے اور شبِ قدر کی بے پناہ فضیلت۔

لیلۃ القدر کا حقیقی مفہوم (وقت اور زمان) اور اس میں فرائض، سنتوں اور مستحبات کی اہمیت۔

شبِ قدر کو پانے کے لیے تین مختلف درجوں کے اعمال اور ان کی تفصیل۔

اعتکاف کی اہمیت، اس کے فوائد اور معتکف کے لیے اللہ کی طرف سے بغیر عمل کے ثواب کی بشارت۔

دنیاوی تکان (Fatigue) کے مقابلے میں ذکر اور عبادات کے ذریعے ملنے والا عقلی اور قلبی اطمینان۔

گناہوں (غیبت، بحث و مباحثے، فضول مصروفیات) سے بچنے اور یکسوئی کے ساتھ ذکرِ الٰہی کرنے کی تاکید۔

خواتین کے لیے گھر میں اعتکاف کا آسان طریقہ اور مستورات کے آن لائن جوڑ کا اعلان۔

خلاصہ: اس بیان میں حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم نے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور خصوصی طور پر شبِ قدر کی اہمیت پر تفصیلی اور اصلاحی گفتگو فرمائی ہے۔ حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم نے سمجھایا کہ شبِ قدر محض کوئی وقتی روشنی نہیں بلکہ عبادات کا ایسا بابرکت وقت ہے جسے حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی شرط ہے۔ آپ نے اسے پانے کے تین طریقے بیان فرمائے: پہلا اور بہترین طریقہ مسنون اعتکاف ہے جس میں انسان دنیا سے کٹ کر یکسوئی حاصل کرتا ہے اور بے شمار ثواب مفت میں پاتا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اعتکاف میں نہ بیٹھ سکنے کے باوجود فرائض (تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ نماز)، سنن اور نوافل (تلاوت، درود، ذکر، استغفار) کا بھرپور اہتمام کیا جائے اور انہیں بدل بدل کر کیا جائے تاکہ اکتاہٹ نہ ہو۔ تیسرا اور کم از کم درجہ یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو غیبت، موبائل، ٹیلی ویژن اور دیگر خرافات سے بچائے، فرائض ادا کر کے سو جائے اور سحری کے وقت تہجد ادا کرے۔ آخر میں، حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم نے خواتین کو گھر کی کسی مخصوص جگہ پر اعتکاف کرنے کی ترغیب دی اور ان کی رہنمائی کے لیے ایک آن لائن پروگرام (جوڑ) کا اعلان بھی فرمایا تاکہ وہ بھی ان مبارک ایام کی برکات سمیٹ سکیں۔


آخری عشرہ رمضان میں اجر اور تربیت ساتھ ساتھ، اور لیلۃ القدر کو پانے کے تین طریقے - جمعہ بیان - اشاعت اول